Tag: پیپلزپارٹی

  • حکومت یوٹرن کی ایک وزارت بنا لے: پی پی رہنما پی ٹی آئی پر برس پڑے

    حکومت یوٹرن کی ایک وزارت بنا لے: پی پی رہنما پی ٹی آئی پر برس پڑے

    کراچی:  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر  رہنما مولا بخش چانڈیو اور نفیسہ شاہ نے حکومت پر تنقید کے تیر برسا دیے.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومتی اقدامات اور بدلتے بیانات پر پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے.

    پی پی رہنما مولابخش چانڈیو نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ملکی اثاثے لوٹ سیل پرلگانے جارہی ہے، حکمرانوں کی نااہلی ملک کے لئے سنجیدہ مسائل کھڑےکررہی ہے۔

    [bs-quote quote=”جوبجٹ پاس ہوا، وہ بجٹ نہیں فنانس بل ہے: نفیسہ شاہ” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    انھوں نے سوال کیا کہ وزیراعظم ہاؤس 4 ملازمین سے کیسے چلے گا؟ یوٹرن موجودہ حکمران قیادت کی پہچان تھا، مگر اب معاملات مزید سنگین ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ دروغ گوئی موجودہ حکومت کاطرزعمل بن چکاہے، وفاقی وزرا ایک دن اعلان کرتے ہیں، دوسرے دن مکر جاتے ہیں۔


    مزید پڑھیں: یوٹرن حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کی تیاری کررہی ہے: حمزہ شہباز


    رہنماپیپلزپارٹی نفیسہ شاہ کی جانب سے بھی حکومت کو آڑے ہاتھ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل حکومت کو50 واں دن ہوجائے گا، 100 دن کےاندرحکومت کی سمت واضح ہونی چاہیے۔

    [bs-quote quote=”حکومت ملکی اثاثے لوٹ سیل پرلگانے جارہی ہے: مولا بخش چانڈیو” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا یوٹرن واضح ہورہا ہے، کل جوبجٹ پاس ہوا، وہ بجٹ نہیں فنانس بل ہے، ابھی تک ہمارابجٹ اسحاق ڈاراورمفتاح اسماعیل کاہی چل رہاہے۔

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ حکومت نے اتنے یوٹرن لیےاب گنتی بھی مشکل ہوگئی ہے، حکومت کویوٹرن کیلئےالگ وزارت بنانی چاہیے۔

  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈرہی کو ہونا چاہیے: بلاول بھٹو

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈرہی کو ہونا چاہیے: بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت پرتنقید کے تیر برسا دیے.

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزرا پارلیمنٹ میں سوالوں کے بچکانہ جوابات دے رہے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ حکومت ایسے الزامات لگا رہی ہے، جیسے آج بھی اپوزیشن میں ہو.

    پیپلزپارٹی نے واضح کیا کہ پبلک اکاؤئنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈرشہباز شریف ہی کو ہونا چاہیے، یہی طریقہ کار ہے.

    مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا پھر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر اعتراض

    یاد رہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ سے متعلق حکومت اور اپوزیشن میں شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔ ماضی میں اپوزیشن لیڈر کے پاس یہ عہدہ ہوتا تھا، البتہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اس معاملے پر اعتراض اٹھا چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں: غیر ذمہ دارانہ بیان، بلاول بھٹو کی سہیل انور سیال کو سخت وارننگ

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو مہنگائی اور منی بجٹ پرٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں بلاول بھٹو قومی اسمبلی اور آصف زرداری سیاسی رابطوں کا محاذ سنبھالیں گے۔

  • سندھ کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ

    سندھ کابینہ میں ایک بار پھر توسیع کا فیصلہ

    کراچی: پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ میں تیسری بار توسیع کا فیصلہ کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر سندھ کابینہ میں‌ توسیع کی جارہی ہے، مزید چار وزیر  اور دو مشیروں‌ کو کابینہ میں شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے.

    اطلاعات کے مطابق متوقع وزرا میں عبدالعزیز جونیجو، میرنادر مگسی، گھنور خان ، اسران ارباب، لطف اللہ، سید مرادعلی شاہ، شاہ حسین شاہ سرفہرست ہیں.

    کابینہ میں دو مشیر بھی شامل کیے جائیں گے، مشیروں کے لئے نثار کھوڑو  اور  اعجازجکھرانی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے.


    سندھ کابینہ میں مزید 10 وزرا شامل کرنے کا فیصلہ


    سندھ اسمبلی ارکان کومعاون خصوصی بنانے پربھی مشاورت جاری ہے، سندھ کابینہ کےارکان کے نام شارٹ لسٹ کرنے کے بعد باضابطہ اعلان ہوگا.

    کابینہ میں توسیع کی حتمی منظوری بلاول بھٹو زرداری دیں گے، کابینہ میں شامل نئےارکان کی حلف برداری رواں ہفتہ ہونےکا امکان ہے.

    واضح رہے کہ صوبائی حکومت کے قیام کے بعد سندھ حکومت تیسری بار کابینہ میں توسیع کر رہی ہے.

    تجزیہ کاروں کی جانب سے کابینہ میں توسیع کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ میں اضافے کی اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں۔

  • ڈاکٹرعاصم کوعلاج کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت

    ڈاکٹرعاصم کوعلاج کےلیے بیرون ملک جانے کی اجازت

    کراچی : احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

    عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹرعاصم بیمار ہیں۔

    ڈاکٹرعاصم حسین نے احتساب عدالت سے درخواست کی کہ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

    احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹرعاصم حسین 2 اکتوبر سے 30 اکتوبرتک بیرون ملک اپنا علاج کرواسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرعدالت کی جانب سے ڈاکٹرعاصم حسین کی میڈیکل رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

    ہاتھ پھیلانا چھوڑیں اور اپنی چیزیں بہتر بنائیں‘ ڈاکٹر عاصم

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ہاتھ پھیلانا چھوڑیں، اپنی چیزیں بہتر بنائیں، منی بجٹ میں ٹیکس دینے والوں کو مار دیا ہے، ملک میں ٹیکس پیئرز بڑھانے چاہئیے۔

    ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے، ٹیکس کا دائرہ کار بڑھایا جائے، خود پر انحصار کریں، عمران خان آخری آپشن ہیں۔

  • امراض قلب کا مکمل مفت علاج پیپلزپارٹی کا خصوصی ایجنڈا ہے‘ بلاول بھٹو

    امراض قلب کا مکمل مفت علاج پیپلزپارٹی کا خصوصی ایجنڈا ہے‘ بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ امراض قلب کا مکمل مفت علاج پیپلزپارٹی کا خصوصی ایجنڈا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے دل کے امراض سے بچاﺅ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ مختلف این آئی سی وی ڈی یونٹ حکومت سندھ کے لیے باعث فخرہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ امراض قلب کا مکمل مفت علاج پیپلزپارٹی کا خصوصی ایجنڈا ہے، حکومت سندھ نے تاحال این سی آئی وی ڈی کے 8 سینٹرقائم کیے، سہولتوں سےسندھ اوردیگرصوبوں کے افراد مستفید ہو رہے ہیں۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دل کے امراض سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’دل کا عالمی دن‘ 29 ستمبر کومنایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاوُ کے لیے شعور پیداکرنا ہے، دنیا میں لاکھوں افراد ہر سال دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

    ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور گلوکوز کا بڑھنا، تمباکو نوشی، خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا ناکافی استعمال، موٹاپا اور جسمانی مشقت کا فقدان دل کے امراض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔

    ڈاکٹرز کے مطابق ہلکی پھلکی سادہ غذا اور دن میں صرف آدھے گھنٹے کی ورزش کو معمول بنا کر دل کے بہت سے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

  • کشمیر کا مسئلہ سوائے پیپلز پارٹی کے کسی نے نہیں اٹھایا‘ خورشید شاہ

    کشمیر کا مسئلہ سوائے پیپلز پارٹی کے کسی نے نہیں اٹھایا‘ خورشید شاہ

    سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ گھربنانےکا اعلان اچھا ہے، سپورٹ کرتے ہیں مگراعلان سے کچھ نہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن حکومت کو مکمل تعاون کا یقین دلارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تعاون کی یقین دہانی کے باوجود غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جس وزیر کے جو منہ میں آرہا ہے کہے جا رہا ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ابھی تک تو کوئی تبدیلی نہیں آئی، تبدیلی آئی ہے کہ ہیلی کاپٹر کا کرایہ 50 روپے ہوگیا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سوائے پیپلز پارٹی کے کسی نے نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ جودعوے کیے اس کے لیے حکومت کو ہم وقت دے رہے ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ قرض سے پیٹرول لیا جاتا ہے، حکومت گھرکہاں سے بنا کے دے گی، مشورہ دیتے ہیں گھر کی بجائےمستحقین کو حکومت 15 لاکھ امداد فراہم کرے۔

    800 کیا ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردوں گا‘چاہے پھانسی چڑھا دو‘ خورشیدشاہ

    یاد رہے کہ دو روزقبل قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 800 کیا ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردوں گا‘چاہے پھانسی چڑھا دو۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کوروزگاردینا حکومت کی آئینی ذمے داری ہے، اگرحکومت یہ کرتی ہے تو سب کوخوشی ہوگی۔

  • اردوبولنے والوں کےخلاف نہیں، کل  جوبیان دیا تھا آج بھی اس پر قائم ہوں،سہیل انورسیال

    اردوبولنے والوں کےخلاف نہیں، کل جوبیان دیا تھا آج بھی اس پر قائم ہوں،سہیل انورسیال

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال کا کہنا ہے کہ کل جوبیان دیاتھاآج بھی اس پرقائم ہوں، میں کسی اردو بولنے والے کیخلاف نہیں ہوں، سندھ توڑنے کی جو بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی سہیل انورسیال نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کل جوبیان دیاتھاآج بھی اس پرقائم ہوں، اس سوچ کیخلاف بیان دیا تھا جو 12مئی کے پیچھے کھڑی ہے۔

    سہیل انورسیال کا کہنا تھا کہ میری تقریرمحمدحسین کی تقریرکے بعد کی تھی، میں کسی اردو بولنے والے کیخلاف نہیں ہوں، سندھ توڑنے کی جو بات کرے گا ہم اس کے خلاف ہیں۔

    https://youtu.be/5jKyk0WZoJU

    انھوں نے کہا کہ شہیدوں کی پارٹی سے وابستہ ہوں ، فخر ہے اردو بولنے والے اور سندھی بولنے والے بھائی بھائی ہیں۔

    مزید پڑھیں : سہیل انورسیال کی مہاجروں سے متعلق اشتعال انگیز تقریر

    یاد رہے گذشتہ روز سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال نے سندھ اسمبلی میں اشتعال انگیز تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان سے آنے والوں کو ہم پال رہے ہیں، ان لوگوں کو ہم نے پناہ دی، ان کو گھر، زمینیں اور اناج دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں جن کو پناہ دی، آج وہ ہی سندھ کے خلاف باتیں کررہے ہیں، ان کے بھگوڑے لیڈر نے پاکستان کے خلاف تقریریں کیں، پہلے خود کو پاکستانی اورسندھی تسلیم کریں، پھر تنقید کریں۔

    پی پی رہنما نے کہا تھا کہ مہاجر کوئی نہیں جو یہاں رہ کر یہاں کا کھاتا ہے، وہ سندھی ہے، کوئی سندھ کو توڑنے اور کالاباغ ڈیم کی بات کرے گا تو ہم مرنا مارنا جانتے ہیں۔

    جس کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار  نے  سہیل انور سیال کے مہاجروں سے متعلق اشتعال انگریز بیان پر ردعمل دیتے ہوئے  کہا تھا  کہ سہیل انورسیال آج شام تک اپن بیان پر معافی مانگیں، معافی نہیں مانگی تو پیر کو احتجاج کریں گے۔

  • 800 کیا ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردوں گا‘چاہے پھانسی چڑھا دو‘ خورشیدشاہ

    800 کیا ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردوں گا‘چاہے پھانسی چڑھا دو‘ خورشیدشاہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے نہ صرف لوگوں کوروزگاردیا بلکہ اسے تحفظ بھی دیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ 800 کیا ایک لاکھ لوگوں کوروزگاردوں گا‘چاہے پھانسی چڑھا دو۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ نوجوانوں کوروزگاردینا حکومت کی آئینی ذمے داری ہے، اگرحکومت یہ کرتی ہے تو سب کوخوشی ہوگی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم نے نہ صرف لوگوں کوروزگار دیا بلکہ اسے تحفظ بھی دیا، ووٹ لینا اصل چیزنہیں اصل چیزڈیلیورکرنا ہے۔پی پی پی نےتمام اداروں میں اپنےساتھیوں کا تقرر کیا ‘ فواد چوہدری

    پی پی پی نےتمام اداروں میں اپنےساتھیوں کا تقرر کیا ‘ فواد چوہدری

    واضح رہے کہ آج صبح ٹویٹرپرفواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ پی پی پی نے تمام اداروں میں اپنے ساتھیوں کا تقرر کیا۔ پی پی پی نے پی بی سی سمیت تمام اداروں کو تباہ کردیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 3 دن میں خورشیدشاہ نے 800 لوگ ریڈیو پاکستان میں رکھے، خورشید شاہ کے اقدام سے 7 کروڑکا اضافی بوجھ پڑا، پی پی پی کی وژن لیس پالیسی کا شکریہ۔

  • پی ٹی آئی حکومت کے غلط فیصلے ملک کوتباہی کی طرف لےجارہے ہیں: بلاول بھٹو

    پی ٹی آئی حکومت کے غلط فیصلے ملک کوتباہی کی طرف لےجارہے ہیں: بلاول بھٹو

    اسلام آباد:  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ناتجربے کار حکمران کی غلط پالیسیاں ملک کو نقصان پہنچا رہی ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک سلیکٹڈ وزیراعظم کے حوالے کردیا گیا.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کے غلط فیصلےملک کوتباہی کی طرف لےجارہے ہیں. کشکول توڑنے کے دعوے داروں نے چندہ مہم سے آغازکیا.

    انھوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی صرف سوشل میڈیا پربیان کی جارہی ہے، وزیراعظم کو مسئلہ کشمیر اٹھانے کے لیے اقوام متحدہ خود جانا چاہیے تھا.

    انھوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات پارلیمان کے ذریعے کرائی جائے.

    بلاول بھٹؤ کا کہنا تھا کہ ہم غیرجمہوری قوتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، 18 ویں ترمیم کوختم کرنے کی آواز وفاق کی جانب سے  آئین پر حملہ ہے، اس کے خلاف مزاحمت کریں گے، سن 73کےآئین کی شکل بگاڑنےکی کوشش پرہرسطح پراحتجاج کریں گے.


    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے نوازشریف کی رہائی کو شریف خاندان کے لئے ریلیف قرار دے دیا


    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، مگر  پیپلزپارٹی جلاؤ گھیراؤ کرکے نظام کو خطرے میں نہیں ڈال سکتی.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آمرانہ دور میں عدالتوں سےحکومت کنٹرول کرنےکی کوشش ہوتی تھی، بھٹو  اور بی بی شہیدکو انصاف نہیں ملا توعام آدمی کو کیا ملے گا.

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی تحقیقات کے مطالبے پر عمل نہیں کیاگیا، پارلیمان نے مطالبات نہ مانے، تو انصاف کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بلاوجہ ڈیم بنانے کے مخالف نہیں، سندھ اور بلوچستان بدترین خشک سالی کا شکار ہیں، مگر ڈیم متفقہ طور پر  بننے چاہییں۔

    انھوں نے نوابزادہ نصر اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی جمہوریت پسندوں کے لئے سبق ہے، وہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد رکھتے تھے، نوابزادہ نصراللہ اور پیپلزپارٹی کا قریبی تعلق تھا اور ہے.

  • عوام کو اب پاکستان پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا، خورشید شاہ

    عوام کو اب پاکستان پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا، خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کو اب پاکستان پیپلزپارٹی کا دور یاد آئے گا،ٹیکس کےنئےنظام سے لگتا ہے عمران خان کی حکومت ٹیکس لگانےکیلئے ہی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلدیاتی نظام خالصتاً صوبائی معاملہ ہے، حکومت پورے ملک میں مرضی کا بلدیاتی نظام نہیں لاسکتی۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کا اختیار صوبائی حکومتوں کے پاس ہے، وفاقی حکومت صرف پنجاب یا کے پی سے متعلق فیصلہ کرسکتی ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا عوام کو سہانے خواب دکھائے گئے کہ دودھ کی ندیاں بہا دیں گے، دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر پیسا واپس لاؤں گا، گیس، پٹرول و دیگر چیزوں پر ٹیکس غریب کی جیب سے نکالا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سسٹم ٹھیک کرنے کے لئے ایف بی آرچیئرمین پارلیمنٹ کو لگانا چاہیے، دنیا میں سب سے کم ٹیکس ریشو پاکستان کا ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ عوام کو اب پاکستان پیپلزپارٹی کا دوریادآئےگا، پیپلزپارٹی نے کبھی غریب کے استعمال کی چیزیں مہنگی نہیں کیں، منی بجٹ دیکھ کر لگتا ہےعمران خان غریبوں پر ٹیکس لگانے آئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے جو وعدے کئے 30سالہ کیریئرمیں نہیں سنے، خورشید شاہ

    یاد رہے چند روز قبل پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حکومت کو کام کرنے دیں، عمران خان نے جو وعدے کئے تیس سالہ کیریئرمیں نہیں سنے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہنا تھا ہم چاہتے ہے کہ ملک میں جمہوریت ہو، 5 سال مکمل کرنے کا سابقہ حکومت کو بھی موقع دیا تھا، موجودہ حکومت کو بھی موقع دیں گے کہ وہ اپنے وعدے پورےکرے۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت نےعوام سےکیے وعدےپورے نہ کیے تو احتجاج کرینگے، 50 لاکھ گھروں کیلئے 5 ہزار کھرب کی رقم چاہیے۔