Tag: پیپلزپارٹی

  • پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان’’تلوار‘‘دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ

    پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان’’تلوار‘‘دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پرانے انتخابی نشان’’تلوار‘‘حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، الیکشن کمیشن نے تلوار کے نشان کو انتخابی فہرست میں بحال کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے اگلے عام انتخابات میں انتخابی نشان تیر کے بجائے تلوار سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں باقاعدہ درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔

    پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے انتخابی نشان تلوار کیلئے درخواست جمع کرادی، مذکورہ درخواست پر کل الیکشن کمیشن میں باقاعدہ سماعت ہوگی۔

    یاد رہے کہ تقریباً چالیس سال قبل ذوالفقارعلی بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی کا انتخابی نشان تلوار تھا، پیپلزپارٹی نے1970اور1977میں تلوار کے نشان پر ہی الیکشن لڑا تھا۔

    بعد ازاں تلوار کا نشان انتخابی فہرست سے ہی خارج کردیا گیا تھا، اب الیکشن کمیشن نے تلوار کا یہ نشان دوبارہ بحال کردیا ہے۔
    پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو کے بعد تیر کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے، تیر پر کئی نعرے اور پارٹی ترانے جیالوں میں بہت مقبول ہوئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی دیگر بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن شیر، پاکستان تحریک انصاف بلے اور متحدہ قومی موومنٹ پتنگ کے نشان سے ہی الیکشن لڑیں گی۔

    اس بار الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کیلئے نشانات کی جو فہرست  تیار کی ہے اس میں سیاسی جماعتوں کے لیے 330 انتخابی نشان رکھے گئے ہیں۔

    مذکورہ فہرست میں پہلی مرتبہ انگریزی کے چھ حروف تہجی بھی شامل کیے گئے ہیں، ان چھ حروف تہجی میں اے، بی ، جی، کے، پی اور ایس شامل ہیں، اس کے علاوہ  انتخابی نشانات میں چمچ اور جوتا بھی فہرست کا حصہ ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے ،شرجیل میمن

    سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے ،شرجیل میمن

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، سندھ بچانے کے لیے لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو  تیار  ہیں، شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں ،صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کا 5 سال کا دور حکومت کیسا رہا؟

    جس پر  شرجیل میمن نے کہا کہ جب وہ عوام کے پاس جائیں گے تو عوام فیصلہ کریں گے، شفاف انتخابات ہوں گے تو  پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

    صحافی نے سوال کیا کہ اب سیاست باتوں سے نکل کر ہاتھوں تک پہنچ گئی ہے کیا کہیں گے، پی پی رہنما کا جواب میں کہنا تھا کہ جب دلیلیں ختم ہو جاتی ہیں تو ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے۔

    دانیال عزیز کو  تھپڑ  مارنے کے واقعے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جو نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے، زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کو شاباشی دی۔

    صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ سندھ میں نئے صوبے کی باتیں چل رہی ہیں؟ تو شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کوکسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، سندھ بچانے کےلیےلوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، جب تک سندھ کےغیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ تقسیم نہیں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بے نظیر بھٹو کی طاقت بننے والے کارکن اب میری طاقت ہیں: بلاول بھٹو

    بے نظیر بھٹو کی طاقت بننے والے کارکن اب میری طاقت ہیں: بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کارکن ہی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی طاقت تھے اور اب یہ میری طاقت ہیں.

    ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں جنوبی پنجاب کےمختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر کیا. انھوں نے کہا کہ کارکن ہی پارٹی کی اصل قوت ہیں.

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں، اس ضمن میں‌ بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب کے سیاسی وفود سے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال اورانتخابات کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا.

    اس موقع پر انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کھوکھلے نعروں اورجھوٹے دعوؤں سے تبدیلی نہیں آسکتی.

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مزدور کسان معاشی طور پر مستحکم ہوں گے، تو ملک ترقی کرے گا، اس کے بنا ترقی خواب ہے۔

    ان ملاقاتوں میں میں سینیٹرفرحت اللہ بابر، نیئربخاری، قمرزمان کائرہ بھی موجود تھے. اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی عمل میں پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو ساتھ رکھیں، یہی ہماری طاقت ہیں.

    یاد رہے کہ اس وقت جنوبی پنجاب سیاسی سرگرمیوں کا گڑھ بن چکا ہے، ن لیگ سے الگ ہو کر بننے والا جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اب پی ٹی آئی میں‌ ضم ہوچکا ہے.


    نظریاتی ہونا میاں صاحب کا جھوٹ ہے، عمران کو عوام کے مسائل کا علم نہیں: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ناکام خارجہ پالیسی کےباعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہیں کرسکا: پیپلزپارٹی

    ناکام خارجہ پالیسی کےباعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہیں کرسکا: پیپلزپارٹی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی مؤقف دنیا میں جگہ حاصل نہ کرسکا.

    تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس میں‌ پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری نے کی، جس میں‌ سیاسی صورتحال، اسرائیلی بربریت اور فاٹا کے انضام کے معاملے پرغور کیا گیا.

    پیپلزپارٹی کے اس اجلاس میں‌ نواز شریف کے حالیہ بیان کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقعے پر شرکا نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چار سال تک وزیرخارجہ مقررنہ کر کے سفارتی طورپر پاکستان کو دیگر ممالک کے لیے ناقابل رسائی رکھا، ناکام خارجہ پالیسی کے باعث پاکستانی مؤقف دنیا تک نہیں‌ پہنچا.

    اجلاس میں اسرائیلی فورسزکے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اورعالمی برادری سے نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    اجلاس میں اعلیٰ قیادت نے پی پی پی اراکین کو فاٹا انضمام سے متعلق قانون سازی میں کردار ادا کرنے کی ہدایت کی.

    اس اہم اجلاس میں فریال تالپور، شیری رحمان، خورشید شاہ، قائم علی شاہ، نثارکھوڑو، مراد علی شاہ، نوید قم، منظور وسان، وقار مہدی اور سعید غنی نے شرکت کی.


    نواز شریف کا متنازع بیان، پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم سے وضاحت مانگ لی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان دنیا میں تنہا ہے توذمے دار نواز شریف ہیں‘ مولابخش چانڈیو

    پاکستان دنیا میں تنہا ہے توذمے دار نواز شریف ہیں‘ مولابخش چانڈیو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بن کرملکی معاملات نہیں ذاتی کاروبارچلاتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولانا بخش چانڈیو نے نوازشریف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے آج خود ہی اعتراف جرم کرلیا ہے۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی ہی جماعت کی حکومت کوبھی چارج شیٹ کیا، وہ روزقوم سے مذاق کر رہے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہے تو ذمے دار نواز شریف ہیں، نوازشریف بتائیں 4 سال تک وزیر خارجہ کیوں نہ مقرر کیا۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت شریف خاندان کی لوٹی دولت بچانے میں لگی ہے، لیگی حکومت کی اندورنی معاملات پر توجہ ہے نہ خارجہ امور پر توجہ ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کس سے گلہ کررہے ہیں، ملک کوتنہا انہوں نے خود کیا، جاتی امرا کے گرد گھومتی پالیسیوں نے وفاق کو بھی کمزور کیا۔

    مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف خوداعتراف کریں کہ ملک تنہا ہوچکا تو سوچیں حالات کیا ہیں، نواز شریف جس خارجہ پالیسی کا کریڈٹ لیتے رہے آج اسے ناکام قراردے دیا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 4 سال تو وزارت خارجہ میاں صاحب کے پاس رہی، قوم کوسچ بتائیں، قوم حیران نہ ہو جلد نواز شریف معاشی ناکامیوں کا بھی اعتراف کریں گے۔

    نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کر دیا

    خیال رہے کہ آج صبح احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہم تنہا ہوچکے ہیں، کون سا ملک آج ہمارے ساتھ ہے؟، اب پتہ لگنا چاہیےکہ ملک کواس نہج پرکس نے پہنچایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے جلسے میں دلہن کی انٹری

    پیپلزپارٹی کے جلسے میں دلہن کی انٹری

    کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والی مسیح خاتون اپنی شادی چھوڑ کر بلاول بھٹو کی تقریر سننے باغ جناح پہنچ گئی۔ نمائندہ اے آر وائی ارباب چانڈیو کے مطابق ملیر کی رہائشی ریما یوسف کا تعلق پیپلزپارٹی کے اقلیتی ونگ سے ہے اور وہ عرصہ دراز سے جیالی ہیں۔

    دلہن کا کہنا تھا کہ دیرینہ خواہش تھی کہ شادی سے پہلے بلاول کا خطاب سنوں اور آج یہ پوری ہونے جارہی ہے، اب تقریر کے بعد ہی رخصتی کی تقریب ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی آج باغِ جناح گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی

    پیپلزپارٹی آج باغِ جناح گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی

    کراچی : پییلزپارٹی آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے باغِ جناح گراؤنڈ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے۔

    پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسہ گاہ میں 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی رات گئے کارکنوں کا جوش بڑھانے کے لیے باغ جناح پہنچے اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج باغِ جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے متعلق کہا کہ آج کا جلسہ شہید بینظیر بھٹوکے جلسے کی یادہ تازہ کردے گا۔

    کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 8 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں 12 مئی کو جلسہ کرنے کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    بعدازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے امن کے لیے عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی جیتی تو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے، بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی جیتی تو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے، بلاول بھٹو

    لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جیتی تو جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنائیں گے، نوازشریف اپنے مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ خلائی خلوق سے متعلق نوازشریف نے جو کہنا ہے وہ صاف صاف کہیں، نظریاتی سیاست کرنی ہے تو ذاتی مفادات کی سیاست نہیں چلے گی۔

    بلاول بھٹوزرداری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے پرامید ہوں کہ عوام ہمیں منتخب کریں گے، انشاءاللہ اگلی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی.

    اگر ہم حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے تو ہم جنوبی پنجاب کا صوبہ بنادیں گے اور اگر اپوزیشن بینچوں پر بھی بیٹھے تو حکومت کو للکاریں گے، امید ہے پاکستان کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اب کیوں یہ صوبہ یاد آیا ؟ اس سے پہلے یہ لوگ کہاں تھے؟ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں بلائے جانے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کو اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی طلب کرسکتا ہے، جب ہم نیب میں اصلاحات چاہتے تھے تو اس وقت نوازشریف نے ہماری مخالفت کی.

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہتی رہی کہ پارلیمنٹ کو مضبوط کریں، پارلیمنٹ کمزور ہے تو جمہوریت بھی کمزور ہے، سارے مسائل کا حل مضبوط جمہوریت میں ہے اور یہ کام صرف اور صرف پیپلزپارٹی ہی کرسکتی ہے کیونکہ پیپلزپارٹی ایشوز کی سیاست کرتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • الیکشن میں تاخیر ہوئی، توبہت نقصان ہوگا: خورشید شاہ

    الیکشن میں تاخیر ہوئی، توبہت نقصان ہوگا: خورشید شاہ

    سوات: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم اور حکومت کے لئے بات چیت ہوئی ہے، لیکن ابھی کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اگرہوئی، توبہت نقصان ہوگا.

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں تاخیرکی حامی نہیں ہے، اس لیے ایسے ہر فیصلے کی مخالفت کریں گی.

    انھوں‌نے عمران خان کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے، عمران خان ایک ادارے کو الیکشن میں مداخلت کا ذمے دار بتا رہے ہیں، دوسری طرف کوئی خلائی مخلوق کی بات کررہاہے، یہ کس طرح کی سیاست ہورہی ہے.

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سوات کے جلسےمیں کارکنان میں بہت جوش وخروش دیکھا، عوام کے چہروں پر خوشیاں اورنئی امیدکے آثارنظرآتے ہیں، ہم فاٹا کا پاکستان میں انضمام چاہتے ہیں، آئینی ترمیم کیلئےاپنےممبران کےووٹ کی یقین دہانی کراتا ہوں.

    یاد رہے دو روز قبل سکھر میں‌ میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ 15 مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے، سیا ست میں کوئی کسی کا آخری دشمن یا دوست نہیں ہوتا، حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اب آگے بڑھنا چاہیے۔


    15مئی تک نگراں وزیراعظم کے نام آجائیں گے‘ خورشید شاہ


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلاول بھٹو نے 12 مئی کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا، پی ٹی آئی بھی موقف سے پیچھے ہٹ گئی

    بلاول بھٹو نے 12 مئی کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا، پی ٹی آئی بھی موقف سے پیچھے ہٹ گئی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ گذشتہ رات پی ٹی آئی کا رویہ ہولناک رہا، مگر کراچی کا امن قائم رکھنے کے لیے میں‌ اپنی پارٹی سے درخواست کرتا ہوں‌ کہ جلسے کے لیے کوئی اور جگہ تلاش کی جائے.

    [bs-quote quote=”کراچی ہمارا شہر ہے، ہم کہیں‌ بھی جلسہ کرسکتے ہیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو”][/bs-quote]

    تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نو ٹویٹس میں‌ پارٹی کو حکیم سعید گراؤنڈ کی جگہ کوئی اور جگہ تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان کو جلسہ کرنے کی پیش کش کی ہے.

    انھوں نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے، ہم کہیں‌ بھی جلسہ کرسکتے ہیں.

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا رویہ ہولناک رہا، اس کے باوجود امن کے لئے پیش کش کررہا ہوں، کراچی میں ہم نے بڑی مشکل سے امن قائم کیا ہے، کراچی کا امن کسی صورت خراب ہونے نہیں دیں گے.

    انھوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کے پاس 12 مئی منانے کے لئے کیا ہے، 12مئی کو پیپلزپارٹی کے 14 کارکن شہید ہوئے تھے، شہدا کوخراج عقیدت پیش کرنےحکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ بیش ترکارکنوں کا تعلق ایسٹ سے تھا.

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے جلسے کی اجازت کے لئے قانونی تقاضے پورے کیے، تحریک انصاف نے 12 مئی کو مزار قائد پر جلسہ کرنے کا کہا تھا، پھر انھوں نے اپنا فیصلہ بدل دیا.

    انھوں نے الزام عاید کیا کہ تحریک انصاف کے کیمپ سے پی پی کارکنوں پر پتھراؤ کیا گیا، البتہ ساتھ ہی شہر کا امن قائم رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کو حکیم سعید گرائونڈ میں جلسے کی پیش کش کر دی.

    اب پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کہاں جلسہ کریں گی؟

    بلاول بھٹو زرداری کی اس پیش کش کے بعد سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلی آئی۔ پی ٹی آئی بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئی۔

    اب پیپلزپارٹی 12مئی کو باغ جناح گرؤانڈ میں جلسہ کرے گی، مزارقائد کے سامنے بلاول بھٹوخطاب کریں گے۔

    ادھر تحریک انصاف نے بلاول بھٹو کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے 12 مئی کو الہٰ دین پارک کے گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے، جس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت سینئر رہنما خطاب کریں گے۔


    عمران خان دراصل میاں صاحب کا تسلسل ہیں: بلاول بھٹو


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔