Tag: پیپلزپارٹی

  • پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اے پی سی کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

    پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اے پی سی کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے اے پی سی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی خاموشی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اے پی سی کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی خاموشی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر جماعتوں سے اہم بیٹھک پر غور شروع کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اے پی سی سےمتعلق یقین دہانی کرائی تھی،عیدگزرنے کے باوجود ن لیگ تاحال خاموش ہے،پیپلزپارٹی نے اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے اے پی سی بلا کر ن لیگ کو دعوت دینے پر غور کیا جا رہا ہے،ن لیگ پر ہے کہ وہ اے پی سی میں شرکت کرتی ہے یا نہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اے پی سی نہیں بلائی گئی تو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے اہم بیٹھک ہوگی۔

  • پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آیت اللہ درانی انتقال کر گئے

    پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آیت اللہ درانی انتقال کر گئے

    کوئٹہ: پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آیت اللہ درانی 64 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، آیت اللہ درانی گزشتہ چندروز سے کوئٹہ کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق آیت اللہ درانی کی تدفین آبائی علاقے پڑنگ آباد میں ہوگی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پارٹی کے نظریاتی اور وفادار کارکن تھے،آیت اللہ درانی کا انتقال پارٹی،بلوچستان کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان کے ایک پراثر آواز تھے،آیت اللہ درانی محترمہ بینظیر بھٹو کے سچے نظریاتی اور وفادار سپاہی تھے۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان آیت اللہ درانی کے خاندان کے دکھ میں شریک ہے۔

  • عثمان بزدار سے ملاقات، ن لیگ ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس، پیپلزپارٹی ایم پی اے لوٹا قرار

    عثمان بزدار سے ملاقات، ن لیگ ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس، پیپلزپارٹی ایم پی اے لوٹا قرار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے پر پیپلزپارٹی نے اپنے ہی رکن پنجاب اسمبلی غضنفر لنگاہ کو لوٹا قرار دے دیا، مسلم لیگ ن نے بھی اپنے ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی نے اپنے رہی رکن پنجاب اسمبلی کو غضنفر لنگاہ کو لوٹا قرار دے دیا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔

    پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب حسن مرتضیٰ نے غضنفر لنگاہ کا اسمبلی میں گھیراؤ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غضنفر لنگاہ اب ایوان میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔

    واضح رہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں کھلبلی مچ گئی ہے، ن لیگ نے ملاقات کرنے والوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا کہ حلقے کے مسائل پر بات کرنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پاس گئے تھے اس کے لیے پارٹی کی اجازت کی ضرورت نہیں تھی۔

    رکن اسمبلی نشاط ڈاہا نے شوکاز نوٹس کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی حلقے کے مسائل کے لیے عثمان بزدار سے ملاقات کے لیے جانا پڑا تو وہ جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی جس میں تنظیم سازی اور لیگی ارکان کی عثمان بزدار سے ملاقات پر بات چیت کی گئی اور ملاقات کرنے والوں کے خلاف کارروائی پر مشاورت کی گئی۔

  • پیپلزپارٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

    پیپلزپارٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کا اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا اور کہا اسد قیصرمتنازع ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کل اسپیکرقومی اسمبلی کنٹینرپرسوارکارکن لگ رہےتھے، پیپلزپارٹی سمجھتی ہےاسپیکراسدقیصرمتنازع ہوچکے ہیں، ان کے خلاف وقت آنے پرتحریک عدم اعتمادلائی جا سکتی ہے۔

    نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ وزیرہوابازی خوداستعفیٰ دیں اور مقدمہ ہوناچاہیے یہ غداری ہے، ایک بیان سےملک کونقصان پہنچایا ہے اسکاازالہ کون کرے گا۔

    پیپلزپارٹی کی رہنما نے مزید کہا کہ پائلٹ کے پیچھے پورا نظام ہوتا ہے ،ذمے داری ایوی ایشن پر ہوتی ہے، پائلٹوں کی ڈگریوں میں مسئلے ہیں تو لائسنس اور ڈگریاں کون دیتا ہے ؟ اسپیکر کے رویہ سے محسوس ہو رہا تھا کہ وہ اسپیکرنہیں۔

    یاد رہے اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی ، تحریک میں کہا گیا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین اور قواعد کی خلاف ورزی کی ہے، ڈپٹی اسپیکر ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں۔

  • پیپلز پارٹی کا ’ملٹی پل‘ پارٹیز کانفرنس کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا ’ملٹی پل‘ پارٹیز کانفرنس کا اعلان

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے شہرقائد میں رواں ہفتے ’ملٹی پل‘ پارٹیز کانفرنس کا اعلان کردیا، پی پی کے اہم رہنماؤں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کردیے۔

    تفصلات کے مطابق پیپلزپارٹی کراچی میں ملٹی پل پارٹیز کانفرنس کرنے جارہی ہے جس کا انعقاد رواں ہفتے ممکن ہے۔ محکمہ خوراک سندھ نثار کھوڑ نے ن لیگ، جماعت اسلامی، جے یوآئی اور جے یو پی، اے این پی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا عوامی ملی پارٹی سیمت دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے۔

    پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ نثار کھوڑو نے سیاسی رہنماؤں کو بھی ملٹی پل پارٹیز کانفرنس پر اعتماد میں لیا۔

    ادھر نثارکھوڑو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کانفرنس میں 18ویں ترمیم اور این ایف سی معاملات پر بات ہوگی، کانفرنس میں ٹڈی دل اور کرونا پر وفاق کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سیاسی جماعتوں کو کانفرنس کے لیے باضابطہ دعوت نامے بھیجے جائیں گے، وفاق 18ویں ترمیم اور این ایف سی میں سندھ پر حملے کررہاہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں صوبوں کا حصہ مرکز سے زیادہ ہونا وفاق کو چبھتا ہے، سندھ کسی صورت این ایف سی میں کٹوتی برداشت نہیں کرے گی، سندھ این ایف سی میں کٹوتی کے فارمولے کو تسلیم نہیں کرے گا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق 18ویں ترمیم پر راگنی آلاپ کر اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے چاہتا ہے، پیپلز پارٹی 18 ویں ترمیم اور این ایف سی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ٹڈی دل نے سندھ کے مختلف اضلاع میں فصلوں کی تباہی کی، وفاق ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر رہا۔

    نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی نا سمجھ پالیسی سے کرونا کے باعث اموات بڑھیں، مہلک وبا سے بچاؤ پر سندھ کی تجاویز پر عمل ہوتا تو صورت حال یہ نہ ہوتی۔

  • پیپلز پارٹی قیادت پر الزامات لگانے والی سنتھیا رچی کا نیا بیان سامنے آگیا

    پیپلز پارٹی قیادت پر الزامات لگانے والی سنتھیا رچی کا نیا بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی قیادت پر الزامات لگانے والی امریکی بلاگر سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ان لوگوں کی آوازسنے جو کرپشن کی وجہ سے بھوک سے مر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت پر الزامات لگانےوالی امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ان لوگوں کی آوازسنےجوکرپشن کی وجہ سےبھوک سےمررہے ہیں۔

    گذشتہ روز پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمان نے 2011 میں اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔

    سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

    بعد ازاں امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔

    سینیٹر رحمان ملک نے بھی سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قانونی کارروائی اور ہتک عزت کا دعویٰ کرنے لئے مشاورت جاری ہے۔

  • سینیٹر مولا بخش چانڈیو، اہلیہ اور بیٹے کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے

    سینیٹر مولا بخش چانڈیو، اہلیہ اور بیٹے کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے

    حیدرآباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، ان کی اہلیہ اور بیٹے کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو، ان کی اہلیہ اور بیٹے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، مولا بخش چانڈیو کو ان کے اہلخانہ سمیت گھر کے اندر ہی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

    مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا تھا اب ٹیسٹ مثبت آگیا، تنہا کمرے میں کتابوں کے ساتھ وقت گزار رہا ہوں، الحمد للہ طبیعت ٹھیک ہے۔

    مزید پڑھیں: کراچی، صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس سے انتقال کرگئے

    علاوہ ازیں لاڑکانہ سے متنخب ہونے والے سندھ اسمبلی کے رکن اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما معظم علی عباسی کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 526 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • کراچی، سعید غنی کے حلقے کے رہائشی گٹر ملا پانی پینے پر مجبور

    کراچی، سعید غنی کے حلقے کے رہائشی گٹر ملا پانی پینے پر مجبور

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے حلقے کشمیر کالونی کے رہائشی گٹر ملا پانی پینے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما سعید غنی کے حلقے کشمیر کالونی اور محمود آباد کے رہائشیوں نے اے آر وائی نیوز کو دیکھتے ہی شکایات کے انبار لگادئیے، شہریوں کا کہنا ہے کہ تین سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے کہ سیوریج کا سسٹم ٹھیک نہیں کیا جاسکا ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ پانی کی لائن میں سیوریج کا پانی آتا ہے، پانی کا ٹینکر بھی ڈلوائیں تو وہ بھی گندا ہوجاتا ہے۔

    سعید غنی کے حلقے ہی نہیں پورے سندھ کا یہی حال ہے، خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سعید غنی کے حلقے ہی کا نہیں پورے سندھ کا یہی حال ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کہتی ہے سندھ کے تمام ڈیپارٹمنٹس میں بے ضابطگی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے سوال کیا ہے تو وہ مغلظات بکنے اور وال چاکنگ پر آگئے، چیف جسٹس سے مطالبہ ہے میڈیا کے خلاف مہم کا نوٹس لیں۔

    اینکر پرسن اقرار الحسن کا سعید غنی کو ایک اور چیلنج

    اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن اقرار الحسن نے سعید غنی کو ایک اور چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ سعید غنی اپنی مرضی کے 10 علاقے منتخب کرلیں، سندھ حکومت کہتی ہے راشن تقسیم کیا ہے ہمیں 10 علاقے بتادیں۔

    واضح رہے کہ اے آروائی نیوز نے سعید غنی سے صحت کے شعبے کا حساب پوچھا تو پیپلزپارٹی کے وزیر نے جواب کے بجائے سوشل میڈیا پرچینل کیخلاف مہم شروع کردی جبکہ کراچی اور اندرون سندھ کے شہروں میں اے آروائی نیوز کیخلاف وال چاکنگ بھی کرا دی۔

  • ضرورت مندوں کی مدد کے وقت عزت نفس کا خیال رکھا جائے، بلاول بھٹو

    ضرورت مندوں کی مدد کے وقت عزت نفس کا خیال رکھا جائے، بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد کے وقت عزت نفس کا خیال رکھا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں راجہ پرویزاشرف ، نیئربخاری،فرحت اللہ بابر، مصطفی نواز کھوکھر نے شرکت کی۔ سینیٹر شیری رحمان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں کرونا وائرس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پارلیمنٹ کے آئندہ ہونے والے اجلاس پر بھی غور کیاگیا۔نیئر بخاری نے پارٹی چیئرمین کو ریلیف کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس وقت بنیادی ترجیح قوم کو کرونا سے محفوظ رکھنا ہے، مشکلات کا شکار عوام کی مدد کرنا ان کا حق ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت مندوں کی مدد کےوقت عزت و نفس کا خیال رکھا جائے۔

    ہم معیشت کودوبارہ زندہ کرسکتے ہیں لیکن لوگوں کونہیں کرسکتے،بلاول بھٹو

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وبا کی تیزی کا احساس نہ ہونے سے بروقت ضروری اقدامات میں مشکلات ہیں،ماہرین صحت نے تجویز دی تھی ملک میں سخت اقدامات کیے جائیں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم معیشت کودوبارہ زندہ کرسکتے ہیں لیکن لوگوں کونہیں کرسکتے۔

  • سندھ حکومت قواعد و ضوابط کے بغیر کاروبار نہیں کرنے دے گی، مرتضیٰ وہاب

    سندھ حکومت قواعد و ضوابط کے بغیر کاروبار نہیں کرنے دے گی، مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ایس او پیز دے گی جن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، جو ایس اوپیز نہیں مانگے گا انہیں کاروبار نہیں کرنے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار کے کھولنے سے متعلق وفاق کے فیصلے پر تحفظات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز دی تھی لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے تک رکھیں تاکہ وبا پر کنٹرول کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے تجویز دی تھی کہ فیصلے متفقہ اور مشترکہ طور پر کیے جائیں، ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم کچھ فیصلہ کرتے ہیں تو فالو کریں گے، ہم نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیراعظم کچھ فیصلہ کرتے ہیں تو فالو کریں گے، انسانی زندگی سے زیادہ مقدم اور کوئی چیز نہیں، معیشت کو دوبارہ ٹھیک کیا جاسکتا ہے زندگی واپس نہیں آسکتی۔

    مزید پڑھیں: کراچی تاجر برادری نے مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایس اوپیز پر عمل کرانے کا مقصد ہے قومی اتفاق رائے نظر آئے، جو بزنس مین پروپیگنڈا کررہے تھے ہمیں کاروبار کھولنا چاہئے، ورکرز کی صحت کی ذمہ داری ان بزنس مین پر بھی عائد ہوتی ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو ایسا لگتا ہے کہ کرونا وائرس ملک میں کنٹرول ہے، پاکستان میں ہم نے ابھی جارحانہ ٹیسٹنگ نہیں کی، جارحانہ ٹیسٹنگ کریں گے تو مریضوں کی اصل تعداد سامنے آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی تجویز پر 11 یوسیز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر کی تجویز پر احتیاط کے طور پر یوسیز کو سیل کیا، تفتان بارڈر بے احتیاطی کی گئی جس کی مثال آپ کے سامنے ہے۔