Tag: پیٹرول کی قیمت

  • پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان

    پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کے نرخ کم ہونے کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے اڑتالیس پیسے فی لیٹرکمی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی عوام کو ایک بڑی خوشخبری دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں8روپے48پیسےفی لیٹرکمی کردی گئی۔

    پیٹرول کی نئی قیمت62.77فی لیٹرروپےہوگئی۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں2روپے98پیسےفی لیٹرکمی کی منظوری ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت4روپے67پیسےفی لیٹرکم ہوگئی.

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت71.12 روپےفی لیٹرہوگئی، مٹی کےتیل کی قیمت میں 1روپے66 پیسےاضافےکی تجویزمسترد کردی گئی۔

    لائٹ ڈیزل کی قیمت میں1روپے97پیسےفی لیٹرکمی کی منظوری دی گئی ہے۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

     

  • وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

    وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ شہر قائد مں بھی میٹرو بس چلائیں گے۔  کراچی کو میٹرو بس سے اچھا منصوبہ دیں گے، منصوبے کیلئے آٹھ ارب روپے بھی مختص کردیئے ہیں۔

    وزیر اعظم آج کراچی کا دورہ کررہے ہیں، تفصیلات  کے مطابق ایکسپریس وے کی توسیع کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اہلیان کراچی کے لئے میٹرو بس کے تحفے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے مطابق اضافہ کیا جاتا ہے۔ پچھلے دنوں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھی تھیں۔

    اوگرا نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا کہا تاہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پُرانی سطح پر برقرار رہیں گی۔

    حکومت اس سلسلے میں ڈھائی ارب کا نقصان برداشت برداشت کرے گی۔ لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم نے اقدامات کے بجائے عوام کو صبر کرنے کی تلقین کرڈالی۔

    وزیراعظم نے جہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی خوشخبری سنائی وہیں عوام پر بجلی بم بھی گرا دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ غلطیوں کا ازالہ ضروری ہے اور قوم کا پیسہ کہاں خرچ ہورہا ہے اس کا بھی حساب کتاب ہونا چاہئیے۔

    انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پچھلے سال کی نسبت کم ہے۔ بجلی کا سسٹم تھوڑا اوپر نیچے ہو جائے تو عوام پریشان نہ ہوا کرے۔ تھوڑا سا بھی مسئلہ ہوتا ہے تو لوگ ڈنڈے لے کر سڑکوں پر آ جاتے ہیں۔ اگر کبھی کبھی کسی جگہ بجلی نہیں آتی تو صبر کے ساتھ برداشت کریں۔

  • پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےتین روپے اضافہ کا اعلان

    پیٹرول کی قیمت میں ساڑھےتین روپے اضافہ کا اعلان

    کراچی : رمضان اوربجٹ سے پہلے حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا۔ پیڑول کی قیمتوں میں ساڑھےتین روپے اضافہ کردیا گیا۔

    اوگرا نے پیڑول کی قیمت میں چھ روپے انیس پیسے اضافے کی تجویز دی تھی، تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے مارے عوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا ۔

    بجٹ میں حکومت کی جانب سے ریلیف کے منتظر عوام کو پہلے ہی ہیوی ڈوزدے کرمہنگے بجٹ کیلئے تیار کردیا گیا، وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےپیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان کردیا۔

    رمضان کی آمد سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اثر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہوگا۔ جس سے عوام کی مشکلات اور بھی بڑھ جائیں گی۔

    وزیرخزانہ  کاکہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم قیمتوں میں چھ روپے انیس پیسے اضافے کی سمری دی تھی ۔ واضح رہے کہ حکومت پیٹرول پرچھ ارب روپے کی سبسڈی بھی دے رہی ہے۔

  • یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

    یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع

    اسلام آباد: عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اتار چڑھاؤ کے باعث ملکی سطح پر بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی متوقع ہے ۔

    اوگرا زرائع کے مطابق پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپےسڑسٹھ پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں دو روپےاکیس پیسے کمی کا امکان ہے۔

    ہائی اوکٹین سات روپے بیس پیسے تک سستا کیا جاسکتا ہے، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ایک روپے ساٹھ پیسے کی کمی متوقع ہے۔

    اوگرا زرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پینتس پیسے اضافے کا امکان ہے، گزشتہ ماہ حکومت نے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں1روپے67پیسے کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں1روپے67پیسے کمی کا امکان

    اسلام آباد: یکم مئی سے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔

    اوگرا زرائع کے مطابق پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ابتدائی سمری تیار کرلی گئی ہے، پیٹرول کی قیمت میں ایک روپےسڑسٹھ پیسے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں دو روپے اکیس پیسے کمی کا امکان ہے۔

    ہائی اوکٹین سات روپے بیس پیسے تک سستا کیا جاسکتا ہے۔

    مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ایک روپے ساٹھ پیسے کی کمی متوقع ہے، اوگرا زرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے پینتس پیسے اضافے کا امکان ہے۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کوتا حال نہ مل سکا

    پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کوتا حال نہ مل سکا

    کراچی : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کے باوجود مہنگائی کاجن بے قابوہوگیا ہے، حکومت پیٹرول سستا کرنے کے باوجود عوام کی امیدوں پر پوری نہ اترسکی۔

    تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ غریب عوام اس امید پر جی رہے تھے کہ شاید پیٹرول سستا ہونے سے اشیائے خوردونوش بھی سستی ہوجائیں گی لیکن پیٹرول سستا ہونے کے باوجود مہنگائی کاجن ہے کہ قابوہونے میں ہی نہیں آرہا۔

    حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔  حکومت ملک بھر میں پیٹرول سستا ہونے کا فائدہ عوام تک پہچانے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    عوام کا مطالبہ ہے کہ پٹرول کے ساتھ ساتھ اشیا خوردونوش کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔ مہنگائی نے غریبوں کو آٹھ آٹھ آنسو رلا رکھا ہےلیکن حکمرانوں کے پاس بظاہر دعوؤں کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹ مالکان بھی عوام کو ریلیف دینے کے موڈ میں نظر نہیں آرہے۔

    علاوہ ازیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے عہدیدار دکانداروں کو پرائس لسٹ تو تھما دیتے ہیں لیکن اس لسٹ کے نرخوں پرعملدرآمد کرانا ان کے بس کی بات نہیں۔

  • پیٹرول کی قیمت میں مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ متوقع

    پیٹرول کی قیمت میں مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ متوقع

    عیدالفطر پر قوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے، جس میں پیٹرول کی قیمت مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

    رمضان میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں کے حکومتی وعدے وعدے ہی رہے، پھر ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں کمی کا بیانات پر بھی کو عمل نہ ہوا اور اب عید الفطر پر پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ عوام کو عیدی کے طور پر دیئے جانے کی تیاری کرلی گئی ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پینتالیس پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتایک روپے چھپن پیسےفی لیٹر بڑھنے کی توقع ہے۔

    اسی طرح ہائی آکٹین کی قیمت میں چار روپے بیس پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ لیکن مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے پینتیس پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اٹھائیس فی لیٹر کمی کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے قیمتیں برقراررکھنے پر غور کررہی ہے۔