Tag: پیٹرول کی قیمتیں

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ،  ماہرین معیشت نے عوام کو خبردار کردیا

    پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، ماہرین معیشت نے عوام کو خبردار کردیا

    کراچی : ماہرین معیشت عوام کو خبردار کیا ہے کہ مارچ تک مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے، پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ، ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

    ماہر معاشیات عابدسلہری نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں میں اضافے پر کہا کہ توانائی سیکٹرمیں 5ہزار400ارب روپےکاگردشی قرضہ ہے، گردشی قرضہ ختم کرنےکیلئےکچھ نہ کچھ اقدامات توکیےجائیں گے۔

    عابد سلہری کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے بھی نگران حکومت کومشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھیں لیکن ان کااثرابھی پاکستان پرنہیں پڑنا چاہیے تھے کیونکہ اگست میں امپورٹ کیا گیا پیٹرول اس وقت ملک میں فراہم کیاجارہا ہے۔

    ماہر معاشیات نے خبردار کیا کہ مارچ تک مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے ، توانائی شعبے کے ذریعے ہی حکومت اخراجات کنٹرول کرنےکی کوشش کرے گی، توانائی شعبہ ایسا ہے جو ہر شہری استعمال کرتا ہے۔

    عابد سلہری کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتیں بھی بڑھنے والی ہیں،عوام میں بے چینی آئے گی، معاہدہ اپنی جگہ لیکن آئی ایم ایف نے ٹارگٹڈ سبسڈی سے کہیں نہیں روکا ۔

    دوسری جانب ماہر معاشیات خرم شہزاد نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے، ملک میں ڈالر کی جتنی کمی ہوگی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اتنی بڑھیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کرنسی کی قدرمیں کمی اورعالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کا اثر پڑتا ہے، روپیہ مستحکم ہونےسےامیدہےآئندہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرکنٹرول رہےگا۔

    یاد رہے حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چھبیس روپے دو پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں سترہ روپے چونتیس پیسے فی لٹر اضافہ کردیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پٹرول تین سو اکتیس روپے اڑتیس پیسے اور ڈیزل تین سو انتیس روپے اٹھارہ پیسے فی لٹرکا ہوگیا ہے، نگران حکومت نے تیس دن میں پٹرول اٹھاون اور ڈیزل چھپن روپے مہنگا کرچکی ہے۔

  • کیا روسی تیل آنے سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی؟عوام کے لیے اہم خبر آگئی

    کیا روسی تیل آنے سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی؟عوام کے لیے اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا ہے کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے روسی تیل پاکستان آنے سے پیٹرول سستا ہونے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روسی تیل کے زیادہ کارگوزآئیں گے توقیمت کم ہوگی، روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا ، دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی ضرورتیں پوری کریں، سمندر میں تیل وگیس کی تلاش پردوبارہ کام شروع کررہے ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت گیس کے بند کنوؤں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے، کوشش ہے بند کنوؤں کی بحالی کے لئے کچھ رعایت دیں۔

    خیال رہے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت جو 282 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی تھی، اس وقت 272 روپے فی لیٹر ہے۔

  • پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کیا طریقہ کار ہے؟ وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب

    پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کیا طریقہ کار ہے؟ وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے جواب طلب

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف درخواست پر اوگرااور پیٹرولیم منسٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔

    درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے قبل کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئی لہذا عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

    عدالت نے کہا کس طرح پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، پوری دنیا میں فی بیرل پیٹرول سستا ہو رہا ہے۔

    عدالت نے استفسار کیا پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں کیوں بڑھا رہےہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل سے پیٹرولیم کی قیمت وضع کرنے کے طریقہ کار پر استفسار کرتے ہوئے کہا پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کیا طریقہ کار ہے؟

    عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اگلے ہفتے جواب طلب کر لیا۔

    عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ اگلی سماعت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے طریقہ کار پیش کریں۔

  • کیا  پیٹرول کی قیمتیں ہفتہ وار تبدیل کی جائیں گی؟

    کیا پیٹرول کی قیمتیں ہفتہ وار تبدیل کی جائیں گی؟

    اسلام آباد :وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تیل کی قیمتیں ہفتہ وار طے کرنے کے لیے سمری زیرغور آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں 4نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائٓع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نیشنل بینک کیلئے14کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی گارنٹی کی سمری اور تیل کی قیمتیں ہفتہ وار طے کرنے کے لیے سمری زیرغور آئے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ای سی سی اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد کی کی قیمت سے متعلق سمری پر غور ہوگا اور پی ایس او کے کے مالیاتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    یاد رہے ذرائع وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ تبدیل ہونے کا امکان ہے تاہم کابینہ کی منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل کی مدت طے ہوگی۔

    واضح رہے پی ٹی آئی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ردوبدل 15 روز بعد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، پی ٹی آئی حکومت سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ بنیادوں پر ہوتا تھا۔

  • پیٹرول کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟ مفتاح اسماعیل نے اپنی ہی پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو جھٹلا دیا

    پیٹرول کی قیمتیں کیوں بڑھائیں؟ مفتاح اسماعیل نے اپنی ہی پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو جھٹلا دیا

    اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بیان پر اپنی ہی پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو جھٹلادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور مفتاح اسماعیل کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا۔

    وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنی ہی پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو غلط ثابت کرتے ہوئے کہا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا آئی ایم ایف سے تعلق نہیں، اضافہ عالمی منڈی میں تیزی کےرحجان کےباعث ہے۔

    دوسری جانب مریم نواز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عمران حکومت کے آئی ایم ایف معاہدے کو قراردیا تھا۔

    اس حوالے سے سابق وزیر حماد اظہر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت پہلے کہتی تھی تیل کی قیمتوں پرپی ٹی آئی معاہدہ کرکے گئی، اب کہہ رہے ہیں تیل کی قیمتوں کا آئی ایم ایف سے کوئی تعلق نہیں، ان کی اپنی زبان سے ہی سچ نکل آیا۔

  • یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں ؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

    یکم مئی سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی یا نہیں ؟ حکومت کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا ، یکم مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر ڈیزل بحران کے معاملے پر حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔

    یکم مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررہیں گی ، اوگرا سمری اورعالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

    آئی ایم ایف مذاکرات کےبعدقیمتوں میں اضافےکی خبریں گردش میں تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں متوقع اضافے کو لے کر ڈیزل کی ذخیرہ اندوزی کی گئی۔

    حکومت نے ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا اور دیگر اداروں کو کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کردی۔

    اوگرا نے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز کو ذخیرہ اندوزی کیلئے خط بھی لکھ دیا، جس میں کہا ہے کہ ڈیزل فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہری علاقوں میں ڈیزل کی فراہمی بتدریج جاری ہے تاہم دیہی علاقوں میں کمپنیوں کی جانب سےڈیزل کی فراہمی روکی گئی۔

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا اعلان

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر 30 ارب کا بوجھ برداشت کرے گی۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

    مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک کے لیے ہوگا۔

  • سعودی حکومت کا پیٹرول نرخوں کے حوالے سے انتباہ

    سعودی حکومت کا پیٹرول نرخوں کے حوالے سے انتباہ

    ریاض: سعودی حکومت نے پیٹرول نرخوں کے حوالے سے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نرخوں کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ تجارت نے سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول کے نئے نرخوں کی پابندی کی جائے ورنہ خلاف ورزی کرنے والے پیٹرول اسٹیشنز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    اس سلسلے میں سعودی عرب کے تمام علاقوں میں نگراں ٹیموں نے پیٹرول اسٹیشنز پر اچانک چھاپے مارنا بھی شروع کر دیا ہے، اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ پیٹرول اسٹیشنز پر الیکٹرانک اسکرینز پر نئے نرخ ڈالے گئے ہیں یا نہیں۔

    بڑی کمی، سعودی عرب میں پیٹرول کے نئے نرخ جاری

    نگران ٹیمیں اس بات کو بھی یقینی بنا رہی ہیں کہ پیٹرول بھرتے وقت نئے نرخوں کی پابندی کی جا رہی ہے یا نہیں، نگراں ٹیمیں نئے نرخوں کی پابندی نہ کرنے والے پیٹرول اسٹیشنز کے خلاف صارفین سے رپورٹس بھی لے رہی ہیں۔

    وزارتِ تجارت کی جانب سے شکایات کے لیے رابطہ نمبر 1900 جاری کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ جو اسٹیشنز نئے نرخوں کی پابندی نہیں کر رہے ہیں، ان کے خلاف رپورٹ کریں۔

    واضح رہے کہ سعودی آرامکو نے پیر کو مئی کے لیے پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق ایک لیٹر 91 پیٹرول کی قیمت 1.31 ریال سے کم ہو کر 0.67 ھللہ اور 95 پیٹرول کی قیمت 1.47 ریال سے کم ہو کر 0.82 ھللہ ہو گئی ہے۔

  • بڑی کمی، سعودی عرب میں پیٹرول کے نئے نرخ جاری

    بڑی کمی، سعودی عرب میں پیٹرول کے نئے نرخ جاری

    ریاض: سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے، سعودی آرامکو نے مئی کے لیے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں اپریل کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے، نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 91 میں 64 ہللہ فی لیٹر جب کہ پیٹرول 95 میں 65 ہللہ فی لیٹر کمی کی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق پیٹرول 91 کی نئی قیمت 67 ہللہ فی لیٹر جب کہ پیٹرول 95 کے نئے نرخ 82 ہللہ فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں، یاد رہے کہ اپریل میں پیٹرول 91 کی قیمت ایک ریال 31 ہللہ جب کہ پیٹرول 95 کی قیمت ایک ریال 47 ہللہ تھی۔

    سعودی عرب: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی

    آرامکو اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے نرخ پیر 11 مئی سے مؤثر ہوں گے، خیال رہے کہ سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں، عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں رد و بدل کیا جاتا ہے۔

    ادھر آرامکو نے اعلان کیا تھا کہ اب ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پیٹرول کے نرخوں پر نظر ثانی کی جائے گی، اور اس کا اطلاق ہر ماہ کی 11 تاریخ سے ہوگا۔

  • پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی عمل دخل نہیں: نمائندہ آئی ایم ایف

    پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی عمل دخل نہیں: نمائندہ آئی ایم ایف

    اسلام آباد: انٹرنیشل مانیٹری فنڈ کی پاکستان میں مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی عمل دخل نہیں، اگر حکومت پیٹرولیم لیوی کم نہیں کرتی تو یہ اس کا فیصلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی پاکستان میں مقیم نمائندہ ٹریسا ڈبن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو کرونا وائرس کے باعث چیلنجز کا سامنا ہے، آئی ایم ایف اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر 50 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

    ٹریسا ڈبن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرونا کے خلاف بروقت اقدامات کیے ہیں، کرونا سے پہلے معاشی اصلاحات اور اقدامات کیے جارہے تھے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن تھی، پاکستان میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہو رہا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے بعد پاکستانی معاشی شرح نمو میں کمی متوقع ہے، رواں مالی سال افراط زر کی شرح 11.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، پاکستان کے اخراجات میں 700 ارب روپے تک کا اضافہ ہوسکتا ہے، ٹیکس وصولیوں میں 900 ارب تک کمی متوقع ہے۔

    ٹریسا ڈبن کا کہنا تھا کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے 1.4 ارب ڈالر قرض کی منظوری دی گئی، پاکستان کے لیے ریپڈ فنانس کی منظوری دی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کوئی عمل دخل نہیں، اگر حکومت پیٹرولیم لیوی کو کم نہیں کرتی تو یہ اس کا فیصلہ ہے، پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے دوست ملکوں کے قرضے واپس کر سکتا ہے۔