Tag: پیپلزپارٹی

  • متفقہ صدارتی امیدوار لانے کے لیے اپوزیشن نے کوششیں تیز کر دیں

    متفقہ صدارتی امیدوار لانے کے لیے اپوزیشن نے کوششیں تیز کر دیں

    لاہور: مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کے لیے اپوزیشن نے کوششیں تیز کر دیں، لاہور میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے وفد کی اہم ملاقات ہوئی.

    تفصیلات کے مطابق خورشیدشاہ اوررضاربانی نے ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف سے ملاقات کی.

    دونوں جماعتوں‌ کے رہنماؤں نے صدارتی انتخابات سے متعلق مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا. ملاقات میں احسن اقبال،ایازصادق اوررانا تنویر نے بھی شرکت کی.

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی نے چوہدری اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا، مگر مسلم لیگ ن کو پیپلز پارٹی کے امیدوار پر شدید تحفظات تھے.

    اپوزیشن چاہتی ہےصدارتی انتخاب کے لئےمتفقہ امیدوارلایاجائے:‌احسن اقبال

    بعد ازاں رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن صدارتی انتخاب کے لئے متفقہ امیدوار لانا چاہتی ہے۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوگا، توقع ہے کہ مثبت نتیجہ سامنے آئے گا۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابربھی کہہ چکے ہیں کہ اعتزاز احسن حتمی امیدوارنہیں۔

    صدارتی امیدوارکےحوالےسےقیاس آرائیوں سےگریز کیا جائے، اپوزیشن اگریکجا نہ ہوئی توحکمران جماعت کوفائدہ ہوگا.

    یاد رہے کہ حکمران جماعت کی جانب سے عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

  • عمران خان ملک سےباہرلےجایا گیا پیسہ واپس لائیں گےتوویلکم کریں گے‘مرادعلی شاہ

    عمران خان ملک سےباہرلےجایا گیا پیسہ واپس لائیں گےتوویلکم کریں گے‘مرادعلی شاہ

    لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مفاد ہرچیزپرمقدم ہے، وفاقی حکومت کوہماری مدد کی ضرورت ہوگی ان کے ساتھ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوامی کی خدمت کی بات ہوگی تو وفاقی حکومت کے ساتھ ہوں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ہیلتھ، ایجوکیشن اور پانی کے مسائل پرکام کریں گے، پولیس کے ایشوز بہت زیادہ ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کیاعمران خان وزیراعظم ہاؤس کے سارےملازمین کونکال دیں گے، انہوں نے خطاب توکردیا اب دیکھتے ہیں عمل کتنا ہوتا ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک سے باہرلے جایا گیا پیسہ واپس لائیں گے توویلکم کریں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پہلے کے تجربات تلخ رہے، امید ہے اب بہتری آئے گی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے سندھ کے مسائل کے حل کے لیے تعاون نہیں کیا تھا، نوازشریف، شاہدخاقان اپنے وعدے وفا نہ کرسکے۔

    منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنائیں گے‘ عمران خان

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک گھنٹہ اور 9 منٹ طویل خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنائیں گے۔

  • اعتزاز احسن جیسا قابل رہنما ہی پاکستان کا صدر ہونا چاہئے، آصف زرداری

    اعتزاز احسن جیسا قابل رہنما ہی پاکستان کا صدر ہونا چاہئے، آصف زرداری

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن صدر کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے، اعتزاز احسن جیسا قابل رہنما ہی پاکستان کا صدر ہونا چاہئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعتزاز احسن، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں صدارتی انتخابات سے متعلق پارٹی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن صدر کے لیے اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے، دوسری جماعتوں سے اعتزاز احسن کے لیے حمایت لیں گے۔

    آصف زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم کے انتخاب میں پیپلزپارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی، شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں، اعتزاز احسن جیسا قابل رہنما ہی ملک کا صدر بننا چاہئے۔

    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا

    واضح رہے کہ پی پی کے چیئرمین اور آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دی جبکہ خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ کو مسلم لیگ ن سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما جلد سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر کے اپنے امیدوار کی حمایت مانگیں گے۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف نے صدراتی انتخاب کے لیے ڈاکٹر عارف علوی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

    خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین کے عہدے کی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہورہی ہے، اُس سے قبل نئے صدر کے انتخاب کے لیے 4 ستمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

  • پیپلزپارٹی کا قائد ایوان پنجاب کے انتخاب میں لاتعلق رہنے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا قائد ایوان پنجاب کے انتخاب میں لاتعلق رہنے کا فیصلہ

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے قائدایوان پنجاب کےانتخاب میں لاتعلق رہنےکافیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں لاتعلق رہے گی اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لے گی۔

    پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنما حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب میں ووٹ نہیں دے گی۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ ہمارے نزدیک ایک سکےکے دورخ ہیں، ہمارے لیے وہ یکساں ہیں۔

    مزید پڑھیں: عمران خان نے سردارعثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارےارکان ایوان میں موجودہوں گے، البتہ وہ ووٹنگ کے عمل میں  حصہ نہیں رہیں  گے۔

    رہنماپیپلزپارحسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اسپیکرکے انتخاب میں پیپلزپارٹی کے دو ارکان نے ووٹ دیاتھا، یہ عمل پارٹی کے  فیصلے کے خلاف تھا۔ اس خلاف ورزی پر نبیل رئیس ،غضنفرکوشوکازجاری کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے پی ٹی آئی کے عثمان بزدار اور مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کے درمیان مقابلہ ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے منصب پر پی ٹی آئی کے نامزد کردہ امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔

  • اسپیکرقومی اسمبلی کے لیے خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    اسپیکرقومی اسمبلی کے لیے خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

    اسلام آباد : اسپیکرقومی اسمبلی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سید خورشید شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اسپیکرقومی اسمبلی کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی کے خورشید شاہ کے تجویز کنندگان میں ان کے دوست سید نوید قمر، رمیش لعل، شازیہ ثوبیہ، مسرت مہیسر اور شاہدہ رحمانی شامل ہیں۔

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 25 سال سے پارلیمنٹ میں ہوں اور جتنے اراکین پارلیمنٹ میں آرہے ہیں سب سے اچھا تعلق ہے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ساری سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کے لیے بات کی ہے۔

    اسپیکرشپ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اسد قیصر اور متحدہ اپوزیشن کے خورشید شاہ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بلوچستان سے رکن نامزد

    خیال رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکرقومی اسمبلی کے لیے اسد قیصراور ڈپٹی اسپیکر کے لیے قاسم سوری نے اپنے کاغذات نامزدگی سیکریٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کرائے تھے۔

    واضح رہے کہ کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکروڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

  • پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ کو نامزد کر دیا

    پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ کو نامزد کر دیا

    کراچی: پیپلزپارٹی نے سندھ میں حکومت بنانے کی تیاری مکمل کرلی، وزیر اعلیٰ کا نام سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں‌حکومت سازی سے متعلق فیصلے کیے گئے.

    پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کے لئے مراد علی شاہ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے.

    پیپلزپارٹی کی جانب سے آغا سراج درانی اسپیکراور ریحانہ لغاری ڈپٹی اسپیکر کی امیدوارہوں گی. یہ فیصلے آج بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کیے گئے.

    واضح رہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی اکثریت میں‌ ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے.


    مراد علی شاہ کے دوبارہ وزیرِ اعلیٰ بننے کا امکان، اپوزیشن لیڈر کے لیے فردوس شمیم کا نام فائنل


    سندھ میں‌ اپوزیشن منقسم ہے، جی ڈی آئی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، جب کہ عمران خان کی وفاق میں‌حمایت کرنے والی ایم کیو ایم پارٹی کی صوبائی قیادت سے نالاں دکھائی دیتی ہے.

    یاد رہے کہ الیکشن کے فوری بعد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں یہ اشارہ کیا تھا کہ مراد علی شاہ ہی بہ طور وزیراعلیٰ ذمے داریاں نبھائیں گے.

  • چوہدری نثار نے جومیرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی‘ ڈاکٹرعاصم

    چوہدری نثار نے جومیرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی‘ ڈاکٹرعاصم

    کراچی : سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے باہرپیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ چوہدری نثار نےجو میرے ساتھ کیا ان کومیری بد دعا لگی، آج ان کا حشردیکھیں۔

    ڈاکٹرعاصم حیسن کا کہنا تھا کہ متحد ہوکر قوم کی حفاظت کے بہت سے اقدام اٹھانے ہوں گے، ہمیں وہ کام بھی کرنے ہوں گے جواچھے نہیں لگتے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں فرٹیلائزر سیکٹرمیں 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ شعیب سلیم کو پیش کیا گیا۔

    احتساب عدالت نے گواہ شعیب سلیم کے بیان پرجرح مکمل ہونے کے بعد ریفرنس کے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی تھی۔

    یاد رہے کہ 7 مئی 2016 کو احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگرملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین کو 26 اگست 2015 کو حراست میں لیا گیا تھا اور 27 اگست کو رینجرز نے انہیں دہشت گردوں کے علاج کے الزام میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

  • اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے ،پرویز اشرف

    اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے ،پرویز اشرف

    لاہور : پیپلز پا رٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں، عمران خان کے پاس اکثریت ہے تو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے سنجیدہ سیاست کا مظاہرہ کیا ، بلاول بھٹونے کہا ہمیں پارلیمان کے فروغ سے نہیں ہٹنا چاہیے، جماعتوں کو قائل کیا کہ پارلیمان میں جائیں۔

    راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا تحفظ چاہتےہیں ا یسا قدم نہیں کہ جمہوریت کونقصان پہنچے ، اقتدار اسی کے پاس ہو جس کوعوام چاہیں ، عمران خان کو بھی موقع ملنا چاہیے۔

    انھوں نے کہا درجہ چہارم کے لوگوں کو ملازمتیں قانون کے مطابق دی تھیں، عمران خان کےپاس اکثریت ہے تو حکومت بنانے کا موقع ملنا چاہیے، اکثریتی جماعت کو حکومت نہ بنانے دینے کو کوئی پسند نہیں کرتا۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا اپوزیشن جماعتیں کا اقتدار اپنے ہی درمیان رکھنے کا تاثر غلط ہے، انتخابات پرجیتنے والوں سمیت سب نے اعتراضات اٹھائے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوئے ، میرے اور نواز شریف کے نیب کیس کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

  • کراچی ائیرپورٹ پرپی پی رہنمانبیل گبول اورشہری کےدرمیان جھگڑا

    کراچی ائیرپورٹ پرپی پی رہنمانبیل گبول اورشہری کےدرمیان جھگڑا

    کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول اور شہری کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر پی پی رہنما نے شہری کودھکا دے کرگرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپی پی رہنما نیبل گبول اور شہری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے شہری کو دھکا دیا جس پروہ زمین پرجاگرا، اس دوران شہریوں نے واقعے کی ویڈیو بنالی۔

    شہریوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ مسافرپولیس کو بلاتا رہا لیکن کوئی اس کی مدد کو نہ آیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جھگڑے سے متعلق ایئرپورٹ تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا جبکہ نبیل گبول یا مسافر نے بھی کارروائی کے لیے درخواست نہیں دی۔

  • پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں‌ کو حلف اٹھانے پر راضی کر لیا، جنگ پارلیمنٹ میں لڑنے کا عزم

    پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں‌ کو حلف اٹھانے پر راضی کر لیا، جنگ پارلیمنٹ میں لڑنے کا عزم

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے تمام بڑی جماعتوں‌ کو حلف اٹھانے پر راضی کر لیا، جنگ پارلیمنٹ میں‌ لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق تمام بڑی جماعتیں‌ حلف اٹھانے پر راضی ہوگئیں. یہ فیصلہ پیپلزپارٹی کے وفد کی شہباز شریف سے ملاقات میں‌ کیا گیا.

    اس اہم ترین ملاقات میں‌ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان، سعدرفیق، ایازصادق اوردیگر نے شرکت کی، اجلاس میں تمام جماعتوں کاپارلیمنٹ جانےپر اتفاق کیا، تاکہ سیاسی جنگ جمہوری انداز میں‌ لڑی جاسکے.

    ذرایع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی نے ایم ایم اے اور ن لیگ کو حلف اٹھانے پر قائم کر لیا، پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ لڑائی پارلیمنٹ میں رہتےہوئے لڑی جائے.

    جماعت اسلامی نے حلف نہ لینے کی فضل الرحمان کی تجویز مسترد کردی

    یاد رہے کہ جماعت اسلامی بھی حلف نہ لینے کی فضل الرحمان کی تجویزمسترد کرچکی ہے.

    امیر جماعت اسلامی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئی حکومت کو کام کرنے دینا چاہیے، پارلیمنٹ میں جاکرمضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے.

    انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ جمہوریت کے لئےجدوجہد کی ہے، نئی حکومت کےاچھے کاموں کی تعریف کریں گے.


    ہمارے نمبر پورے ہیں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آچکے ہیں: شاہ محمود قریشی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔