Tag: پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم

  • پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے سی این جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

    پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے سی این جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا

    کراچی: پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے سی این جی گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سی این جی قیمت میں اضافے کو ظالمانہ قرار دے کر پارلیمنٹ کا احتجاج کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی۔

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ سی این جی گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں اضافہ ہوگا، حکومت نے پچاس دن میں قوم کو دن میں تارے دکھا دئیے، اسلام آباد میں پارلیمنٹ میں سخت احتجاج کریں گے۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم نے بھی سی این جی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے، ایم کیو ایم اراکین نے کہا کہ عوام کی کمر توڑنے والے اقدامات سے گریز کیا جائے، سی این جی ڈیلرز نے پہلی بار قیمت پیٹرول سے 10 روپے زیادہ کردی، اقدام عوام کے لیے افسوسناک اور سوچ کے خلاف ہے۔

    مزید پڑھیں: حکومت نے گیس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سی این جی صارفین کے لیے بھی گیس 40 فیصد مہنگی کردی گئی ہے، کے پی، بلوچستان میں سی این جی 20 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگی، کمرشل اور تندور کنکشن ہر گیس 40 فیصد تک مہنگی دی جائے گی۔

    گیس کی قیمتوں میں اضافے پر سی این جی ایسوسی ایشن کا ردعمل سامنے آیا تھا، غیاث پراچہ نے کہا تھا کہ سی این جی کے لیے گیس کی قیمت بڑھا کر غریب عوام سے زیادتی کی گئی ہے، حکومت فیصلے پر نظرثانی کرکے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کرے۔

  • کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن بنچوں پر نہ بیٹھے،آغا سراج درانی

    کوشش ہوگی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن بنچوں پر نہ بیٹھے،آغا سراج درانی

    کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ  پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کو مل کر بیٹھنا چاہیئے، معاملات بیٹھ کر ہی حل کیے جاسکتے ہے، دونوں جماعتوں غلط فہمی کا شکار ہے، میری کوشش رہے گی کہ ایم کیو ایم اپوزیشن بنچوں پر نا بیٹھے۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج درانی نے کہا ہےکہ متحدہ اور پیپلز پارٹی چاہیں تو وہ ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرا ج درانی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں غیرجانبداری ہونی چاہیے، جب بھی غلط فہمی ہو تو مل بیٹھ کربات کرنی چاہیے۔

    آغا سراج درانی نے کہا کہ حکومت اوراتحادی جماعتوں میں اتفاق ہوناچاہیے،ہمیں سندھ میں رہنا ہے، سندھ کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ترمیمی بل آگیا ہے اگرترمیم کی ضرورت ہوئی توکرسکتے ہیں۔