Tag: پیٹرول

  • کراچی: فرنس آئل اور پیٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ

    کراچی: فرنس آئل اور پیٹرول کی کھپت میں ریکارڈ اضافہ

    کراچی : پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب میں اضافے کی رفتار 10 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،رواں سال جولائی کے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں22فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب میں 22 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کی بڑی وجہ بجلی کی پیداوار کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں اضافہ ہے.

    عالمی سطح پر فرنس آئل کی قیمت کم ہونے کی وجہ سے ملک میں بجلی کی طلب پوری کرنے کے لیے فرنس آئل کے استعمال میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے.

    جولائی 2016 میں پیٹرول کی کھپت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے،جولائی 2015سے31فیصد بڑھ کر 5 لاکھ 40ہزار ٹن تک پہنچ گئی،پٹرول کی طلب میں اضافہ قیمت میں ہونے والی کمی کا نتیجہ ہے.

    واضح رہے کہ دوسری جانب کاروں کی فروخت بڑھنے سے بھی پٹرول کی کھپت بڑھ رہی ہے،جولائی میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت 6 فیصد کے اضافے سے 5لاکھ 55ہزار ٹن رہی.

  • اسلام آباد: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے ہوئے انہیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا،اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا حکم دیا جس کے بعد اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری مستردکردی گئی.

    موجودہ قیمتیں 31 اگست 2016 تک برقرار رہیں گی،انہوں نے کہا کہ ہماری پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں جب کہ پیٹرولیم مصنوعات پرعائد ٹیکسوں میں بھی کمی کردی ہے.

    وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے وزارت خزانہ کو 2 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا جب کہ حکومت پٹرول پر 9 روپے 34 پیسے ٹیکس لے رہی ہے.

    *حکومت کا عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری

    واضح رہے اوگرا نے یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی تھی.

  • اسلام آباد : ملک میں غیرمعیاری پیٹرول کی درآمداور فروخت  پر پابندی کا فیصلہ

    اسلام آباد : ملک میں غیرمعیاری پیٹرول کی درآمداور فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم نے ملک بھر میں استعمال ہونے والے غیر معیاری پیٹرول کی درآمد اور فروخت پر پابندی لگانے کرنے کا فیصلہ کرلیا.

    تفصیلات کے مطانق وزارت پیٹرولیم نے ملک بھر میں موجودہ پیٹرول 87 رون کی تیاری،فروخت اور درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ یکم اکتوبر سے ملک بھر میں صرف عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت ہوگا اور اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کردی ہے.

    حکام کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم نے ریفائنریوں اور پی ایس او سمیت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے،تاہم پیٹرول کا معیار بہتر ہونے سے قیمت بھی 2 روپے 60 پیسے فی لیٹر بڑھ جائے گی.

    وزرات پیٹرولیم کے حکام کے مطابق ملکی ریفائنریاں 97 رون پیٹرول درآمد کرکے 87 رون میں مکس کرکے پیٹرول کا معیار 92 رون پر لائیں گی.

    وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے مطابق پاکستان میں دنیا کا کم ترین معیار کا پیٹرول درآمد اور تیار ہورہا ہے،لیکن یکم اکتوبر سے صرف عالمی معیار کا پیٹرول 92 رون فروخت ہوگا.

    واضح رہے کہ گاڑیوں میں ڈلنے والے ہائی اوکٹین کا معیار 97 رون ہوتا ہے،جبکہ پیٹرول کا معیار بڑھنے سےگاڑیوں کے موجودہ مائلیج اور انجن کی زندگی میں اضافہ ہوگا.

  • پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسےفی لیٹر کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسےفی لیٹر کمی کا امکان

    اسلام آباد : عالمی منڈیوں میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت 6 سال کی کم ترین سطح پر آجانےکےباعث یکم ستمبر سےپاکستان میں بھی تیل مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    اُوگرا ذرائع کےمطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 35 پیسےفی لیٹر کمی متوقع ہے۔ہائی اوکٹین 8 روپے 10 پیسےفی لیٹر سستا کئے جانے کا امکان ہے۔

    اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 90 پیسےفی لیٹرکم کی جا سکتی ہےجبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 3 روپے 11 پیسےفی لیٹرکمی متوقع ہے۔

    لائٹ اسپیڈ ڈیزل بھی 3 روپے 57 پیسےفی لیٹرسستا ہوسکتا ہے۔۔قیمتوں کی حتمی سمری 27 اگست کو وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی جائیگی۔

  • وزیراعظم نواز شریف نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلا کی ہدایت کردی

    وزیراعظم نواز شریف نے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلا کی ہدایت کردی

    اسلام آباد: اے آروائی یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی آواز بن گیا، وزیراعظم میاں نواز شریف نے اے آروائی نیو زکی خبرپرنوٹس لیتے ہوئے یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو انخلا کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نواز شریف نے یمن سے تمام پاکستانیوں کو نکالنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریاستی ڈھانچے میں پاکستانی مشکلات کاشکار ہیں اور پاکستانیوں کو یمن سے نکالنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

    اس سے قبل اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے یمن میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ محصور ایک پاکستانی خاتون کہتی ہیں وہاں تقریباً سات سو پاکستانی محصور ہیں۔

    وزیراعظم کے نوٹس لینے سے پہلے یمن میں پھنسے خاندانوں نے انتہائی بے بسی کا اظہار کیا اور حکومت پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی تھی ۔

     یمن میں محصور پاکستانی کا کہنا تھا سفارت خانےنےرابطہ کیاہے لیکن ہمیں واپس بھیجنے کیلئے تاحال کوئی پلان نہیں دیا گیا، تمام پاکستانی گروپ کی شکل میں قریبی گھروں میں موجودہیں،یمن کےمقامی لوگ ہماری بھرپورمددکررہےہیں۔

  • یمن بحران: خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ، مزید بڑھنے کا امکان

    یمن بحران: خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ، مزید بڑھنے کا امکان

    اسلام آباد : پاکستانیوں کیلئےسستےپیٹرول کی امیدیں خطرے میں پڑگئیں۔ مشرق وسطیٰ میں جاری سیاسی بحران کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی ہوئی قیمت میں ایک بار بھی اضافہ ہونےلگا۔

    پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاہنی مون دور ختم ہوتانظرآرہاہے۔ سعودی عرب اورخلیجی ممالک کےاتحاد کےیمن پر فضائی حملےکےبعدعالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد اضافہ ہوچکاہے۔

    صورتحال بہترنہ ہونےپرمزید اضافےکاامکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈآئل کی قیمت ایک ڈالرانہترپیسے اضافےکےبعدانسٹھ ڈالرپچاس سینٹس ہوگئی۔

    یو ایس کروڈ آئل ایک ڈالرپندرہ سینٹس فی بیرل کےاضافےکےبعدباون ڈالرتیس سینٹس ہوگئی۔اقتصادی ماہرین کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اضافہ یمن پرحملےکےفوری ردعمل کانتیجہ ہےاوراگریہ لڑائی طول پکڑگئی تو قیمتوں میں مزیداضافےکے قوی امکان ہیں۔

  • اوگرا نے پیٹرول بحران سے نمٹنے کی تیاری کرلی

    اوگرا نے پیٹرول بحران سے نمٹنے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد : پیٹرول بحران سے نمٹنے کیلئے اوگرا نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔اوگرا کی ٹیمیں پنجاب اور کے پی کے سے جائزے کا آغاز کریں گی۔

    رواں سال کے آغاز پر ملک کو پیٹرول کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا اور ایسے بحرانوں سے نمٹنے کیلئے اوگرا نے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

    اس ضمن میں سپلائی چین کی جانچ پڑتال کیلئے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ ٹیمز سپلائی چین کی جانچ پڑتال ، اسٹوریج کپیسیٹی اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس موجود اسٹاک پر رپورٹ پیش کرے گی۔

    یہ جائزہ مختلف مراحل میں مکمل کیا جائے گا ۔اور اس کا آغاز پنجاب اور خیبر پختون خواہ سے کیا جائے گا۔

  • پیٹرول سی این جی سے سستا ہونے کا امکان،10روپےکمی متوقع

    پیٹرول سی این جی سے سستا ہونے کا امکان،10روپےکمی متوقع

    اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

    یکم فروری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے کی کا امکان ہے ، دس روپے کمی کےبعد پیٹرول سی این جی سے بھی سستا ہوجائے گا۔

    وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپےپچاس پیسےفی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔

    سب سے زیادہ ایچ او بی سی کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ غریبوں کا ایندھن مٹی کا تیل بارہ روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے ۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 جنوری کو منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی، منظوری کے بعد کم کی گئی نئی قیمتیں یکم فروری سے لاگو ہوں گی۔

  • پیٹرول کے بعد گیس کے بحران نے سراُٹھالیا

    پیٹرول کے بعد گیس کے بحران نے سراُٹھالیا

    اسلام آباد: پاکستان میں بحران پر بحران پیدا ہورہے ہیں لیکن بحران کی ذمہ داری قبول کرنے والا کوئی نہیں۔ عوام کبھی گیس کو ترستے ہیں تو کبھی ایندھن کی قلت کو روتے ہیں۔ہمارے ملک میں بحران تو بہت ہیں پر مرد بحران کوئی نہیں۔

    پنجاب میں ابھی پیٹرول غائب ہونے کے مسئلے پر گرد بیٹھی بھی نہ تھی کہ گیس بحران نے سر اٹھا لیا۔ سخت سردی میں پریشان عوام کریں تو کیا کریں۔

    بس حکومت کو کوسنے دے دے کر دل کی بھڑاس نکال لیتے ہیں۔مگر مسئلہ جوں کا توں ہے، ملتان میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔

    گیس کا پریشر انتہائی کم ہے نہ صبح کا ناشتہ بنتا ہے اور نہ ہی رات کے کھانے کی تیاری کی جاتی ہے، والدین بچوں کا پیٹ بھرنے کیلئے ہوٹلوں کا مہنگا اور غیر معیاری کھانا خریدنے پر مجبور ہیں۔

    فیصل آباد میں کئی ماہ سے گیس کی قلت بدستور جاری ہے۔ عوامی شکایات کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ پنجاب میں پیٹرول بحران کے موقع پر کراچی میں مسلسل سی این جی کی فراہمی جاری رہی۔ لیکن اب  یہ عیاشی بھی ختم ہو گئی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی نےواضح طور پرکہہ دیاہے کہ آئندہ ہفتے کراچی میں تین دن سی این جی نہیں ملے گی۔ کراچی کی سڑکوں کو اب گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوں گی اور ہیٹرول پمپوں پر بے ہنگم ہجوم ہونگے.

    کراچی میں آئندہ ہفتے منگل ، جمعرات اور ہفتہ کو سی این جی اسٹیشنز چوبیس چوبیس گھنٹے کیلئے بند رہیں گے۔اور کراچی کی سڑکیں کار پارکنگ کا منظر پیش کریں گی۔

  • پیٹرول پاکستان سے بھارت اسمگل ہونے کا قوی امکان

    پیٹرول پاکستان سے بھارت اسمگل ہونے کا قوی امکان

    اسلام آباد: وزارت پیٹرولیم کے زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پٹرول مہنگا ہونے کے باعث پاکستان سے اسمگنگ کا قوی امکان ہے، جو پنجاب میں پٹرول کی قلت کی ایک بڑی وجہ ہوسکتی ہے۔

    وزارت پیٹرولیم زرائع کے مطابق پورے ملک میں پیٹرول کی ترسیل معمول کے مطابق تھی اور طلب بھی کنٹرول میں رہی، مگر پنجاب میں ایسا کیا ہوا کہ پیٹرول غائب ہوگیا۔

    اعداد وشمار کے مطابق یکم جنوری کو ملک بھر میں چالیس ہزار ٹن پیٹرول فروخت ہوا اور اس میں سے اکتیس ہزار ٹن صرف پنجاب میں فروخت ہوا۔

    زرائع کے مطابق عین ممکن ہے کہ پنجاب سے بڑی مقدار میں پیٹرول بھارت اسمگل ہو رہا ہو اور یہ اسمگلنگ چولستان کی سرحد سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    بھارت اور پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضع فرق اس بات کو مزید تقویت دیتا ہے۔