Tag: پیٹرول بم

  • دہلی میں شرپسندوں کا گھر پر پیٹرول بموں سے حملہ، ویڈیو وائرل

    دہلی میں شرپسندوں کا گھر پر پیٹرول بموں سے حملہ، ویڈیو وائرل

    دہلی میں نقاب پوش ملزمان کے ایک گروپ کی جانب سے گھر پر پٹرول بم پھینکنے اور ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار نوجوان ایک گھر پر ڈھٹائی سے حملہ کررہے ہیں، اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان کو شمال مغربی دہلی کے ادرش نگر کے علاقے میں ایک مکان پر رات کے وقت کئے گئے حملے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چار نوجوانوں کا ایک گروپ جنہوں نے چہرے پر نقاب لگائے ہوئے ہیں، گھر پر پیٹرول بم پھینک رہے ہیں اور آسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قومی دارالحکومت میں دہشت گردی کی اس کارروائی پر سخت مذمت کی جارہی ہے۔

    حملے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ”شرپسندوں کو دہلی میں قانون کا کوئی خوف نہیں ہے۔”

    بس میں سیٹ کیلئے خواتین کی لڑائی، ویڈیو وائرل

    ایک اور صارف نے دارالحکومت میں غنڈہ گردی کو روکنے میں دہلی پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ دہلی میں روز مرہ کا معمول بن گیا ہے، مجرموں کو پولیس سے خوف نہیں ہے۔

    پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔