Tag: پیپلزپارٹی

  • آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی ہے، شہزاد اکبر

    آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی ہے، شہزاد اکبر

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف پوری چارج شیٹ آگئی ہے، جے آئی ٹی تمام حقیقت سامنے لے آئی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، شہزاد اکبر نے کہا کہ جے آئی ٹی حکومت نے نہیں سپریم کورٹ نے بنائی ہے، جے آئی ٹی اس لیے بنائی گئی تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پاناما کی جے آئی ٹی بھی پی ٹی آئی پٹیشن پر سپریم کورٹ نے بنائی تھی، اپوزیشن جے آئی ٹی بنانا چاہتی ہے تو جائیں عدالت اور پٹیشن دائر کریں۔

    ایک سوال کے جواب میں شہزاد اکبر نے کہا کہ علیمہ خان نے سرکاری عہدہ کبھی نہیں رکھا۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس پر جے آئی ٹی سپریم کورٹ پر حکم پر بنائی گئی ہے، میں نے کل جو باتیں کیں وہ سب جے آئی ٹی میں لکھا ہے، میں جے آئی ٹی سے نہیں ملا، کئی بار تردید کرچکا ہوں۔

    یہ پڑھیں: جے آئی ٹی نے زرداری سسٹم کو بے نقاب کر دیا ہے: شہزاد اکبر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شہزاد اکبر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ جے آئی ٹی نے زرداری سسٹم کو بے نقاب کردیا ہے، منی لانڈرنگ سمجھنے کے لیے صدیوں تک آصف زرداری کی داستان کا ذکر رہے گا۔

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پیسے ایک سے دوسرے اور پھر تیسرے اکاؤنٹ میں ڈالے جاتے رہے، منی لانڈرنگ کیس دیکھا جائے تو اس کے سامنے نواز شریف کو بے چارہ سمجھتا ہوں، غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر بینک اکاؤنٹس کے بجائے بینک ہی بنا لیا گیا۔

  • بلاول بھٹو کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پرپیغام

    بلاول بھٹو کا قائد اعظم کے یوم پیدائش پرپیغام

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان اقدارکونصب العین بناناچاہیےجن پرقائداعظم عمل پیرا رہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زداری نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے۔

    انہوں نے کہا کہ ان اقدارکونصب العین بناناچاہیےجن پرقائداعظم عمل پیرا رہے، قائداعظم پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست دیکھنے کے خواہاں تھے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری جدوجہد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی مظالم برداشت کر لے گی لیکن جدوجہد ختم نہیں کرسکتی، عوم اپنے حقِ حاکمیت پرکسی مصلحت کا شکارنہ ہو۔

    بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے


    واضح رہے کہ ملک بھر میں آج بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 143 واں یوم ولادت انتہائی عقیدت واحترام اور ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

  • ضمنی بلدیاتی انتخابات: کراچی میں ایم کیو ایم پہلے اور پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر

    ضمنی بلدیاتی انتخابات: کراچی میں ایم کیو ایم پہلے اور پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر

    کراچی / پشاور : سندھ اور خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کراچی میں ایم کیوایم پاکستان پہلے اور پیپلزپارٹی نے دوسرے نمبرپر رہی۔ ملیرمیں آزاد امیدوار نے پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ہرا دیا، قائم علی شاہ کےحلقے خیرپور میں بھی پیپلز پارٹی کو شکست ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان آگے ہے جبکہ پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

    کراچی اور خیرپور میں اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ ملیر اور سابق وزیراعلٰی سندھ کے حلقے میں پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا وہاں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔

    سندھ اور خیبر پختون خوا میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی سب زیادہ نشستیں ہیں۔ پیپلزپارٹی چار سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پی ٹی آئی، اےاین پی اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی جبکہ ضلع ملیر میں بڑا اپ سیٹ ہوا۔

    ڈسٹرکٹ کونسل کی نشست پر پیپلز پارٹی کے امیدوار عرفان احمد ہار گئے۔ آزاد امیدوار اسد عبدالرسول نے بازی مارلی۔ سکھر یوسی نو راجہ میں کونسلر کی نشست پرآزاد امیدوارآدم خان کامیاب نے میدان مار لیا۔

    سوات یوسی سنگوٹہ دنگرام میں اے این پی کے سلطان روم جیت گئے، مردان میں یوسی ڈاگئی سے پی ٹی آئی کے شاہ زیب اور یوسی طورو سے اے این پی امیدوار ڈسٹرکٹ ممبر بن گئے۔

    مردان میں پولیس کی موجود گی میں پولنگ کے دوران فائرنگ ہوئی۔ پولنگ ایجنٹوں کی تکرار پر گولیاں چلیں اور ملزمان فرار ہوگئے۔ عمرکوٹ میں پولنگ اسٹیشن مٹھوراجڑ پر ہنگامے کے بعد تین افراد گرفتار کرلیے گئے۔

  • جھوٹے دستاویزات کے ذریعے ہمیں ڈرایا، دھمکایا نہیں جاسکتا، آصف زرداری

    جھوٹے دستاویزات کے ذریعے ہمیں ڈرایا، دھمکایا نہیں جاسکتا، آصف زرداری

    کراچی: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جھوٹے دستاویزات کے ذریعے ہمیں ڈرایا، دھمکایا نہیں جاسکتا ہے، ہم پر جتنا ظلم کیا جائے گا ہم برداشت کا بھی اتنا حوصلہ رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آصف زرداری، بلاول بھٹو کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں خورشید شاہ، قائم علی شاہ، قمر زمان کائرہ اور نثار احمد کھوڑو، مراد علی شاہ، مدد جتک، ہمایوں خان، چوہدری لطیف بھی شریک تھے۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم مشکل حالات سے گھبرانے والے نہیں ہیں، مشکل حالات میں ہمیشہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر ابھرتے ہیں، ہم اتنا برداشت کریں گے کہ ظلم کرنے والے تھک جائیں گے۔

    سابق صدر نے کہا کہ موجودہ حالات کو مشکل وقت نہیں سمجھتا، مشکل وقت وہ تھا جس کا سامنا شہید بی بی نے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، کوئی فلیٹ میرے نام پر نہیں ہے، جے آئی ٹی یا دیگر الزامات بے بنیاد ہیں، اگر بے بنیاد الزامات پر مقدمات بنائے تو اس کا بھی مقابلہ کریں گے۔

    سابق صدر نے کہا کہ کوئی فلیٹ میرے نام پر نہیں ہے، جے آئی ٹی یا دیگر الزامات بے بنیاد ہیں، ٹی وی پر جو دستاویزات دکھائے جارہے ہیں وہ جعلی ہیں۔

    مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع

    آصف زرداری نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی پر سختیاں ہوتی ہیں تو کارکنان ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں، پیپلزپارٹی کے جیالوں کے لیے جیل کی سختیاں، الزامات نئی بات نہیں ہے۔

    شہید بھٹو نے 1973 کا آئین دیا، آمروں نے حلیہ بگاڑ دیا، بلاول بھٹو

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا یوم شہادت بھرپور عقیدت و احترام سے منائیں گے، سی ای سی اجلاس میں پارٹی کی نئی حکمت عملی تشکیل دیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے 1973 کا آئین دیا، آمروں نے حلیہ بگاڑ دیا، 18 ویں ترمیم سے 1973 کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم 18 ویں ترمیم کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے، 27 دسمبر کو عوام گڑھی خدا بخش میں سازشی عناصر کو شکست دیں گے۔

  • بلاول بھٹو نے اراکین سندھ اسمبلی کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا

    بلاول بھٹو نے اراکین سندھ اسمبلی کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی سربلندی کے لیے کام کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی کو آج شام 7 بجے بلاول ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    بلاول بھٹواراکین سندھ اسمبلی سے اب تک کی کارکردگی رپورٹ مانگیں گے، بلاول بھٹو سیاسی صورت حال، مقدمات پر بھی اراکین سندھ اسمبلی سے گفتگو کریں گے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی سربلندی کے لیے کام کیا ہے، آنے والا وقت مشکل ہو یا آسان، پیپلزپارٹی میدان نہیں چھوڑے گی۔

    عوامی طاقت سے عوام دشمن قوتوں کا مقابلہ کروں گا‘ بلاول بھٹو


    یاد رہے کہ رواں ماہ سکھر میں پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت سے عوام دشمن قوتوں کا مقابلہ کروں گا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا لیڈر شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی طرح ہوتا ہے، قیادت سیکھنی ہے توشہید بھٹو اورشہید بےنظیر بھٹو سے سیکھیں۔

  • منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع

    منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع

    کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدرآصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور آج بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔

    بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جیالوں کی جانب سے کمرہ عدالت میں بھی نعرے لگائے گئے۔

    بینکنگ کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

    پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان نے پارٹی کی ہدایت پر آصف علی زرداری کی نا اہلی کے لیے درخواست کراچی میں واقع الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں جمع کرائی تھی۔

    آصف زرداری کو نا اہل کیا جائے، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو درخواست


    خرم شیرزمان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آصف علی زرداری نیویارک میں قائم اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن میں جمع کراوائے جانے والے اثاثوں میں اس اپارٹمنٹ کا ذکر نہیں کیا۔

  • احتساب سے خوف زدہ اپوزیشن نے گرینڈ الائنس بنانے کے لیے سر جوڑ لیے

    احتساب سے خوف زدہ اپوزیشن نے گرینڈ الائنس بنانے کے لیے سر جوڑ لیے

    لاہور: احتساب سے خوف زدہ اپوزیشن نے گرینڈ الائنس بنانے کے لیے رابطے شروع کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق کے احتساب کا شکنجہ کستے ہی پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ بڑھنے لگا ہے دونوں جماعتوں میں گرینڈ اپوزیشن الائنس پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف یا آصف زرداری کے خلاف کارروائی پر مل کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں جماعتیں دیگر اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گی۔

    دونوں جماعتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو سزا ہوئی تو ن لیگ فوری ری ایکشن دے گی اور پی پی اس کا ساتھ دے گی اور اگر آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا تو ن لیگ ساتھ دے گی۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف اور آصف علی زرداری میں پچھلے دو ہفتے سے بیک ڈور رابطے ہیں، رابطہ کرانے میں شہباز شریف، خورشید شاہ ودیگر رہنماؤں کا اہم کردار ہے۔

    مزید پڑھیں: آصف زرداری جانتے ہیں کہ اب ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے، شیخ رشید

    تجزیہ کاروں کے مطابق احتساب کے معاملے میں اپوزیشن متفق نہیں ہیں، بعض سیاسی جماعتیں ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا کڑا احتساب چاہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شہباز شریف اور آصف زرداری اسمبلی اجلاس کے موقع پر بھی سرگوشیاں کرتے ہوئے دکھائی دئیے تھے۔

    یاد ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کے خلاف محفوظ کیا جانے والا فیصلہ 24 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

    دوسری جانب میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل کراچی کی بینکنگ کورٹ میں ہوگی جس میں آصف علی زرداری پیش ہوں گے۔

  • بے نامی جائیداد ثابت کریں، فیصل واوڈا کا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چیلنج

    بے نامی جائیداد ثابت کریں، فیصل واوڈا کا پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چیلنج

    اسلام آباد: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پراپرٹی ڈھونڈ کر لے آئیں وزارت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے تمام اثاثے نامزدگی میں ظاہر کئے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک پراپرٹی ڈھونڈ کر لے آئیں وزارت اور سیاست چھوڑ دوں گا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بے نامی جائیداد ثابت کریں، وہ جائیداد بھی دے دوں گا، چیلنج کرتا ہوں ن لیگ، پی پی ثابت کریں اثاثے ظاہر نہیں کیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ میں، میرے والد، میرے پردادا نے کبھی سرکاری نوکری نہیں کی، میری پانچ نسلوں میں کسی نے سرکاری نوکری نہیں کی، اتنا بڑا مافیا تھا تو پیپلزپارٹی، ن لیگ نے آج تک مجھ سے باز پرس کیوں نہیں کی۔

    فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ معذرت کے ساتھ کیا میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے بڑا چور تھا، نواز شریف پچھلے ادوار میں این آر او کرکے 9 سال کے لیے سعودی عرب گئے۔

    مزید پڑھیں: عابد شیر علی کے الزامات، فیصل واوڈا کا کرارا جواب

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فیصل واوڈا پر یہ الزام لگایا تھا کہ انھوں نے گیارہ ملین پاؤنڈ کی منی لانڈرنگ کر کے وسطی لندن میں جائیداد خریدی ہے۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ان الزامات پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ عابد شیر علی سستی شہرت کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

  • پی پی کو گلی کی پارٹی بنادیں گے، واوڈا، زرداری جعلی لیڈر ہے، نعیم الحق

    پی پی کو گلی کی پارٹی بنادیں گے، واوڈا، زرداری جعلی لیڈر ہے، نعیم الحق

    لاہور / اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو آئندہ الیکشن میں ایک گلی کی پارٹی بنادیں گے، نعیم الحق نے آصف زرداری کو جعلی لیڈر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے آصف زرداری پر لفظی گولہ باری جاری ہے۔

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو آئندہ الیکشن میں ایک گلی کی پارٹی بنادیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین واپڈا سے کہا ہے کہ کچھ فنڈز نکالیں ہمیں مزید جیلیں بنانے کی ضرورت ہے۔

    نعیم الحق نے آصف زرداری کو جعلی لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کا یوم حساب قریب آرہا ہے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے دور میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی۔

    واضح رہے کہ سا بق صدر آصف علی زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کوئی بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، ہم نے مخالفین کو جیلوں میں رکھا اور نہ کسی کا احتساب کرنے کا سوچا، ہم نے صدر اختیارات پارلیمنٹ کو ٹرانسفر کیے۔

  • پیپلزپارٹی آج صادق آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    پیپلزپارٹی آج صادق آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی

    صادق آباد: صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں پیپلزپارٹی آج سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، شریک چیئرمین آصف علی زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے صادق آباد کے علاقے نوازآباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے پنڈال سجا لیا۔

    سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور رکن اسمبلی ملک ممتاز چانگ سمیت دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

    آصف علی زرداری اور سید مراد علی شاہ بھونگ بھی جائیں گے جہاں وہ سابق ایم پی اے رئیس ابراہیم کے مہمان ہوں گے۔

    پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ بنے گا‘ آصف علی زرداری


    یاد رہے کہ دو روز قبل سکھر میں پیپلزپارٹی کے51 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ بنے گا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھٹوکا نام آج بھی ہےاور کل بھی رہے گا، پورا پاکستان اس پارٹی کا قلعہ بنے گا، کچھ طاقتیں پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں۔