Tag: پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری

  • بلاول بھٹوزرداری کے اعزاز میں سینٹ میں تقریب

    بلاول بھٹوزرداری کے اعزاز میں سینٹ میں تقریب

    اسلام آباد: بلاول بھٹوزرداری کے اعزاز میں سینٹ میں تقریب ہوئی،بلاول کا کہنا تھا ماضی میں سیاست دانوں سے غلطیاں ہوئیں،لیکن جمہوریت غلط نہیں، پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہوگا۔

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سینٹ پہنچے توان کا پرجوش استقبال کیا گیا، پارٹی رہنماشیری رحمان ان کے آگے آگے تھیں، ایک موقع پرانہوں نے صحافیوں کو بلاول سے بات کرنے سے روک دیا۔

    بلاول نے پارلیمنٹ موجود تمام جماعتوں کے نمائندوں سے فرد فردا ہاتھ ملایا، اعتزازاحسن نے بلاول کے اعزاز میں استقبالیہ دیا تھا۔ بلاول نے استقبالیےسے خطاب میں کہا کہ مسائل کا حل جمہوریت میں ہی ہے،سیاست دانوں سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں،اس کا یہ مطلب نہیں کہ جمہوریت ہی غلط ہے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ اور جمہوریت کو مضبوط بنانا ہوگا ماضی کی غلطیاں نہیں دہرانی چاہئیں، پارلیمنٹ کو دہشتگردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہیے۔

  • دہشت گردی کی دھمکیا ں نہیں ملیں، بلاول بھٹوزرداری

    دہشت گردی کی دھمکیا ں نہیں ملیں، بلاول بھٹوزرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے انہیں دہشت گردی کی کوئی دھمکی نہیں ملی۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ دہشت گرد ان سے خوفزدہ ہیں، دہشت گرد حملے کی کوئی دھمکیاں نہیں ملیں، بہترہوگا کہ میڈیا سیکورٹی انتظامات اورجعلی دھمکیوں کی رپورٹنگ بند کردے۔

    یاد رہے کہ کچھ روز قبل سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کالعدم تنظیم جنداللہ کی جانب سے بلاول بھٹوزرداری کونشانہ بنانے کا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا۔