Tag: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

  • آج پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے اہم خبر

    آج پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے اہم خبر

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بڑی کمی کا امکان ہے تاہم اصل سوال یہ ہے کہ پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان کے باعث پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں11 روپے سے زائد کی کمی کا امکان ہے، جس میں پیٹرول 5 روپے فی لٹر سے زائد دسستا ہونے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں11 روپےفی لٹر سے زائد کمی متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم رہنے سے بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے، لیوی کی شرح میں اضافے سے ریلیف میں کمی ہوسکتی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری آج ارسال کرے گی ، وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کےبعدنئی قیمتوں کااعلان کرے گی۔

    Petrol Diesel Price in Pakistan Today- پیٹرول، ڈیزل کی قیمیتیں (arynews.tv)

  • آج رات پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہونے والا ہے؟

    آج رات پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہونے والا ہے؟

    اسلام آباد : پیٹرول کی قیمتوں میں آج رات سے بڑے اضافے کا امکان ہے ، جس سے مہنگائی سے عوام کو ایک اضافی دھچکا لگنے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت 16 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے، ذرائع آئل ریفائنریز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

    تجویز میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے39 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

    توقع ہے کہ وزارت خزانہ آج رات وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صارفین، جو پہلے ہی مہنگائی سے دوچار ہیں، کو ایک اضافی دھچکا لگنے کی توقع ہے۔

    گزشتہ ہفتے ذرائع نے 5 روپے فی لیٹر اضافی پیٹرولیم لیوی کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: اوگرا  کا اہم بیان آگیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: اوگرا کا اہم بیان آگیا

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر آگئی، تیل کی قیمتیں کی ڈی ریگولیشن پالیسی کے بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی نے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردیدکردی۔

    اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی ریگولیشن سے تیل کی صنعت اور عوام پر پڑنے والےاثرات کو سمجھتے ہیں، اس حوالے س کوئی بھی فیصلہ مکمل غور اور وسیع مشاورت سے کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں اوگرا نے آئل ریفائنریز کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر تیل قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کے کچھ نکات کا خاکہ بنایا گیا۔

    خط میں کہنا ہے کہ آئل پرائیسز کی ڈی ریگولائیزیشن کے بارے میں حتمی فیصلہ وفاقی حکومت پر منحصر ہے، ڈی ریگولیشن پالیسی پر فیصلہ اسٹیک ہولڈرز کے نقطہ نظر کو شامل کرکے کیا جائے گا۔

    یاد رہے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولائیزیشن کے منصوبے کو مسترد کر دیا تھا۔

    چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولائیز کیا گیا تو ملک میں کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت کے اس عمل سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور ملک کے دور دراز علاقوں میں پیٹرولیم قیمتیں خوفناک حد تک بڑھ جائیں گی، 8 سال سے مصنوعات کی ڈی ریگولائیزیشن سے منع کرتے رہے ہیں۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کی وجوہات سامنے آگئیں

    پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کی وجوہات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان ہیں تاہم قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجوہات سامنے آگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجوہات پر ترجمان وزارت خزانہ کا بیان سامنے آگیا۔

    ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا کہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 ڈالر فی بیرل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی گئی۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل ،ایکسچینج ریٹ پرانحصار کرتی ہیں، مشرق وسطیٰ کی صورتحال کی وجہ سےبھی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، امید ہے مشرق وسطی بحران کےخاتمے سےریلیف مل سکے گا۔

    یاد رہے 15 اپریل کو حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا،جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔

    ڈیزل 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

  • نئی حکومت پیٹرول  کی قیمت میں کتنا اضافہ کرنے جارہی ؟عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

    نئی حکومت پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ کرنے جارہی ؟عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : 15 مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ خام تیل میں خام تیل کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، لندن برنٹ آئل دو ہفتوں میں 2.10 فیصد اضافے سے 83.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کے سودے 1.48 فیصد اضافے سے 79.40 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کے بھی اثرات ہوئے ، جس کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے، ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے اور ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 1.50 روپے کمی کی تجویز دی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 15 مارچ کی رات کو کیا جائے گا۔

  • 15 فروری سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر آگئی

    15 فروری سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافے کی تجویز دے دی گئی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15فروری کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تجویز سامنے آئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9روپےتک اضافے کی تجویز ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان 15فروری کو کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 2 ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور خام تیل مہنگا ہونے سے ریفائنریزکی پیداواری لاگت بڑھی۔

    یاد رہے 31 جنوری کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اعلان کیا تھا۔

    وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

    ڈیزل کی قیمت 2 روپے75 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

  • پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے ؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے ؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں زیر گردش ہیں اور پیٹرول 10 روپے سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آج کیا جائے گا ، اس حوالے سے اوگرا نے حکومت کو بھیجنے کیلئے سمری تیار کرلی، سمری آج شام حکومت کو بھیجی جائے گی۔

    جس کے بعد وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر 2023 سے ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے کمی ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے 30 نومبر کو نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

  • پیٹرول کی قیمت : نگراں حکومت عوام کے ساتھ بڑا ہاتھ کرگئی

    پیٹرول کی قیمت : نگراں حکومت عوام کے ساتھ بڑا ہاتھ کرگئی

    اسلام آباد : پٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کے باعث شہری پٹرول پر10 روپے70 پیسے فی لیٹرکے ریلیف سے محروم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈالر کی ایڈجسٹمنٹ کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف نہ مل سکا، ذرائع نے بتایا کہ شہری پٹرول پر 10روپے70 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈڈیزل پر فی لیٹر 20 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فی لیٹرپٹرول پرایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 14روپے17 پیسےکااضافہ کیا گیا اور فی لیٹر پیٹرول پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ3  روپے21 پیسے عائد کردی۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اس سے قبل پٹرول پر پی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ 10.96روپےمنفی تھی۔

    ذرائع نے مزید بتایا فی لیٹرڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں45 پیسے کا اضافہ کیا ہے اور پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ بڑھا کر 2.67روپےکردی گئی ہے ، اس سےقبل فی لیٹرڈیزل پرپی ایس اوایکسچینج ایڈجسٹمنٹ2.22  روپےتھی۔

  • پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لئے اچھی خبر

    پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لئے اچھی خبر

    اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری تیار کرلی، جس کے تحت قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان آج کیا جائے گا، اوگرا نے حکومت کو بھیجنے کیلئے سمری تیار کرلی، سمری آج شام حکومت کو بھیجی جائے گی۔

    عالمی منڈیوں میں خام تیل قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بہتر قدر کی وجہ سے مارکیٹ ذرائع پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

    وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر 2023 سے ہوگا۔

    خیال رہے 16 نومبر کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاتھا، پیٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی،جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 281 روپے 34 پیسے ہوگئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت فی لیٹر 296 روپے 71 پیسے ہوگئی تھی۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی: عوام  کی  آرمی چیف سے گزارش

    پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی کمی: عوام کی آرمی چیف سے گزارش

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر عوام نے کہا کہ آرمی چیف صاحب ہماری گزارش ہے کہ کرپٹ لوگوں کو کھینچ کر رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی ہوئی، اس حوالے سے عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ان کو خوش رکھے عوام پر سے بوجھ کافی کم ہوا ہے، یقین نہیں ہو رہا پیڑول 40 روپے سستا ہوا ہے۔

    عوام کا کہنا تھا کہ آرمی چیف صاحب ہماری گزارش ہے کہ کرپٹ لوگوں کو کھینچ کر رکھیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مثبت اثرات مرتب ہونگے، یہ حکومت اور عسکری قیادت کا اچھا اقدام ہے ۔

    عوام نے رائے میں کہا کہ معیشت کی بحالی کی مد میں آرمی چیف کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، آرمی چیف نمبر ون کام کر رہے ہیں، آرمی چیف نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو قابو کیا جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی میں آسانی ہوئی۔

    یاد رہے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا ، کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔