Tag: پیٹرول کی قیمتوں

  • پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لئے اہم خبر آگئی

    پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لئے اہم خبر آگئی

    اسلام‌ آباد : حکومت آج اوگرا کی سمری کی روشنی میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی تاہم ابھی تک قیمتوں سے متعلق سمری نہیں بھیجی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت آئندہ15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کرے گی، اوگرا کی سمری کی روشنی میں قیمتوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اوگرانے ابھی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری نہیں بھجوائی، اوگراکی سمری موصول ہونے کے بعد وزیر اعظم کو سفارش بھیجیں گے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد31 مئی تک نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، اوگرا کی جانب سے آج شام کو سمری حکومت کو بھیجی جائے گی۔

    خیال رہے اطلاعات ہیں کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، حکومت 16 مئی سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے فی لیٹر کمی کرسکتی ہے۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات، پمپس پرعوام کا جم غفیر

    ساہیوال: پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے بعد پیٹرول پمپس پر عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات پر پنجاب کےمختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر عوام کا جم غفیر جمع ہوگیا۔

    شہریوں کےرش کے باعث پیٹرول پمپس پرفیول کی قلت ہوگئی ، جس کے بعد پمپ مالکان نے شہریوں کی ڈیمانڈ سے کم ایندھن دینا شروع کر دیا ہے۔

    واضح رہے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔

  • ‘پیٹرول کی  قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے’

    ‘پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے’

    اسلام آباد : ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کےمقابلے بہت کم ہیں ، دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم جنوری 2022کوپیٹرول کی قیمت 142.32روپےفی لیٹرتھی، جب خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سےاوپرتھی۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایل،ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ کے بعد قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کےمقابلے بہت کم ہیں۔

    ماہر معاشیات نے بتایا کہ خام تیل 2022 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، ایک سال پہلے پیٹرول کی مقامی قیمت 113.48 روپے فی لیٹر تھی، جب کروڈتیل 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں، قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کیلئے ریل کا سفر بھی مشکل ہوگیا

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کیلئے ریل کا سفر بھی مشکل ہوگیا

    اسلام آباد : پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریل کا سفر بھی مشکل ہوگیا ، ریلوے کا کرائے بڑھانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا تاہم حتمی منظوری وزارت ریلوے دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ریلوے کا کرائے بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیزل بڑھنے سے پاکستان ریلوے کو روزانہ پونے دو کروڑ روپے اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

    ذرائع کے مطابق ٹرینیوں کے کرایوں میں دس ، پندرہ اور بیس فیصد تین تجاویز تیار کی گئی ہے تاہم ریل کرایوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت ریلوے دے گی۔

    خیال رہے نومبر 2021 میں ٹرینیوں کے کرایوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا ، ریلوے کے کرائے بڑھائے تو ریلوے کے مالی مشکلات میں بہت اضافہ ہوگا۔

    واضح رہے شہباز حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک ساتھ 30 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    بعد ازاں پٹرول اچانک تیس روپے مہنگا ہونے پر شہری پھٹ پڑے تھے، شہریوں کا کہنا تھا کہ بچوں کھانا کھلائیں یا پیٹرول بھروائیں، دل چاہتا ہے خود کو آگ لگالیں، مہنگائی کم نہیں کرسکتے تو حکومت میں آئے کیوں؟