Tag: پیٹ کمنز

  • ’شکر کریں پیٹ کمنز یہاں نہیں تھے‘ ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست پر شعیب اختر کا ردعمل

    ’شکر کریں پیٹ کمنز یہاں نہیں تھے‘ ویسٹ انڈیز سے شرمناک شکست پر شعیب اختر کا ردعمل

    (13 اگست 2025): پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر تنقید کی ہے۔

    پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ جب بھی ہماری ٹیم کو اس طرح کے فاسٹ باؤلر کا سامنا کرنا پڑے گا تب تک ہماری بیٹنگ لائن اپ بے نقاب ہوتی رہے گی۔

    قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد سرکاری ٹیلی ویژن پر بات کرتے ہوئے شعیب اختر نے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایک قابل ٹی ٹوئنٹی کوچ ہیں، لیکن ون ڈے فارمیٹ میں ان کا طریقہ کار سمجھ سے باہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مائیک ہیسن ایک اچھے ٹی ٹوئنٹی کوچ ہیں لیکن مجھے نہیں معلوم کہ ان میں ون ڈے فارمیٹ کے لیے کیا خوبیاں ہیں، ون ڈے میں کامیابی کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور اسپن سمیت تمام شعبوں میں آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا۔

    شعیب اختر نے کہا کہ اگر آپ معیاری آل راؤنڈرز اور پرفارمرز شامل نہیں کریں گے تو 50 اوور مکمل نہیں ہو پائیں گے کیوں کہ اس فارمیٹ میں بس گزارا نہیں چلتا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ غلط فیصلوں کا ہے، کھلاڑیوں کا قصور نہیں، سیم پچز پر ہمیشہ یہی حال ہوگا، اب اس ری بلڈنگ کو نیا نام دے دیا گیا ہے کہ کمبی نیشن بنا رہے ہیں۔

    شعیب اختر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکر کریں پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک یہاں نہیں تھے، جہاں بھی ایسی کنڈیشنز ہوں گی، ہمارے کھلاڑی بے نقاب ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-vs-west-indies-one-day-series-3rd-odi/

  • پیٹ کمنز نے بھی ‘پشپا’ کا انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل

    پیٹ کمنز نے بھی ‘پشپا’ کا انداز اپنا لیا، ویڈیو وائرل

    آسٹریلیا کے ورلڈکپ وننگ کپتان پیٹ کمنز نے بھی بھارت کی مشہور فلم پشپا کے ہیرو کا انداز اپنا لیا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائزر حیدرآباد کی کپتانی کرنے والے پیٹ کمنز نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ آپ نے بھارتی فلم کا مشہور انداز دیکھا ہے؟ میزبانی نے انھیں پشپا کے اسٹائل میں ہاتھ بھی گلے کے نیچے سے گھما کر دکھایا۔

    پیٹر کمنز نے ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سنا کہ میں ‘پشپا’ کا نام تو سنا ہے، میزبان نے ان سے مشہور ڈائیلاگ ‘پشپا راج میں جھکے گا نہیں’ بولنے کو کہا۔

    اس دوران سن رائزر حیدرآباد کے کپتان ہندی میں ڈائیلاگ ادا کرتے ہوئے مشکل میں نظر آئے اور اپنے خراب لہجے کا بھی اعتراف کیا۔

    اس کے بعد میزبان نے ان سے پشپا کے سگنیچر اسٹائل میں گلے کے نیچے سے ہاتھ گزارنے کی فرمائش کی، جس پر پیٹ کمنز نے بھی پشپا اسٹائل کو کاپی کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/ipl-franchise-accused-of-killing-shami-cummins-confidence/

  • چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا

    چیمپئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو کپتان پیٹ کمنز کی انجری کے باعث بڑا دھچکا لگ گیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے انکشاف کیا ہے کہ بارڈر، گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم ان کا اسکین کروایا گیا تھا۔

    پیٹ کمنز کی انجری کے سبب ان کی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

    جارج بیلی نے بتایا ہے کہ پیٹ کمنز پیرنٹل چھٹیوں پر ہے تاہم انہوں نے حتمی طور پر نہیں بتایا کہ کمنز چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

    چیف سلیکٹر کے مطابق پیٹ کمنز کے تخنے میں تھوڑا سا زخم ہے اس لیے مجھے لگتا ہے کہ اگلے ہفتے یا اس کے بعد اس کا اسکین ہوگا اور ہمیں اس کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں کمنز سمیت کئی اسٹار کھلاڑی موجود نہیں، ٹیم میں زیادہ تر نئے چہروں کو شامل کیا گیا ہے اور کپتانی اسٹیو اسمتھ کو سونپی گئی ہے۔

  • ٹریوس ہیڈ نے جشن منانے کیلئے ایسا اشارہ کیوں کیا؟ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بتادیا

    ٹریوس ہیڈ نے جشن منانے کیلئے ایسا اشارہ کیوں کیا؟ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بتادیا

    بھارتی بیٹر رشبھ پنت کو آؤٹ کرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ نے ایسا جشن کیوں منایا، اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے لب کشائی کردی۔

    میلبرن ٹیسٹ کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ان سے ٹریوس ہیڈ کے متنازع جشن منانے کے انداز کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر کینگرو کپتان کا کہنا تھا کہ میں آپ کو یہ سمجھتا ہوں کہ ان کی انگلی کافی گرم ہوگئی تھی جسے وہ ٹھنڈا کررہے تھے۔

    پیٹ کمنز نے کہا کہ انھوں نے اپنی انگلی کو برف کے کپ میں ڈبونے کا اشارہ کیا تھا اور یہ مذاق آج کل چل رہا ہے اسی وجہ سے ٹریوس ہیڈ نے ایسا اشارہ کیا۔

    جب صحافی نے نیوز کانفرنس کے دوران آسٹریلوی کپتان سے سوال کیا تو وہ پہلے اس سے لاعلم تھے، پیـٹ کمنز نے پہلے تو کہا کہ میں نے ٹریوس ہیڈ کے جشن منانے کا انداز نہیں دیکھا۔

    اس دوران انھوں نے میڈیا منیجر سے پوچھا کہ وہ کیا انداز تھا، جس پر اس شخص نے کہا کہ میں آپ کو وہ نہیں دکھا سکتا جس پر سب ہنسنے لگے۔

    کمنز نے سوال کیا کہ کیا وہ درست نہیں تھا جس پر میڈیا منیجر نے کہا کہ نہیں وہ انداز ٹھیک تھا، اس کے بعد منیجر نے انھیں ساری تفصیل بتادی جس کے بعد کمنز نے ان کے اشارے کی وضاحت کی کہ وہ مذاق میں کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل کمنٹیٹر جیمز بریشا نے اس اشارے کی حقیقت بیان کی تھی، انھوں نے بتایا تھا کہ جب 2022 میں سری لنکا کے خلاف ٹریوس ہیڈ نے 10 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی تھیں تو انھوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب انھیں اپنی انگلیوں کو برف میں رکھنے کی ضرورت ہے۔

    یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ ان کی انگلیوں نے کافی محنت کی ہے، اس لیے تھکن کی وجہ سے انگلی کو برف کی سیکائی کی ضروت ہے، اس بار بھی ہیڈ کے جشن منانے کا انداز کچھ اسی طرح کا تھا، جس پر بھارتی حلقوں نے اعتراض کیا۔

  • کمنز نے تھرڈ امپائر کے فیـصلے پر بھی ڈی آر ایس مانگ لیا، امپائر حیران رہ گئے

    کمنز نے تھرڈ امپائر کے فیـصلے پر بھی ڈی آر ایس مانگ لیا، امپائر حیران رہ گئے

    آسٹریلوی کپتان نے چوتھے ٹیسٹ میں نئی مثال قائم کی انھوں نے تھرڈ امپائر کے فیصلے پر بھی اعتراض جڑتے ہوئے ڈی آر ایس مانگ لیا۔

    بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ملیبرن میں جاری باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے دن دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، پیٹ کمنز تھرڈ امپائر کے فیصلے سے ناخوش اور غیرمطمئن نظر آئے اور انھوں نے اس فیصلے کو ریورس کرنے کے لیے ڈی آر ایس کا اشارہ کردیا۔

    پہلی اننگز کے 119 ویں اوور میں بھارت کی طرف سے محمد سراج بیٹنگ کررہے تھے، اس دوران انھوں نے آف سائیڈ پر جاتی ایک بال کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔

    بال سیدھی سلپ میں اسٹیون اسمتھ کے ہاتھ میں گئی، اس دوران امپائر نے انھیں آؤٹ نہیں دیا بلکہ اسے تھرڈ امپائر کی طرف فیصلے کےلیے بھیجا۔

    تھرڈ امپائر نے محمد سراج کو ناٹ آؤٹ قرار دیا، اس فیصلے ر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ناخوش نظر آئے اور امپائر سے ڈی آر ایس لینے کے لیے اصرار کرتے نظر آئے، تاہم امپائر نے انھیں سمجھایا کہ ایسا نہیں ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے کہ میلبرن ٹیسٹ کے آخر روز آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف دوسری اننگز میں 333 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اگر کمنز اننگز ڈیکلیئر کرتے ہیں تو بھی بھارت کو میچ جیتنے کے لیے یہ اتنا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

  • کوئی بھارتی پلیئر آسٹریلوی ٹیم میں جگہ بنانے کے قابل نہیں! پیٹ کمنز کا دبنگ جواب

    کوئی بھارتی پلیئر آسٹریلوی ٹیم میں جگہ بنانے کے قابل نہیں! پیٹ کمنز کا دبنگ جواب

    آسٹریلین ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کا ماننا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوئی بھی پلیئر موجودہ آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے قابل نہیں ہے۔

    پیٹ کمنز اپنے پرسکون اور چبھنے والے ردعمل کے لیے جانے جاتے ہیں، انھوں نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل کرائو کو خاموش کرانے کا دبنگ بیان دیا تھا اور احمد آباد کے ہجوم کو خاموش کروا کر بھی دکھایا تھا۔

    بارڈرگواسکر ٹرافی سے پہلے کمنز نے ایک بار پھر بھارتی پلیئرز کو نشانے پر رکھ لیا ہے اور یہ یقینی طور پر تمام مہمام پلیئرز کے حوالے سے چونکا دینے والا جواب دیا ہے جو بھارتیوں کو بالکل بھی پسند نہیں آیا۔

    سیریز شروع ہونے سے قبل فاکس کرکٹ کی جانب سے انٹرویو کے دوران پیٹ کمنز سے سوال پوچھا گیا کہ کون سا ہندوستانی کھلاڑی آسٹریلوی سیٹ اپ میں جگہ بنا لے گا، کمنز نے کوئی لگی لپٹی رکھے بغیر فوری طور پر دبنگ جواب دیا "نہیں، کوئی نہیں۔”

    یہ سن کر نہ صرف میزبان حیران رہ گئے بلکہ یہ بات بھارتیوں کو بھی کھل گئی، یہی سوال نیتھن لیون، مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ سے پوچھا گیا تو انھوں نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کا نام لے لیا۔

    نیتھن لیون نے ویرات کوہلی کا انتخاب کیا، مچل مارش نے دہلی کیپٹلز کے اپنے سابق ساتھی رشبھ پنت کو چنا، ٹریوس ہیڈ نے بھارتی کپتان روہت شرما کا منتخب کیا جبکہ اسکاٹ بولانڈ نے جسپریت بمراہ کا جگہ دی۔

  • کونسے 5 آسٹریلوی کرکٹرز تیسرا ون ڈے نہیں کھیلیں گے؟

    کونسے 5 آسٹریلوی کرکٹرز تیسرا ون ڈے نہیں کھیلیں گے؟

    آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز سمیت میچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لابو شین اور اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز سمیت پانچوں کرکٹرز بھارت کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

    زیوئیر بارلیٹ، سپینسر جانسن اور جوش فلپس آسٹریلوی کو تیسرے ون ڈے کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

    جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ نہیں کھیلے گے، جوش انگلس تیسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قیادت کریں گے۔

    واضح رہے کہ جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔

    اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوز لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

    میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ سے مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کرکٹ کے مداحوں نے دونوں ٹیموں کے درمیان تقریباً 17 سال سے پانچ روزہ مقابلہ نہیں دیکھا، اب پاکستان کی ٹیم اسپن ٹریک پر بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔

    اس دوران کمنٹری باکس میں وسیم اکرم بھی موجود تھے، سابق پاکستانی کپتان نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین موقع ہے کہ اسپن فرینڈلی ٹریک پر بھارت کو ٹیسٹ میچ ہرا دے۔

    اعجاز پٹیل جیسے بولرز لوکل کلب میں مل جائیں گے، کیف زہر اگلنے لگے

    وسیم اکرم نے کہا کہ اگر اس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے تو گرین شرٹس اسپن وکٹ پر بھارت کو شکست دے سکتے ہیں، یہ ایک بہت بڑا میچ ہوگا اور یہ کرکٹ کے لیے بھی اچھا ہوگا۔

  • آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر افغان کرکٹر کا کمنز پر کرارا طنز

    آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر افغان کرکٹر کا کمنز پر کرارا طنز

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کا سفر تمام ہوگیا، ایسے میں پیٹ کمنز کو ان کی ماضی کی بات یاد دلاتے ہوئے افغان کرکٹر نے طنز کے نشتر چلادیے۔

    آئی سی سی میگا ایونٹ کے سپرایٹ مرحلے میں آسٹریلوی ٹیم افغانستان کے خلاف بنگلہ دیش کی جیت کی منتطر تھی پر ایسا نہ ہوسکا، افغانستان کے کرکٹر نجیب اللہ زدران نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف فتح اور کینگروز کے باہر ہونے کے بعد آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز پر زبردست تنقید کی۔

    زدران، جو اس میچ کے لیے کریم جنت کی جگہ افغانستان الیون کا حصہ بنے تھے انھوں نے پیٹ کمنز کو ٹرول کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی۔

    انھوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’ٹاپ 4 سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کونسی ہیں؟ یقینی طور پر آسٹریلیا تو ہوگی اس کے علاوہ دیگر 3 ٹیمیں آپ خود منتخب کرلیں، ساتھ ہی انھوں نے ہوائی جہاز اور خاموش رہنے کی ایموجی بھی شیئر کی۔

    نجیب نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ انھوں نے اپنی اس ایکس پوسٹ میں پیٹ کمنز، کرکٹ آسٹریلیا اور افغانستان کرکٹ بورڈ کو بھی ٹیگ کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے قبل ایک انٹرویو کے دوران دعویٰ کرتے ہوئے پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں ہوگی۔

    میزبان نے ان سے بارہا پوچھا کہ آپ دیگر سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بھی بتائیں مگر کمنز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے علاوہ آپ جس 3 ٹیم کو چاہیں منتخب کرلیں، ساتھ میں کمنز نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹاپ چار ٹیموں آسٹریلیا کے علاوہ کوئی بھی آئے ہمیں پروا نہیں۔

    خیال رہے کہ آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں لگاتار دو میچز میں ہیٹ ٹرک کر کے نئی تاریخ بنائی تھی.

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا افغانستان سے میچ تو ہار گیا تھا مگر اسی میچ میں پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کر کے ایک میگا ایونٹ میں دو ہیٹ کرنے والے پہلے بولر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    پیٹ کمنز نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی جبکہ کینگروز نے وہ میچ ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت جیتا تھا۔

  • پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ حاصل کرلیا

    پیٹ کمنز نے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 کا ایوارڈ حاصل کرلیا

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2023 جیتنے پر سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی دیا گیا۔

    سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں سابق آسٹریلوی لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ نے یہ ٹرافی آسٹریلیا کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کے حوالے کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا سال 2023 شاندار رہا،انہوں نے 24 میچز میں 59 وکٹیں لیں اور 422 رنز اسکور کیے اور ساتھ ہی ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سپر ایٹ مرحلے کے گروپ اے میں شامل آ آسٹریلیا کے پاس ایک اور ورلڈ کپ جیتنے کا شاندار موقع ہے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پیٹ کمنز  نے بنگلہ دیش کیخلاف اہم ریکارڈ بنالیا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پیٹ کمنز نے بنگلہ دیش کیخلاف اہم ریکارڈ بنالیا

    آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں بنگلادیش کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کرکے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    ایونٹ کے 44 ویں میچ میں آسٹریلیا اور بنگلادیش کی ٹیمیں انٹیگووا کے سر ویون رچرڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے تھیں، جس میں آسٹریلیا نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے ذریعے بنگلا دیش کو 28 رنز سے زیر کردیا۔

    بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 140 اسکور کیے تھے جس میں کپتان نجم الحسن کے 41 اور توحید ہری دوئے کے 40 رنز شامل تھے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے آسٹریلوی فاسٹ بولر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آسٹریلوی فاسٹ بولر نے ایک اوور میں دو اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لیکر ہیٹ ٹرک مکمل کی، انہوں نے محمود اللہ، مہدی حسن اور توحید ہری دوئے کو آؤٹ کیا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 28 رنز سے زیر کردیا

    واضح رہے کہ یہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی جانب سے پہلی ہیٹ ٹرک ہے اور پیٹ کمنز بریٹ لی کے بعد دوسرے آسٹریلین بولر ہیں جنہوں نے ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ کارنامہ سر انجام دیا ہے۔