Tag: پیٹرول کی قیمت

  • بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد سے زائد کا تاریخی اضافہ

    بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد سے زائد کا تاریخی اضافہ

    ڈھاکا: بنگلادیش میں پیٹرول کی قیمتوں میں 50 فی صد سے زائد کا تاریخی اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلا دیشی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یک مُشت 50 فی صد سے زائد تاریخی اضافہ کر دیا ہے، فی لیٹر پیٹرول 130 ٹکے کا ہو گیا۔

    بنگلادیش میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 307 پاکستانی روپے ہو گئی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد موٹر سائیکل سواروں نے ملک بھر میں فیول اسٹیشنز کا رخ کر دیا، جس کچھ پمپوں نے فروخت روک دی جس سے مظاہرے پھوٹ پڑے۔

    بنگلادیش بھی معاشی مشکلات کا شکار، قرض کیلئے آئی ایم ایف کو درخواست دے دی

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی وزارت توانائی نے 51 اعشاریہ 7 فی صد تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔

    ہائی اوکٹین کی فی لیٹر قیمت51.7 فی صد اضافے کے بعد 135 ٹکا (318 پاکستانی روپے) ہوگئی ہے۔

    ڈیزل اور مٹی کا تیل 42.5 فی صد مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 114 ٹکا (269 پاکستانی روپے 36 پیسے) فی لیٹر ہوگئی ہے۔

  • عوام تیار ہوجائیں ! یکم جولائی سے پیٹرول کی  قیمت میں مزید اضافہ متوقع

    عوام تیار ہوجائیں ! یکم جولائی سے پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع

    اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر معاشیات مزمل اسلم نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ یکم جولائی سے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت دھوکا دینے کےلیےٹرن ارآؤنڈ کانفرنس کر رہی ہے، شہباز اسپیڈ کی سپیڈ نے ملکی معیشت کو ریورس گئیر لگا دیا ہے۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور شہباز شریف کو ملک کی خودداری کا احساس نہیں ، احساس ہوتا توآئی ایم ایف کی منتیں نہ کرتے، 3 ہفتےمیں 3 بجٹ نہ پیش کرتے، امپورٹڈ حکومت نےپیٹرول84 فیصد اورڈیزل کی قیمت 56 فیصد بڑھا دی۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یکم جولائی پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،شرح سود کو بڑھا دیا گیا، بجٹ میں ٹیکسوں کی بھرمار کر کے عام آدمی کی کمر توڑ دی گئی۔

    وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے کہا مزید خسارے کا بجٹ نہیں دے سکتے، کیا مفتاح اسماعیل نے اس سال سرپلس بجٹ دیا ہے؟ امپورٹڈ سرکار نے 5ہزار ارب خسارے کا بجٹ پیش کیا،موجودہ بجٹ پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ خسارے والا بجٹ ہے۔

    مزمل اسلم نے ن لیگی اور پی پی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیگ اورپی پی نےپاکستان پرتاریخی قرضےچڑھائے، سودبھی دیناپڑتاہے، دوہزار آٹھ اور 2009 میں پاکستان کامجموعی قرض 6ہزارارب تھا، 2014 میں پیپلزپارٹی 14 ہزار ارب قرض چھوڑ کرگئی، 2018 میں ن لیگ کی حکومت 25 ہزار ارب قرض چھوڑ کر گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کا400 فیصدقرضہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نےبڑھایا، آئی ایم ایف کے 22 میں سے 13 پروگرام پی پی اورن لیگ نےلیے، تمام خسارے پی پی اورن لیگ نےکیے، بجلی کے مہنگے مہنگے معاہدے مسلم لیگ ن نے کیے۔

    ماہر معاشیات نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملکی معیشت کو ٹھیک سمت میں لے کر جا رہی تھی، یہ ٹرن ارآؤنڈ کانفرنس نہیں بلکہ ڈاوٴن ٹرن کانفرنس ہے۔

  • ‘شہباز حکومت پیٹرول کی قیمت میں  مزید کتنا اضافہ کرے گی؟’ عوام کیلئے اہم خبر

    ‘شہباز حکومت پیٹرول کی قیمت میں مزید کتنا اضافہ کرے گی؟’ عوام کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں مزید 65 روپے بڑھائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حکومت کتنی تجربہ کار ہے سب نے دیکھ ہی لیا ہے، عالمی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور یہ عوام پر ڈال دیں تو ان کی حکومت کا کیا فائدہ۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پچھلے سال جولائی میں ہم نے سیلز ٹیکس کم کیا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ، حکومت اپنا پیٹ کاٹ کرکے 100 سے 150 ارب روپے نکالے ، ہم نے 1400ارب روپے ریونیو میں گروتھ دکھائی تھی۔

    سابق وزیر خزانہ نے عوام کو خبردار کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں یہ مزید 65 روپے بڑھائیں گے ، یہ 35روپے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ،17فیصد سیلز ٹیکس لیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چائے کی پیالیوں سے کچھ نہیں ہوگا،حکومت کو اقدامات کرنا ہوں گے ، سوپرسائیکل کی وجہ سے مہنگائی ہے،جی ڈی پی گروتھ نیچے آئے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز شہباز حکومت نے تیسری بار پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

  • پیٹرول  کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے اضافے کا امکان

    لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چھ روپے اضافے کی خبروں پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ملک میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے خدشات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافےکےامکان پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3دن بعدپیٹرول میں6روپے اضافےکی اطلاعات تشویشناک ہیں ، جس سے ملک میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے خدشات ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی فی الفور مارکیٹ میں پھیلنے والی اطلاعات پراقدام کرے ، عام صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی قانونی وانتظامی ہے۔

    بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، پہلے سے خبردار کررہا ہوں ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیزکردےگی۔

    ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتاہے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ، گندم، آٹا، چینی توکبھی کھاد ،پٹرول بحران گھوم گھوم کرقوم پرنازل ہو رہے ہیں۔

  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5.40 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی رات 12 بجے سے ہوگا۔

    اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 118 روپے 9 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 84 روپے 67 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، واضح رہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جولائی رات 12 بجے سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ذرائع پیٹرولیم ڈویژن نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، جس کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 11 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی تجویز ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے تک بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔

  • پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

    پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ عوام کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی تاہم ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو پیش کردی گئی ، جس میں اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے مشاورت جاری ہے کہ قیمتوں میں کم سے کم کتنا اضافہ کیا جائے؟ پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں پر حتمی فیصلہ کچھ دیر میں متوقع ہے۔

    ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

    یاد رہے سال نو کے آغاز پر بھی وزیراعظم نے اوگرا کی سمری جزوی مسترد کی تھی اور پیٹرول کی قیمت میں 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا تھا۔

    اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

  • یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

    یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافے کا امکان

    کراچی: یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 76 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے۔

    اوگرا نے یکم جنوری سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    ذرائع کے مطابق حکومت نے 15 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں بھی اتنا ہی اضافہ کیا تھا۔

    پندرہ دسمبر کو پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے 69 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 108 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

  • عمان میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    عمان میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

    مسقط: سلطنت عمان میں نومبر کے مہینے کے لیے فیول قیمتوں کا اعلان ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی و معدنیات کی جانب سے ہفتے کو رواں ماہ کے لیے فیول پرائسز کا اعلان ہو گیا، گزشتہ ماہ کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو رواں ماہ بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

    M95 پیٹرول کی نئی قیمت 194 بیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

    M91 پیٹرول کی نئی قیمت 183 بیسہ فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

    ڈیزل 209 بیسہ فی لیٹر پر فروخت ہوگی۔

    گزشتہ ماہ اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یوں تھیں:

    M95 پیٹرول کی قیمت 194 بیسہ فی لیٹر تھی۔

    M91 پیٹرول 183 بیسہ فی لیٹر میں فروخت ہو رہی تھی۔

    اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی 209 بیسہ فی لیٹر تھی۔

  • عوام کیلئے خوشخبری : حکومت کا  پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے بڑا اعلان

    عوام کیلئے خوشخبری : حکومت کا پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے بڑا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، فیصلے کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا ۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کردیا اور یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کردی۔

    وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے آئندہ پندرہ دن کے لئے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اکتوبر کے ابتدائی پندرہ دنوں کے لئے پیٹرول کی قیمت ایک سو تین روپے ستانوے پیسے پر برقرار رہے گی جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت دو روپے چالیس پیسے کی کمی کی گئی، فیصلے کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا ۔

    مزید پڑھیں :  یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز 

    خیال رہے پٹرولیم قیمتوں سےمتعلق سمری میں اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپےتک کمی کی تجویز دی تھی ، اوگرا نے سفارش کی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں3 سے 4 فیصد کمی کی جائے، پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھاکرقیمتیں برقراربھی رکھی جاسکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نے ماہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اوگرا کی سفارش مسترد کر دی تھی۔

    پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.46 روپے، مٹی کا تیل 65.29 روپے، جب کہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی تھی۔

  • ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے ستمبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ستمبر کے مہینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا، پٹرولیم مصنوعات کی اگست کی قیمتیں ستمبر میں بھی برقرار رہیں گی۔

    اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.46 روپے، مٹی کا تیل 65.29 روپے، جب کہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد

    واضح رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا کی سمری مسترد کی تھی، انھوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، موجودہ مشکل حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے عوام پہلے ہی مشکل میں ہیں، ان حالات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کر سکتے۔

    اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اضافے کی سفارش کی تھی، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

    یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔