Tag: پیٹ کمنز

  • بھارت کے خلاف آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کون کریں گے؟

    بھارت کے خلاف آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کون کریں گے؟

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی عدم دستیابی کے باعث اسٹیو اسمتھ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز میں کینگروز کی قیادت کریں گے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز ون ڈے سیریز کے لیے بھارت واپس نہیں آئیں گے، پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کرگئیں

    خیال رہےکہ پیٹ کمنز دوسرے ٹیسٹ کے بعد والدہ کی تیمار داری کے لیے آسٹریلیا واپس چلےگئے تھے، ان کی والدہ کا چند روز قبل انتقال ہو گیا تھا، ان کے بعد دو ٹیسٹ میچز میں اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کی قیادت کی۔

    آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پیٹ کمنز کو ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی

    واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچز 19،17 اور  22 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

  • آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کرگئیں

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی والدہ انتقال کرگئیں

    سڈنی: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی والدہ ماریہ کمنز طویل علالت کے بعد سڈنی میں انتقال کر گئیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے پیٹ کمنز سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم احترام کے طور پر بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے گی۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ماریہ کمنز کی وفات کابہت افسوس ہے، پیٹ کمنز ،کمنز فیملی اور ان کے دوستوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ پیٹ کمنز والدہ کی تیمارداری کے لیے دوسرے ٹیسٹ کے بعد بھارت سے وطن واپس چلے گئے تھے۔

  • ’ ٹیم میں کوئی ڈرپوک نہیں‘ آسٹریلوی کپتان سابق ہیڈ کوچ کے بیان پر پھٹ پڑے

    ’ ٹیم میں کوئی ڈرپوک نہیں‘ آسٹریلوی کپتان سابق ہیڈ کوچ کے بیان پر پھٹ پڑے

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے سابق کوچ جسٹن لینگر کے بیان پر اپنا رد عمل دیا ہے۔

    پیٹ کمنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم میں کوئی ڈرپوک نہیں ہے اور ٹیم میں کبھی کوئی ڈرپوک رہا بھی نہیں ہے۔

    کمنز کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی پرائیوٹ گفتگو کا انکشاف نہیں کیا  اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ مایوس کن ہے کہ بعض اوقات توجہ آف دی فیلڈ سرگرمیوں پر چلی جاتی ہے۔

    آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہم توقع کر رہے ہیں کہ ابھی جسٹن لینگر اور سابق کھلاڑیوں کے کئی انٹرویوز آئیں گے، میرے خیال میں اس وقت جو شور ہے اس کا کھلاڑیوں کے کھیل پر اثر نہیں پڑے گا۔

    آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارا گروپ اس وقت بڑے اچھے ماحول میں ہے، جو کچھ ہورہا ہے ہم اس پر ہنستے ہو ئے آگے بڑھ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ جسٹن لینگر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آسٹریلوی ٹیم میں کچھ ڈرپوک ہیں۔

  • آسٹریلوی کپتان کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ

    آسٹریلوی کپتان کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ

    آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا آئندہ ایڈیشن نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیٹ کمنز نے بتایا کہ میں نے اگلے برس آئی پی ایل نہ کھیلنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے، اگلا پورا سال غیر ملکی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز سے بھرا ہوا ہے لہٰذا میں ایشز اور ورلڈکپ کیلئے کچھ عرصہ آرام کروں گا۔

    آسٹریلوی کھلاڑی نے آئی پی ایل کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رائیڈرز کو اپنے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کا کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ساتھ 3 ملین آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ تھا۔

    پیٹ کمنز آئی پی ایل کے گزشتہ 3 سیزن سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے آسٹریلیا ٹیم کی بھرپور مصروفیات کے تین ملین آسٹریلوی ڈالرز کا معاہدہ چھوڑا ہے۔

    اس کے علاوہ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کپتان ایرون فنچ کی بھی آئی پی ایل کے اس ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہے جبکہ فاسٹ بولر میچل اسٹارک نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کی وجہ سے آئی پی ایل چھوڑی ہے۔