Tag: پیپلزپارٹی

  • پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ بنے گا: آصف علی زرداری

    پورا پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ بنے گا: آصف علی زرداری

    سکھر: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کچھ دشمن طاقتیں ملک توڑنا چاہتی ہیں.

    ان خیالات کا اظہارا نھوں پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ بنے گا.

    [bs-quote quote=”چند دشمن طاقتیں ملک کو توڑنا چاہتی ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=”آصف علی زرداری”][/bs-quote]

    سابق صدر نے کہا کہ بھٹو شہید نے جب اس سیاسی سفرکوچنا، تب وہ بہت جوان تھے، بی بی نے بھی یہی راستہ چنا، شہید بھٹو اور بی بی کی سوچ میں کوئی فرق نہیں تھا.

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بی بی کے اندر جمہوریت کوٹ کوٹ کربھری ہوئی تھی، انھوں نے اس کے لیے جدوجہد کی. بی بی کےساتھ چلتےہوئےجتنی ہوسکی، ہم نے ملک کی خدمت کی.

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ کچھ لوگوں کو 18 ویں ترمیم سے اختلاف ہے.


    مزید پڑھیں: عوامی طاقت سے عوام دشمن قوتوں کا مقابلہ کروں گا: بلاول بھٹو


    سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھٹوکا نام آج بھی ہےاور کل بھی رہے گا، پورا پاکستان اس پارٹی کا قلعہ بنے گا، کچھ طاقتیں پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں.

    واضح رہے کہ آج یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ وہ عوامی طاقت سے عوام دشمنوں کے خلاف جدوجہد کریں گے.

    اس موقع پر انھوں‌نے پی ٹی آئی حکومت کو بھی آڑے ہاتھ لیا.

  • عوامی طاقت سے عوام دشمن قوتوں کا مقابلہ کروں گا: بلاول بھٹو

    عوامی طاقت سے عوام دشمن قوتوں کا مقابلہ کروں گا: بلاول بھٹو

    سکھر:  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نے کہا ہے کہ عوامی طاقت سے  عوام دشمن قوتوں کامقابلہ کروں گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن بہت اہم ہے، 51 سال پہلے لاہور میں نئی صبح کاآغاز ہوا تھا، شہید بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا اور پاکستان میں ایک نئی سیاسی فکر نے جنم لیا.

    [bs-quote quote=”قیادت سیکھنی ہے تو شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو سے سیکھیں.” style=”style-7″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو زرداری”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ اسلام ہمارا دین، جمہوریت، سوشل ازم ہماری معیشت اور عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارےاپنوں نے جو آگ لگائی تھی، آج وہ ہرگھر تک پہنچ گئی ہے، ہمیں اس آگ کوبجھانا اور ملک کو بچانا ہے، ہمارےبہادر  جوانوں کی قربانی کس کے لئے تھی، ہم امن کے لیے کوشش کرتے ہیں، مگر  بھارت کی طرف سے بھی کوئی مثبت جواب آنا چاہیے۔


    مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے


    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مقابلہ ہمیشہ غیرجمہوری قوتوں کے ساتھ ہوتا ہے، لیڈرعوام سے کیے وعدوں پرکھڑارہتا ہے، لیڈروعدوں کے لئے لڑتا ہے، مرتا اور کٹتا رہتا ہے.

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لیڈر شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی طرح ہوتا ہے، قیادت سیکھنی ہے تو شہید بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو سے سیکھیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 18 ویں ترمیم کے خاتمے کی بھرپور مخالفت کرے گی، سندھ کے بڑے شہر آج بھی اندھیرےمیں ڈوبے ہوئے ہیں، ہم بے نظیر کے سیاسی نظریات کواپنی سیاست کا محوربنائیں گے، جمہوریت پسندوں‌کو پیپلز پارٹی کا ساتھ دینا پڑے گا،عوام کی طاقت سےان عوام دشمن قوتوں کامقابلہ کروں گا.

  • نانا اور والدہ  کے اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا،بلاول بھٹو

    نانا اور والدہ کے اہداف کے حصول کیلئے جدوجہد کرتا رہوں گا،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نانا اور والدہ کے اہداف کے حصول کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا، پیپلزپارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے، شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی کے51 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا نانا اور والدہ کے اہداف کے حصول کے لئے جدوجہد کرتا رہوں گا، دونوں عظیم رہنماؤں کے وارث پارٹی کی تنظیم، جیالے ہیں، شہید نانا اور والدہ کے فلسفے کی پیروی کرتے رہیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قیادت، عہدیدار، جیالے مقصد کی خاطر سخت محنت کے لیے تیار ہیں، پارٹی رہنما و جیالے اپنی ثابت قدمی کا ثبوت پیش کر چکے، ان کا کردار ، خدمات اور قربانیاں تاریخ میں لکھی جائیں گی، جبرکی قوتوں کے خلاف جدوجہد بہت جلد بارآور ہوگی۔

    [bs-quote quote=”شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہے ہیں” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    چیئرمین پی پی نے کہا پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کی مضبوطی چاہتی ہے، پارلیمان کی بالادستی کے لیے سرگرم عمل رہیں گے، قانون کی عملداری کے لیے بھی جدوجہد کرتے رہیں گے، 1973 کا دستور دیا، نیوکلیئر پروگرام سے ملک کو ناقبلِ تسخیر بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ زخم خوردہ پاکستان کا مداوا کیا، بھارت کو شملہ معاہدے پر مجبور کیا، صوبوں کو خود مختاری دی، پارلیمان و صوبوں کو اختیارات منتقل کیے، پارٹی قیادت نے پارلیمان کو مکمل بااختیار بنایا اور کے پی ، گلگت بلتستان نے پارٹی کے دور حکومت میں پہچان حاصل کی۔

    بلاول بھٹو نے کہا اسی دور میں پہلی بار کسانوں کو فصلوں کے مناسب نرخ ملنا شروع ہوئے، مضبوط جمہوریت کے لیے پارٹی کی جدوجہد پر کوئی سوال نہیں،  شکست ان کا مقدر ہے، جو جمہوریت، پارلیمان کی بالادستی کے خلاف کام کر رہےہیں۔

    شہیدبھٹواورمحترمہ شہیدکافلسفہ مشعل راہ ہے، آصف زرداری


    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف زرداری نے یوم تاسیس  کے موقع پر اپنے پیغام  میں کہا پاکستان پیپلزپارٹی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے، استحصالی قوتوں کو شکست تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ  شہید بھٹو اور محترمہ شہید کا فلسفہ مشعل راہ ہے، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس سوچ سے لڑائی ہے، جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔

    سابق صدر نے کہا  1973 کے آئین کو بحال کرکے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی،  پیپلزپارٹی نے صوبوں کو خود مختاری دی۔

    مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کا 51واں یوم تاسیس، تیاریاں مکمل، بلاول بھٹو خطاب کریں گے

    خیال رہے پیپلز پارٹی کے قیام کو پچاس سال مکمل ہوچکے ہیں، پانچ بار پاکستان پر حکومت کرنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی جماعت آج اپنا اکیاون واں یوم تاسیس منارہی ہے۔

     پیپلزپارٹی کے 51ویں یوم تاسیس پر سکھر میں تاریخی پاور شو کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، بلاول بھٹو اور آصف زرداری یوم تاسیس پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

  • پیپلزپارٹی کے صدر کی تحریک انصاف میں شمولیت

    پیپلزپارٹی کے صدر کی تحریک انصاف میں شمولیت

    مانسہرہ: سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی ہزارہ بیلٹ کے ڈویژنل صدر سید احمد شاہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی کی سید احمد شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا۔

    سید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ’ذوالفقار علی بھٹو کے بعد پاکستان کو کوئی لیڈر ملا تو وہ عمران خان ہے‘۔

    اس موقع پر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ’سید احمد شاہ کی شمولیت سے مانسہرہ میں تحریک انصاف کی پوزیشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی‘۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سید احمد شاہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ کر ہی کامیابی حاصل کریں گے۔

    تحریک انصاف کے کارکنان نے سید احمد شاہ کو شمولیت پر مبارک باد کی۔

    یاد رہے کہ سید احمد شاہ پیپلزپارٹی ہزارہ ڈویژن کے صدر کی حیثیت سے بھی کام کرچکے ہیں، اُن کو عام انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • حکومت کو ختم نہیں کریں گے، کام کرنے کا موقع دیں گے، خورشید شاہ

    حکومت کو ختم نہیں کریں گے، کام کرنے کا موقع دیں گے، خورشید شاہ

    سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت نہیں، ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی چاہئے، حکومت کو ختم نہیں کریں گے، کام کرنے کا موقع دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، خورشید شاہ نے کہا کہ گالم گلوچ کی نہیں، 22 کروڑ عوام کی ترقی کی سیاست کررہے ہیں، ملک میں سیاست و جمہوریت کی بنیاد بھٹو نے ڈالی، ذوالفقار بھٹو نے ملک کو آمریت سے آزاد کیا۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ روشنیوں کی تلاش میں قربانیاں دے کر آگے بڑھ رہے ہیں، عوام کی ترقی کے لیے دشمن بھی کچھ کرے گا تو اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، بلاول کی قیادت میں وہی سیاست کرنا چاہتے ہیں جو بی بی اور بھٹو نے کی۔

    [bs-quote quote=”الیکشن پر خدشات تھے مگر جمہوری حکومت آمریت سے لاکھ درجہ بہتر ہے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”خورشید شاہ”][/bs-quote]

    پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ افہام و تفہیم سے مسائل کا حل چاہتے ہیں لڑائیوں سے نہیں، پاکستان کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، کسی سپر طاقت کی کٹھ پتھلی نہیں بننا چاہتے، عوامی ایجنڈے پر چلنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہندو، مسیحی اور سکھ برادری کو پیپلزپارٹی اپنا حصہ سمجھتی ہے، ہندو برادری کے دوستوں کو دیوالی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ عوام کو خوشحالی، ترقی اور روزگار دیا جائے، کسی اور ملک کے ایجنڈے پر کام نہیں کرنا چاہتے، ہم جھگڑے نہیں ملک کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے، الیکشن پر خدشات تھے مگر جمہوری حکومت آمریت سے لاکھ درجہ بہتر ہے، دعا ہے کہ دنیا میں روشنی پھیلے اور اندھیرے ختم ہوں۔

  • ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے بہتر تعلقات کو اعتماد کی بحالی سے مشروط کردیا

    ن لیگ نے پیپلزپارٹی سے بہتر تعلقات کو اعتماد کی بحالی سے مشروط کردیا

    اسلام آباد : ن لیگ نے پی پی سے تعلقات کو اعتماد کی بحالی سے مشروط کردیا ہے، ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے اپنی شرائط پی پی رہنماؤں تک پہنچائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان حالیہ کشمکش کے خاتمے کے لئے لیگی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کے مابین اعتماد کی بحالی کے لئے کچھ شرائط رکھی جائیں گی اور ان شرائط کو پی پی رہنماؤں تک پہنچانے کیلئے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی قیادت آصف زرداری کی جانب سے دیئے گئے حالیہ مخالفانہ بیان سے ناخوش ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان نوازشریف کو زرداری کیخلاف مقدمات کا ذمہ دار ٹھہرانے جیسے بیانات رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ ن لیگ کو آصف زرداری کی طرز سیاست پر تحفظات بھی ہیں، لیگی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ آصف علی زرداری بلوچستان حکومت گرانے اور سینیٹ الیکشن سے متعلق وضاحت دیں اور پیپلز پارٹی کی قیادت اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات میں پہل کرے۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو اکیلا چھوڑ دیا، شریف برادران کا اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ اپوزیشن میں ساتھ ہونے کے باوجود ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان دوریوں میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے، دونوں جماعتوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمان کی متوقع آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے محض اپنے وفد بھیجنے پر ہی اکتفا کیا ہے۔

  • لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہورہی ہیں‘ سعید غنی

    لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہورہی ہیں‘ سعید غنی

    حیدرآباد: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہےکہ ایک جعلی ریکٹ ہے جو جعلی طریقے سے بھرتیاں کراتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہو رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جعلی بھرتیوں کا مطلب یہ نہیں ہمارا محکمہ اس میں ملوث ہے، ایک جعلی ریکٹ ہے جو جعلی طریقے سے بھرتیاں کراتا ہے۔

    صوبائی وزیربلدیات نے کہا کہ جعلی بھرتیوں پرجوائننگ کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے، بلدیاتی اداروں کے لیے احتساب کا نظام موجود ہے۔

    سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا وہ نئے پاکستان کے مزے لیں، آئی جی اسلام آباد کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔

    جہاں غیرقانونی تعمیرات ہو رہی ہےاس کے خلاف کارروائی ہوگی‘ سعید غنی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام سے کیے تمام وعدے پورے کرے گی۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ جہاں غیرقانونی تعمیرات ہورہی ہے اس کے خلاف کارروائی ہوگی، جہاں بھی قبضے ہوئے ان میں کوتاہی اداروں کی ہے۔

  • آصف زرداری کی شہبازشریف کے ساتھ اسمبلی آمد، ملاقات کی تصدیق، ساتھ چلنے پر اتفاق

    آصف زرداری کی شہبازشریف کے ساتھ اسمبلی آمد، ملاقات کی تصدیق، ساتھ چلنے پر اتفاق

    اسلام آباد: ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں فاصلے کم ہونے لگے، شہباز شریف اور آصف زرداری ساتھ ساتھ ایوان میں پہنچے.

    تفصیلات کے مطابق صدر ن لیگ اور سابق صدر کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں آمد پر چہ میگوئیاں ہونے لگیں.دونوں رہنما مسکراتے ہوئے لابی سے اسمبلی فلور پر آئے.

     اس دوران شہباز شریف اسپیکرسےٹکراگئے، دونوں کی آمد پر اپوزیشن نے ڈیسک بجاکر استقبال کیا۔

    قبل ازیں  شریک چیئرمین پی پی پی اور  صدر مسلم لیگ ن کی پارلیمنٹ ہاؤس کی لابی میں ملاقات ہوئی، جس میں‌ پیپلزپارٹی اورن لیگ کا مل کر چلنے پر اتفاق ہوا.

    شہباز شریف اور آصف زرداری کا موقف

    بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے ملاقات اور تبادلہ خیال کی تصدیق کر دی.

    شہباز شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سے خیریت دریافت کی، اےپی سی کے حوالے سے فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا.

    پارلیمنٹ ہاؤس سے روانگی سے قبل آصف علی زرداری نے کہا کہ شہبازشریف سےملاقات ہوئی ہے، البتہ اےپی سی پرابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی.

    ویاد رہے کہ گذشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا  کہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اپوزیشن جتنے چاہے اے پی سی کر لے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

  • فواد چوہدری کی باتیں سنجیدہ نہیں ہوتیں، پیپلزپارٹی مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی: مراد علی شاہ

    فواد چوہدری کی باتیں سنجیدہ نہیں ہوتیں، پیپلزپارٹی مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی: مراد علی شاہ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کی باتیں سنجیدہ نہیں ہوتیں،  پیپلزپارٹی مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی باتوں‌ کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے.

    یاد رہے کہ فواد چوہدری نے آج اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آصف زرداری سیاست دانوں کے بجائے وکلا سے ملاقاتوں کوترجیح دیں، زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکر میں ووٹ کھو چکے ہیں.

    مردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاسی رہنماہیں، سیاست دانوں سے ملتے رہیں گے، آصف زرداری عوامی آدمی ہیں، مستقبل میں بھی سیاست دانوں سے ملاقاتیں جاری رکھیں گے.

    انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں آصف زرداری کے اقدامات سے جمہوریت کو  فائدہ ہوا تھا، پیپلزپارٹی عوامی نمائندگی کرتے ہوئے مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی.

    مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن کا 31اکتوبرکواےپی سی بلانے کا امکان

    مزید پڑھیں: زرداری صاحب نوٹ کمانے کے چکرمیں ووٹ کھو چکے ہیں،فواد چوہدری

    واضح رہے کہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گذشتہ روز  مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی.

    اپوزیشن پارٹیوں نے جلد آل پارٹی کانفرنس بلانے کا بھی عندیہ دیا ہے.

  • مجھےنہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال  پورے ہوں ‘ شرجیل میمن

    مجھےنہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں ‘ شرجیل میمن

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لیے حکومت کوشش کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ معاشی صورت حال خراب ہے؟ زیادہ علم نہیں، کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی حکومت کے 5 سال پورے ہوں لیکن میری دعا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ اسکولوں میں تقریبات کے خلاف سندھ حکومت کام کر رہی ہے، تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہیں۔

    صحافی کے سوال پر پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ رکشہ ڈرائیورکے انتقال پرافسوس ہے، لیکن قوانین پر عمل ضروری ہے۔

    عمران خان نے جو وعدے کئے 30سالہ کیریئرمیں نہیں سنے، خورشید شاہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حکومت کو کام کرنے دیں، عمران خان نے جو وعدے کئے تیس سالہ کیریئرمیں نہیں سنے۔

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حکومت کوکام کرنے دیں، حکومت نے 100 دن کا کہا ہے، ہمیں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔