Tag: پیپلزپارٹی

  • "تھوڑی سی بارش، حیدرآباد کی تباہی میئر اور پیپلزپارٹی کی نااہلی کا نتیجہ”

    "تھوڑی سی بارش، حیدرآباد کی تباہی میئر اور پیپلزپارٹی کی نااہلی کا نتیجہ”

    کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ حیدرآباد کی تباہی میئر اور پیپلزپارٹی کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔

    حیدرآباد میں بارش کے بعد اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھوڑی سی بارش نے حیدرآباد کو ڈبو دیا انتظامیہ کا کہیں پتہ نہیں، شہر کی تباہی میئر اور پی پی کی نااہلی کا نتیجہ ہے، ہر بارش میں حیدرآباد ڈوبتا ہے حکومت تماشائی بنی رہتی ہے

    سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ گلیوں، سڑکوں اور مارکیٹوں میں بارش کا پانی جمع ہے، عوام کی زندگی مفلوج ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نالے صاف ہوئے نہ پمپنگ اسٹیشن فعال ہے پھر بھی دعوے ترقی کے ہیں، پیپلزپارٹی صرف فنڈز کھاتی ہے کام کے وقت غائب ہوتی ہے، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن مکمل ناکام اور کرپشن کی علامت بن چکی ہے۔

    علی خورشیدی نے کہا کہ میئر حیدرآباد کو صرف فوٹو سیشن آتے ہیں مسائل حل کرنا نہیں آتے، حیدرآباد کی تباہی پیپلزپارٹی کی نااہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے

    اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی حالت زار کی ذمہ دار پیپلزپارٹی حکومت ہے، حق پرست نمائندے عوام کے درمیان موجود ہیں، حکومتی مشینری کہیں دکھائی نہیں دیتی۔

    https://urdu.arynews.tv/hyderabad-short-spell-rain-water-accumulated-in-city/

  • ن لیگ کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

    ن لیگ کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

    پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت میں شمولیت کی دعوت دیدی، اس سلسلے میں بات چیت بھی ہوئی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت میں شامل ہونے پر گفت و شنید ہوئی ہے، تاہم ن لیگ کی پی پی سے پنجاب حکومت میں شمولیت پر ابھی بات نہیں ہوئی۔

    حکومت میں پی پی کی شمولیت سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے حکومت میں شمولیت پرچند ہفتے پہلے بات ہوئی ہے۔

    بلاول بھٹو نے وزیراعظم کی ملاقات کی دعوت قبول کرلی

    اس سے قبل بھی اس طرح کی خبریں آچکی ہیں کہ پیپلزپارٹی پر حکومت کا حصہ بننے کیلئے بیرونی، اندرونی دباو بڑھ رہا ہے، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کےلیے ماضٰ میں بھی رابطے کیے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کو براہ راست اور دوستوں کے ذریعے پیغامات بھجوائے جاتے رہے ہیں، حکومت بننے کے بعد سے ن لیگ نے شمولیت کیلئے پی پی سے متعدد بار رابطے کئے۔

    پی پی زرائع کا کہنا تھا کہ ماضی میں آصفہ بھٹو کی حلف برداری کے دن بھی حکومت کا حصہ بننے کی آفر ملی تھی، جس میں پیپلزپارٹی کو وفاق، پنجاب حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/shahbaz-sharif-invited-bilawal-bhutto-pm-house/

  • اعلیٰ حکومتی شخصیت کا پیپلزپارٹی سے رابطہ، بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل

    اعلیٰ حکومتی شخصیت کا پیپلزپارٹی سے رابطہ، بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل

    اسلام آباد : حکومت نے پیپلزپارٹی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اعلیٰ حکومتی شخصیت نے پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ، ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کو بجٹ پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے پیپلزپارٹی سے بجٹ منظور کرانے کیلئے تعاون کی اپیل بھی کی تاہم پی پی نے حکومتی شخصیت کو بجٹ سے متعلق کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔

    پی پی نے جواب میں حکومتی درخواست پر غور کیلئے مہلت مانگی اور کہا قیادت کی وطن واپسی پر حکومتی مطالبہ زیرغور آئے گا، جس میں بجٹ کےحوالےسےحکومتی مطالبہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھا جائے گا۔

    گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا تھا، اجلاس کی صدارت پارلیمانی پارٹی کی سینئر قیادت کی پرویز اشرف، خورشید شاہ، اجاز جاکھرانی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شریک ہوئے جبکہ مرزا اختیار بیگ، شرمیلا فاروقی سمیت پی پی کے پارلیمانی رہنما بھی شریک تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ویڈیو لنک پر اجلاس میں شریک ہوئے، مراد علی شاہ نے اجلاس میں سندھ کے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا تحفظات دور نہ ہونے پر بجٹ منظوری کی حمایت نہ کرنے پر غور کیا گیا اور بجٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • پیپلزپارٹی کیساتھ مل بیٹھ کر کینال کا مسئلہ حل کرینگے، عطا تارڑ

    پیپلزپارٹی کیساتھ مل بیٹھ کر کینال کا مسئلہ حل کرینگے، عطا تارڑ

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کےساتھ مل بیٹھ کر کینال کا مسئلہ حل کرینگے، سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

    وفاقئ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کا پانی کا حق نہیں لے سکتا، کینال انتظامی معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، شرجیل میمن نے بھی کہا ہے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا چاہیے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ شرجیل میمن کا بیان خوش آئند ہے، پیپلزپارٹی اتحادی ہے، ان کے پاس آئینی عہدے ہیں، اتحاد کا تقاضہ ہے کہ مسئلے پر مل بیٹھ کر بات کریں۔

    انھوں نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کا قانون موجود ہے، کسی کی حق تلفی نہیں ہوگی، کینال انتظامی مسئلہ ہے اور انتظامی طریقے سے ہی حل کرنا چاہیے، شہباز شریف کی قیادت میں ٹیم ورک کی طرح کام کیا ہے۔

    وزیراطلاعات نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی میں آرمی چیف اور ایس آئی ایف سی کا کردار ہے، پاکستان کے دشمن شرطیں لگا رہے تھے کہ کب ڈیفالٹ ہورہے ہیں۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف آج پاکستان کی معیشت کی تعریف کررہا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ڈیفالٹ کے دہانے سے اٹھ کر استحکام کی جانب آئے، پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن خود تقسیم ہوگئی، پی ٹی آئی نے انتشار اور تباہی کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سلسلہ جاری رہےگا، پی ٹی آئی سے اس وقت بات چیت ہوتی نظر نہیں آرہی۔

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بات چیت کا موقع دیا گیا لیکن اس نے راہ فرار اختیار کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقریر سے بھارت اور پی ٹی آئی کو تکلیف ہوئی ہے۔

  • کینالز تنازع پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے

    کینالز تنازع پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے

    اسلام آباد : کینالز تنازع پر ن لیگ اورپیپلزپارٹی آمنے سامنے ہیں ، پی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کینالز پر قرارداد روکنے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نہری پانی کی تقسیم کے تنازع پر اتحادی جماعتوں میں سیاسی دراڑ پڑگئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئے اور دونوں جماعتوں کےدرمیان فاصلے بڑھنے لگے۔

    کینالز تنازع سے قومی اسمبلی کی کارروائی بھی متاثر ہورہی ہے، پی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کینالز پر قرارداد روکنے کے لیے قومی اسمبلی اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا۔

    ذرائع نے کہا کہ پی پی نے نہروں پر قرارداد پیش کرنے کی اجازت تک اسمبلی بزنس میں ساتھ نہ دینےکی دھمکی دی، وفاقی حکومت نےغزہ پر قراردادپیش کی اس لیے پی پی نےساتھ دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر بیرون ملک جا رہے ہیں، ان کی غیرموجودگی میں ایوان ڈپٹی اسپیکر چلائیں یہ حکومت کو قبول نہیں، حکومت کوخدشہ ہےنہروں پر پی پی کی قرارداد ایوان میں آسکتی ہے۔

    دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے پانی کی تقسیم کو جانبدارانہ اور ناانصافی پر مبنی قراردیا ، ارسا کے نام خط میں دوٹوک موقف اپنایا کہ پنجاب کو شیئر سے کم اور سندھ کو زیادہ پانی دیا جا رہا ہے، جس سے پنجاب کے کسانوں میں بےچینی ہے۔

    خط میں کہنا تھا کہ سکھر بیراج پر رائس کینال کو غیر قانونی پانی دیا جاتا رہا جو چھپایا گیا، خریف کی فصل میں بھی پنجاب کے حصے کا پانی زیادہ اور سندھ کا کم روکا جا رہا ہے۔

    یاد رہے بیک ڈوررابطوں میں وفاقی حکومت نےپی پی کو کینال منصوبہ ختم کرنےکی پیشکش کی تھی، ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا کینال منصوبے کو ایکنک ایجنڈے کا حصہ بنایا جائے نہ منظوری دی جائے گی۔

    جس پر پی پی رہنماؤں نےجواب دیا تھا زبانی وعدے پر یقین نہیں، جب تک وزیراعظم یاوفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہیں کرے گی، احتجاج جاری رہے گا۔

  • وفاقی حکومت کی کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش ،  پیپلزپارٹی کا دو ٹوک جواب آگیا

    وفاقی حکومت کی کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش ، پیپلزپارٹی کا دو ٹوک جواب آگیا

    کراچی : وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی تاہم پی پی کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بیک ڈوررابطوں میں وفاقی حکومت نے پیپلزپارٹی کو کینال منصوبہ ختم کرنے کی پیشکش کردی ، ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے پیغام دیا کینال منصوبہ ایکنک ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں بنایا جائے گا نہ منظوری دی جائے گی۔

    جس پر پیپلز پارٹی رہنماؤں نے جواب دیا کہ ن لیگ کے کسی بھی عہدیدار کے زبانی وعدے پر یقین نہیں ،وزیراعظم یاوفاقی حکومت منصوبہ ختم کرنے کا اعلان نہیں کرتی تو احتجاج جاری رہے گا۔

    پیپلز پارٹی نے مؤقف میں کہا کہ ہم ن لیگ یا وفاقی حکومت پر کیسے بھروسہ کرلیں، ایوان صدر اجلاس کےمنٹس غلط جاری کئے گئے، ایک وفاقی وزیر نے یہ منٹس لیک کئے، میڈیا کو وفاقی وزیر نے منٹس دے کر غلط فیڈنگ کی۔

    ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور اہم وزرا کینال منصوبہ منظوری کی باتیں کر رہے ہیں، ن لیگ پیپلزپارٹی کو عوام اور اداروں سے لڑانے کا کام کر رہی ہے۔

    ذرائع پی پی نے کہا کہ بلاول بھٹو 18 اپریل کوکینال منصوبے، وفاقی حکومت کیخلاف تحریک اعلان کریں گے، دوسرے مرحلے میں سکھر اور میرپور خاص میں احتجاج کیا جائے گا، وزیر اعظم منصوبہ ختم کرنےکا اعلان کریں یا سی سی آئی اجلاس میں منصوبہ مسترد کیا جائے۔

  • پیپلزپارٹی کا ن لیگ کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا ن لیگ کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ کرلیا ، پی پی پارلیمان میں حکومت کا مزید ساتھ نہیں دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مابین بیانات کے بعد عملی کشیدگی کا آغاز ہوگیا، ذرائع نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو پارلیمان میں لال جھنڈی دکھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو نے پارلیمان میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی منظوری دے دی ، بلاول بھٹو نے بیرون ملک روانگی سے قبل فیصلے کی منظوری دی، پی پی پارلیمان میں حکومت کا مزید ساتھ نہیں دے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی پی قانون سازی میں حکومت کی حمایت نہیں کرے گی ، اس حوالے سے حکومت کو فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں حکومتی اقدامات کا حصہ نہیں بنے گی اور حکومت کے پیش کردہ کسی بل کی حمایت نہیں کرے گی۔

    پی پی آرڈیننس منظوری، توسیع میں حکومت کا ساتھ نہیں دے گی اور تحفظات دور ہونے تک حکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی آئندہ دنوں میں مزید سخت فیصلے لے گی تاہم حکومت رواں قومی اسمبلی سیشن میں اہم قانون سازی نہیں کرا سکی۔

    رابعہ نے’غیرت مند’ رشتے داروں کے ہاتھوں اپنے کیےکا ‘ خمیازہ’ بھگت لیا

  • پیپلزپارٹی کا نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی احتجاجاً انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کرے گی، نہروں کے خلاف احتجاج پیپلزپارٹی کیلئے بقا کی جنگ ہے۔

    ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا نہروں کے خلاف احتجاج اور وفاقی حکومت سے اتحاد خاتمے سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے۔

    پی پی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو تمام تر فیصلوں کا اختیار دے دیا ہے، بلاول بھٹو ن لیگ سے اتحاد خاتمے اور اتحاد کو مشروط کرنے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ حکومتی اتحاد لنک کینال مسئلہ کے حل سے مشروط کرنے، پارلیمان اور سڑکوں پر بھرپور احتجاج کا آپشن بھی زیرغور ہے، پیپلزپارٹی سندھ حکومت تک قربان کیلئے تیار ہے۔

    پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت کو سندھ حکومت نہیں سندھ والے عزیز ہیں، پیپلزپارٹی ہر قیمت پر سندھ والوں کی جنگ لڑتی رہے گی۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو سندھ والوں کی امنگوں پر پورا اتریں گے، پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے والے خوش فہمی کا شکار ہیں، پیپلزپارٹی کو کارنر کرنے والوں کے ساتھ بھی ایڈونچر ہو گا، پیپلزپارٹی کے ساتھ ایڈونچر کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

  • پیپلزپارٹی   بڑی سیاسی وکٹ اڑانے کو تیار

    پیپلزپارٹی بڑی سیاسی وکٹ اڑانے کو تیار

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس نے آئی پی پی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا تاہم ان کی شمولیت سے پی پی آزادکشمیر کے بعض رہنما ناخوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، وہ پی پی قیادت سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    زرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے پا چکے ہیں،ان کی آصف زرداری، بلاول بھٹو سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے خود رابطے کئے ہیں، باہمی دوستوں کے ذریعے پیپلزپارٹی سے رابطے کئے۔

    پی پی ذرائع نے کہا کہ تنویر الیاس کی شمولیت سے پی پی آزادکشمیر کے بعض رہنما ناخوش ہیں ، پی پی آزادکشمیر رہنماوں کے ان کی شمولیت پر تحفظات ہیں تاہم قیادت کا تحفظات کے باوجود کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو پارٹی میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی پی آزادکشمیر کے رہنماوں کی قیادت سے تنویر الیاس کو عہدہ نہ دینے کی اپیل کی تاہم انھیں مستقبل میں اہم عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تنویر مستقبل میں صدر آزادکشمیر کیلئے پی پی امیدوار ہو سکتے ہیں، وپ استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدر ہیں، وہ عبدالقیوم نیازی کی جگہ وزیراعظم آزادکشمیر بنے تھے۔

  • حکومتی وزرا کی قومی اسمبلی میں عدم حاضری، پیپلزپارٹی رولز میں بڑی ترمیم لے آئی

    حکومتی وزرا کی قومی اسمبلی میں عدم حاضری، پیپلزپارٹی رولز میں بڑی ترمیم لے آئی

    اسلام آباد : حکومتی وزرا کی قومی اسمبلی میں عدم حاضری کے باوجود پیپلزپارٹی رولز میں بڑی ترمیم لے آئی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، پیپلز پارٹی رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے قومی اسمبلی رولز میں ترمیم پیش کی۔

    پیپلز پارٹی نے رولز 39،247 اور 2 میں ترمیم تجویز کردی ، مجوزہ ترمیم کے تحت پارلیمنٹری سیکریٹریز کے اختیارات کو محدود کردیا گیا ہے۔

    ترمیم میں تجویز دی گئی ہے کہ وفاقی کابینہ آرٹیکل 91 کے تحت قومی اسمبلی کو جواب دہ ہیں اور ہنگامی صورتحال میں اسپیکر کی پیشگی منظوری لینا لازمی ہوگی جبکہ پیشگی منظوری پر پارلیمنٹری سیکریٹری کو وزارت پارلیمانی امور سپرد کرنے کی اجازت ہوگی۔

    پیپلز پارٹی نے رولز 39 میں بھی ترمیم کی تجویز دے دی، جس میں کہا کہ وفاقی وزرا اپنے عہدے سے متعلق بنیادی ذمہ داریاں نمٹانے کے پابند ہوں گے۔

    اسپیکر کی پیشگی منظوری سے پارلیمانی سیکریٹری کو وزارتی امور سر انجام دینے کی اجازت ہوگی اور پارلیمانی سیکریٹری کو جاری نوٹس کی معیاد متعلقہ وزارت یا ڈویژن کے ضمن میں ختم ہوگی۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مجوزہ ترمیم کمیٹی کے سپرد کردیں۔