Tag: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

  • پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ: نائیجیریا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ: نائیجیریا کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

    نائیجیریا کے عوام کی جانب سے پیٹرول پر دی گئی سبسڈی کو ختم کرنے اور اجرت میں اضافے کے مطالبے پر کی گئی ملک گیر ہڑتال کے پہلے روز سینکڑوں افراد نے نائجیریا کے بڑے شہروں میں احتجاجی مارچ کیا، جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

    29 مئی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد نائیجیریا کے صدر بولا ٹینوبو کی جانب سے نئی اصلاحات کا آغاز کرتے ہوئے پیٹرول پر دی گئی سبسڈی کو ختم کردیا گیا۔

    https://twitter.com/ChibuzoIzundu/status/1686656946907004928?s=20

    اگرچہ سرمایہ کاروں کی جانب سے ان اصلاحات کا خیر مقدم کیا گیا ہے، جبکہ یونینز کا کہنا ہے کہ صدر کے اقدامات کے باعث ایسے وقت میں لاگت میں اضافہ ہوا ہے جب نائیجیریا کے شہری پہلے ہی تقریباً دو دہائیوں میں سب سے زیادہ مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں۔

    یونین کے رہنماؤں کی قیادت میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے مظاہرین نے مختلف شہروں میں احتجاجی مارچ کیا۔

    مزدور یونین کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج کا احتجاج صرف آغاز اور حکومت کو وارننگ ہے، ہم انہیں اپنے مطالبات پورے کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ دارالحکومت ابوجا میں احتجاجی مارچ کرنے والوں نے قومی اسمبلی کا ایک گیٹ توڑ دیا، جہاں انہیں سینیٹ کے صدر کے خطاب کی توقع تھی۔

    یونین کے عہدیداروں نے کئی ریاستوں میں سرکاری عہدیداروں کو اپنی شکایات کی تفصیل کے ساتھ درخواستیں جمع کرائیں۔

    petrol price hike Nigeria

    ٹینوبو نے کہا ہے کہ پیٹرول کی سبسڈی سے ملک کے اشرافیہ کو فائدہ ہوا، نائجیرین لیبر کانگریس نے کہا کہ پیٹرول کی سبسڈی کو ختم کرنا بغیر کسی منصوبے کے جلد بازی میں کیا گیا فیصلہ تھا۔

    نائجیرین لیبر کانگریس کے مطابق ”ہر خاندان کو حکومت کی سخت پالیسیوں کا احساس ہے جس کے نتیجے میں نقل و حمل، خوراک، سامان اور خدمات، ٹیوشن فیس، معیاری صحت کی دیکھ بھال تک رسائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

  • فرانس: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، مظاہرین پر پولیس کا دھاوا، آنسو گیس کی شیلنگ

    فرانس: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، مظاہرین پر پولیس کا دھاوا، آنسو گیس کی شیلنگ

    پیرس : فرانسیس پولیس نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کینن سے حملہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک فرانس میں کچھ وقت قبل ہی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایک فرانسیسی رکن پارلیمنٹ نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف زرد رنگ (پیلے) کی جیکٹ پہن کر پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کرکے انوکھا احتجاج کیا تھا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے شہر کے مختلف حساس اور اہم مقامات پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا تھا اور مسلسل آگے کی جانب سے بڑھ رہے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے اور شہر کا امن برقرار رکھنے کےلیے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور واٹر کینن سے حملہ بھی کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد مظاہرین گذشتہ ہفتے فرانس کے تقریباً 2 ہزار مقامات پر احتجاج کیا تھا۔

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مہم چلانے والے افراد کا کہنا ہے کہ حالیہ مظاہرے رولنگ مہم کا دوسرا حصّہ ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی شہری پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف زرد (پیلے) رنگ کی جیکٹ پہن کر مظاہرہ کررہے ہیں جو عام کپڑوں کی نسبت زیادہ جلدی نظر آتی ہے اور اندھیرے میں روشنی پڑنے چمکتی ہے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مظاہرین کو حساس مقامات کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس اہکاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے، مظاہرین وزیر اعظم ہاوس سمیت حساس مقامات کی جانب بڑھ رہے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کچھ علاقوں میں مظاہرین داخلہ ممنوع ہے اور اب تک مظاہرین کے ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے کا ثبوت نہیں ملا ہے۔

    سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی مظاہرین فرانسیسی صدر ایمنیئول میکرون کے استعفے کا نعرہ بلند لگایا پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے 3 ہزار پولیس اہلکاروں کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس منتقل کردیا ہے تاکہ مظاہرین پر قابو پایا جاسکے۔

    خیال رہے کہ فرانسیسی حکومت نے ایک سال کے دوران تیل کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ کیا ہے جو تقریباً 1 اعشاریہ 51 یورو فی لیٹر بنتا ہے اور سنہ 2000 سے اب تک پیٹرول کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔

    فرانسیسی صدر نے فی لیٹر ڈیزل پر ہائیڈرو کاربن ٹیکس کی مد میں 7.6 سینٹ اور پیٹرول پر 3.9 سینٹ کا اضافہ کیا ہے جبکہ یکم جنوری 2019 سے ڈیزل پر 6.5 سینٹ اور پیٹرول پر 2.9 سینٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    فرانسیسی صدر کا مؤقف ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹراضافہ

    پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹراضافہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ماہ دسمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ سات مہینے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ ماہ دسمبر کے لیے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 70 پیسے اضافہ کیا جا رہا ہے جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر 2016 سے ہوگا۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر اور ہائی اوکٹین میں 6 روپے کے اضافے کی سمری بھیجی تھی لیکن حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے انہیں سہولیات فراہم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

    پیٹرول کی قیمت دو روپے اضافے کے بعد اب 66.24 روپے فی لٹر ہو جائے گی جب کہ ڈیزل 46 روپے فی لٹر ہو جائے گی جب کہ دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔