Tag: پیٹ کی چربی

  • پیٹ کی چربی ختم کرنے کا مؤثر اور آسان طریقہ

    پیٹ کی چربی ختم کرنے کا مؤثر اور آسان طریقہ

    بڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے اچھے خاصے انسان کی شخصیت شدید متاثر اور شرمندگی کا باعث ہوتی ہے، جس سے چھٹکارا پانے کی ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔

    کوئی بھی انسان بڑھے ہوئے پیٹ کے ساتھ خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتا، پیٹ کی چربی کم کرنے کے لئے بہت سی ورزشیں بھی ہوتی ہیں لیکن ہرکسی کے لئے جِم جانا یا ورزش کے لئے وقت نکالنا ممکن نہیں ہوتا۔

    آج ہم بڑھے ہوئے پیٹ سے متاثرہ افراد کیلیے دو نسخے بیان کریں گے جو یقیناً فائدہ مند ثابت ہوں گے، اس لیے اگر آپ نیچے دیئے گئے طریقے آزمانے کی باقاعدگی سے کوشش کریں تو ممکن ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوسکیں۔

    پہلا نسخہ :

    سونٹھ ایک چمچ، پودینہ ایک چمچ، کلونجی ایک چمچ، دیسی اجوائن ایک چمچ، کالا زیرہ ایک چمچ، سونف ایک چمچ، چھوٹی الائچی ایک چمچ۔

    یہ تمام اجزاء پیس کر رکھ لیں، کھانے کے بعد آدھا چمچ صبح و شام قہوہ کے ساتھ لیں، اس سے اضافی چربی ختم ہوگی اور بڑھا ہوا پیٹ خود بخود اندر ہوجائے گا۔

    سونف سے آپ کو باربار بھوک نہیں لگے گی، سونٹھ آپ کا کھاناہضم کرے گی، کالا زیرہ، اجوائن اور پودینہ اضافی چربی کو ختم کرنے میں مدد کریں گے اورکلونجی میں تو کسی ایک کی نہیں بلکہ ہرمرض کی شفاء ہے۔

    دوسرا نسخہ :

    ایلو ویرا جیل دوچمچ، ہرا دھنیا کی پتیاں دوچمچ، کھیرا چھلاہوا ایک عدد، ادرک ایک انچ کاٹکڑا، ایک لیموں کارس۔

    ان تمام اجزاء کو ایک کپ پانی کے ساتھ بلینڈ کریں اور صرف ایک چٹکی کلونجی ملا کر صبح کے وقت ناشتے سے ایک گھنٹہ پہلے پی لیں، صرف تیس دن کے اندر باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بڑھاہوا پیٹ اندر ہوجائے گا۔

    ہرا دھنیا کی صرف پیتاں لیں یہ وزن کم کرتی ہیں جبکہ اسکی ڈنڈیاں وزن بڑھاتی ہیں۔ لیموں اورایلو ویرا جیل چربی کو ختم کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔ ساتھ ساتھ اپنی غذا کا خاص خیال رکھیں اور ہر کھانے کے بعد کم ازکم ایک گھنٹہ تک پانی پینے سے گریز کریں۔

  • پیٹ کی چربی ختم کرنے کا درست و آسان طریقہ کیا ہے؟

    پیٹ کی چربی ختم کرنے کا درست و آسان طریقہ کیا ہے؟

    جسم میں نکلتی ہوئی توند یا موٹاپا کسی کو اچھا نہیں لگتا خواتین ہوں یا مرد دونوں اپنی پھیلتی کمر اور نکلتے پیٹ سے پریشان رہتے ہیں کیونکہ بڑھتا ہوا پیٹ ہماری شخصیت پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیگر بیماریوں سمیت اضافی وزن اور موٹاپے میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس کی بڑی وجہ ماہرین کی جانب سے انسانی زندگیوں میں دیسی، صاف، سادہ غذاؤں کا استعمال کم اور مارکیٹ سے تیار مرغن، تلی ہوئی غذاؤں اور فاسٹ فوڈ کا استعمال کا بڑھ جانا اور غیر متحرک زندگی کو قرار دیا جاتا ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر غذائیت حنا انیس نے پڑھتے پیٹ کی چربی کم کرنے کے طریقے اور احتیاطی تدابیر سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے کہا کہ چربی صرف آپ کے پیٹ پر ہی نہیں اندرونی اعضاء پر بھی چڑھ جاتی ہے جو بہت خطرناک بات ہے اس نوعیت میں دیگر بیماریاں بھی جنم لیتی ہیں، اس قسم کی چربی صرف موٹے افراد ہی نہیں بلکہ بظاہر دبلے پتلے نظر آنے والے افراد میں بھی موجود ہو سکتی ہے۔۔

    حنا انیس نے بتایا کہ پروٹین ہماری غذا کا اہم جزو ہے اور اس کے بہت سے فوائد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ یہ آسانی سے جان نہ چھوڑنے والی چربی کو کم کرتی ہے۔ پروٹین سے ہمیشہ پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور باربار کھانا نہیں کھانا پڑتا۔ اس کے لیے آپ دہی، انڈہ، پنیر اور سفید گوشت (مرغی اور مچھلی) استعمال کرسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ باجرے کی روٹی مکئی کا آٹا یا ڈائیٹ آٹے کی روٹی اضافی چربی کے خاتمے کیلئے بہت مفید ہے اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں۔

  • پیٹ کی چربی کم کریں صرف سات دن میں

    پیٹ کی چربی کم کریں صرف سات دن میں

    پیٹ کی چربی جمع ہو جانے کا نتیجہ "توند” کی صورت میں نکلتا ہے، اس کا خطرناک ترین پہلو یہ ہے کہ یہ جسم کے اندرونی اعضا مثلا جگر، پتّے اور گردے کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

    اس حوالے سے ہربلسٹ ڈاکٹر ام راحیل کے تجویز کردہ سستے اور آسان نسخے کو استعمال کرکے توند سے چھٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے نسخہ بنانے کی ترکیب بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نسخہ صرف سات دن استعمال کریں گے تو آپ کے بڑھے ہوئے پیٹ میں نمایاں کمی سامنے آئے گی۔

    اس کو بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک گلاس پانی میں آدھا کھیرا چھلکے سمیت کاٹ کر ڈالنا ہے، اس کے بعد ادرک ک ادو انچ کا ٹکڑا چٹکی بھر اجوائن اور ایک چھوٹی پیالی ہرا دھنیا دھو کے اس میں شامل کردیں۔

    اس کے بعد ان تمام اشیاء کو بلینڈ کرکے اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ دیں، ذائقے کیلیے تھوڑا سا شہد اور کالا نمک ڈال سکتے ہیں۔ آپ کا نسخہ تیار ہے اسے سات دن تک رات کو سونے سے پہلے پینا ہے اور صبح نہار منہ بالکل بھی نہیں پینا، سات روز بعد آپ کی توند غائب ہوجائے گی۔

    اس کے علاوہ توند سے نجات حاصل کرنے کا ایک مشہور طریقہ پتوں والی سبزیوں، اناج، میوہ جات اور پھلیوں کا بکثرت استعمال بھی ہے۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نوٹ : مندرجہ بالا تحریر معالج کی عمومی رائے پر مبنی ہے، کسی بھی نسخے یا دوا کو ایک مستند معالج کے مشورے کا متبادل نہ سمجھا جائے۔