Tag: پیٹرول کی قیمتیں

  • ایران میں پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

    ایران میں پرتشدد مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

    تہران: ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک ہلاک افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے شہری حکومتی پالیسی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش رہا اضافے کے خلاف دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں سراپا احتجاج ہیں، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں اور دیگر پرتشدد واقعات میں 40 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

    عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران حکومت نے چالیس کے قریب عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ ردعمل میں پولیس نے بھی آنسوگیس کی شیلنگ اور واٹرکینن کا استعمال کیا، مظاہرین نے سرکاری املاک نذرآتش کردی۔

    حالات کی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام نے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں کا مواصلاتی نظام معطل کیا گیا ہے، گزشتہ روز مظاہرین نے مختلف علاقوں میں ٹریفک کوبلاک کردیا جب کہ کچھ نے ایندھن کے اسٹوریج ہاؤس کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے مختلف شہروں میں بینکس کو بھی نذرآتش کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادی، اب تک 1 ہزار سے زائد افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی ہے۔

    ادھر ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ ملک میں انتشار اور بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، احتجاج کرنے والوں اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

    خیال رہے کہ ایران نے پیٹرول کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث گزشتہ 3 روز سے مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

  • نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےگریزکرے‘ آصف زرداری

    نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سےگریزکرے‘ آصف زرداری

    کراچی : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ نوازحکومت کے ستائےعوام پر نگراں حکومت مزید ظلم نہ کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے۔

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ نوازحکومت کے ستائےعوام پرنگراں حکومت مزید ظلم نہ کرے، پٹرول کی قیمتوں کے اضافے سےغریب زیادہ متاثرہوگا۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی، نگراں حکومت عوام پرمزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے۔

    نگراں حکومت کی دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

    خیال رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 20 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 12 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے، رواں ماہ بھی نگراں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے اضافہ کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔