Tag: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں

  • یکم مارچ سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

    یکم مارچ سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

    اسلام آباد: مختصر مدت تک پٹرول مصنوعات کی کم قیمت کی خوشی اب مدہم پڑنے والی ہے، امکان ہے کہ یکم مارچ سے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔

     اضافے کے بعد پیٹرول تین روپےستانوے پیسے فی لیٹرمہنگا ہو جائےگا، ہائی اوکٹین کی قیمت میں چار روپے پچاس پیسے مٹی کے تیل کی قیمت دو روپے چھیاسٹ پیسے کا اضافہ متوقع ہے۔

    ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں تین روپے،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے اکسٹھ پیسےفی لیٹراضافےکاامکان ہے۔

    واضح رہے کہ فروری کے آغاز میں اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹرچودہ روپے سے آٹھ روپے اسی پیسے تک کمی کی سفارش کی تھی ۔

    جس کے بعد وزیرِاعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے بیاسی پیسے تک کی کمی کی منظوری دی تھی، جبکہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس پانچ فیصد بڑھا کر ستائیس فیصد کر دیا تھا۔

  • وزیرِاعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    وزیرِاعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    لاہور: وزیرِاعظم نے فخریہ انداز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، انھوں نے بتایا کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید سات روپے 99 پیسے کمی کی گئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت 70 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

    اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 11 روپے 82 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 48 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے لاہور میں ایلیٹ فورس کی تقریب کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، وزیرِاعظم نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے بیاسی پیسے تک کی کمی کی گئی ہے۔

    اس نقصان کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے  حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس پانچ فیصد بڑھا کر ستائیس فیصد کر دیا ہے

    واضح عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل ہوتی کمی کے باعث فروری میں مقامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ فیصد تک کمی متوقع ہے جو کہ سات سال کی کم ترین سطح ہے، اوگرا کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سعودی لائٹ جس سے مقامی قیمتیں منسلک ہیں وہ اس وقت چوالیس ڈالرز پیتالیس سینٹس پر فروخت ہورہا ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت پاکستان میں سی این جی کی فی کلو کم سے کم قیمت ساڑھے 71 روپے ہے۔

  • اوگراکی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کی تجویز

    اوگراکی پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کی تجویز

    اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی سمری تیارکرلی گئی ہے پیٹرول کی قیمت میں چھ روپےچھیاسٹھ پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے جنوری کے مہینے میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگی۔

    اوگرا کی جانب تیار کی گئی سمری کے مطابق پیٹرول کی قمیت میں چھ روپے چھیاسٹ پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے اکیانوے پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

     سمری میں مٹی کا تیل تیرہ روپے تئیس پیسے اور لائٹ ڈیزل بارہ روپے چھپن پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویزدی گئی ہے، اوگرا حتمی قیمتوں کی سمری معمولی ردوبدل کیساتھ کل وازارت پیٹرولم کو ارسال کرے گا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6روپے 50 پیسے کی کمی متوقع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں6روپے 50 پیسے کی کمی متوقع

    اسلام آباد: یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے پچاس پیسے تک کی کمی متوقع ہے۔

    اوگرا زرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی طرح خاطر خواہ کمی متوقع ہے، سب سے زیادہ کمی ہائی اوکیٹن کی قیمت میں چھ روپے پچاس پیسے فی لیٹر تک ہوسکتی ہے۔

    پٹرول کے نرخ ساڑھے پانچ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی چار روپے پچاس پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ غریبوں کے ایندھن مٹی کے تیل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر تک کی کمی ہوسکتی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث خام تیل درآمد کرنے والے ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے تک کی کمی متوقع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے تک کی کمی متوقع

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر سے بھی کم ہونے کے بعد مقامی پیٹرولیم مصنوعات میں مزید آٹھ روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔

    رواں ماہ کے دوران بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر اٹھاون ڈالر بائیس ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    پیٹرولیم سیکٹر تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ رجحان برقرار رہا تو یکم جنوری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خوا کمی ہوگی۔

    توقع ہے کہ آئندہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔

  • اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کر نے کی سمری ارسال کردی

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کر نے کی سمری ارسال کردی

    کراچی: عوام کیلئےبڑی خوشخبری آنےوالی ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں مزید ساڑھے نو اور ڈیزل کی قیمت میں سات روپے بارہ پیسے کی کمی کی جا رہی ہے ۔

    عالمی سطح پر تیل کی گرتی قیمت کے باعث یکم دسمبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سستی کر نے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی ہے،جس کے مطابق پیڑول 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر سستا کرنےکی تجویز ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 12 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز ہے۔

    اسی طرح ہائی اوکٹین 10 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مٹی کا تیل 4 روپے 1 پیسہ فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جبکہ لائٹ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے3 سے 5 روپےفی لیٹر سستی ہونے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے3 سے 5 روپےفی لیٹر سستی ہونے کا امکان

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے تین سے پانچ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

    عالمی منڈی میں مسلسل گرتی قیمت کےباعث یکم دسمبرسےپاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے،اُوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرول چار روپے،ہائی آکٹین پانچ روپےفی لیٹر سستا ہونےکا امکان ہے،اسی طرح مٹی کا تیل تین روپے65 پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپےنوے پیسےفی لیٹر سستا ہونےکا امکان ظاہرکیاگیا ہے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت پچھترڈالر فی بیرل تک نیچےآچکی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپے تک کی کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپے تک کی کمی کا امکان

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جاری مسلسل کمی کے باعث مقامی سطح پربھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے تک کی خاطر خواہ کمی متوقع ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے جہاں بیرونی ادائیگیوں کے بوجھ میں کمی آئے گی تو وہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صارفین بھی سکھ کا سانس لیں گے۔

    گزشتہ ایک ماہ کے دوران عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت گیارہ فیصد کمی کے بعد اوسط پچاسی ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہے ہیں۔

    حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں اس کمی کو صارفین تک منتقل کئے جانے امید ہے، باخبر زرائع کے مطابق حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے تک کی کمی متوقع ہے اور اس کا اعلان رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے تک کی کمی کی سفارش

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے تک کی کمی کی سفارش

    اسلام آباد: عوام کو ریلیف دینے کیلئے اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے تک کی کمی کی سفارش کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری وزارتِ پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے، اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے ساٹھ  پیسے فی لیٹر اور ہائی اکٹین کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

    سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے چھہتر پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ستتر پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی ایک روپے تریپن پیسے کی کمی تجویز کی گئی ہے۔