Tag: پیٹرول کی قیمت

  • کیا پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

    کیا پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی

    اسلام آباد : چیئرمین پی ایم یوتھ رانا مشہود نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط کے نتیجے پیٹرول اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کو آگے لےجانے کیلئےیکسوئی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاملات خوش اسلوبی سےطےپاگئےہیں، آئی ایم ایف کی ڈیل اللہ کےکرم سےکامیاب ہورہی ہے۔

    چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل کا اثر 6سے 12ماہ تک رہے گا ، آئی ایم ایف کی شرائط کے نتیجے پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ رفتہ رفتہ بہتری کیلئےاقدامات سے معاشی بحالی ہوگی ،مہنگائی کم ہوگی۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

    پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوسکتا ہے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

    نمائندہ اے آر وائی شعیب نظامی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کاربن ٹیکس عائد کئے جانے کی تجویز پر عملدرآمد سے پیٹرول کی قیمت میں 20 سے 30 روپے کا اضافہ متوقع ہے تاہم فوری طور پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرکے پیٹرول کی قیمت کو 300 سے اوپر لے جایا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر کی میزبان مہر بخاری نے کہا کہ ایک طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلندیوں کو چھور رہی ہیں ، یہ سنگ میل پی آئی اے کی تیز ترین نجکاری اور بینکوں کی سرمایہ کاری اور آئی ایم ایف سے معاملات کی بہتری پر عبور کیا گیا، سرمایہ کاروں کے لیے ایک اچھی خبر ہے تاہم آئی ایم ایف کی جانب سے یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ صنعتی ٹیرف میں کمی کے لئے کپیسیٹی چارجز کم کئے جائیں۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک کی ضروریات کے لیے پہلے نئی پاور پلانٹس کو چلایا جائے اور مکمل پیداواری صلاحیت پیدا کی جائے کیونکہ اس سے کپیسیٹی چارجز میں 18 فیصد کمی آسکتی ہے، اس وقت نئے پاور پلانٹس سے پوری بجلی نہ خریدنے کے نتیجے میں سالانہ 2000 ارب روپے کا بوجھ عوام پر براہ راست آتا ہے۔

    آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس کو 18 فیصد کرنے کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن ٹیکس عائد کردیا جائے، اگر ایسا کیا گیا تو نہ صرف مدنی تیل کی طلب میں کمی آئے گی بلکہ ٹیکس میں صوبائی شیئر سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔

    مہتام حیدر کی خبر کے مطابق حکومت نے 20 سے 30 فیصد کاربن ٹیکس کا متبادل آئندہ بجٹ میں لگانے کا اختیار لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر اس وقت پیٹرولیم ڈولپمنٹ لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر وصول کیا جاتا ہے اگر یہ تجویز منظور کرلی گئی تو فی لیٹر 20 سے 30 روپے کاربن لیوی عائد کی جائے گی۔

    آئی ایم ایف کی شرائط کے حوالے سے نمائندہ اے آر وائی شعیب نظامی نے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اصل مسئلہ  حکومت کے پاس فنڈ نہ ہونے کا ہے اور اگر جنرل سیلز ٹیکس لگاتے ہیں تو وہ این ایف سی کا حصہ بن جاتا ہے اور اگر حکومت پی ڈی ایم لگاتی ہے تو وہ این ایف سی کا حصہ نہیں ہوتا اور تمام پیسے وفاق کے پاس آتے ہیں۔

    شعیب نظامی نے بتایا کہ اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی فی لیٹر 60 روپے عائد ہے، جو وفاقی حکومت وصول کررہی ہیں، اب کاربن ٹیکس کی تجویز بھی سامنے آئی ہیں، اگر پیٹرول پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوتا ہے تو اس کا 57.5 فیصد صوبوں کو چلا جائے گا۔

    نمائندہ اے آر وائی کا کہنا تھا کہ وفاق کے ریونیو بڑھانے کے لیے کاربن ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے اور اگر کاربن ٹیکس عائد ہوتا ہے تو تمام فنڈز وفاق کو ملیں گے اور وفاق اپنا خسارہ کسی حد تک کم کرسکے گا۔

    شعیب نظامی نے کہا کہ اگر حکومت کاربن ٹیکس لگاتی ہیں تو پیٹرول کی قیمت میں 20 سے 30 روپے کا اضافہ متوقع ہے لیکن اس کے لیے قانون سازی کرنا پڑے گی یا فوری طور پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرکے پیٹرول کی قیمت کو 300 سے اوپر لے جایا جاسکتا ہے، جو مہنگائی کا نیا طوفان لائے گا۔

  • 15 فروری سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر آگئی

    15 فروری سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافے کی تجویز دے دی گئی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15فروری کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تجویز سامنے آئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9روپےتک اضافے کی تجویز ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان 15فروری کو کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 2 ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور خام تیل مہنگا ہونے سے ریفائنریزکی پیداواری لاگت بڑھی۔

    یاد رہے 31 جنوری کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اعلان کیا تھا۔

    وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

    ڈیزل کی قیمت 2 روپے75 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

  • یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خبر

    اسلام آباد : یکم فروری سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے، قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31 جنوری 2024 کی رات ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونے پر پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کی تجویز دے دی۔

    ذرائع آئل انڈسٹری نے کہا کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے اور ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سے 6 روپے 50 پیسے اضافے کی تجویز دے دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل 6.50 فیصد مہنگا ہوگیا۔

    ذرائع آئل انڈسٹری نے کہا کہ لندن برینٹ ائل 78.29 ڈالر سے بڑھ کر 83.35 ڈالر فی بیرل پرپہنچ گیا، امریکی خام تیل 73.25 ڈالر سے بڑھ کر 78.40 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

    ذرائع آئل انڈسٹری کا مزید کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کا اعلان 31 جنوری 2024 کی رات ہوگا۔

  • پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے ؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے ؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبریں زیر گردش ہیں اور پیٹرول 10 روپے سستا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آج کیا جائے گا ، اس حوالے سے اوگرا نے حکومت کو بھیجنے کیلئے سمری تیار کرلی، سمری آج شام حکومت کو بھیجی جائے گی۔

    جس کے بعد وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر 2023 سے ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت 10 روپے اور ڈیزل 12 روپے کمی ہونے کا امکان ہے۔

    یاد رہے 30 نومبر کو نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

  • ‘پیٹرول 40 نہیں 140  روپے کم ہونا چاہیئے’

    ‘پیٹرول 40 نہیں 140 روپے کم ہونا چاہیئے’

    کراچی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرول کی قیمت میں 140 روپے کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے مہنگائی بھی ختم ہو۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول چالیس نہیں ایک سو چالیس روپے کم ہونا چاہیئے.

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ تین لاکھ روپے تنخواہ لینے والا بھی غریب ہے اور ڈالر نیچے آرہا ہے، دعا ہے مہنگائی بھی ختم ہو، اس مہنگائی کے طوفان میں کم سےکم تنخواہ ایک لاکھ ہونی چاہیے۔

    کامران ٹیسوری نے بتایا کل رات ان کا جہاز پہلے ائیرپاکٹ میں پھنسا ، اس سے نکلا توآندھی کی زد میں آگیا، ساتھ موجود نجی ائیرلائن کے پائلٹ نےکہا کلمہ پڑھ لے لیکن پائلٹ کی حاضر دماغی اور پروردگارکے کرم سے ہم محفوظ رہے ۔

    یاد رہے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا ، کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی قوم سے مذاق ہے، سراج الحق

    پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کی کمی قوم سے مذاق ہے، سراج الحق

    لاہور: سراج الحق نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد 8 روپے فی لیٹر کی کمی قوم سے مذاق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے، پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے لیٹر اضافے کے بعد 8 روپے کی کمی قوم سے مذاق ہے۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورت حال کا ذمہ دار تینوں حکمران پارٹیاں ہیں، عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا تو ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کریں گے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے نظام کے تحت سودی نظام کا خاتمہ کریں گے۔

    اس سے قبل سراج الحق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اس وقت پوری حکومت آشوبِ چشم میں مبتلا ہے اور اندھا بہرا گونگا نظام ہے۔ ہر بحران کے پیچھے مافیا کا ہاتھ ہوتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایران سستا تیل اور گیس دینے کو تیار ہے مگر خود ہماری حکومت ہی یہ سہولت لینے سے انکاری ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ دوا، آٹا، چینی یا کوئی اور بحران آتا ہے تو پتا چلتا ہے اس میں مافیا ملوث ہے، یہ سب کچھ منصوبے کے تحت ہوتا ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

    پیٹرول کی قیمت میں اچانک بڑے اضافے کی وجوہات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ روپے کی بے قدری اور عالمی مارکیٹ میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول مہنگا ہونے کی وجوہات پر وزارت خزانہ کی دستاویز سامنے آگئیں ، جس میں بتایا گیا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن اورڈیلرز مارجن میں اضافےسےقیمت میں اضافہ کرناپڑا اور روپےکی بے قدری ،عالمی مارکیٹ میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکاسبب بنا۔

    دستاویز میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت 88.55 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93.93 ڈالر تک پہنچی، قیمتیں بڑھنےسے فی لیٹر قیمت 228.59 سے بڑھ کر 252.13 روپے تک جا پہنچی۔

    دستاویز میں کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر او ایم سی مارجن میں 47 پیسے اور ڈیلرز کمیشن میں 41 پیسے کا اضافہ ہوا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کمیشن 7 روپے 41 پیسے تک ہو گیا تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر اوایم سی مارجن اور ڈیلرز کمیشن کو مزید بھی بڑھایا جائے گا۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ فی لیٹر یپٹرولیم مصنوعات کی خریداری پرفریٹ ریٹ میں 1.60 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور پیٹرول پر فی لیٹر فریٹ ریٹ بھی 3.77 روپے سے بڑھ کر 5.37 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر فی بیرل پریمیم بھی 11 ڈالر سےبڑھا کر 13.83 ڈالر ادا کرنا پڑا، روپے کی قدر میں گراوٹ کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیے جانے کا خدشہ ہے، نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر سے اضافے کا امکان ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ اوگرا کی ورکنگ کے بعد سامنے آئے گا۔

    حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ اوگرا کی جانب سے ابھی تک سمری حکومت کو نہیں بھیجی، اوگراکی ورکنگ کے بعد قیمتوں کا تخمینہ سامنے آئے گا جبکہ اوگرا حکام نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے قیمتوں کی ورکنگ کل شام کو کی جائے گی۔

    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث قیمتوں میں ممکنہ اضافہ عوام کو منتقل کرنا پڑے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا، اوگراسمری پر نگران وزیر اعظم کو سفارش کی جائے گی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ کیا جاسکتا ہے، اس طرح اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 315 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرسکتی ہے۔

    یاد رہے واضح رہے کہ 31 اگست کو نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 300 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی تھی۔

  • پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، شہری کی  سیاسی جماعتوں کو  بڑی پیشکش

    پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ، شہری کی سیاسی جماعتوں کو بڑی پیشکش

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک شہری نے 50 ہزار روپے میں گھر چلانے والی سیاسی جماعت کو آئندہ انتخابات میں چھبیس ووٹ دینےکی مشروط پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا سیاسی جماعتوں کو چھبیس ووٹ دینے کی مشروط پیشکش کی۔

    شہری نے کہا کہ پچاس ہزارکماتا ہوں، اس بجٹ میں جو بھی میراگھر چلادے، اسےووٹ دینے کیلئے اسٹامپ پیپرپرلکھ کر دینے کیلئے تیار ہوں۔

    دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کوعوام نے ظلم قرار دے دیا اور کہا کہ غریب عوام کو کب تک ظلم کی چکی میں پیسا جائے گا، پٹرول مہنگاہونے سے غریب ہی مرے گا۔

    ایک شہری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو چاہیے سائیکل خرید کر پرانے دورمیں چلے جائیں۔

    عوام نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بم پر بم گرا رہی ہے، تنخواہ کم ہے اور پیٹرول کی قیمت زیادہ، حکومت مہنگائی کم کرے۔

    خیال رہے نگراں حکومت نے آتے ہی عوام پر پٹرول بم گرا دیا اور قیمت میں سترہ روپے پچاس پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا، جس کے بعد پٹرول دوسو نوے روپے پینتالیس پیسے فی لٹرہوگیا۔