Tag: ’’پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو تقسیم کر رکھا ہے‘‘

  • امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر کی ایرانی نژاد اداکار سے منگنی، ویڈیو وائرل

    امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر کی ایرانی نژاد اداکار سے منگنی، ویڈیو وائرل

    لاس اینجلس : معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایرانی نژاد اداکار سیم اصغری سے منگنی کرلی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی مشہور گلوکارہ 39 سالہ برٹنی اسپیئر نے اپنے دوست سیم اصغری سے منگنی کا اعلان ویڈیو و تصویر شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

    سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکارہ ایرانی نژاد اداکار کے ہمراہ کھڑی ہیں اپنے منگی کی انگوٹھی مداحوں کو دکھا رہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سیم اصغری اور برٹنی اسپیئر میں تقریباً پانچ سال سے دوستی کا رشتہ قائم ہے اور وہ بہت جلد ایرانی نژاد اداکار سے شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    واضح رہے کہ 27 سالہ سیم اصغری ایرانی دارالحکومت تہران میں پیدا ہوئے تھے لیکن 12 برس کی عمر میں اپنے والدین کے ہمراہ امریکی شہر لاس اینجلس منتقل ہوگئے تھے جہاں انہوں نے شوبز کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

  • ’’پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو تقسیم کر رکھا ہے‘‘

    ’’پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو تقسیم کر رکھا ہے‘‘

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کو تقسیم کررکھا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جس طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے وہ سرکاری طاقت ہے، ہم کسی طاقت کا نہیں عوامی مظاہرہ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف یہ کورونا کورونا کررہے ہیں دوسری طرف عوام کو سڑکوں پر لارہے ہیں، ہم نے اپنے حصے کی قربانی دی، اب ان کی باری ہے۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ووٹ کی قدر نہیں ہوگی تو سڑکیں بولتی ہیں اور دیواریں رنگین ہوتی ہیں، دنیا سے جب انصاف نہیں ملتا تو پھر سڑکیں انصاف کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کسی کی جاگیر نہیں، جو ایم کیو ایم میں رہتا ہے اسے پارٹی قوانین کو ماننا پڑتا ہے، فاروق ستار یا ایم کیو ایم سے الگ ہونے والوں کو صحیح غلط کا سوچنا چاہئے، فاروق ستار کا مستقبل ان کے ہاتھ میں ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ نواز شریف اداروں پر تنقید کررہے ہیں ان سے پوچھا جاسکتا ہے، کوئی اور ایسی باتیں کرتا تو وہ غدار تھا، حالات تبدیل ہوگئے کوئی اس طرح کی باتیں کررہا ہے تو ہم کس سمت کھڑے ہیں، ہم ان بیانات کے بعد تاریخ کے بائیں یا دائیں طرف کھڑے ہیں۔

    خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نواز شریف کو آج دھاندلی نظر آرہی ہے، جب دوسرے کہتے تھے تو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جاتے تھے۔