Tag: پیٹرول کی قیمتوں

  • عید الفطر پر پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    عید الفطر پر پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد: پاکستانی عوام کو عید الفطر کے موقع پر پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر یکم اپریل سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 1.50 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 7.24 ڈالر سے 5.84 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی $0.60 فی بیرل کی کمی دیکھی گئی ہے۔

    تیل کی عالمی قیمتوں میں اس کمی کا جنوبی ایشیائی ملک میں ایندھن کی قیمتوں پر مثبت اثر پڑنے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 3 سے 3.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 3 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں مجوزہ ایڈجسٹمنٹ کی سمری وزیراعظم کو پیش کرے گی، منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کے نفاذ کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

    قیمتوں میں اس متوقع کمی سے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف ملے گا۔

    اس سے 15 دن قبل پاکستانی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی تھی، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت 255.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • کم از کم 25 روپے تو کم کرتے، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی  پر عوامی ردعمل

    کم از کم 25 روپے تو کم کرتے، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر عوامی ردعمل

    کراچی : پیٹرول کی قیمتوں میں کمی پر عوامی ردعمل سامنے آگیا اور کہا جینامشکل ہوگیا ہے، کم از کم 25 روپے کم کرتے۔

    تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام مطمئن نہیں، عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی ریلیف نہیں، حکومت کی نااہلی ہے، دس پندرہ روپے بڑھا کرچند روپے کم کردیےجاتےہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارا جینا مشکل ہوگیا ہے، :کم ازکم25روپےکم کرتےعوام کی زندگی پرکچھ اثرتوپڑتا،

    حکومت کی نااہلی ہےعوام کوریلیف نہیں دے رہی، سیاستدانوں کو ہمارے بارے میں سوچنا چاہیے، ہم نہیں رہیں گےتویہ حکومت کا کیا کریں گے؟

    یاد رہے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں چھ روپے سترہ پیسے، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے چھیاسی پیسے کمی کی گئی ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے بتیس پیسے اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے باہتر پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

    قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لٹر قیمت دو سو انہتر روپے تینتالیس پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت دو سو باہتر روپے ستتر پیسے ہوگئی ہے۔

    اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت ایک سو ساٹھ روپے تریپن پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت ایک سو ستتر روپے انتالیس پیسے ہوگئی ہے۔

    وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا ہے۔

  • آج رات پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہونے والا ہے؟

    آج رات پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہونے والا ہے؟

    اسلام آباد : پیٹرول کی قیمتوں میں آج رات سے بڑے اضافے کا امکان ہے ، جس سے مہنگائی سے عوام کو ایک اضافی دھچکا لگنے کی توقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت 16 جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے تیار ہے، ذرائع آئل ریفائنریز کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

    تجویز میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے39 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

    توقع ہے کہ وزارت خزانہ آج رات وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے صارفین، جو پہلے ہی مہنگائی سے دوچار ہیں، کو ایک اضافی دھچکا لگنے کی توقع ہے۔

    گزشتہ ہفتے ذرائع نے 5 روپے فی لیٹر اضافی پیٹرولیم لیوی کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا تھا۔

  • حکومت کو چاہیئے پیٹرول پر ایک ساتھ 50 روپے بڑھا دے، پاکستانی عوام  پھٹ پڑے

    حکومت کو چاہیئے پیٹرول پر ایک ساتھ 50 روپے بڑھا دے، پاکستانی عوام پھٹ پڑے

    اسلام آباد : پاکستانی عوام نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی ہیرا پھیری قرار دیتے ہوئے کہا حکومت کو چاہیئے ایک ساتھ 50 روپے بڑھا دے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام برس پڑے اور کہا پٹرول کی قیمت دو روپےکم کرتےہیں پھرسات روپے بڑھا دیتے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف پندرہ دن کی خوشی ملتی ہے پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیاجاتا ہے، سمجھ نہیں آرہا ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔

    ایک شہری نے کہا کہ فرق صرف غریب کو پڑتا ہے، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت کو چاہیئے پٹرول پر ایک ساتھ پچاس روپے بڑھا دے۔

    شہریوں نے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قیمت کم سے کم ایک سو پچاس روپے لٹر تو کریں۔۔

    عوام کا مزید کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں،ہمارا قصور کیا ہے، ایسے ہی چلتا رہا تو سڑک پر آجائیں گے۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، پٹرول کی قیمت میں سات روپے پینتالیس پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ڈیزل کی قیمت نو روپے چھپن پیسے بڑھادی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے پانچ پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے اٹھاسی پیسے لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی منظوری سے وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، اگلے پندرہ دن کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔

  • پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟  عوام کے لئے بڑی خبر

    پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : بجٹ کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے عوام کے لئے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستانی عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک لیٹر پٹرول 9 روپے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے سستا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ مٹی کا تیل فی لیٹر 2روپے اورلائٹ اسپیڈ ڈیزل 4روپے سستا کرنے کی بھی تجویز ہے.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 15 جون کو کیا جائے گا۔

    31 مئی کو وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

    اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس سے پیٹرول 15.40 جبکہ ڈیزل 7.90 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا غلط اعلان کیا گیا تھا۔

  • پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد :‌ پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی، اس بار بھی عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جون سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوسکتی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 7.50 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے

    اوگرا 31 مئی کو قیمتوں کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کا اطلاق یکم جون 2024 سے مہینے کے پہلے پندرہ دن تک ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    یاد رہے 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے39 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 10 پیسے ہو گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 88 پیسے تک کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 274 روپے 8 پیسے ہو گئی تھی۔

  • پیٹرول کتنے روپے سستا ہو رہا ہے؟ عوام کے لیے  بڑی خبر آگئی

    پیٹرول کتنے روپے سستا ہو رہا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے جون 2024 کے مہینے میں مسلسل تیسری بار پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت کی جانب سے مہنگائی کے ستائے پاکستانی عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.5 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

    تاہم آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے سمری بھیجی جائے گی، حکومت 31 مئی کو پیٹرولیم کی قیمتوں میں نظر ثانی کرے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے، جس کا اطلاق یکم جون 2024 سے مہینے کے پہلے پندرہ دن تک ہوگا۔

    خیال رہے 23 مئی 2024 تک بین الاقوامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پچھلے پندرہ دن کے مقابلے میں 1.68 ڈالر کم ہو چکی ہیں، جو اب 96.19 ڈالر پر آگئی ہیں۔

    اسی طرح بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 83 سینٹ کم ہوکر 98.40 ڈالر ہوگئی ہے۔

    یاد رہے 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے39 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 10 پیسے ہو گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 88 پیسے تک کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 274 روپے 8 پیسے ہو گئی تھی۔

  • عوام کے لیے خوشخبری ! نگراں وزیر کا پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان

    عوام کے لیے خوشخبری ! نگراں وزیر کا پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان

    کراچی : نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے اقدامات سے ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، ڈالر کی قیمت کم ہونے سے اس کا فائدہ عوام کو منتقل ہوگا۔

    نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پیٹرول کی قیمت میں کمی کی جائے گی۔

    میڈیا ہاؤسز کے حوالے سے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جو ادارہ ملازمین کو تنخواہ نہیں دے گا اس کو اشتہارات نہیں دئیے جائیں گے۔

    حکومتی کریک ڈاؤن سے متعلق انھوں نے بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چوروں سے 8 ارب کی ریکوری کی گئی۔

    نگراں وزیراطلاعات نے مہنگائی کے حوالے سے کہا کہ غریب کا بیٹا ہوں سبزی اور فروٹ خود خریدتا ہوں تو مہنگائی کا احساس ہے۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ  ،  تاجروں کا ردعمل آگیا

    پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ، تاجروں کا ردعمل آگیا

    کراچی : تاجروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا اور کہا اضافے سے مزید مہنگائی ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تاجروں کا ردعمل آگیا ، صدرآل سٹی تاجر اتحاد حماد پونا والا نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیداضافہ ظلم ہے، نگران حکومت میں 2مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کرچکی۔

    تاجر رہنما کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےاشیائےخورد و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

    صدر انجمن تاجران الیاس میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےمزیدمہنگائی ہو گی۔

    صدرپاکستان انجمن تاجران جاوید قریشی نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مستردکرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت عوام کےمعاشی قتل کو بند کرے عوام میں مزیدمہنگائی برداشت کی سکت نہیں۔

    جاوید قریشی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بے تحاشہ اضافہ عوام پر شب خون کے مترادف ہے، مہنگائی اوربیروزگاری کی وجہ سےعوام کیلئےایک وقت کی روٹی کاحصول بھی مشکل ہوگیا۔

  • پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لئے اچھی خبر آگئی

    پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لئے اچھی خبر آگئی

    اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ حفیظ پاشا نے روسی خام تیل کاجہاز آنے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کچھ دن کیلئے کم ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ حفیظ پاشا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر ود مہربخاری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت کچھ دن کیلئے کم ہونے کا امکان ہے، روسی خام تیل کاجہاز آنے کی وجہ سے تیل کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔

    حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ ہمیں پھر بھی لگتا ہے پی ڈی ایل کو 75 روپے تک لے جایا جائے گا، اس وقت پی ڈی ایل کی مدمیں فی لیٹر 50 روپے لیے جا رہے ہیں۔

    سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی اوسط سالانہ شرح 30 اور کھانے پینے کی اشیا 50فیصدمہنگی ہوچکی ہیں۔