Tag: پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں

  • تین صوبوں کے لوگوں کو بھی قائل کرینگے پی پی کو ووٹ دیں، نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ

    تین صوبوں کے لوگوں کو بھی قائل کرینگے پی پی کو ووٹ دیں، نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ

    نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ دیگر3 صوبوں کے لوگوں کو بھی قائل کریں گے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، بلاول اگلے وزیراعظم بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر سے وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے والے پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بلاول بھٹو اگلی بارعوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بنیں گے۔ آصف زرداری اگلے ماہ ایک بار پھر صدر کا حلف اٹھائیں گے.

    انھوں نے کہا کہ آصف زرداری نے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، سندھ اسمبلی کے ممبران سے کہتا ہوں آصف زرداری کو ووٹ دیں۔

    بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کیلئے گھر بنانے کی منصوبہ بندی کا کہا۔ مجھے لگا بلاول نوجوان چیئرمین ہیں صبح تک بھول جائیں گے۔ ملک میں چیزیں بدلنے کے لئے ایک لیڈر چاہیے اور وہ بلاول بھٹو ہیں۔

    نومنتخب وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ہے۔ کچے کے ڈاکوؤں کا صفایا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمیں بھی انتخابی نتائج پراعتراض ہیں لیکن قانونی راستہ اپنائیں گے۔ مقبول باقرنگراں کابینہ کیساتھ اجلاس میں ہیں، ان کا مشکور ہوں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے مجھے تیسری بار ایوان قائد منتخب کیا۔ 2018 کے بعد آج ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوا۔ آج مجھے محترمہ بےنظیربھٹو شہید کی بہت یاد آرہی ہے۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ کہا جاتا ہے پیپلزپارٹی الیکشن کیسے جیت گئی۔ ایٹمی ٹیکنالوجی کا کریڈٹ ذوالفقار بھٹو اور بےنظیر کو جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میراسیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ بےنظیر بھٹو نے 2002 میں الیکشن لڑنے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔ الیکشن جیت کر پانچویں بار سندھ اسمبلی کا ممبر بنا ہوں۔ میرے اہلخانہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فریال تالپورکوعید کے دن جیل لے جایا گیا۔ آصف زرداری جیل میں رہے، آغا سراج درانی جیل سے آکراسمبلی چلاتے تھے۔ کوشش کروں گا دونوں سائیڈ کو ایسے لےجاؤں کہ فرق نہ کروں۔

    انھوں نے کہا کہ تنقید سے نہیں ڈرتے، تنقید نہیں کرینگے تواصلاح کیسے ہوگی۔ ہم سے سوال کیا جاتا ہے پیپلزپارٹی نے اتنی سیٹیں کیسے لےلیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں شرجیل میمن جیل کے اندر سے جیت گئے تھے۔ ہم الیکشن سے ایک دو ماہ قبل تیاری شروع نہیں کرتے۔ ہم نے 9 فروری سے ہی اگلے الیکشن کی تیاری شروع کردی۔

    انھوں نے کہا کہ 2018 میں 2013 سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں۔ 2024 میں ہم نے تمام ریکارڈ توڑے۔ اب ہمیں واقعی سندھ کے عوام کی خدمت کرنی پڑے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امید ہے سب عوام کی خدمت کا سوچ کر مثبت کردار ادا کرینگے۔ پاکستان اس وقت بہت مشکلات میں ہے۔ ملکی سالمیت اور استحکام کو اولین ترجیح دینگے۔

    انھوں نے کہا کہ 5 سے 6 ماہ میں دہشتگردی کے بڑے واقعات ہوئے ہیں۔ جو چند سیٹیں ہم سے لی گئیں اس کے لیے قانونی جنگ لڑیں گے۔ اپنی دوچارسیٹوں کیلئے ملکی سالمیت سے نہیں کھیلیں گے۔