Tag: پیپلزپارٹی میں شمولیت

  • پیپلزپارٹی   بڑی سیاسی وکٹ اڑانے کو تیار

    پیپلزپارٹی بڑی سیاسی وکٹ اڑانے کو تیار

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم آزادکشمیر تنویر الیاس نے آئی پی پی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا تاہم ان کی شمولیت سے پی پی آزادکشمیر کے بعض رہنما ناخوش ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، وہ پی پی قیادت سے ملاقات کے دوران شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    زرائع نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے پیپلزپارٹی سے معاملات طے پا چکے ہیں،ان کی آصف زرداری، بلاول بھٹو سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے خود رابطے کئے ہیں، باہمی دوستوں کے ذریعے پیپلزپارٹی سے رابطے کئے۔

    پی پی ذرائع نے کہا کہ تنویر الیاس کی شمولیت سے پی پی آزادکشمیر کے بعض رہنما ناخوش ہیں ، پی پی آزادکشمیر رہنماوں کے ان کی شمولیت پر تحفظات ہیں تاہم قیادت کا تحفظات کے باوجود کی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو پارٹی میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی پی آزادکشمیر کے رہنماوں کی قیادت سے تنویر الیاس کو عہدہ نہ دینے کی اپیل کی تاہم انھیں مستقبل میں اہم عہدہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تنویر مستقبل میں صدر آزادکشمیر کیلئے پی پی امیدوار ہو سکتے ہیں، وپ استحکام پاکستان پارٹی آزادکشمیر کے صدر ہیں، وہ عبدالقیوم نیازی کی جگہ وزیراعظم آزادکشمیر بنے تھے۔

  • جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا آج پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

    جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا آج پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان

    لاہور : جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے پندرہ سے زائد سابق ایم این ایز اور ایم پی ایز آج پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا آج پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پندرہ سے زائد سابق ایم این ایز، ایم پی ایز پی پی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ، شمولیت کا اعلان آصف زرداری کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

    آصف زرداری رات 8 بجے مخدوم ہاؤس ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کریں گے، پریس کانفرنس میں یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمودحسن مرتضیٰ اور رانا فاروق بھی شریک ہوں گے۔

    خیال رہے سابق صدر آصف علی زرداری دبئی سےلاہورپہنچ گئے ہیں ، وہ آج مصروف دن گزاریں گے۔

    آصٖف زرداری پیپلزپارٹی پنجاب کی قیادت سےملاقات کریں گے، جس میں 9مئی کےواقعات کے بعد کی صورتحال کے تناظر میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا ہے آصف زرداری کی چوہدری شجاعت حسین اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کاامکان ہے۔

  • ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    ڈاکٹر عاصم کی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے ایم کیوایم کےتمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔

    تفصیلات کے مطابق 462ارب کےکرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کےتمام دھڑوں کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں، ایم کیو ایم والوں سےکہتاہوں اب نیشنل لیول کی سیاست میں آئیں۔

    ڈاکٹرعاصم حسین نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا خزانہ بہت بڑاہے، پی ٹی آئی والےبڑےبڑےجلسےکررہےہیں یہ پیسہ کہاں سےآیا۔

    انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں معدنیات کی بھرمارہے، پی ٹی آئی معدنیات کی اسمگلنگ کررہی ہے، آصف زرداری کوصرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آؤٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔


    مزید پڑھیں :  فاروق ستارنے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل کردی، انتخابات کا اعلان


    جس کے بعد  ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔

    انہوں نے تمام کارکنان اور اراکین اسمبلی کو سترہ فروری انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کی دعوت دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ناصرحسین شاہ کی تاجربرادری کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    ناصرحسین شاہ کی تاجربرادری کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت

    کراچی : صوبائی وزیر محنت اور ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے تاجر برادری کو پیشکش کی ہے کہ وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذریعہ سیاسی دھارے میں شامل ہوں، ہماری جماعت کے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف پی سی سی آئی کراچی میں منعقدہ تقریب میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہر قائد میں نئے منصوبوں پر کام ہورہا ہے، جلد ہی کراچی میں بڑی تبدیلی نظر آئے گی، سندھ حکومت نے پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے کئی منصوبے شروع کررکھے ہیں۔

    سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے کے معاملے میں سندھ نے اپنے حصے کا کام کردیا ہے اور وفاق کو اپنا کام کرنا ہے لیکن لگتا یہی ہے کہ اس کام میں کئی سال لگیں گے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیرطفیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ بیرون ممالک انویسٹمنٹ کانفرنس کا انعقاد کریں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت برآمدی مصنوعات پر عائد ایک فیصد ٹیکس ختم کرے۔

  • ایم کیوایم پاکستان کےعارف بھٹی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    ایم کیوایم پاکستان کےعارف بھٹی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

    کراچی : ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی عارف بھٹی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی آپریشن کا کپتان وزیر اعلیٰ سندھ ہیں اس کی کامیابی کا کریڈٹ بھی مسلم لیگ ن کو نہیں حکومت سندھ کو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اقلیتی رکن اسمبلی عارف بھٹی نے پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

    اس بات کا اعلان انہوں نے پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ،وقار مہدی اور سینیٹر سعید غنی بھی موجود تھے۔

    عارف بھٹی کا کہنا تھا کہ بائیس اگست کو متحدہ کے قائد کی تقریر کے بعد ایم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی ،آج اپنی مرضی سے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہوں۔

    اس موقع پر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پارٹی میں مشروط طور پر شمولیت کرنے والوں کے خلاف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ گزر گیا جب ایم کیوایم میں شامل ہونا آسان تھا اورپھرچھوڑنا مشکل ہوتا تھا۔

    بائیس اگست کے بعد ایم کیوایم کے کافی لوگوں کو سیاسی فیصلے کرنے کی آزادی ملی اور کئی لوگ ان کو چھوڑ کر پی ایس پی سمیت اور دیگر جماعتوں میں چلے گئے۔

    نثارکھوڑو نے کہا کہ آج ڈبل سنچری کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کے بیانات کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے اس کو سینیٹر بنایا اور اس میں نوازشریف بھی شامل ہیں۔

  • عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ختم

    عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ختم

    لاہور : ن لیگ کے رہنما عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ختم ہوگیا، بانی ارکان نے عرفان اللہ مروت کو پارٹی میں شامل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، عرفان اللہ مروت نے بھی اپنے بیان سے مکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی میں شامل نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیٹیوں بختاور زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کا مؤقف تسلیم کرلیا ہے اور عرفان اللہ مروت کے معاملے میں مزید پیش رفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو اس حوالے سے مزید بات کرنے سے منع کر دیا ہے۔ دوسری جانب عرفان اللہ مروت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بیان سے ہی مکر گئے۔

    ان کا کہنا ہے کہ میں پیپلز پارٹی میں شامل ہی نہیں ہوا، انہوں نے الزام لگایا کہ سینیٹر سعید غنی آصف زرداری اور ان کے بچوں کو آپس میں لڑوا رہے ہیں۔

    اس بیان کے جواب میں پی پی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ عرفان اللہ مروت کا الزام مضحکہ خیزہے، پارٹی میں پھوٹ ڈلوانے کا سوچ بھی نہیں سکتا،اگرکوئی ایسا سوچتا ہے تواس کا ذہنی توازن درست نہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مختلف اخبارات کی شہہ سرخیوں میں عرفان اللہ مروت کی پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ملاقات اور پی پی میں شمولیت کے حوالے خبروں کی اشاعت کے بعد بختاور بھٹو اور آصفہ بھٹو کی جانب سے اس فیصلے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    بختاور اورآصفہ کے ان ٹویٹس کے بعد آج عرفان اللہ مروت کا یہ نیا اعلان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے حوالے سے میڈیا میں دو روز قبل آنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔