Tag: پیٹرول

  • آج پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    آج پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پیٹرولیم مصنوعات  کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا، اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا، اس حوالے سے عوام کے لئے بڑی آگئی ہے۔

    رواں ماہ ستمبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے، حکومت پہلے ہی لگاتار دو بار ریلیف کا اعلان کر چکی ہے۔

    حکومت ممکنہ طور پر اکتوبر 2024 کے پہلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں معمولی اضافے کا اعلان کر سکتی ہے، پچھلی رپورٹس میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں ایک اور کمی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    عالمی منڈی میں حالیہ اضافے سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ہونے یا قیمتوں کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

    وفاقی حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

    یاد رہے پندرہ دن قبل وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے کی کمی کی تھی، جس سے نئی قیمت 249.10 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 13.06 روپے کم ہوکر 249.69 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

    خیال رہے خام تیل کی قیمت گزشتہ سال اکتوبر میں 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جانے کے بعد اب کم ہورہی ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں 10 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی تاہم ایک مرتبہ پھر سے قیمتوں میں اڑھائی ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا اور قیمت 72 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  اس وقت پٹرول کی قیمت میں کمی ممکن نہیں تاہم پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا حتمی اعلان آج رات  کیا جائے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

  • پمپ پر پیٹرول کی جگہ پانی نکلنے لگا، عوام مشتعل، شدید احتجاج

    پمپ پر پیٹرول کی جگہ پانی نکلنے لگا، عوام مشتعل، شدید احتجاج

    بھارت کے شہر حیدرآباد میں اپنی نوعیت کا حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا، جب پیٹرول پمپ سے پیٹرول کے بجائے پانی نکلنے لگا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے ایک پٹرول پمپ پر پیٹرول بھروانے کے لئے آنے والے افراد اس وقت حیرانی میں مبتلا ہوگئے جب پمپ سے پانی نکلنے لگا۔

    موٹر سائیکل سوار افراد نے معاملہ سامنے آنے پر پمپ کے مالک کو طلب کرکے وجہ معلوم کی تواس نے عجیب دلائل پیش کئے، جس پر موٹر سائیکل سوار افراد نے احتجاج شروع کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے مضافاتی علاقے ہستینا پورم میں پیش آنے والے واقعہ میں پیٹرول پمپ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے معاوضہ ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

    ٹرمپ فائرنگ واقعہ، ایف بی آئی کا اہم بیان

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیٹرول میں پانی ملنے کی وجہ سے گاڑیاں خراب ہوگئیں ہیں۔انہوں نے شکایت کی کہ اس پمپ میں سادہ پٹرول ہونے کے باوجود صرف پاور پٹرول ہی فراہم کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے پمپ کے مالکان کے خلاف فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

  • پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

    پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو خوشخبری دے دی۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 249 روپے 10 پیسے ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے ہوگی۔

    مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا ہو کر 158.47 روپے ہوگیا۔ قیمتوں میں کمی اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر 15 روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

    اس سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 97 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

    پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں کئی عوامل شامل ہوتے ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، روپے کے مقابلے میں ڈالر کے نرخ، حکومت کی طرف سے عائد کردہ ٹیکسوں اور لیویوں، اور ریفائننگ اور مارکیٹنگ کی لاگتوں سے متاثر ہوتی ہیں۔

  • شہری کل صبح 6 بجے سے پہلے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں  میں پٹرول بھروالیں!

    شہری کل صبح 6 بجے سے پہلے اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پٹرول بھروالیں!

    کراچی :ملک میں بھر میں پیٹرول بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، جس کے پیش نظر عوام اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پٹرول بھروالیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے پیٹرول پمپ کل صبح 6 بجے سے بند کرنے کا اعلان کے بعد پاکستانیوں کو پٹرول کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    خیال رہے ٹیکس کے معاملے پر پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر کے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہڑتال ایک دن سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

    پیٹرولیم ڈیلرز کو ہدایت کر دی ہے کہ چار جولائی تک کا پٹرول پمپوں پر پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھیں اور پانچ جولائی کی صبح سے ملک بھر کے تیرہ ہزار ڈیلرز پمپس بند کر دیں گے۔

    چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت ٹیکس واپس لینے کا اعلان نہیں کرتی اس وقت تک کوئی مزاکرات نہیں ہوں گے۔

    پیٹرولیم ڈیلرز نے گاڑی مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں میں پٹرول بھروا لیں۔

  • حکومت کو چاہیئے پیٹرول پر ایک ساتھ 50 روپے بڑھا دے، پاکستانی عوام  پھٹ پڑے

    حکومت کو چاہیئے پیٹرول پر ایک ساتھ 50 روپے بڑھا دے، پاکستانی عوام پھٹ پڑے

    اسلام آباد : پاکستانی عوام نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو حکومت کی ہیرا پھیری قرار دیتے ہوئے کہا حکومت کو چاہیئے ایک ساتھ 50 روپے بڑھا دے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام برس پڑے اور کہا پٹرول کی قیمت دو روپےکم کرتےہیں پھرسات روپے بڑھا دیتے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف پندرہ دن کی خوشی ملتی ہے پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیاجاتا ہے، سمجھ نہیں آرہا ہمارے ساتھ ہو کیا رہا ہے۔

    ایک شہری نے کہا کہ فرق صرف غریب کو پڑتا ہے، حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا، حکومت کو چاہیئے پٹرول پر ایک ساتھ پچاس روپے بڑھا دے۔

    شہریوں نے پیٹرول کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قیمت کم سے کم ایک سو پچاس روپے لٹر تو کریں۔۔

    عوام کا مزید کہنا تھا کہ قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں،ہمارا قصور کیا ہے، ایسے ہی چلتا رہا تو سڑک پر آجائیں گے۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا ، پٹرول کی قیمت میں سات روپے پینتالیس پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ڈیزل کی قیمت نو روپے چھپن پیسے بڑھادی گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں دس روپے پانچ پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں نو روپے اٹھاسی پیسے لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی منظوری سے وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا، اگلے پندرہ دن کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔

  • اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟  عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا؟ عوام کے لئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں اس بار پیٹرول مہنگا ہوگا یا سستا ، اس حوالے سے عوام کے لئے بڑی آگئی ہے تاہم اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل چار بار کمی کے بعد یکم جولائی سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران عالمی منڈی میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4.4 اور 5.5 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

    اگر حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ( کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھاتی ہے تو یہ ممکنہ طور پر زیادہ اہم ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

    اس سے قبل 14 جون کو پاکستان میں بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

    وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 10 روپے20 پیسےفی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا تھا۔

    مزید کاروباری خبروں کے لئے یہ پیج وزٹ کریں

  • پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد :‌ پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی، اس بار بھی عوام کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے مسلسل تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث یکم جون سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوسکتی ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 7.50 روپے فی لیٹر تک اور ڈیزل کی قیمت میں 4روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے

    اوگرا 31 مئی کو قیمتوں کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کا اطلاق یکم جون 2024 سے مہینے کے پہلے پندرہ دن تک ہوگا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی واقع ہوئی ہے۔

    یاد رہے 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15روپے39 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 10 پیسے ہو گئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 88 پیسے تک کمی کے بعد فی لیٹر قیمت 274 روپے 8 پیسے ہو گئی تھی۔

  • پیٹرول کے بجائے پیٹرول پمپ سے پانی آنے کا واقعہ، عوام کا احتجاج

    پیٹرول کے بجائے پیٹرول پمپ سے پانی آنے کا واقعہ، عوام کا احتجاج

    بھارت کے حیدرآباد میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا، پیٹرول پمپ سے پیٹرول کے بجائے پانی بھرنے کے واقعے کے بعد عوام نے شدید احتجاج کیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے ضلع مُلگ کے ایک پٹرول پمپ پر عجیب واقعہ پیش آیا، ایک شخص نے اس پیٹرول پمپ سے پیٹرول اپنی موٹر سائیکل میں ڈلوایا تاہم کچھ دور جانے کے بعد اس کی بائیک اچانک رک گئی۔

    جب متاثرہ شخص نے اپنی موٹر سائیکل کو چیک کیا تو اس میں پیٹرول کے بجائے پانی موجود تھا، جس کے بعد وہ شخص واپس پیٹرول پمپ پہنچ گیا اور ذمہ داروں سے پوچھا تو وہ مناسب جواب نہیں دے پائے۔

    جس پر اس شخص کے ساتھ مل کر پیٹرول پمپ پر موجود دیگر افراد نے بھی احتجاج شروع کردیا اور پیٹرول پمپ کے مالک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

    مردہ بیٹی کے رشتے کیلئے والدین نے اخبار میں اشتہار دیدیا!

    واقعے کے ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور احتجاج کرنے والے افراد کو پیٹرول پمپ کے مالکان کے خلاف کارروائی کی یقینی دہانی کرائی۔

  • پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

    پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

    اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول 5 روپے 4 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

    ڈیزل 8 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 3 پیسے کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔

    اوگرا اس سلسلے میں آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری ارسال کرے گی، جب کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

  • پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    پیٹرول کتنا سستا ہونے والا ہے؟ عوام کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق بڑی خبر آگئی ہے، عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہو کر107.16ڈالرفی بیرل ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک آگئی۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4.50 روپے سے 5 روپے تک کمی کا امکان ہے جبکہ پاکستان میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر تک سستا ہونے کی توقع ہے۔

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت 30 اپریل کو پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں پر نظر ثانی کرنے والی ہے۔