Tag: پیٹرولیم ڈیلرز

  • پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ

    پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ

    کراچی : ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کو دھمکی دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی کوششیں ہورہی تھیں، ہڑتال کی کال دی تو ہمیں اسلام آباد بلایا گیا میں نےانکار کردیا۔

    چیئرمین کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکی بھی دی گئی مگر میں پیچھے نہیں ہٹا، ہم سے مشورے کے بغیر اچانک ڈی ریگولیشن کا اعلان کردیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ ڈی ریگولیشن سےکمپنیوں میں اسمگلنگ پروڈکٹ کی فروخت ہوگی، ہم پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیلئے تیار نہیں ہیں، اگر یہ حرکت ہوئی تو ہم پمپس بند کردیں گے۔

    اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز نے وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھا تھا ، عبدالسمیع خان نے بتایا تھا کہ ڈی ریگولیٹ سےملاوٹ شدہ تیل میں اضافہ اور اسمگلنگ بڑھے گی، اس اقدام کی شدید مخالفت اور فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انھوں  نے مطالبہ کیا تھا کہ وزیر پیٹرولیم معاملے پر پی پی ڈی اے کے وفد کیساتھ میٹنگ بلائیں۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پیٹرولیم ڈیلرز  نے‌ حکومت کو خبردار کردیا

    پیٹرولیم ڈیلرز  نے‌ حکومت کو خبردار کردیا

    کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز  نے‌ حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ہڑتال اور احتجاج کیا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کا پیٹرولیم سیکٹر ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

    چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے خبردار کیا کہ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو ہڑتال اور احتجاج کیا جاسکتا ہے۔

    پیٹرولیم ڈیلرز نے وفاقی وزیرپیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھ دیا ہے ، عبدالسمیع خان نے بتایا کہ ڈی ریگولیٹ سےملاوٹ شدہ تیل میں اضافہ ،اسمگلنگ بڑھے گی، اس اقدام کی شدید مخالفت اور فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

    انھون نے مطالبہ کیا کہ وزیر پیٹرولیم معاملے پر پی پی ڈی اے کے وفد کیساتھ میٹنگ بلائیں۔

    مزید پڑھیں : حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم منصوبہ

    یاد رہے وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو خط لکھ دیا تھا۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ ڈی ریگولیشن سے ملک میں اسمگل ایرانی آئل کی فروخت بڑھے گی، ملک میں غیرمعیاری تیل کی فروخت میں اضافہ ہوگا، پیٹرولیم ڈیلرز کے ملک بھر میں 15 ہزار سے زائد پیٹرول پمپس ہیں۔

    منصوبے کے تحت آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز) مسابقتی نرخوں پر ایندھن فروخت کر سکیں گی تاکہ وہ اپنی مارکیٹ شیئر میں اضافہ کر سکیں، جبکہ قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایک حد مقرر کی جائے گی

  • کیا پیٹرول پمپس کل بھی بند رہیں گے؟ اہم خبر آگئی

    کیا پیٹرول پمپس کل بھی بند رہیں گے؟ اہم خبر آگئی

    کراچی : پیٹرولیم ڈیلرز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج شام کریں گے ، جس میں پیٹرول پمپ کی ہڑتال کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس شام 6 بجے ہوگا، چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلرز عبد السمیع خان نے بتایا کہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان آج شام کریں گے ، پیٹرول پمپ کی ہڑتال کو مزید بڑھانے کافیصلہ اجلاس میں ہوگا۔

    عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ حکومت ،انتظامیہ سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ، کراچی میں یومیہ 35 سے 40 لاکھ لیٹر پیٹرول ،ڈیزل فروخت ہوتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہکراچی میں 525 سے زائد پیٹرول پمپس ہیں، شہر میں ڈیلرزکے پمپس بند ہیں ،صرف کمپنی آپریٹڈپیٹرول پمپ کھلے ہیں۔

    خیال رہے ٹیکس میں اضافےکےخلاف پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر ملا جُلا ردعمل رہا، کہیں پٹرول پمپس کھُلےتوکہیں بند رہے۔

    کراچی میں صبح کےاوقات میں بندش کےبعد متعدد پٹرول پمپس کھُل گئے، لاہورمیں اکثرپٹرول پمپس بند جبکہ چند ایک کھُلےرہے۔

    کوئٹہ، پشاور، ملتان، ساہیوال اوربہاولنگرمیں جزوی ہڑتال رہی جبکہ ملاکنڈ، لوئر دیراورمانسہرہ میں پٹرول پمپس بند رہے۔

    اس کے علاوہ پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نےاپنےعہدیدارکی وفات کےباعث اسلام آباداور راولپنڈی میں ہڑتال کی کال واپس لےلی تھی جبکہ آئل ٹینکرزاونرزایسوسی ایشن نے ہڑتال سےلاتعلقی کااعلان کیا تھا۔

  • پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کراچی کے بیشتر پمپوں پر پیٹرول ختم

    پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کراچی کے بیشتر پمپوں پر پیٹرول ختم

    کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پر کراچی کے اکثر پیٹرول پمپ پر رش اور متعدد پر پیٹرول ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں میں فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگانے کے خلاف آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے تاہم آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔

    آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے اونرز شمس شاہوانی کا کہنا ہے کہ پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ٹرمینلز سے پیٹرولیم مصوعات کی ترسیل جاری ہے، آئل ٹرمینلز اور ڈپوز سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی جاری رہے گی۔

    ٹینکرز اونرز کا کہنا ہے کہ ریلوئے، ایئرپورٹس پاورپلانٹس کو بھی سپلائی جاری رہے گی، اوگرا کی ہدایت کے مطابق شہر میں رات کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری تھی۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں 500 پیٹرول پمپوں سے تقریباً 20 پیٹرول پمپ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ہیں،دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے اعلان کے بعد لاہور میں پیٹرول پمپ کھلے ہیں اور پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

  • پیٹرولیم ڈیلرز کی ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی

    پیٹرولیم ڈیلرز کی ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی

    اسلام آباد : پیٹرولیم ڈیلرز  نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کی دھمکی دیتے  ہوئے ایڈوانس ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 جولائی کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    چیئرمین عبد السمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب 0.5 فیصد کا ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا، منگل کو اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے جارہے ہیں، مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ملک بھر میں 5 جولائی کو پمپس بند کردیں گے۔

    عبد السمیع خان کا کہنا تھا کہ ہڑتال کو ایک دن سے زیادہ بھی بڑھایا جاسکتا ہے، ڈیلرز کو فنانس بل میں ایڈوانس ٹرن اوورٹیکس پر تشویش ہے۔

    پیٹرولیم ڈیلرز  نے مزید کہا کہ ٹیکس سے پیٹرول پمپ کا کاروبار چلاناناممکن ہے، حکومت ایڈوانس ٹیکس پرفوری طورپرختم کرے۔

  • پیٹرول کی قیمت سے متعلق غلط اعلان ،  پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو وارننگ

    پیٹرول کی قیمت سے متعلق غلط اعلان ، پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو وارننگ

    کراچی : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کے غلط اعلان پر حکومت کو وارننگ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے چئیرمین عبد السمیع خان نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کے غلط اعلان سے ڈیلروں کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے،نقصان اتنا بڑا ہے کہ ڈیلر برداشت نہیں کرسکتے۔

    سمیع خان کا کہنا تھا کہ میں اس پر سخت احتجاج کرتا ہوں اور حکومت کو وارن کرتا ہوں، جو ڈیلروں کو نقصان ہوا ہے ،حکومت اس کا ازالہ کرے۔

    چیئرمین نے کہا پہلے تو حکومت رات کو 9 بجے اعلان کرتی تھی، اب رات کو بارہ بجے کیا وہ بھی غلط۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیر بھی اس معاملے پر حکومت سے بات کریں ، اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو خط بھی لکھ رہے ہیں کہ یہ ڈیلروں کے ساتھ زیادتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

    اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس سے پیٹرول 15.40 جبکہ ڈیزل 7.90 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا غلط اعلان کیا گیا تھا۔

    شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی ہوئی ہے، حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی استحکام آیا ہے۔

  • پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دیئے

    پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کے سامنے بڑے مطالبات رکھ دیئے

    اسلام آباد : پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت سے فی لیٹر پرافٹ مارجن کے معاہدے پر 15ستمبر تک عملدرآمد کرنے اور پٹرولیم اسمگلنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے نگراں وفاقی وزیر پٹرولیم محمدعلی سے ملاقات کی ، جس میں پٹرولیم ڈیلرز نے فی لیٹر پرافٹ مارجن کے معاہدے پر 15ستمبر تک عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔

    پٹرولیم ڈیلرز نے سابق وزیرمصدق ملک سے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایت کی ۔ تاریخ میں پہلی بارآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کافی لیٹرپرافٹ مارجن پڑولیم ڈیلرزسے زیادہ ہوگیا ہے۔

    وزیراعظم سے ملاقات میں طے ہوا تھا، پٹرولیم ڈیلرز،اوایم سیز کا فی لیٹرمارجن 4 اقساط میں ملے گا، پٹرولیم ڈیلرز اور او ایم سیز کا پرافٹ مارجن ای سی سی سے منظور ہے، کابینہ سے جلد منظور ہوگا۔

    اوایم سیز کا پرافٹ مارجن فی لیٹر 1.86 پیسے اور پیڑولیم ڈیلرزکاپرافٹ مارجن 1.63پیسے ہوگا ، پیڑولیم ڈیلرز کا پڑول پمپس کو کمرشل میٹر سے انڈسٹریل میٹر پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    اس کے علاوہ پٹرولیم ڈیلرز نے نگران وفاقی وزیرسے پٹرولیم اسمگلنگ روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

  • پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت  کے درمیان مارجن پر مذاکرات کامیاب

    پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان مارجن پر مذاکرات کامیاب

    کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن، اوگرا اور آئل پیٹرولیم ڈویژن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، فریقین کی منظوری کے بعد معاہدہ تحریر کر لیا گیا۔

    پیٹرولیم ڈیلرز اور حکومتی معاہدے پر چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز سمیع خان، چیئرمین اوگرا مسرور خان اور ڈی جی آئل وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے دستخط کیے۔

    7 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد آخرکار معاملات طے پا گئے، وزارت پیٹرولیم نے مارجن میں 1.64 روپے اضافے کی تجوہز دی تھی، ڈیلرز کی جانب سے کئی گھنٹے انکار کے بعد وہ آخرکار 1.64 پر راضی ہو گئے۔

    مارجن میں یہ اضافہ ایک ہی بار کی بجائے ہر 15 دن بعد 4 مراحل میں کیا جائے گا جو 41 پیسے ہوگا، اور مکمل تجویز شدہ اضافہ دو ماہ میں مل جائے گا۔

    مارجن دینے کا عمل یکم ستمبر 2023 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2023 تک مکمل ہوگا، ہر پرائس چینج تاریخ پر 41 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن میں بڑھنے کا عمل جاری رہے گا۔

    واضح رہے کہ اس وقت ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 6 روپے ہے جو دو ماہ میں بڑھ کر 7.64 روپے فی لیٹر ہو جائے گا، جب کہ پیٹرولیم ڈیلرز مصنوعات پر فی لیٹر مارجن 11 روپے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

  • پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی

    پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی

    کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کراچی آنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کی دھمکی کام کرگئی، پیٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ملک بھر میں ہڑتال کے اعلان کے بعد مصدق ملک نے پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کو ہڑتال کی کال واپس لینے کی اپیل کی۔

    چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سمیع خان نے اسلام آباد جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے مطالبات کی منظوری تک ہر صورت میں ہڑتال کریں گے۔

    سمیع خان نے مصدق ملک کو کراچی آنے اور مطالبات کے حوالے سے اعلانات کی یقین دھانی مانگی اور کہا جب تک ہماری ملاقات کامیاب نہیں ہوتی ہڑتال کی کال واپس نہیں لیں گے۔

    جس کے بعد وفاقی مشیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کراچی آنے کا فیصلہ کرلیا ، ،مصدق ملک آج کراچی آئیں گے، ذرائع نے بتایا ہے کہ مصدق ملک اور پیٹرولیم ڈیلرز کے ساتھ ملاقات ۔ممکنہ طور پر پی ایس او ہیڈ آفس میں ہوگی۔

    پیٹرولیم ڈیلرز نے22جولائی صبح 6بجےسےملک بھرمیں ہڑتال کااعلان کیاہوا ہے، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ اس صورتحال میں ہماری آمدنی بالکل ختم ہوکر رہ گئی ہے، اس مارجن میں کام کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ تحفظات دور ہونے تک پیٹرول کی فراہمی کو بند رکھا جائے گا۔