Tag: پیپلزپارٹی کے رہنما

  • نواز شریف سے آرمی چیف کے نام پر مشاورت نہیں ہونی چاہیئے ، پی پی رہنما

    نواز شریف سے آرمی چیف کے نام پر مشاورت نہیں ہونی چاہیئے ، پی پی رہنما

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آرمی چیف کے نام پر مشاورت نہیں ہونی چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے اے آر وائی نیوزکے پروگرام پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کہا کہ ممانعت نہیں کہ اہم تعیناتی کیلئے فہرست سےہی نام لیا جاتا ہے، ایساقانون بھی نہیں کہ فہرست سےہی اہم تعیناتی کاانتخاب کرنا ہے۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ایساہواہےکہ اہم تعیناتی کیلئے نام مزیدمنگوائے گئے ہیں، تاریخ میں ایسانہیں ہوا کہ فہرست کے بغیر کسی کو منتخب کیا گیا ہو۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ اہم تعیناتی کیلئےوزیراعظم کی مشاورت کی حدتک رکاوٹ نہیں، اعتراض اس حدتک ٹھیک ہے سزایافتہ شخص سے مشاورت نہیں کرسکتے، نواز شریف سے آرمی چیف کے نام پر مشاورت نہیں ہونی چاہیئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 29 تاریخ کو آرمی چیف ریٹائر ہورہے ہیں، نئی حکومت کی تعیناتی کا فیصلہ بنتا نہیں، میرٹ پر ہی اہم تعیناتی ہوتی ہے ابھی بھی سینئرموسٹ ہی تعیناتی ہوگی۔

    عمران خان کے حوالے سے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری توشروع سےخواہش ہےمل بیٹھ کرمسائل حل کرنےچاہئیں، کنٹینر سے اتر کر متنازع گفتگو چھوڑ کر عمران خان کو بات کرنی چاہیے، عمران خان مقبول ہیں انہوں اسمبلی میں آکرنمائندگی کرنی چاہیے، شک نہیں عمران خان مقبول ہیں انہیں بھی رویے میں تبدیلی لانی چاہیے۔

    پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پرحملہ ہواہےان کی مرضی کے مطابق ایف آئی آرہونی چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ڈائریکشن پرایف آئی آردرج کرائی جاسکتی تھی، وزیراعلیٰ ہدایت کرتےتوپولیس افسران کاباپ بھی ایف آئی آردرج کرتا۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آج رہا کیے جانے کا امکان

    پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آج رہا کیے جانے کا امکان

    سکھر : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو آج رہا کیے جانے کا امکان ہے ، سپریم کورٹ نے خورشید شاہ ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور نام ای سی ایل میں رکھنے کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی آج رہائی کاامکان ہے، وکیل کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت سکھر میں ضمانتی مچلکے جمع کروائے جائیں گے، ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد رہائی کا آرڈر جاری ہوگا۔

    یاد رہے دو روز قبل سپریم کورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظورکرتے ہوئے ایک کروڑروپےکےمچلکے جمع کرانے اورنام ای سی ایل میں رکھنے کاحکم دیا تھا۔

    عدالت نےریمارکس میں کہا تھا فی الحال خورشیدشاہ کو مزید قید رکھنے کا جواز نظر نہیں آتا، نیب تحقیقات جاری رکھے۔

    اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ نے جولائی میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، جسے انھوں نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

    خیال رہے خورشید شاہ کو نیب نے 18 ستمبر 2019 کو اسلام آباد سے گرفتارکیا تھا ، خورشیدشاہ اور دیگر پر ایک ارب23کروڑکااثاثہ جات ریفرنس دائرہے اور 2 سال ایک ماہ چار روزسے زیر حراست ہیں۔

  • پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب ریڈار پر،  اثاثوں کی چھان بین شروع

    پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب ریڈار پر، اثاثوں کی چھان بین شروع

    کراچی : قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پیپلزپارٹی کے رہنما مکیش کمار چاولہ مکیش کمارچاولہ کےاثاثوں کی چھان بین شروع کرتے ہوئے ایس ای سی پی سے صوبائی وزیر کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پیپلزپارٹی کے رہنما مکیش کمار چاولہ مکیش کمارچاولہ کےاثاثوں کی چھان بین شروع کردی۔۔

    نیب نے ایس ای سی پی سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر کا ریکارڈ طلب کرلیا جب کہ مکیش کمارچاولہ کے علاوہ ان کےمبینہ فرنٹ مین کاریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ پرائیوٹ شخص حسن علی شریف کیخلاف انکوائری جاری ہے، صوبائی وزیراوران کےاہلخانہ کی تمام تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

    نیب کا کہنا ہے کہ مکیش چاولہ اوراہلخانہ کےنام جو کمپنیز یاشیئرہولڈرز ہیں تفصیلات فراہم کی جائیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وحید شیخ ،اہلخانہ کاریکارڈ فراہم کیاجائے، اس کے علاوہ حسن علی اورشوکت امان سےمتعلق تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

    ایس ای سی پی نےنیب کومکیش کمارکے مبینہ فرنٹ مینوں کاریکارڈفراہم کردیا، جس کے بعد نیب کی جانب سے مزید ریکارڈ کی چھان بین بھی شروع کردی گئی ہے۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان کا قاتل ان کا بھتیجا نکلا

    پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان کا قاتل ان کا بھتیجا نکلا

    اٹک: پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہان کا قاتل ان کا بھتیجا نکلا ، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے، ملزم نے جائیداد کی خاطر سوتیلے چچا ملک شاہان کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اٹک کی پولیس نے پیپلزپارٹی رہنما ملک شاہان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شیردل مقتول ملک شاہان کا بھتیجا ہے، ملزم نے جائیداد کی خاطر سوتیلے چچا ملک شاہان کو قتل کیا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز قریبی عزیز کے جنازہ میں شرکت کرنے والے پیپلز ہارٹی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہان کوان کے بھتیجے ملک شیر دل حاکمین نے گولی مار دی تھی ، گولی ملک شاہان کے سر پر لگی اور وہ شدید زخمی ہو گئے، جس کے بعد ان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے راولپنڈی ریفر کیا اور ملک شاہان راولپنڈی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے تھے۔

    رات گئے ملک شاہان کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ صدر اٹک میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمہ میں درج ہے کہ ملک شاہان اورسوتیلے بھائی ملک آصف کے درمیان جائیداد کا تنازعہ تھا اور گھر آکر مقدمہ واپس کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

    اٹک میں پی پی پی کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شاہان کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر صادق، معاون خصوصی ملک امین اسلم، پیپلزپارٹی کے رہنمازمردخان، ایم پی اے سردار افتخار نے شرکت کی ، بعد ازاں ملک شاہان کو والد ملک حاکمین کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا

  • موجودہ حالات پر فوری طو ر پراے پی سی طلب کی جائے، رحمان ملک

    موجودہ حالات پر فوری طو ر پراے پی سی طلب کی جائے، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک نے کہا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر ایم کیو ایم پی پی مذاکرات میں کردار اداکریں گے،تصادم کےبعد وسط مدتی انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگے کا اجلاس کل ہوگا، تحریک انصاف کچھ دھرنے ایل او سی پر بھی جاکر دے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں چھائے ہوئے بادل ابھی نہیں ٹلے،حالات جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہیں، حکومت اور عمران خان نے اپنے مسئلے کا حل نہ نکالا تو پھر تصادم ہوگا، جس کے بعد مڈٹرم ہوتے ہیں یا نہیں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات پر فوری طو ر پر اے پی سی طلب کی جائے، خارجہ پالیسی پر نظرِثانی اورمسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کی جائے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت مذاکرات کرے۔

  • بلاول بھٹو نے موجودہ حالات کے تناظرمیں بات کی، خورشید شاہ

    بلاول بھٹو نے موجودہ حالات کے تناظرمیں بات کی، خورشید شاہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی تقریر میں جو کچھ کہا وہ موجودہ حالات کے تناظر میں کہا ہے تاہم پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر کاربند رہےگی۔

    عید کے موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارٹی کارکنان سے خطاب پر ملک بھر سے تبصرے کئے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنماء اور قائد حزبِ اختلاف خورشید شاہ نے بلاول بھٹو کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تقریر میں جو کچھ کہا وہ موجودہ حالات کے تناظر میں کہا، تاہم پارٹی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور پیپلز پارٹی مفاہمت کی پالیسی پر کاربند رہے گی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دیگر سیاسی رہنما یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ ہم بولیں تو ٹھیک اور کوئی دوسرا بولے توغلط ہے۔،

    دھرنوں پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ملک کی معیشت متاثر ہورہی ہے جبکہ چینی صدرکا دورہ ملتوی ہونے سے لاکھوں مالیت ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

  • قانون میں مڈٹرم الیکشن کی اجازت ہے، رحمان ملک

    قانون میں مڈٹرم الیکشن کی اجازت ہے، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک کہتے ہیں مفاہمت کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئےسب کو مل کرآگے بڑھنا ہے، سیاسی بیان بازی کوسنجیدہ نہیں لیناچاہئے۔

    علامہ طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو  کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر صاحب کو عید کی مبارکباد دی ہے جبکہ دھرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے تاہم اس کی تفصیل سے ابھی آگاہ نہیں کر سکتا، عید کے بعد مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گا اور اس ضمن میں سیاسی جرگہ جلد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا جبکہ ہم جہانگیر ترین سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

    رحمان ملک کا کہناتھا کہ معاملات کے حل میں مفاہمت ضروری ہے، سیاسی بحران کے حل میں آصف زرداری کا کردار اہم ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت 5 سال پورا کرے، نواز شریف نے کہا ہے دھاندلی ہوئی تو مستعفی ہوں گے۔

  • پاکستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا جائے، رحمان ملک

    پاکستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا جائے، رحمان ملک

    اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے عالمی برادری سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے اور پاکستان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنایا جائے۔

    اسلام آباد میں ایٹمی عدم پھیلاﺅ، اسلحہ پر کنٹرول اور تخفیف کے موضوع پر رپورٹ کے اجراءکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کی کم از کم جوہری دفاعی صلاحیت کی وجہ سے ہی روایتی دشمن بھارت پاکستان پر جارحیت مسلط نہیں کرسکتا،خطے میں پائیدار کیلئے بھارت کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل میں سنجیدگی دکھائے۔

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا پاکستان کا ایک موثر کنٹرول اینڈ کمانڈ سسٹم ہے جس پر کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔

  • افضل خان کے پاس ثبوت ہیں تووہ عوام کے سامنے لائیں، رحمان ملک

    افضل خان کے پاس ثبوت ہیں تووہ عوام کے سامنے لائیں، رحمان ملک

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان کے پاس ثبوت ہیں تو وہ عوام کے سامنے لائیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ کراچی سے چائنا روانگی سے قبل اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت طاہر القادری اور عمران کے درمیان اختلافات ڈائیلاگ سے ہی حل ہونگے، انہوں نے کہا کہ دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں اور موجودہ سیاسی صورتحال معیشت پر اثر انداز ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی صورتحال تصادم کی طرف جارہی ہے، جس سے ملک کو اور عوام کو نقصان ہوگا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عمران خان سے ڈائیلاگ کے لئے پیپلزپارٹی نےپانچ رہنماوٗں پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے، جس میں خورشید شاہ، اعتزاز احسن، قمرزمان قائرہ اور وہ خود شامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری حکومت اور مارچ کرنے والی جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے کوشاں ہیں،  ملک نازک دور سے گزر رہا ہے، فوج نے ضرب عضب آپریشن میں اہم کامیابی حاصل کی ہیں، تمام تر سیاسی صورتحال میں حکومت کوشمالی وزیرستان کے متاثرین کو نہیں بھولنا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری چائنا کے وزیراعظم اور وہاں کی جماعتوں کی دعوت پر چائنا کے چار روزہ دورے پر گئے ہیں، جہاں وہ دونوں ممالک کے باہمی امور اور ترقی پر بات کریں گے۔