Tag: پیٹرول کی قیمت

  • آج پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    آج پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات  کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا، اس حوالے سے عوام کے لئے بڑی آگئی ہے۔

    رواں ماہ ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، حکومت پہلے ہی لگاتار دو بار ریلیف کا اعلان کر چکی ہے۔

    حکومت ممکنہ طور پر اکتوبر 2024 کے پہلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا اعلان کر سکتی ہے، پچھلی رپورٹس میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں ایک اور کمی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    عالمی منڈی میں حالیہ اضافے سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ہونے یا قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

    وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    یاد رہے پندرہ دن قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کی تھی، جس سے نئی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 13.06 روپے کم ہوکر 249.69 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

    خیال رہے خام تیل کی قیمت گزشتہ سال اکتوبر میں 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جانے کے بعد اب کم ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں 10 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی تاہم ایک مرتبہ پھر سے قیمتوں میں اڑھائی ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا اور قیمت 72 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  اس وقت پٹرول کی قیمت میں کمی ممکن نہیں تاہم پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان آج رات  کیا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے اس بار پاکستانی عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے تاہم 30 ستمبر کو قیمتوں کا اعلان کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد صارفین کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔

    برینٹ خام تیل کی قیمتوں میں حال ہی میں تقریباً 0.50 ڈالر کی کمی ہوئی، جو اب تقریباً 72.27 ڈالر فی بیرل پر منڈلا رہی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 37 سینٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے تک کمی متوقع ہے جبکہ  پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر کمی کا امکان ہے تاہم پیٹرول کی قیمت کو برقرار بھی رکھا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    یاد رہے گذشتہ 15 روز قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی تھی ، جس سے قیمت 249.10 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 13.6 روپے فی لیٹر کمی ہوئی تھی، جس کی قیمت اب 249.69 روپے فی لیٹر ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟

    پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی ہوگی؟

    اسلام آباد : پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے اس بار پاکستانی عوام کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے تاہم وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کو کیا جائے گا ۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان کے باعث پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    حکومت کی جانب سے مسلسل چوتھی بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 ستمبر سے کمی متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے تاہم پٹرول کی قیمت میں کمی کا حتمی فیصلہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 15 ستمبر کو کیا جائے گا اور نئی قیمتوں کا اطلاق 16 ستمبر سے ہوگا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تھی، پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی، جس سے نئی قیمت 259.10 روپے ہوگئی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی، جس کی قیمت اب 262.75 روپے ہوگئی تھی۔

    خیال رہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل کمی کے بعد دسمبر 2021 سے بھی کم سطح پر آگئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 69.08 ڈالر فی بیرل ہوگئی، ڈبلیو ٹی آئی کروڈ مئی 2023 کی سطح سے بھی نیچے آ کر 65.82 ڈالر فی بیرل ہوگیا ہے۔

  • پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

    پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : یکم ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے تاہم اصل سوال یہ ہے کہ پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان کے باعث پاکستانی عوام کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجویز سامنے آگئی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں2 روپے 97 پیسے کمی کی تجویزہے۔

    ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے سستا کرنے ، ایک لیٹر مٹی کا تیل 1 روپے 39 پیسے سستا اور ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز ہے۔

    ردوبدل کی تجویز کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا ، جس کا یکم ستمبر 2024 کو نئی قیمت پراطلاق ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مجوزہ کمی آئی ہے، امریکی خام تیل دوہفتے میں 3.60فیصدکمی سے 74.69ڈالرفی بیرل تک گرگیا جبکہ لندن برینٹ آئل دو ہفتے میں 2.34 فیصد کمی سے 74.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

    اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر عوام کو بطور تحفہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

    پٹرول کی قیمت 8 روپے 47 پیسے کمی کے بعد 260 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6.07 روپے فی لیٹر کمی، نئی قیمت 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

    31 جولائی میں بھی حکومت نے   پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں بالترتیب 6.17 روپے اور 10.86 روپے کی کمی کی تھی۔

  • ہم آئی ایم ایف کے غلام بن کر رہ گئے، پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے

    ہم آئی ایم ایف کے غلام بن کر رہ گئے، پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے

    بجلی و گیس سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، شہری اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پھٹ پڑے۔

    کراچی کے ایک شہری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت سے اچھے کی کوئی امید نہیں، ہم آئی ایم ایف کے غلام بن کر رہ گئے ہیں، ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان نے کہا کہ غریبوں کی پریشانی کو کوئی سمجھنے والا نہیں کہ وہ کس طرح گزارا کررہے ہیں۔

    نوجوان کا کہنا تھا کہ آئے دن بجلی گیس پیٹرول سمیت ہر چیز پر پیسے بڑھا دیئے جاتے ہیں، عوام بری طرح پس کر رہ گئے ہیں کہاں جائیں؟۔

    لاہور میں پیڑول پمپ پر کھڑے ایک کار سوار نے کہا کہ صورتحال اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ غریب کے تن پر کپڑے بھی رہے یہ لوگ سب نوچ کر کھا گئے۔

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    نئے حکم نامے کے تحت پیٹرول 9 روپے 99 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 283 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کم کرنے سے کیا ہوگا؟ عوام کا حکومت سے سوال

    پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کم کرنے سے کیا ہوگا؟ عوام کا حکومت سے سوال

    کراچی : پیٹرول کی قیمت میں کمی پر عوام کا ردعمل سامنے آگیا ، شہریوں نے حکومت سے سوال کیاپٹرول کی قیمت میں 10 روپے کم کرنے سے کیا ہوگا؟

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کردی گئی لیکن عوام مطمئن نہ ہوئے۔

    عوام نے ردعمل دیتے ہوئے حکومت سے سوال کیا پٹرول کی قیمت میں دس روپے کم کرنے سے کیا ہوگا، کیا مہنگائی کم ہوجائے گی؟ اٹا دال کے بھاؤ کم ہوجائیں گے؟

    مہنگائی کے ستائے عوام کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچتا، حکومت سنجیدہ ہوتو عوام کا سوچے اور ہمارے مسائل میں کمی آجائے۔

    شہری نے کہا کہ حکومت نے شائد دس روپےکی عیدی دی ہےعید کےبعد پٹرول کی قیمت بڑھا دیں گے۔

    گذشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

    جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 10 روپے20 پیسےفی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔

    اس سے قبل یکم جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسےکی کمی کی تھی اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

  • پیٹرول کی قیمت سے متعلق غلط اعلان ،  پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو وارننگ

    پیٹرول کی قیمت سے متعلق غلط اعلان ، پیٹرولیم ڈیلرز کی حکومت کو وارننگ

    کراچی : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کے غلط اعلان پر حکومت کو وارننگ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسویسی ایشن کے چئیرمین عبد السمیع خان نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کے غلط اعلان سے ڈیلروں کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے،نقصان اتنا بڑا ہے کہ ڈیلر برداشت نہیں کرسکتے۔

    سمیع خان کا کہنا تھا کہ میں اس پر سخت احتجاج کرتا ہوں اور حکومت کو وارن کرتا ہوں، جو ڈیلروں کو نقصان ہوا ہے ،حکومت اس کا ازالہ کرے۔

    چیئرمین نے کہا پہلے تو حکومت رات کو 9 بجے اعلان کرتی تھی، اب رات کو بارہ بجے کیا وہ بھی غلط۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیر بھی اس معاملے پر حکومت سے بات کریں ، اس حوالے سے وزیر پیٹرولیم کو خط بھی لکھ رہے ہیں کہ یہ ڈیلروں کے ساتھ زیادتی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4.74 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

    اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس سے پیٹرول 15.40 جبکہ ڈیزل 7.90 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا غلط اعلان کیا گیا تھا۔

    شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی ہوئی ہے، حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی استحکام آیا ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت پر حکومت کا یوٹرن : عوام کا ردعمل آگیا

    پیٹرول کی قیمت پر حکومت کا یوٹرن : عوام کا ردعمل آگیا

    کراچی : پیٹرول کی قیمت پر حکومت کے یوٹرن پر عوام کا رد عمل آ گیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے، حاتم طائی بے چین ہو گیا ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کردی گئی لیکن عوام مطمئن نہ ہوئے۔

    پیٹرول کی قیمت پر حکومت کے یوٹرن پر عوام نے کہا وہ ریلیف نہیں ملا جو ملنا چاہئے، پونے پانچ روپے پٹرول سستا کرکے اس کے بدلے میں بجلی مہنگی کر دی جائے گی

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے حاتم طائی کی قبر پر لات ماری ہے، حاتم طائی بے چین ہو گیا ہو گا، چار روپے کمی کے بعد پندرہ سے بیس روپے اضافہ کر دیا جائے گا۔

    شہری نے کہا کہ عوام کو کہا سے ریلیف مل رہا ہے، چار روپے میں آج کیا آتا ہے، کم سے کم پندرہ سے بیس روپے کی کمی ہونی چاہئے۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپےنہیں پونے پانچ روپے کمی جبکہ ڈیزل میں آٹھ روپے کے بجائے تین روپے چھیاسی پیسے کمی کی گئی۔

    اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس سے پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 8 روپے سستا کرنے کا غلط اعلان کیا گیا تھا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 26 پیسے ، ڈیزل 270 روپے 22 پیسے اورمٹی کا تیل ایک سو اکہتر روپے اکسٹھ پیسے ہوگئی ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 15  روپے کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

    پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج

    لاہور : وزیراعظم کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے کمی نہ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی سفارش کے باوجود پیٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے کمی نہ کرنے کا اقدام کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

    لاہور ہائی کورٹ میں درخواست اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پرکمی ہوئی ہے۔

    درخواست میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی، وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی سفارش مسترد کر کے غیرقانونی اقدام کیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکاحکم دے۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ، جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپےنہیں پونے پانچ روپے کمی جبکہ ڈیزل میں آٹھ روپے کے بجائے تین روپے چھیاسی پیسے کمی کی گئی۔

    اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس سے پٹرول 15 روپے اور ڈیزل 8 روپے سستا کرنے کا غلط اعلان کیا گیا تھا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 26 پیسے ، ڈیزل 270 روپے 22 پیسے اورمٹی کا تیل ایک سو اکہتر روپے اکسٹھ پیسے ہوگئی ہے۔

  • حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے تاہم اوگرا کی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے سے قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے تاہم ممکنہ اضافہ کتنا ہوگا، اس حوالے سے اوگرا کی ورکنگ کے بعد تخمینہ سامنے آئے گا۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ اوگرا نے قیمتوں کی ورکنگ اور نہ ہی سمری تیار کی ہے اوگراکی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ آج شام کو کی جائے گی، جس کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ردوبدل عوام کومنتقل کرنا پڑے گا۔

    ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا ہے کہ اوگراسمری کو مد نظررکھ کر نئی قیمتوں کا فیصلہ ہوگا اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 سے 2.80 روپے فی لیٹراور ڈیزل کی قیمت 8 سے 8.50 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہوسکتا ہے۔

    یاد رہے دو ہفتے قبل حکومت نے یکم اپریل کو پیٹرول کی قیمت میں 9.66 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا اور ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے فی لیٹر کمی کی تھی۔