Tag: پیٹرولیم ڈویژن

  • شہریوں کو موبائل یونٹس سے پیٹرول فراہمی کی تجویز، پیٹرولیم ڈویژن نے کیا کہا؟

    شہریوں کو موبائل یونٹس سے پیٹرول فراہمی کی تجویز، پیٹرولیم ڈویژن نے کیا کہا؟

    موبائل ڈسپنسرز کے ذریعے ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی فراہمی کی تجویز کے حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کا موقف سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے موبائل یونٹس کے ذریعے پیٹرول فراہمی کی تجویز کی مخالفت کی گئی ہے، پیٹرولیم ڈویژن نے ایس آئی ایف سی کو خط لکھ کر اپنے مؤقف سے آگاہ کردیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے تجویز پر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی، موبائل یونٹس کے ذریعے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

    موبائل یونٹس کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن ،اسٹوریج سے شدید خطرات ہوسکتے ہیں، موبائل یونٹس اسکیم سے ریٹیل اسٹیشنز کی سرمایہ کاری پراثرات ہوں گے۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ریٹیل آوٹ لیٹس کی ڈیجٹلائزیشن کا کام جاری ہے، موبائل یونٹس سے ٹیکس چوری اوراسمگل شدہ مصنوعات کا نیا راستہ کھل سکتا ہے۔

  • پیٹرولیم ڈویژن کے 2 اداروں کی نجکاری کی منظوری

    پیٹرولیم ڈویژن کے 2 اداروں کی نجکاری کی منظوری

    اسلام آباد : پیٹرولیم ڈویژن کے 2 اداروں کی نجکاری کی منظوری دے دی گئی، جس میں سینڈک میٹل لمیٹڈ اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کے2اداروں کی نجکاری کی منظوری دےدی، کابینہ نے پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی نجکاری کی منظوری دی۔

    کابینہ نےسینڈک میٹل لمیٹڈ کی نجکاری کرنےکی منظوری بھی دے دی جبکہ اینارپیٹرو ٹیک سروسز لمیٹڈ کا ادارہ بند کیاجائے گا۔

    حکومت دیگر اداروں کے حوالے سے فیصلہ نہ کرسکی، پی ایس او، پارکواورسوئی گیس کمپنیوں کے مستقبل کافیصلہ تاحال نہیں ہوا۔

    پیٹرولیم ڈویژن نےدیگراداروں کی نجکاری سےمتعلق فیصلہ حکومت پرچھوڑاہے، پی ایس اوکی نجکاری پرایل این جی معاہدےکا کیا ہوگا، بات حکومت مد نظر رکھےگی۔

    پارکوکی نجکاری یو اے ای کواعتمادمیں لیےبغیر ممکن ہوگی،یہ بات بھی مد نظر رکھےگی۔

    پاک عرب ریفائنری لمیٹڈپاکستان اوریواےای کےدرمیان جوائنٹ ونچر ہے تاہم پی ایس او،سوئی ناردرن ،سدرن گیس کمپنیوں کی نجکاری سےمتعلق فیصلہ حکومت کرے گی۔

  • پٹرول کی نئی قیمت کیا ہوگی ؟ عوام کے لئے اہم خبر آگئی

    پٹرول کی نئی قیمت کیا ہوگی ؟ عوام کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری آج شام پیٹرولیم ڈویژن بھیجے گا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیاجائے گا، ذرائع نے کہا ہے کہ قیمتوں سے متعلق حکومتی فیصلہ اوگراسمری کی روشنی میں ہوگا تاہم ممکنہ ردوبدل کتنا ہوگا؟ اوگرا کی ورکنگ کے بعد تخمینہ سامنے آئے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا قیمتوں سے متعلق سمری آج شام کو پیٹرولیم ڈویژن بھیجے گا، اوگراسمری پرنگراں وزیراعظم کوسفارش کی جائے گی اور وزیراعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ2ہفتے میں ڈالر کےمقابلے روپے کی قدر2.27فیصد گرگئی، اسی دوران ایک ڈالر281.47روپےسے بڑھ کر287.87روپےہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ2 ہفتوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت3 فیصد کم ہوئی، اسی دوران خام تیل کی قیمت 85.19 ڈالر سےکم ہوکر82.63 ڈالر ہوگئی۔

    خیال رہے تیل کی عالمی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانی عوام کو بھی اس کا ریلیف دینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے آئندہ 15روز کے لیے8 روپے سے10 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی گئی ، جس میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسےفی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پٹرول 8 روپے 50 پیسےفی لٹرمہنگا کرنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5.50روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاحتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔

    خیال رہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت سات ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، جس کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی منڈی میں بڑھنے والی قیمتوں کا بوجھ عوام پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد کر دی تھی۔

    اوگرا کی جانب سے پٹرول11 اور ڈیزل 14روپے بڑھانے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔

  • ملک میں کہیں بھی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی: پیٹرولیم ڈویژن کا دعویٰ

    ملک میں کہیں بھی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی: پیٹرولیم ڈویژن کا دعویٰ

    اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں کہیں بھی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، گیس دباؤ میں کمی کی شکایات کو حل کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا دعویٰ ہے کہ ملک میں کہیں بھی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، ترجمان کا کہنا ہے کہ گھریلو، انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کے لیے کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 18 دسمبر کے لیے شیڈول ایل این جی کارگو آج پہنچ جائے گا، گیس دباؤ میں کمی کی شکایات کو حل کیا جا رہا ہے، دونوں گیس کمپنیاں گیس فراہمی نارمل رکھنے میں سرگرم عمل ہیں۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ گیس کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے، گیس کمپریسر کے استعمال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے گیس بحران کا معاملہ سندھ اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

    امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ وفاق قدرتی گیس کی منصفانہ تقسیم نہیں کر رہا، وفاق آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی کر رہا ہے، صوبائی حکومت وفاقی ناانصافیوں پر عدالت جانے پر قانونی مشاورت کر رہی ہے۔

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ سندھ کے عوام کو ہر صورت انصاف دلا کر رہیں گے، حکمرانوں کی کرپشن کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

  • پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

    پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال

    اسلام آباد: پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی، حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، مٹی کےتیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزارت خزانہ سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری پرحکومت نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر25 پیسے کمی کی تھی جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت113 روپے 99 پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ اکتوبر کے مہینے میں ستمبر کی قیمتیں برقرار رہیں گی تاہم ماہ اکتوبر میں عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

  • ایک سال میں پیٹرول سے 206 ارب 28 کروڑ روپے ٹیکس وصول

    ایک سال میں پیٹرول سے 206 ارب 28 کروڑ روپے ٹیکس وصول

    اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں بتایا گیا کہ ایک سال میں ٹیکسز کی مد میں 206 ارب 28 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بتایا گیا کہ ایک سال میں ٹیکسز کی مد میں 206 ارب 28 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔

    پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل پر فی لیٹر 45 روپے 75 پیسے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے، پیٹرول پر 35 روپے، مٹی کے تیل پر 20 روپے اور لائٹ ڈیزل پر  14.98 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔

    وزیر توانائی عمر ایوب نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران تیل میں قیمتوں کو 17 بار تبدیل کیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 بار اضافہ اور 11 بار کمی کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات درست نہیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی، یہ کہنا بھی درست نہیں کہ پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کبھی کمی تو کبھی اضافہ ہوتا ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 25 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

    رواں برس مئی میں پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 89 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔