Tag: پیٹرول نایاب

  • قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں   پیٹرول نایاب ،  شہری پریشان

    قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں پیٹرول نایاب ، شہری پریشان

    کراچی: حکومت کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے بعد شہر میں متعدد علاقوں میں پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کراچی کے بیشتر پیٹرول پمپ پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ۔جبکہ بیشتر پیٹرول پمپ پر پیٹرول ہی ختم ہوگیا، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    شارع فیصل،گلشن اقبال ، نارتھ ناظم آباد ،گلبرگ ایف بی ایریا،صدر سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں پیٹرول نایاب ہوگیا، پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ آئل ماریٹنگ کمپنیز سےپیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی نہیں ملی۔

    پیٹرول پمپ مالکان نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معمول میں آنےمیں وقت درکارہوگا، آئل مارکیٹنگ کمپنیزنےریٹ میں اضافے کو جواز بنا کر سپلائی روکی ہوئی تھی۔

    خیال رہے حکومت نے اچانک پیٹرول کی فی لٹر قیمت میں تقریباً بیس روپے اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں انیس روپے نوے پیسے کا اضافے کیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹی وی پر قوم سے خطاب میں قیمت میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ میں ہیں، یہ اضافہ ملکی مفاد میں کیا گیا ہے۔

  • پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، ملک بھر میں پیٹرول نایاب

    پیٹرولیم مصنوعات میں کمی، ملک بھر میں پیٹرول نایاب

    کراچی/لاہور: وزیر اعظم نواز شریف کیجانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول نایاب ہوگئیں۔ کراچی، لاہور سمیت کئی شہروں میں متعدد پمپس بند ہیں جبکہ لاہور میں پرانی قمیتوں پر فروخت پر پانچ پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے ہیں۔

    کراچی اورلاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپ مالکان حکومت کیجانب سے قیمتوں میں کمی کے باوجود پرانی نرخوں پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں جبکہ کئی پیٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے۔

    کہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کہیں سپلائی نہ ہونے کا بہانہ بنایا جارہا ہے۔ پیٹرول کی مصنوعی قلت کےباعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامناکرنا پڑ رہا ہے۔

    لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول مالکان کیجانب سے مصنوعی قلت پیدا کرنے اور نئی قیمتوں پر فروخت نہ کرنے پر پانچ پیٹرول پمپس سیل کر دئیے۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے ماڈل ٹاؤن میں پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی ہے۔

    کراچی میں کئی پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ بعض علاقوں میں پمپس پر شہریوں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہیں۔