Tag: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

  • پٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    پٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کرکے عوام کو عید کا تحفہ دے دیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس میں پٹرول ایک روپیہ فی لٹر سستا کرنے کی نوید سنائی گئی ہے۔

    حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب بارہ بجے سے ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ڈی ریگولیٹڈ ہے اس لیے اس کی قیمتیں بعد میں جاری کی جائیں گی، اس کے علاوہ ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت کا اعلان بھی آج ہی ہوگا۔

    ہائی اوکٹین کے حوالے سے اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ اس پر جو 50 روپے کی لیوی ہے اس میں 20 روپے اضافہ کرکے 70 روپے کردیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ حکومت نے 15 روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی۔

  • کیا حکومت پاکستان آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں  کم کرے گی؟

    کیا حکومت پاکستان آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرے گی؟

    اسلام آباد : عالمی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ برقرار ہے تاہم پاکستان میں  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی  کوئی سمری جاری نہیں کی جاسکی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت پیٹرولیم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے کوئی سمری جاری نہیں کی گئی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    انٹرنیشنل مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ برقرار ہے، برینٹ خام تیل 78 سینٹ کی کمی کے ساتھ 97 ڈالر26 سینٹ فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 82 سینٹ کمی کے بعد 91 ڈالر 27 پر آگئی ہے۔

    دوسری جانب پچھلےدو ہفتےکے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تقریبا 26 روپے کی کمی ہو چکی ہے۔

    گذشتہ روز وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا اور نہ ہی لیوی میں کوئی اضافہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پرسبسڈی دینےکی متحمل نہیں اورنہ ہی نقصان برداشت کرسکتی ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں: وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں9.71 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی تجویز مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، موجودہ مشکل حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جاسکتا۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ کورونا ،حالیہ بارشوں کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکل میں ہیں، ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نےپٹرول کی قیمت میں9.71 روپے اضافے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9.50 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

    یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹرہوگئی تھی۔

    خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعدتبدیل کرنےکی تجویز منظور کر لی گئی تھی اور اب کابینہ کی منظوری پر 15 روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین ہوگا، نئے طریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکےگی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں گزشتہ ماہ کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے گزشتہ ماہ کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی، اکتوبر میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں متوقع اضافہ کے رجحان کے باوجود حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    فیصلے کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی کمی وبیشی نہیں کی جائے گی اور قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

    اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی، وزارت خزانہ کے مطابق ماہ اکتوبر میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دی تھی۔

    مزید پڑھیں: کیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں؟

    تجویز میں اکتوبر کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 55 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 3 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی لیکن عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 113 روپے 24 پیسے ہو گئی۔

    وزارت خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 14 پیسے ہو گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 57 پیسے ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا: فردوس عاشق

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کی کمی کی گئی، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

    وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کے ذریعے کہا تھا کہ عوام دوست حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدام کا آغاز کر دیا ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری تیار

    پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری تیار

    اسلام آباد : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو موصول ہو گئی ہے، سمری میں یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردہ پیٹرول مصنوعات میں اضافے کی سمری میں پٹرول 31 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 94 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ مٹی کا تیل6 روپے 93 پیسے فی لیٹر، اور لائٹ ڈیزل 3 روپے 48 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش رکھی گئی ہے۔

    اسی سے متعلق : نیپرا، اوگرا سمیت 5 ریگولیٹری اتھارٹیز، وزارتوں کے ماتحت

    وزارت خزانہ وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردہ یٹرولیم مصنوعات سے متعلق کو سمری کو وزیر اعظم کی منظوری کے لیے وزیراعظم سیکریٹیریٹ بھیجوائے گی جہاں وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان 31دسمبر کو کیا جائے گا۔

    واضح رہے اوگرا سمیت پانچ ریگولیٹری اتھارٹیز کو متعلقہ وزارتوں کے ماتحت کردیا گیا تھا جس کے بعد وزارت پٹرولیم نے اوگرا کا انتظامی کنٹرول سنھال لیا ہے جب کہ وزارت پٹرولیم کے ریٹائرڈ ممبر برائے گیس عامر نسیم کو دوبارہ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر پٹرولیم کی منظوری کے بعدعامر نسیم کو دوبارہ تعینات کرنے کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کردی گئی ہے ، جہاں وزیراعظم عامر نسیم کی دوبارہ تعیناتی کی باضابطہ منظوری دیں گے۔

    دوسری جانب وزارت قانون کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر نسیم 22 دسمبر کو مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہوچکے ہیں اور ریٹائرڈ ممبر کو دوبارہ تقرر کرنا خلاف قانون ہے۔

  • جولائی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار

    جولائی کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار

    petrol