Tag: پیٹرولیم مصنوعات

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اس بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان تاحال برقرار ہے جس کے باعث ملک میں آئندہ 15روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 5 روپے 36 پیسے اضافے سے پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ 11 روپے 37 پیسے اضافے سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد اس کا اطلاق 16سے31جولائی تک کے لیے ہے۔

    علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے 10 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ 85 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پٹرول کی قیمت میں 8روپے36روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 10روپے 39پیسے روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، حکومت نےپٹرول وڈیزل کی نئی قیمتوں کااعلان کردیا۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے کا امکان تھا؟

    واضح رہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان میں بھی یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع تھا۔

    ذرائع نے پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے 86 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 11 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی، فیصلہ کب ہوگا؟

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ یا کمی، فیصلہ کب ہوگا؟

    آئندہ15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ رات 12 بجے تک نہ ہوسکا، قیمتوں میں اضافے یا کمی کا اعلان آج کیا جانا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل رات12بجے سے ہونا تھی اور وزارت خزانہ نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، تاہم اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج سے اضافے کی ورکنگ ہے۔

    واضح رہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے، جس سے مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ 

    عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات 14 روپے 86 پیسے فی لٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 14 روپے 86 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 11 روپے 43 پیسے فی لٹر مہنگا ہوسکتا ہے۔

  • ‘جولائی میں پیٹرول کی قیمت ! صوبائی مشیر نے عوام کو خبردار کردیا

    ‘جولائی میں پیٹرول کی قیمت ! صوبائی مشیر نے عوام کو خبردار کردیا

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے خبردار کیا ہے کہ جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرمحمد علی سیف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نےنئے مالی سال سے قبل عوام پرپیٹرول بم گرا دیا، جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

    مشیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ بجٹ میں پیٹرول پرڈھائی فیصد نیا ٹیکس عائد کیا گیا، پیٹرول کی قیمتیں آسمان سےباتیں کریں گی اور پیٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے خورونوش بھی مہنگی ہو جائیں گی۔

    انھوں نے پنجاب حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ غریب دشمن اورامیر دوست ہے اور پنجاب حکومت کا بجٹ بھی عوام دشمن ہے، پنجاب کے بجٹ میں زرعی شعبہ مکمل نظرانداز کیا گیا، متاثرہ کسانوں کوریلیف نہ دیناافسوسناک ہے۔

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    صوبائی مشیر نے بتایا کہ حکومت کی پالیسیوں سے کسانوں کو 2200 ارب کا نقصان برداشت کرنا پڑا، پنجاب میں صرف کمیشن والے منصوبوں کو ترجیح دی گئی، پنجاب حکومت صحت کی مفت سہولتیں دینے میں ناکام رہی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پنجاب کو صحت سہولیات میں مدد دینے کو تیارہے، وزیراعلیٰ کی قیادت میں فلاحی کاموں کوترجیح دی جا رہی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روز کیلیے اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق رات 12 سے ہوگیا۔

    وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15روز کیلئے ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 7روپے 95پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت262 روپے59 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو چکی ہے۔

  • آج پیٹرول سستا ہوگا یا مہنگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    آج پیٹرول سستا ہوگا یا مہنگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے آج پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کیا جائے گاَ؟ اس بار پیٹرول سستا ہوگا یا مہنگا؟

    تفصیلات کے مطابق اپریل کا مہینہ ختم ہونے کو ہے ، حکومت کی جانب سے آج پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد مہنگائی سے متاثرہ پاکستانیوں کو پیٹرول کی قیمت میں ریلیف ملنے توقع ہے۔

    عالمی سطح پر، برینٹ کروڈ کی قیمت 64 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہوگئی ہے جبکہ اور امریکی کروڈ آئل 60 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

    تاہم پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتیں ممکنہ طور پر کم ہوں گی یا نہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تیل کی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پہلے جیسی ہی رہنے یا معمولی تبدیلی دیکھنے کا امکان ہے۔

    سرکاری اندازے بتاتے ہیں کہ پٹرول کی قیمت میں 0.016 روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں صرف 0.01 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

    یاد رہے 15 اپریل کو بین الاقوامی قیمتوں میں بڑی کمی کے باوجود حکومت نے پٹرولیم کی قیمتوں کو 15 دن تک برقرار رکھا تھا اور صارفین کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم لیوی بڑھا دیا، پیٹرول فی الحال 2 روپے 254.63 فی لیٹر، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 258.64 فی لیٹر ہے۔

    حکومت نے بلوچستان میں اسٹریٹجک بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے پیٹرولیم کی قیمتوں سے براہ راست بچت کا اعلان کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

    یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں ماہ جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہ جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

    سپر 98 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.61 درہم برقرار رہے گی، اسپیشل 95 پیٹرول بھی 2.50 فی لیٹر درہم ہوگا۔

    ای پلس پیٹرول بھی 2.43 قیمت فی لیٹر پر برقرار رہے گا اور ڈیزل بھی 2.68 فی لیٹر پر فروخت کیا جائے گا، واضح رہے کہ یہی قیمتیں گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی تھیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں رات 12 بجے سے قبل آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

  • متحدہ عرب امارات: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی کرانے والی کمیٹی نے نومبر 2024 کے لیے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اکتوبر 2024 کے مقابلے میں پٹرول کی قیمتوں میں 8 سے 9 فلس جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 فلس فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    پٹرول سپیشل 95 کی فی لٹر قیمت نومبر میں 2.63 درھم ہوگئی ہے جبکہ اکتوبر میں اس کی قیمت 2.54 درھم تھی، اس کے علاوہ پٹرول سپر 98 کی فی لٹر قیمت اکتوبر میں 2.66 درھم تھی اب نومبر میں 2.74 درھم میں دستیاب ہوگا۔

    نومبر میں ای پلس 91 پٹرول کی قیمت 2.55 درھم ہوگی اس کی اکتوبر میں قیمت 2.47 درھم فی لیٹر تھی، ڈیزل کی نومبر کے لیے قیمت2.67 درھم فی لیٹر کردی گئی اکتوبر میں اس کے نرخ 2.60 درھم تھے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں نئے ٹریفک قانون میں جرمانے اور سزاؤں کا اعلان کیا گیا ہے۔

    یو اے ای حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے ٹریفک قانون میں ٹریفک کے متعدد جرائم کے لیے سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں جن میں متعدد خلاف ورزیوں اور خطرناک جرائم کے لیے جیل کی سزا اور زیادہ جرمانے شامل ہیں۔

    ان جرائم میں غلط طریقے سے سڑکیں عبور کرنا، حادثات کا باعث بننے کے بعد فرار ہونا، نشے میں ڈرائیونگ کرنا شامل ہے۔

    متحدہ عرب امارات: کس ملک کے شہریوں کو اب ویزا کی ضرورت نہیں؟

    اس مقصد کے لیے مختص جگہوں کے علاوہ دیگر جگہوں سے سڑک عبور کرنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی جو کم از کم 5,000 درہم اور 10,000 درہم سے زیادہ نہیں ہو گی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کی تیاری

    پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کی تیاری

    اسلام آباد : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کی تیاری کرلی اور غیر قانونی پیٹرول پمپس کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں سالانہ 396 ارب روپے کی اسمگلنگ کا انکشاف سامنے آیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون کی تیاری کرلی گئی ہے ، ملک بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے مزید اقدامات کا پلان تیار کیا گیا ہے، ایف بی آر نے پیٹرولیم سے متعلق قوانین میں ترامیم کی تجاویز دے دیں۔

    ذرائع نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کرنے، پمپس کی مشینری، آلات ضبط کرنے کا اختیار دینے کی تجویز دی ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ملک بھرمیں پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹلائزیشن ، پیٹرول پمپس پرسم بیسڈ ٹیکنالوجی کےذریعے فروخت مانیٹر کرنے اور پیٹرول پمپس پر اسٹاکس کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کرنے کی بھی تجویز ہے۔

    ذرائع کے مطابق غیر قانونی پیٹرول پمپس کی تلاش کے لیے اپلیکیشن تیار کرنے اور جی آئی ایس موبائل ایپلیکشن تیار کرکے پیٹرول پمپس تلاش کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    آئل مارکیٹنگ کمپنیز کوموبائل ایپلیکشن پر ریئل ٹائم اپ ڈیٹ کا پابند کرنےکی تجویز ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • آج پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    آج پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات  کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا، اس حوالے سے عوام کے لئے بڑی آگئی ہے۔

    رواں ماہ ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، حکومت پہلے ہی لگاتار دو بار ریلیف کا اعلان کر چکی ہے۔

    حکومت ممکنہ طور پر اکتوبر 2024 کے پہلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا اعلان کر سکتی ہے، پچھلی رپورٹس میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں ایک اور کمی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    عالمی منڈی میں حالیہ اضافے سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ہونے یا قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

    وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    یاد رہے پندرہ دن قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کی تھی، جس سے نئی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 13.06 روپے کم ہوکر 249.69 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

    خیال رہے خام تیل کی قیمت گزشتہ سال اکتوبر میں 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جانے کے بعد اب کم ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں 10 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی تاہم ایک مرتبہ پھر سے قیمتوں میں اڑھائی ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا اور قیمت 72 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  اس وقت پٹرول کی قیمت میں کمی ممکن نہیں تاہم پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان آج رات  کیا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/