Tag: پیٹرول

  • لاہور ہائی کورٹ میں ایک شخص نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    لاہور ہائی کورٹ میں ایک شخص نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    لاہور: ہائی کورٹ میں ایک شخص کے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے کے واقعے پر ڈی ایس پی سیکیورٹی ہائیکورٹ کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایک شخص نے پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی۔

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے نوٹس لیتے ہوئے پوچھا ہائیکورٹ میں پیٹرول کیسے پہنچا؟۔

    آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی سیکیورٹی ہائیکورٹ ملک خالد کو معطل کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈی ایس پی نے ہائیکورٹ کی سیکیورٹی میں غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، غیرذمہ دارانہ رویہ رکھنےپرڈی ایس پی کوسینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

    شہری آصف جاوید کا تعلق ضلع خانیوال سے ہے، خود سوزی کرنے والا شہری میئو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    متاثرہ شخص کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا، وہ نوکری بحالی کے لیے عدالت آیا لیکن اس کے حق میں فیصلہ نہیں ہوا۔

  • پیٹرول پر فریٹ چارجز میں ایک روپے 42 کا اضافہ

    پیٹرول پر فریٹ چارجز میں ایک روپے 42 کا اضافہ

    اسلام آباد: حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں رد و بدل کر دیا ہے۔

    سرکاری دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں ایک روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا ہے، فریٹ چارجز بڑھا کر 5 روپے 79 پیسے فی لیٹر کر دیے گئے، یکم فروری کو پیٹرول پر فریٹ چارجز 4 روپے 37 پیسے مقرر تھے۔

    پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، او ایم سی مارجن مد میں پہلے سے عائد 7 روپے 87 چارجز برقرار، اور ڈیلر مارجن کی مد میں 8 روپے 64 پیسے چارجز بھی برقرار رکھے گئے ہیں۔

    حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

    ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن اور فریٹ چارجز بھی بڑھا دیے گئے ہیں، ڈیزل پر فریٹ چارجز کی مد میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، 27 پیسے بڑھنے سے فریت چارجز اب 2 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہو گئے ہیں۔

    ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن میں بھی 23 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن 7 پیسے سے بڑھا کر 30 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے، ڈیزل پر پی ایس او ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ ڈیزل پر لیوی 60 روپے اور ڈیلر مارجن 8.64 روپے برقرار رکھا گیا ہے۔

  • پیٹرول کی قیمت میں آج کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے اہم خبر

    پیٹرول کی قیمت میں آج کتنے روپے کا اضافہ ہوگا؟ عوام کے لئے اہم خبر

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان آج کیا جائے گا، قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

    وزارت خزانہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

    انہوں نے اوپیک پر بھی زور دیا کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کرے، یہ ایک ایسا اقدام ہے جو یقینی طور پر آئندہ جائزے میں پاکستان میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کرے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے باوجود یہ توقع کی جا رہی ہے کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ عوام پر بوجھ ڈالا جا سکے۔

    وفاقی حکومت آئندہ جائزہ 31 جنوری کو آج رات کرے گی اور پاکستان میں یکم فروری (ہفتہ) سے پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

    حکومت مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد حتمی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کے بعد یکم فروری (ہفتہ) سے پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔

    اس سے قبل حکومت نے 15 جنوری کو پیٹرول کی قیمتوں میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

    پٹرول کی قیمت آج 256.13 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 260.95 روپے فی لیٹر ہے۔

  • بھارت:بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ

    بھارت:بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کا فیصلہ

    بھارت کے نوئیڈا میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے افراد کے خلاف پولیس نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم نگر پولیس ڈپارٹمنٹ نے ہیلمٹ نہ پہننے والے افراد کے خلاف دلچسپ طریقہ اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ نہیں تو پیٹرول نہیں۔

    رپورٹس کے مطابق روڈ سیفٹی کو فروغ دینے کے لیے ایک جرات مندانہ اقدام کے طور پر گوتم بدھ نگر پولس ڈپارٹمنٹ نے ”نو ہیلمٹ – نو پیٹرول“ مہم شروع کی ہے۔

    ضلع کے مختلف پیٹرول پمپوں پر یہ مہم جاری ہے، تاکہ موٹر سائیکل چلانے والوں میں ہیلمٹ پہننے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔

    گزشتہ روز ٹریفک پولیس کے افسران نے آگاہی مہم کے سلسلے میں متعدد پیٹرول پمپس کا دورہ کیا، مہم کے دوران ملازمین کو اس اقدام کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور ضروری ہدایات دی گئیں۔

    موٹر سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ ہیلمٹ پہنیں اور اپنی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔ پولیس نے یہ بھی خبردار کیا کہ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ضروری قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    بھارت کے نوئیڈا میں مہم کے ایک حصے کے طور پر، موٹر سائیکل سواروں کو یاد دلایا گیا کہ ہیلمٹ کے بغیر کسی کو پیٹرول نہیں دیا جائے گا، یہ ایک اصول ہے جس کا مقصد جانوں کی حفاظت ہے۔

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 9 بھارتی شہری ہلاک

    ٹریفک پولیس کے افسر کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کو حفاظتی سامان کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ ٹریفک کے ضوابط کی تعمیل کریں۔

  • آج پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    آج پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہونے والا ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار  اضافے کا امکان ہے تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

    تفصیلات کے حکومت نے اس بار پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کے اضافے کا امکان ہے۔

    اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی وزیراعظم شہباز شریف حتمی منظوری دیں گے، جس کے بعد وزارت خزانہ ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گی اور نئی قیمتیں 16 جنوری سے نافذ العمل ہوں گی اور 31 جنوری تک برقرار رہیں گی۔

    یکم دسمبر کو ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 2.96 روپے اور 0.56 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

    شہریوں کو موبائل یونٹس سے پیٹرول فراہمی کی تجویز، پیٹرولیم ڈویژن نے کیا کہا؟

    خیال رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، جو اگست 2024 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

  • اس بار پیٹرول کتنے روپے مہنگا  ہوگا ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اس بار پیٹرول کتنے روپے مہنگا ہوگا ؟ عوام کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے اس بار پیٹرول کتنے روپے مہنگا کئے جانے کا امکان ہے ، اس حوالے سے عوام کے لئے بڑی خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    حکومت نظرثانی شدہ قیمتیں 15 دسمبر کو دوسرے پندرہویں جائزے کے بعد جاری کرے گی، جس کے ساتھ نئی قیمتیں 16 دسمبر سے 31 دسمبر تک لاگو ہوں گی۔

    عالمی منڈی میں امریکی خام تیل اور برٹش برینٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ دس دنوں کے دوران امریکی خام تیل کی قیمت میں 63 سینٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی منڈی میں یہ 68.05 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    برٹش برینٹ کی قیمت میں 73 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 71.85 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    جس کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید ڈھائی روپے مہنگا کرنے کرنے کا امکان ہے.

    پاکستان میں پٹرول کی موجودہ قیمتیں

    30 نومبر کو حکومت نے دسمبر 2024 کے پہلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

    پٹرول کی قیمت میں 3.72 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.29 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15 دسمبر تک بالترتیب 252.10 روپے اور 258.43 روپے ہیں۔

    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ابھی تک فنانس ڈویژن کو سمری نہیں بھیجی تاہم رپورٹس بتاتی ہیں کہ دسمبر کے اگلے 15 دنوں میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کرے گی۔

    توقع ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی لیکن اس حوالے سے صورتحال سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد واضح ہوگی۔

  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر تین روپے 72 پیسے مہنگا کردیا۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3.725روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 3.29روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں3 روپے72پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 252روپے10پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

    6997″ src=”https://www.youtube.com/embed/C9VEMg10V60″ title=”Government increases prices of petroleum products” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” referrerpolicy=”strict-origin-when-cross-origin” allowfullscreen>

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے 29پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258روپے43پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔

    اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 48پیسے سستا ہوکر151روپے73پیسے فی لیٹر ہوگیا جبکہ مٹی کا تیل62پیسے سستا ہوکر164روپے98پیسے فی لیٹر کا ہوگیا ہے۔

  • شہری پیٹرولیم لیوی کے بوجھ تلے دب گئے

    شہری پیٹرولیم لیوی کے بوجھ تلے دب گئے

    اسلام آباد : شہری پیٹرولیم لیوی کے بوجھ تلے دب گئے، ملکی تاریخ میں پہلی بارسب سے زیادہ لیوی کی وصول کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی بھی مالی سال کی پہلی سہہ ماہی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کی گئی۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی سہہ ماہی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کی گئی۔

     پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی کا مطالبہ

    ذرائع نے بتایا کہ جولائی تا ستمبر2024 پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 261 ارب 69 کروڑ روپے رہی، پہلی سہہ ماہی میں سالانہ بنیادپر لیوی کی وصولی میں 39 ارب62 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی وصولی 222 ارب 7 کروڑ روپے تھی۔

    ذرائع نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا ہدف 1281 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مالی سال 2023۔24 میں لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے تھی جبکہ مالی سال 2022۔23 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں580ارب روپے وصول کئے گئے تھے۔

    اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر60 روپے لیوی وصول کی جارہی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر 60 روپے کے حساب سے لیوی عائد ہے۔

  • اسرائیل میں سونا اور پیٹرل مہنگا ہو گیا

    اسرائیل میں سونا اور پیٹرل مہنگا ہو گیا

    ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائلوں کی بارش کے بعد جب ایک طرف تل ابیب دھماکوں اور سائرن کی بھیانک آوازوں سے گونجنے لگا تھا، وہاں اس نے معیشت کو بھی دھچکا پہنچا دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات ایران کے میزائل حملے کے بعد اسرائیل میں سونے اور تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے، نہ صرف اسرائیل بلکہ عالمی منڈیوں میں سونے، تیل اور محفوظ سرمایہ کاری کے لیے استعمال ہونے والی کرنسیوں جیسے کہ جاپانی ین اور سوئس فرانک کی قیمتوں میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے بعد سے دسمبر کے لیے برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت 1.86 ڈالر یا 2.59 فی صد بڑھ کر 73.56 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

    نومبر میں ترسیل کے لیے یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر بھی 1.66 ڈالر یا 2.44 فی صد بڑھ کر 69.83 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔ جغرافیائی کشیدگی کے باعث سونے کی قیمت بھی ایک فی صد سے زیادہ بڑھ کر 2662 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

    امریکی بانڈز کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، جس میں 10 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کے تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ دوسری طرف اسٹاک ایکسچینج پر بھی منفی اثر مرتب ہوا ہے، ٹریڈنگ کے دوران ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 1.4 فی صد کی کمی کے بعد تین ہفتوں میں اپنی سب سے بڑی روزانہ کی کمی درج کی، سی بی او ای انڈیکس، جو وال اسٹریٹ پر اتار چڑھاؤ کی پیمائش کرتا ہے، بھی ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    کیا آپ جانتے ہیں سمندری طوفان نے امریکا کو 100 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا

    یورپی اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے یورپی اسٹاک میں کمی دیکھنے میں آئی، یورپی اسٹاکس 600 انڈیکس 0.4 فی صد نیچے بند ہوا۔

    جن کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا، ان میں ہیوی انرجی کمپنیاں (1.3 فی صد اضافہ)، جرمن دفاعی کمپنی ’رین میٹل‘ (5.1 فی صد) اور سویڈش کمپنی ایس اے بی (3.5 فی صد اضافہ) شامل ہیں۔

  • پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی ، عوام کا ردعمل سامنے آگیا

    پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے کمی ، عوام کا ردعمل سامنے آگیا

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں2 روپے کمی پر عوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا اور شکوہ کیا پٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو عوام کو ریلیف نہیں ملتا۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی پرعوام نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ، کراچی اور  لاہور کے شہریوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو سراہا۔

    فیصل آباد ،ملتان کےشہریوں نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    شہریوں نے اس بات پرمایوسی کا اظہار کیا کہ پٹرول کی قیمت کم ہوتی ہے تو عوام کو ریلیف نہیں ملتا، بجلی کے بل، اشیا خورونوش کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہیئں۔

    گذشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا ، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 247 روپے 3 پیسے ہوگئی ہے۔

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی گئی ، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے سے کم ہوکر 246 روپے 29 پیسے ہوگئی۔