Tag: پیٹرول کی قیمت

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا سخت ردِعمل

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا سخت ردِعمل

    کراچی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا ، شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے، حکومت غریب عوام کا خیال کریں۔

    تفصیلات کے پاکستانی عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا مہنگائی پہلے ہی اتنی زیادہ ہے حکومت نے ریلیف نہیں دیا۔

    حالیہ قیمتوں میں اضافے کو کراچی والوں نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں خود باخود اضافہ ہوجاتا ہے۔

    عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غریب عوام کا خیال کریں اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کردیں۔

    لاہور کے عوام ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر نالاں ہیں اور کہتے ہیں ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

    ایک شہری نے کہا کہ حکومت کی اپنی پالیسی ہے ، جب دل چاہتا ہے بڑھا دیتے ہیں، پیٹرول کی قیمت کم از کم 200 تک ہونے چاہیے۔

    گذشتہ روز حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد ڈیزل سات روپے اورپٹرول کی قیمت ایک روپے فی لیٹر بڑھ گئی۔

    اضافے سے ڈیزل کی نئی قیمت دو سوسڑسٹھ روپے پچانوے پیسے روپےفی لیٹر اور پٹرول کی نئی قیمت دوسو ستاون روپے تیرہ پیسےفی لیٹر مقرر ہوئی ۔

  • پیٹرول کی قیمت میں آج کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے اہم خبر

    پیٹرول کی قیمت میں آج کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان آج کیا جائے گا، قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    وزارت خزانہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

    انہوں نے اوپیک پر بھی زور دیا کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کرے، یہ ایک ایسا اقدام ہے جو یقینی طور پر آئندہ جائزے میں پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کرے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باوجود یہ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام پر بوجھ ڈالا جا سکے۔

    وفاقی حکومت آئندہ جائزہ 31 جنوری کو آج رات کرے گی اور پاکستان میں یکم فروری (ہفتہ) سے پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

    حکومت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کے بعد یکم فروری (ہفتہ) سے پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔

    اس سے قبل حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

    پٹرول کی قیمت آج 256.13 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 260.95 روپے فی لیٹر ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

    پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

    اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد عوام کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی، مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول اورڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کر دیا گیا ، مٹی کےتیل کی قیمت میں6 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

    مٹی کےتیل کی نئی قیمت 169روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 162روپے 95 پیسے تھی۔

    مزید پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے تحت حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

    اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور ڈیزل کی نئی قیمت اضافے کے بعد 260 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا جبکہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

  • آج پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    آج پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار  اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے حکومت نے اس بار پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کے اضافے کا امکان ہے۔

    اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی وزیراعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گے، جس کے بعد وزارت خزانہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور نئی قیمتیں 16 جنوری سے نافذ العمل ہوں گی اور 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔

    یکم دسمبر کو ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 2.96 روپے اور 0.56 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

    شہریوں کو موبائل یونٹس سے پیٹرول فراہمی کی تجویز، پیٹرولیم ڈویژن نے کیا کہا؟

    خیال رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لئے بڑی خبر

    پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لئے بڑی خبر آگئی، وفاقی حکومت کی جانب سے نئے سال کے پہلے دن پیٹرول مہنگا کئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے تاہم پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

    پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان سال کے آخری دن 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔

    توقع ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی لیکن اس حوالے سے صورتحال سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد واضح ہوگی۔

    پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت نے 16 دسمبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ترمیم کا اعلان کیا تھا۔

    16 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.05 روپے فی لیٹر کمی سے 255.38 روپے ہوگئی تھی۔

    اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 161.66 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 148.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

  • اس بار پیٹرول کتنے روپے مہنگا  ہوگا ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اس بار پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہوگا ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے اس بار پیٹرول کتنے روپے مہنگا کئے جانے کا امکان ہے ، اس حوالے سے عوام کے لئے بڑی خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    حکومت نظرثانی شدہ قیمتیں 15 دسمبر کو دوسرے پندرہویں جائزے کے بعد جاری کرے گی، جس کے ساتھ نئی قیمتیں 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک لاگو ہوں گی۔

    عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برٹش برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دس دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 63 سینٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی منڈی میں یہ 68.05 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    برٹش برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 71.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    جس کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید ڈھائی روپے مہنگا کرنے کرنے کا امکان ہے.

    پاکستان میں پٹرول کی موجودہ قیمتیں

    30 نومبر کو حکومت نے دسمبر 2024 کے پہلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

    پٹرول کی قیمت میں 3.72 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.29 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 دسمبر تک بالترتیب 252.10 روپے اور 258.43 روپے ہیں۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ابھی تک فنانس ڈویژن کو سمری نہیں بھیجی تاہم رپورٹس بتاتی ہیں کہ دسمبر کے اگلے 15 دنوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرے گی۔

    توقع ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی لیکن اس حوالے سے صورتحال سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد واضح ہوگی۔

  • پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونےوالا ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونےوالا ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار بھی اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے حکومت نے اس بار بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    15 نومبر سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، ذرائع انڈسٹری نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر2  روپے 58 پیسے اضافےکی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 250.96روپے پر پہنچ جائے گا۔

    ذرائع انڈسٹری کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں5 روپے91پیسےاضافےکی تجویزدی گئی ہے اور منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 261.05 روپے پرپہنچ جائے گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پرہائی پریمیم کی وجہ سے قیمت میں اضافےکی تجویز ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدی لاگت میں پریمیم بڑھنے پر اضافےکی تجویز بھیجی گئی۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر فیصلے کےبعد16 نومبر سے اطلاق ہوگا۔

    یاد رہے کہ یکم نومبر کو پیٹرول ایک روپے 35 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا اور اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے، ڈیزل 255 روپے 14پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت161 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہونے والا ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ ہونے والا ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : 15 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے، جس سے عوام کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز سامنے آگئی ، عالمی مارکیٹ میں خام کی قیمتوں میں اضافہ کے رجحان کے باعث پاکستان میں قیمتوں اضافے کا امکان ہے۔

    دو ہفتے میں لندن برینٹ آئل 6.90 ڈالر فی بیرل مہنگا ہوا اور لندن برینٹ آئل 71.98 ڈالر سے بڑھ کر 78.88 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، جس میں ایک لیٹر پیٹرول 4 روپے تک مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 247.03 روپے سے بڑھ کر 250.98 روپے کا ہوجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 10روپے25 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے، منظوری کے بعد ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 246.29 روپے سے بڑھ کر 256.54 روپے کا ہوگا

    اسی طرح ایک لیٹر مٹی کا تیل 7 روپے 85 پیسے اور ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 8 روپے 33 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں پر اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا، اس تجویز میں او ایم سی مارجن اور ڈیلرز مارجن میں اضافے کی تجویز شامل نہیں ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پیٹرول کی قیمت : فیصل واوڈا نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    پیٹرول کی قیمت : فیصل واوڈا نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی اور کہا پیٹرول مزید بھی سستا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ملک بہتری کی طرف جارہا ہے، پیٹرول سستا ہو رہا ہے ، پیٹرول مزید بھی سستا ہوگا اور جب پٹرول سستا ہوگا تو مہنگائی کم ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ ڈالر ساڑھے 300 روپے پر تھا نیچے آگیا ہے ، آئی ایم ایف کا پروگرام ہوگیا، اب انڈسٹری کو 9 سینٹ پر بجلی ملے گی۔

    سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ شرح سود نیچے گر گیا اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے، ہوسکتا ہے ایک دو ہفتوں میں پاکستان کیلئے بڑی خبر آجائے، معاشی بہتری ایس آئی ایف سی کا کریڈٹ ہے۔

    پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھون نے کہا کہ آپ کو پریشانی ہے ایس آئی ایف سی پلیٹ فارم سے آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہونے جارہا ہے، انڈسٹریز کو 9 سینٹ پربجلی دینے کی بات ہورہی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری آرہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفسٹ اچھاہے، سرمایہ کاری آرہی ہے مگر حکومت نااہل ہے، قانون ریڈ زون میں آنے سے منع کر رہا ہے اور آپ کہتے ہو، ڈی چوک پر آئیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی ، عوام کا ردعمل سامنے آگیا

    پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی ، عوام کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں2 روپے کمی پر عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا اور شکوہ کیا پٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو عوام کو ریلیف نہیں ملتا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی پرعوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ، کراچی اور  لاہور کے شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو سراہا۔

    فیصل آباد ،ملتان کےشہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہریوں نے اس بات پرمایوسی کا اظہار کیا کہ پٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو عوام کو ریلیف نہیں ملتا، بجلی کے بل، اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہیئں۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی گئی ، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے سے کم ہوکر 246 روپے 29 پیسے ہوگئی۔