Tag: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

  • 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیے جانے کا خدشہ ہے، نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے اضافے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اوگرا کی ورکنگ کے بعد سامنے آئے گا۔

    حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ اوگرا کی جانب سے ابھی تک سمری حکومت کو نہیں بھیجی، اوگراکی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا جبکہ اوگرا حکام نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ کل شام کو کی جائے گی۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ عوام کو منتقل کرنا پڑے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا، اوگراسمری پر نگران وزیر اعظم کو سفارش کی جائے گی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، اس طرح اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 315 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرسکتی ہے۔

    یاد رہے واضح رہے کہ 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔

  • پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

    پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا

    کراچی : پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا اور کہا ہمارے ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرزنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے بعد نگران حکومت نے بھی ظلم اور جبر کی انتہا کردی ہے۔

    صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام آدمی متاثر ہوتا ہے، پی ڈی ایم حکومت کے بعد نگران حکومت بھی عام آدمی کے منہ سے نوالا چھین رہی ہے۔

    ملک شہزاد نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے سب سے زیادہ ٹرانسپورٹرز متاثر ہوتے ہیں، اس مہنگائی ،ڈیزل پیٹرول کی قیمتوں کے ساتھ کاروبار کرنا ممکن نہیں۔

    ٹرانسپورٹرز اب مزید اس ظلم کے ساتھ نہیں چل سکتے، ہمارے ٹرانسپورٹرز گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں، ٹرانسپورٹرز تنظیموں کیساتھ مشاورت کے بعد ردعمل کا اعلان کریں گے۔

  • پیٹرول آج کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟ عوام کیلئے بڑی آگئی

    پیٹرول آج کتنا مہنگا ہونیوالا ہے؟ عوام کیلئے بڑی آگئی

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج اضافے کا امکان ہے، اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ روکا نہیں جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق یکم ستمبرسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے ، ذرائع نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ آج شام کو کی جائے گی۔

    اوگرا ذرائع کا کہنا تھا کہ اوگراکی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا ، ورکنگ کے بغیر قیمتوں کا تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ابھی تک سمری نہیں بھیجی ، گزشتہ2 ہفتےمیں ڈالر 12روپے 94 پیسے مہنگا ہوا، آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ روکا نہیں جاسکے گا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، اوگراسمری کو مد نظررکھ کر نئی قیمتوں کا فیصلہ کیا جائے ہوگا، اوگراسمری پر نگران وزیر اعظم کو سفارش کی جائے گی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،  وفاقی حکومت اور اوگرا  کو نوٹسز جاری

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹسز جاری

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت ،اوگرا سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سلطان تنویر احمد نے سماعت کی۔

    درخواست گزار نے مؤقف میں کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، عالمی مارکیٹ کےمقابلےقیمتوں میں بےتحاشااضافہ ہوا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو گا، استدعا ہے عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

    لاہورہائیکورٹ نے وفاقی حکومت ،اوگرا سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے اور جواب طلب کرلیا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو معطل کرنے کا حکم دے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    متفرق درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزر نے مؤقف اختیار کیا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں گر چکی ہیں،پیٹرول کی قیمتیں کم کرکےعوام کوریلیف فراہم نہیں کیاگیا۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافےسےمہنگائی میں بےپناہ اضافہ ہوگا، استدعا ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکومعطل کرنے کا حکم دے۔

    گذشتہ روز وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل 35 روپے مہنگا کردیا تھا۔

    وزیر خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کی صبح11 بجے سے پٹرول 35 روپے اضافے کے بعد 249 روپے 80 پیسے فی لٹر اور ڈیزل 35 روپے اضافے کے بعد 262 روپے 80 پیسے فی لٹر کردیا گیا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    لاہور : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی ، جس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتیں مسلسل کم ہورہی ہے لیکن حکومت نے قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی بجائے اضافہ کردیا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے، اضافے سے مہنگائی کا بحران سنگین ہوگا۔

    دائر درخواست میں کہا کہ حکومت شہریوں کوریلیف کی فراہمی کی بجائے ان کے بنیادی حقوق سلب کررہی ہے، استدعا ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

    گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں چھ روپے باہتر پیسہ اضافہ کردیا تھا۔

    جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔۔

    اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنچ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنچ

    لاہور : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی ، درخواست شہری منیر احمد نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ کردیا ہے، ایک ماہ میں پٹرول 84 روپے فی لٹر، ڈیزل 118 روپے فی لیٹر اضافہ کیاگیا۔

    شہری کا کہنا تھا کہ پیٹرول ہونے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی یے۔حالیہ اضافے سے مہنگائی کا طوفان آچکا ہے، غریب پس کر رہ گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین اور اضافے سے متعلق کوئی قانون ہی موجود نہیں۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دے اور قیمتیں مقرر کرنے کا میکنزم بنانے کا حکم دیا جائے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،  گڈز ٹرانسپورٹرز کا  گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانے سے انکار

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانے سے انکار

    کراچی : گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پراحتجاجاً پورٹ پر گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانا بند کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد کردیا۔

    صدر کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن رانا اسلم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مہنگائی ناقابل برداشت ہے، احتجاجاً پورٹ پر گاڑیاں کھڑی کرکے مال اٹھانا بند کر دیا ہے۔

    رانا اسلم کا کہنا تھا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کا اجلاس آج بلالیا ہے، اجلاس میں ہڑتال سمیت سخت ترین فیصلے کیے جائیں گے اور کرائے میں مزید اضافے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا۔

    صدر کراچی گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں کاروبار بند کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔۔ حکومت ہماری گاڑیاں خرید کر خود چلا لے، ہم نہیں چلا سکتے۔

    یاد رہے گذشتہ روز شہباز حکومت نے تیسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

  • ‘اپنے کپڑے بیچنے کا اعلان کرنے والوں نے عوام کے کپڑے اتار دیئے’

    ‘اپنے کپڑے بیچنے کا اعلان کرنے والوں نے عوام کے کپڑے اتار دیئے’

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ اپنے کپڑے بیچنے کا اعلان کرنے والوں نے عوام کے کپڑے اتار دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ میں کہا تھا آج یہ قیمتیں نہیں بڑھائیں گے لیکن بڑھادی گئیں، ان کی اور کوئی سوچ نہیں بس ایک ہی سوچ ہے کہ غریب آدمی کومارناہے۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کئی دن سے کہہ رہےہیں روس سےسستاتیل خریدلیں، یہ لوگ روس اس لیےنہیں جارہےکیونکہ امریکا سے ڈرتے ہیں، ان کو2ماہ سے زائد ہوگئے ہیں لیکن پھر بھی ٹارگٹڈ سبسڈی نہیں دے رہے۔

    سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ 149روپے فی لیٹرپرپیٹرول چھوڑ کرگئےتھے، اس حکومت نے15دن میں 85روپےپیٹرول کی قیمت بڑھادی، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اب 235 روپے ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپنےکپڑے بیچنے کااعلان کرنےوالوں نےعوام کےکپڑے اتاردیئے ، 2 ہزار روپےدینے سے عام آدمی کوکیا فرق پڑےگا، حکومت کوئی پوسٹ باکس تونہیں، کوئی طریقہ کارلائیں کچھ سوچیں۔

    شوکت ترین نے مزید کہا کہ نچلےطبقےکوتوڈبودیااب مڈل کلاس کی باری ہے، گروتھ ریٹ ڈرامائی اندازمیں نیچےآئےگا اور مہنگائی بڑھےگی، مہنگائی بڑھنے سے غربت بڑھے گی ، کتنی بڑھتی ہے وقت بتائے گا۔

  • یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گڈز ٹرانسپورٹرز  بھی سراپا احتجاج،  سامان اٹھانے سے انکار

    یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گڈز ٹرانسپورٹرز بھی سراپا احتجاج، سامان اٹھانے سے انکار

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گڈز ٹرانسپورٹرز بھی سراپا احتجاج ہیں ، ٹرانسپورٹرز نے سامان اٹھانے سے انکار کردیا اور کراچی پورٹ، بن قاسم اور ٹرک اڈوں پر گاڑیاں کھڑی کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مسترد کر دیا، کراچی گڈزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اضافے کے بعد بندرگاہوں سے مال اٹھانا بند کر دیا ، جس کے باعث امپورٹ ایکسپورٹ اور فیکٹریوں میں خام مال کی ترسیل بند ہونے کا خدشہ ہے‌۔

    مال بردارٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایوں میں اضافے سے اشیا ضروریہ، سبزی، دودھ اور خام مال کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

    صدرکراچی گڈزایسوسی ایشن رانا اسلم نے کہا ہے کہ آج اجلاس طلب کر لیا ہے ، جس میں کرایوں میں مزید اضافے کافیصلہ کیا جائےگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں60روپےاضافہ نا قابل برداشت ہے۔

    رانااسلم کا کہنا تھا کہ تھوک،پرچون مال کےکرایوں میں مزید 30 فیصد اضافہ کیا جاسکتا ہے، امید ہے تاجر برادری بھی ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بن قاسم پورٹ، کراچی پورٹ اور ٹرک اڈے پر ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں کھڑی کر دیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے گڈزٹرانسپورٹر نے ڈیزل کی قیمت میں گزشتہ اضافے پر کرایوں میں 30 فیصد اضافہ کیا تھا۔

    خیال رہے شہباز حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پٹرول ساٹھ روپے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ہے ، گذشتہ روز 30 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے اور ڈیزل 204 روپے 15 پیسے کا ہوگیا جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت میں 26 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا۔