Tag: پیٹرول چھڑک کر آگ

  • بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے  سسر کی درخواست ضمانت مسترد

    بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے سسر کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد : بہو پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے مقدمے میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سسر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے بہو کو جلا کر جان سے مارنے کے مقدمے میں سسر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    دوران سماعت وکیل نے مقتولہ کا واقعہ کے بعد کا ویڈیو بیان پیش کیا، ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ خاوند اور سسر نے مل کر خاتون پر پیٹرول پھینک کر آگ لگائی، واقعہ گھریلو رنجش کا نتیجہ تھا۔

    خاتون جان بچا کر بھاگنے لگی تو گلی سے گھسیٹ پر دوبارہ تشدد کیا گیا اور کئی گھنٹے بعد اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایک ماہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مقتولہ پمز اسپتال میں دم توڑ گئی۔

    وکیل نے ویڈیو بیان کی روشنی میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی اور دلائل دیے کہ مقتولہ کا گیارہ سالہ بیٹا ہے، اگر ملزم کو ضمانت دی گئی تو ماں کے بعد بچے کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

    عدالت نے دلائل سننے کے بعد سسر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے، مقدمے میں مقتولہ کا شوہر اور سسر اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور خاتون کو جلانے کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کرپا میں درج ہے۔

  • سسرالیوں نے داماد  پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    سسرالیوں نے داماد پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    جیکب آباد : سسرالیوں نے داماد پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی، نوجوان کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سسرالیوں نے داماد  پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔

    پولیس کا کہنا ہے واقعہ گاؤں گڑھی حسن میں پیش آیا، شناخت علی محمد کے نام سے ہوئی تاہم جھلسے ہوئے نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    اہلخانہ نے الزام لگایا کہ علی محمدسر کی کو سسر اور اس کے ساتھیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

    پنجاب کے ضلع خانیوال میں سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی ، پولیس نے بتایا تھا کہ متاثرہ شخص بیوی کو منانے سسرال گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سسرالیوں نے داماد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    اس قبل بھی جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں سرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کے گھر کو مبینہ طور پر آگ لگادی تھی ، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، جھلس کر جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے تین سال کے درمیان تھیں۔

  • 20 سالہ نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

    20 سالہ نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

    لاہور : شاد باغ میں بیس سالہ نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، معمولی جھگڑا آگ لگانے کی وجہ بنا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں ملزمان نے بیس سالہ نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ نوجوان فہد کے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ورکشاپ مالک سمیت چار ملزمان نصراللہ، شہزاد، نواز اور وحید کو گرفتار کرلیا ہے، مذاق اور چھیڑخانی پر لڑکوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فہد اے سی ورکشاپ پر کام کرتا ہے، معمولی جھگڑا آگ لگانے کی وجہ بنا تاہم فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاد باغ میں نوجوان کو آگ لگانے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹرجنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

    مریم نواز نے زخمی نوجوان کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • لڑکی نے صلح کے بہانے بلا کر لڑکے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    لڑکی نے صلح کے بہانے بلا کر لڑکے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

    چشتیاں : محبوبہ نے صلح کے بہانے بلا کر لڑکے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں محبوبہ نے لڑکے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکے خرم شہزاد اور کشور بی بی کے درمیان ناراضگی تھی، خاتون نے لڑکے کوصلح کے بہانے بلایا اور پیٹرول چھڑک کرآگ لگائی۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں پنجاب کے شہر پاکپتن میں محبوبہ سے ملنے آنے والے نوجوان اور اس کے ساتھیوں کو اہلخانہ نے پکڑ لیا اور درگت بنادی تھی۔

    اس سے قبل مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے بھائی کے پستول سے فائرنگ کرکے لڑکے عباس کو زخمی کردیا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی تھیں۔