Tag: پیٹرول مہنگا

  • پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد عوام کے لئے نئی مشکل

    پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد عوام کے لئے نئی مشکل

    اسلام آباد : پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی، گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا، مٹی کا تیل 4 روپے 19 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 169 روپے 20 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

    اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جارج کردیا، نئی قیمت کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے.

    مزید پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کیا تھا، پیٹرول کی قیمت میں چار روپےاسی پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور پٹرول کی نئی قیمت دو سو اٹھاون روپے تینتالیس پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل سات روپے پچانوے پیسے فی لیٹرمہنگا کیا گیا، ڈیزل کی نئی قیمت دو سو باسٹھ روپے انسٹھ پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کیلئے ہوگا، اسرائیل ایران جنگ کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پچھتر ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہو چکی ہے۔

  • اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟  عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا ، اس حوالے سے عوام کے لئے بڑی آگئی ہے تاہم اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل چار بار کمی کے بعد یکم جولائی سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4.4 اور 5.5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

    اگر حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ( کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھاتی ہے تو یہ ممکنہ طور پر زیادہ اہم ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

    اس سے قبل 14 جون کو پاکستان میں بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

    وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے20 پیسےفی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا تھا۔

    مزید کاروباری خبروں کے لئے یہ پیج وزٹ کریں

  • نگراں حکومت نے 30 دن میں پیٹرول کتنے روپے مہنگا کیا؟

    نگراں حکومت نے 30 دن میں پیٹرول کتنے روپے مہنگا کیا؟

    اسلام آباد: نگراں حکومت نے 30 دن میں پیٹرول 58 اور ڈیزل 56 روپے مہنگا کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت کے آتے ہی پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ حد سے بڑھ گیا ہے، پیٹرول اور ڈیزل ہوش ربا حد تک مہنگا کر دیا گیا ہے، اور قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

    گزشتہ ایک ماہ کے دوران نگراں حکومت نے پیٹرول میں 58 روپے اور ڈیزل میں 56 روپے کا اضافہ کیا ہے، گزشتہ رات پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹریکمشت اضافہ کیا گیا، جس سے پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے ہو گئی ہے، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس سے ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔

    عوام دہائی دے رہے ہیں کہ ملکی تاریخ میں کبھی 30 دن میں پیٹرول اور ڈیزل اتنا مہنگا نہیں ہوا، عوام نے اضافہ مسترد کر دیا ہے، ماہرین معیشت کہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں مہنگائی بہ تدریج کم ہونے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن اب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی اور زیادہ بڑھ جائے گی۔

    نگراں حکومت کا عوام پر ایک اور بوجھ، فی لیٹر پیٹرول پر مارجن میں اضافہ

    نگراں حکومت نے عوام پر ایک اور اضافی بوجھ بھی ڈال دیا ہے، پیٹرول کے فی لیٹر پر مارجن 88 پیسے بڑھا دیا ہے، پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں فی لیٹر 47 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا پیٹرول پر مارجن 6 روپے 47 پیسے ہو گیا، پیٹرول پر ڈیلرز کے مارجن میں بھی فی لیٹر 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس سے ڈیلرز کا پیٹرول پر مارجن 7 روپے 41 پیسے ہو گیا ہے۔

    ادھر نگراں وزیر توانائی محمد علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بھی آہستہ آہستہ مزید مہنگی ہوگی، کے الیکٹرک کا ٹیرف ایک سال سے ایڈجسٹ نہیں ہوا ہے، جو اب ایک ساتھ ہوگا تو عوام پر بوجھ پڑے گا، بجلی سیکٹر کا نقصان 2500 ارب روپے ہے، ہر سال ہزار ارب روپے کا سود دینا پڑ رہا ہے، اس مسئلے کو حل کرنے میں مہینے نہیں، کئی سال لگیں گے۔

  • عوام کا پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد سفر کے لیے متبادل ذرائع پر غور شروع

    عوام کا پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد سفر کے لیے متبادل ذرائع پر غور شروع

    عوام نے پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد سفر کے لیے متبادل ذرائع پر غور شروع کردیا اور کہا اب سفر کے لیے سائیکل یا گدھا گاڑی میں کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے مارے عوام پر بجلی بن کر گرا، جس کے بعد بدترین مہنگائی کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔

    لوگ بچوں کی دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان تھے اور حالیہ اضافے نے ان کی چیخیں نکال دی ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ فیصلہ سازوں کو عام آدمی کے مسائل سے کوئی غرض نہیں۔

    عوام نے کہا ہے کہ ساڑھے سترہ روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سراسر ظلم ہے، اب سفر کے لیے سائیکل یا گدھا گاڑی میں کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔

    مہنگائی کے ستائے عوام چیخ اٹھے اور کہا کہ خودکشیوں یا چھینا جھپٹی کے علاوہ زندہ رہنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔

    شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی حکومت میں اختلافات،  اہم وزراء کا احتجاج

    پیٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی حکومت میں اختلافات، اہم وزراء کا احتجاج

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر وزرا نے احتجاج کیا ، وزراء نے مؤقف میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی یہاں اضافہ ہو رہا ہے۔

    وفاقی وزراء نے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ، اجلاس کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وزراکو مطمئن نہ کرسکے۔

    گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسہ اضافہ کردیا تھا۔

    جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

  • شہباز شریف اگر تم میں غیرت ہے تو اتر جاؤ” ، پیٹرول مہنگا ہونے پرعوام کا شدید ردِ عمل

    شہباز شریف اگر تم میں غیرت ہے تو اتر جاؤ” ، پیٹرول مہنگا ہونے پرعوام کا شدید ردِ عمل

    کراچی : حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگر تم میں غیرت ہے تو اتر جاؤ۔

    تفصیلات کے مطابق رات کے اندھیرے میں پٹرولیم قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں، رکشا ڈرائیور، مزدور، بائیک والا، کار والے سب ہی پریشان ہوگئے۔

    عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور شدید درعمل دیتے ہوئے کہا شہباز شریف اگر تم میں غیرت ہے تو اتر جاؤ ، یہ چمڑی اتارنے والےلوگ ہیں، اپنی جیب بھریں گے، کچھ ٹھیک نہیں کریں گے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ رات کو سوتے ہوئے ڈرلگتا ہے کہ صبح اٹھیں گےتوپٹرول کی قیمت بڑھ چکی ہوگی، ان کا مقابلہ ابھی نہ کیا تو بعد میں کچھ نہیں ہوگا، عوام کو باہرنکلنا ہوگا۔

    ایک شہری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا کٹر سپورٹر ہوں،مگرحکومت سے بالکل خوش نہیں، جو کماؤ پٹرول پر لگا دو، رکشے کھڑے کرنے کی نوبت آگئی ہے۔

    راولپنڈی میں شہریوں نے کہا کہ اب تو لوٹ مارہوگی،ہم ایک دوسرے کا گلا دبائیں گے، حکومت کیاعوام کو بےوقوف اورپاگل سمجھ رہی ہے، تنخواہ سال میں ایک باربڑھتی ہے اور مہنگائی ہفتےمیں دوبار۔

    یاد رہے حکومت نے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور پٹرول بم دے مارا تھا ، پٹرول چودہ روپے پچیاسی پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا گیا ، جس کے بعد نئی قیمت دو سو اڑتالیس روپے چوہتر پیسے مقرر کی گئی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 13 روپے23 پیسے اضافے سے276 روپے چون پیسے، لائٹ ڈیزل اٹھارہ روپے اڑسٹھ پیسے اضافے سے دو سو چھبیس روپے پندرہ پیسے کا ہوگیا۔

    دوسری جانب پٹرول پر دس روپے، ہائی اسپیڈڈیزل،کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل پر پانچ پانچ روپے فی لیٹر لیوی بھی عائد کی گئی ہے۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے پر ڈرائیوروں نے رکشوں کو آگ لگا دی، بچوں کے ساتھ خودسوزی کا اعلان

    پیٹرول مہنگا ہونے پر ڈرائیوروں نے رکشوں کو آگ لگا دی، بچوں کے ساتھ خودسوزی کا اعلان

    نواب شاہ : پیٹرول مہنگا ہونے پر رکشہ ڈرائیوروں نے 2 رکشوں کو آگ لگا دی اور بچوں کے ساتھ خودسوزی کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول مزید مہنگا ہونے سے عوام کا صبر جواب دے گیا، نواب شاہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر متعدد رکشہ ڈرائیورں نے احتجاج کیا۔

    احتجاج کے دوران ڈرائیوروں نے رکشوں کو آگ لگادی جبکہ مظاہرین نے شہباز شریف حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

    ڈرائیوروں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول مہنگا کرکےہماراروزگارچھین لیا ہے ، آج رکشوں کو آگ لگائی، کل ہم بچوں کےساتھ خودسوزی کریں گے۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت نے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی، اس حکومت نے سفید پوش طبقے کو بھکاری بنادیا۔۔ خودکشی کے سوا کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

    اس کے علاوہ ساہیوال،بھکر، میانوالی،چیچہ وطنی، جہانیاں، ٹوبہ ٹیک سنگھ سکھر، گھوٹکی، سجاول میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج ہوا ، جس میں حکومت مخالف نعرے لگائے جبکہ مظاہرین نے پٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    ٹیکسی ڈرائیورزاورشہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی ہاؤس کے سامنے قومی شاہراہ پر ٹیکسیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کردیا گیا۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے سےگھبرانا نہیں ! ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا ہے،مریم اورنگزیب

    پیٹرول مہنگا ہونے سےگھبرانا نہیں ! ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آنا ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا عید سے چند دن پہلےپیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے، گھبرانا نہیں !ابھی آئی ایم ایف کا بجٹ آناہے، جب بجٹ آئی ایم ایف بنائےگا تو پیشگی عیدی کی اقساط آئیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے پیٹرول مہنگا ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عید سے چند دن پہلےپیڑول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمنی ہے ، جب سےموجودہ حکومت آئی ہرروزبری خبرمل رہی ہے،مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافےنے عوام کی کمر توڑ دی ، گھبرانا نہیں !ابھی آئی ایم ایف کابجٹ آناہے، جب بجٹ آئی ایم ایف بنائےگاتوپیشگی عیدی کی اقساط آئیں گی۔

    مزید پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا

    یاد رہے حکومت نےعیدسےپہلےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں چارروپےچھبیس پیسےکااضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو بارہ روپےاڑسٹھ پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپےننانوئے پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، لیکن اضافہ چارروپے پچاس پیسے کیاگیا جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے انہتر پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےاڑسٹھ پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیاہے۔

    ڈیزل کی نئی قیمت ایک چھبیس روپے بیاسی پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت اٹھانوے روپے چھیالیس پیسے اور لائٹ ڈیزل اٹھاسی روپےباسٹھ پیسے فی لیٹرہوگئی۔

  • حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا

    اسلام آباد: حکومت نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش مان لی، پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 6،6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

    مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3،3 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل اوگرا کی جانب سے ماہ اپریل کے لیے حکومت سے سفارش کی گئی تھی کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 91 پیسے اضافہ کیا جائے تاہم حکومت کی جانب سے چھ روپے بڑھائے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    اوگرا کی سمری کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 49 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پٹرول کی قیمت میں 11روپے91 پیسے اضافے کی سفارش

    واضح رہے کہ 28 فروری کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی تھی۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111.43 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول کی قیمت میں 2.50 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی، پیٹرول کی قیمت میں ڈھائی روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے ہو گئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.75 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 111.43 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت اب 86.31 روپے ہو گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل بھی 2.50 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 77.53 روپے مقرر کی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

    وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ 31 جنوری کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کم کی تھی، جس کے بعد نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کر دی گئی تھی۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 73 پیسے فی لیٹر کمی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.68 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رکھا گیا تھا۔