Tag: پیٹرول

  • پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی سستی کردی گئی

    پیٹرول کے بعد ایل پی جی بھی سستی کردی گئی

    اسلام آباد: پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کے  بعد ایل پی جی کی قیمت بھی 37 روپے سستی کردی گئی ہے۔

    اے آر وائی  نیوز کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے، اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے 13 پیسے کمی کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ملک بھر میں امپورٹ اور لوکل ایل پی جی کی نئی قیمت 196 روپے 75 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 437 روپے 89 پیسے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 1686 روپے کمی کی گئی ہے۔

    حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا اعلان کر دیا

    ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ گھریلو سلنڈر 2321 روپے 67 پیسے اور کمرشل سلنڈر 9833 روپے مقرر کی گئی ہے۔

  • ویڈیو: پیٹرول ڈلوانے کے دوران اسکوٹی سوار لڑکی کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    ویڈیو: پیٹرول ڈلوانے کے دوران اسکوٹی سوار لڑکی کے ساتھ دل دہلا دینے والا حادثہ

    بنگالورو: بھارت میں پیٹرول ڈلوانے کے دروان آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 18 سالہ اسکوٹر سوار لڑکی ہلاک ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی کی ریاست کرناٹک کے تماکورو کے ضلع میں پیش آیا ہے، جہاں ایک پیٹرول پمپ پر 18 سالہ لڑکی اس وقت ہلاک ہوگئی  جب وہ اپنی اسکوٹی میں پیٹرول بھروارہی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھاویہ نامی نوجوان لڑکی موٹر سائیکل پر بیٹھی ہوئی تھی اور اس کی والدہ پاس کھڑی تھی، اس دوران لڑکی اپنے فون کو استعمال کررہی تھی کہ آگ بھڑک اٹھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر یہ کہا جارہا ہے کہ آگ موبائل فون کی وجہ سے لگی ہے، اس حادثے میں بھاویہ ہلاک ہوگئی جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہے۔

  • پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی؟

    پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی؟

    اسلام آباد: ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں بھی معمولی سی کمی دیکھنے میں آئی، ایک ہفتے میں 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 13 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی کردی۔

    ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.16 فیصد کمی ہوئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 45.72 فیصد پر آگئی۔

    ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 23 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 13 سستی ہوئیں، 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

    ایک ہفتے میں چکن 7.51 اور چائے کی پتی 4.53 فیصد مہنگی ہوگئی، گڑ 2.79، انڈے 2.29، انرجی سیور 2.22 اور ٹماٹر 2.11 فیصد مہنگے ہوئے۔

    پیاز 9.04، لہسن 1.76، چینی 1.42 اور آٹا 1.40 فیصد سستا ہوا۔

  • منی پور میں‌ پٹرول 300 روپے، پانی 100 روپے لیٹر

    منی پور میں‌ پٹرول 300 روپے، پانی 100 روپے لیٹر

    نئی دہلی: تشدد زدہ بھارتی ریاست منی پور میں حالات اتنے مخدوش ہو چکے ہیں کہ عوام کو جینے کے لالے پڑے گئے ہیں، ریاست میں پٹرول 300 روپے لیٹر اور پانی 100 روپے لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جس سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کے قصبوں اور دیہاتوں میں 3 مئی کو شروع ہونے والے خوں ریز نسلی فسادات اگرچہ ختم ہو گئے ہیں، لیکن اس کے باوجود حالات تیزی سے معمول پر آنے کی امید کم ہے۔

    فسادات کے بعد عوام کی معمولات زندگی بری طرح متاثر دکھائی دے رہی ہے، منی پور میں پٹرول، ڈیزل اور پانی تک بے پناہ مہنگا ہو چکا ہے، پٹرول دوگنی قیمت پر اور ڈیزل ڈھائی گنا قیمت پر مل رہا ہے، جب کہ سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے جو 100 روپے لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

    منی پور سے جنھیں بھی دوسری ریاستوں میں جانے کا موقع ملا، وہ ریاست سے نکل گئے ہیں۔ نسلی تشدد کی وجہ سے منی پور میں تقریباً ہر چیز مہنگی ہو گئی ہے۔ ریاست میں خوراک کی کمی ہے، فوج اور نیم فوجی دستوں کی طرف سے ابھی بھی کرفیو نافذ ہے، انٹرنیٹ معطل رہتا ہے، دکانیں، اسکول اور دفاتر بند ہیں، ہزاروں لوگ پرہجوم اور غیر محفوظ پناہ گزین کیمپوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

    منی پور کی راجدھانی امپھال سمیت کئی شہروں میں پانی کی سپلائی بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کے پانی کے لیے بوتل خریدنا پڑ رہا ہے، یہ بوتلیں بھی کم پڑ گئی ہیں جس کی وجہ سے بلیک مارکیٹنگ شروع ہو گئی ہے، اور 20 روپے میں فروخت ہونے والے ایک لیٹر پانی کی بوتل 100 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

    واضح رہے کہ منی پور کے قصبوں اور دیہاتوں میں نسلی تشدد کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے 70 سے زائد افراد ہلاک اور 30 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت سینکڑوں سرکاری افسران کا پیٹرول بند

    ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت سینکڑوں سرکاری افسران کا پیٹرول بند

    کراچی: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سمیت کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے 400 افسران کا پیٹرول بند کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے افسران کا پیٹرول بند کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے کے ایم سی افسران کو ملنے والا پیٹرول واجبات کی عدم ادائیگی پر بند کیا گیا۔

    پی ایس او ذرائع کے مطابق پی ایس او کے واجبات کی مد میں سو کروڑ روپے واجب الادا ہیں جن کی عدم ادائیگی کی بنا پر پی ایس او نے پیٹرول بند کردیا۔

    پیٹرول کی بندش کے باعث کے ایم سی کے 400 کے قریب افسران کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی اور میونسپل کمشنر بھی ان افسران میں شامل ہیں جنہیں اب سرکاری خرچ پر پیٹرول نہیں مل رہا۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا  

    پیٹرول مہنگا ہونے کے ساتھ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا  

    حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیے جانے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا۔

    پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی مرضی کے کرایے وصول کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ سستی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہو گئی ہے۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتے ہی بسوں اور کوچز کے کرایوں میں 20 سے 30 روپے کا اضافہ کردیا گیا  جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایہ بڑھا دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ انٹرا بس سروس کے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرتے ہوئے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات میں بڑا اضافہ کر کے  عوام پر مہنگائی بم گرا دیا گیا۔

    حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے ہوگئی ہے۔

     

  • 25 ہزار لیٹر  پیٹرول سے بھرا  ٹینکر پکڑگیا

    25 ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا ٹینکر پکڑگیا

    صادق آباد: اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول سے بھرا ذخیرہ کیا گیا ٹینکر پکڑ کر 25000 لیٹر پٹرول برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان کے علاقہ صادق آباد میں چھپایا گیا 25 ہزار لیٹر پیٹرول برآمد کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اسسٹنٹ کمشنر حماد حامدبتایا کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

    صادق آباد۔ اسسٹنٹ کمشنر حماد حامد نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپوں پرچھاپے مارے اور پیٹرول پمپ کا پیمانہ بھی چیک کیا۔

    پیمانہ پورا نہ ہونے پر ایک پیٹرول پمپ سیل دو پیٹرول پمپ مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    حماد حامد کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔

  • پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ، نئے ٹیکسوں کی بھرمار: آئی ایم کے نئے مطالبات

    پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ، نئے ٹیکسوں کی بھرمار: آئی ایم کے نئے مطالبات

    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے مزید مطالبات کردیے، پیٹرولیم مصنوعات پر مزید لیوی اور مزید دیگر ٹیکسز نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان تکنیکی مذکرات میں حکومت کے لیے ایک اور نئی مشکل کھڑی ہوگئی، آئی ایم ایف کی جانب سے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بڑھانے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصولی کے لیے پر عزم ہے، لیوی کے ہدف تک پہنچے کے لیے 50 روپے فی لیٹر سے بڑھانے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔

    پیٹرولیم لیوی کو 50 روپے فی لیٹر سے بڑھانے پر قانون سازی کی تجویز دی گئی ہے، منی بجٹ میں لیوی 50 روپے فی لیٹر سے بڑھانے کے لیے ترامیم لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

    اسی ماہ آرڈیننس یا پھر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منی بجٹ لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس آمدن بڑھا کر خسارہ کنٹرول کرنے کا پلان بھی پیش کیا گیا ہے، نجکاری پروگرام پر عملدر آمد تیز کر کے نان ٹیکس آمدن بڑھانے کا بھی پلان پیش کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاق نے 200 ارب روپے کے منی بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی، منی بجٹ کے ذریعے درآمدات پر فلڈ لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    درآمدی خام مال اور فرنشڈ آئٹم پر فلڈ لیوی، درآمدی لگژری آئٹم پر 3 فیصد تک فلڈ لیوی، صفر کسٹم ڈیوٹی والی درآمدی اشیا پر 1 فیصد فلڈ لیوی اور مقامی سطح پر بھی فلڈ لیوی عائد کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بینکوں کے فارن ایکسچینج منافع پر فلڈ لیوی عائد کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے، ٹیکس نادہندگان کے خلاف ایکشن لینے کی تیاریوں اور نان فائلرز کے خلاف ٹیکس بڑھا کر اضافی آمدن پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔

  • آئی ایم ایف کی شرائط: ایک سال میں پیٹرول کی قیمت آسمان پر جا پہنچی

    آئی ایم ایف کی شرائط: ایک سال میں پیٹرول کی قیمت آسمان پر جا پہنچی

    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کی وجہ سے سال 2022 میں پیٹرول کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط نے سال 2022 میں پیٹرولیم لیوی ریکارڈ سطح پر پہنچا دی، ایک سال میں پیٹرولیم لیوی میں 32.38 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔

    ایک سال کے دوران پیٹرول پر لیوی 17.92 روپے سے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

    اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 12.87 روپے کا اضافہ کیا گیا، ڈیزل پر لیوی 17.13 روپے سے بڑھا کر 30 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

    پیٹرول پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن میں 1.32 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ ڈیلرز مارجن 2.10 روپے بڑھایا گیا۔

    ڈیزل پر ڈسٹری بیوٹرز مارجن میں 1.53 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیلرز مارجن میں 2.87 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔

    جنوری 2022 میں پیٹرول کی قیمت 144.62 روپے فی لیٹر تھی جو جون 2022 تک 250 روپے تک بڑھا دی گئی، دسمبر تک پیٹرول کی قیمت کم کر کے 214.80 روپے فی لیٹر کردی گئی۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا، عوام کو ریلیف ملے گا؟

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا، عوام کو ریلیف ملے گا؟

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا تاہم عوام کے لیے ریلیف کے کوئی امکانات نہیں، قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل آج ہوگا، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق قیمتوں میں ریلیف کے امکانات نہیں، پیٹرولیم لیوی میں کمی سے کچھ ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، فیصلہ تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر ہوگا، حالیہ 15 روز میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور خام تیل کی قیمت بڑھی۔

    اس وقت پیٹرول پر 47 روپے 26 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے 14 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس زیرو ہے۔