کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کرونا وبا پر سی ای سی اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے بلانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا وبا پر سی ای سی اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے کل دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اجلاس میں آل پارٹیز ویڈیو لنک کانفرنس کی تجویز دی جائے گی، قومی بیانیے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر لایا جائے گا۔
The Pakistan Peoples Party will be holding its first video link CEC meeting on #CoronavirusPandemic . Will propose to the party to call an all parties conference over video link to bring political parties on same page in our national response to the pandemic. #PakistanVsCorona
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 21, 2020
سندھ میں 357 کرونا وائرس کے مریض ہیں، وزیر صحت سندھ
دوسری جانب وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اب تک سندھ میں 357 کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 666 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جبکہ 13 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔