Tag: پیپلزبس سروس

  • پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

    کراچی: محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان المبارک میں پیپلزبس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کر دیا۔

     تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 15 رمضان المبارک سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی، اطلاق آر  1، آر  2، آر  3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھتے ہیں، کراچی کے عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتے ہیں، بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد شہریوں کو مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یقینی بنایا جائیگا کہ لوگ خریداری کے بعد محفوظ طریقے سے گھر پہنچ سکیں، حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، شہری پیپلز بس سروس کی توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

  • کراچی والوں کیلئے پیپلزبس سروس کا آغاز

    کراچی والوں کیلئے پیپلزبس سروس کا آغاز

    کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے پیپلزبس سروس کاآغازہوگیا، پیپلز بس سروس داؤدچورنگی سےٹاور تک چلےگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پیپلزبس سروس کا آغاز ہوگیا، صوبائی وزیر بلدیات اینڈ ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے بس سروس کا آغاز کیا۔

    پیپلزبس سروس صبح7سے رات10بجے تک چلے گی، بس میں تیس افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے تاہم رش کے اوقات میں شہری کھڑے ہو کر سفر کرسکتے ہیں۔

    بس سروس داؤدچورنگی سے ٹاور کے روٹ پر چلےگی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے پیپلزبس سروس کےتحت چلنے والی بسوں کی تعداد10ہے، جس کا کرایہ 20، 30اور40 روپے ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل سندھ کابینہ نے انٹرسٹی بسزپائلٹ پروجیکٹ کی منظوری دی تھی ، وزیرٹرانسپورٹ ناصرشاہ نے بریفنگ میں کہا تھا کہ 10 بسیں کراچی کی اہم شاہراہوں پرچلائی جائیں گی، بسوں کاکرایہ5کلومیٹرفاصلےکیلئے20 روپےمقررکیاگیاہے، اےسی بسوں کا 5سے 15کلومیٹرفاصلے کیلئے کرایہ30روپے ہوگا، اےسی بسوں کا 15سے زائدکلومیٹر کیلئے کرایہ40روپے ہوگا۔

    وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کرایہ ان بسز پر بھی لاگو ہوگا، جو الگ پروجیکٹس کےتحت چلائی جائیں گی، انٹرسٹی بسوں کےکرائے کمیٹی کی تجویز پر مقرر کیے گئے۔

    ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزبس سروس کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ لانڈھی سے صرف 10بسیں چلانےکااعلان مضحکہ خیزہے، 10بسیں چلانے کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابرہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت نےکراچی میں ہر مسئلے کو سرخ فیتے کی نذرکیا ہے، سندھ حکومت کراچی میں مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔