Tag: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

  • پیٹرولیم مصنوعات : ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کرنے کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات : ٹیکس کی شرح میں رد و بدل کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اوگرا کی سفارش مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایف بی آر نےٹیکس شرح میں کمی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن اطلاق یکم مئی سے کیا جائیگا۔
    اعلامیہ ایف بی آر کے مطابق پیٹرول پر 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 9 روپے 89 پیسے، ہائی اوکٹین ڈیزل 3.25 پیسے ،مٹی کے تیل پر 1 روپے 16 پیسے اور ڈیزل پر 4 روپے 41 پیسے ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی ہے ۔
    واضح رہے حال ہی میں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں 2روپے 5 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ 2018 میں تک پاکستان لوڈشیڈنگ سے نجات حاصل کرلے گا ۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوگئی

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی منڈیوں میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں خاطر خواہ کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے جہاں بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی آئے گی وہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین بھی سکھ کا سانس لیں گے۔

    گزشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد کمی کے بعد اوسط پچاسی ڈالر فی بیرل کے قریب رہی ہے۔ حکومتِ پاکستان کی جانب سے عالمی منڈی میں ہو نے والی اس کمی کو صارفین تک منتقل کئے جانے امید بڑھتی جارہی ہے۔

    اعداوشمار کے مطابق سب سے زیادہ کمی ہائی اوکٹین کی قیمت میں پانچ روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے یہ اثرات زائل ہونے کا خدشہ ہے۔