Tag: پیپلزپارٹی

  • پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کردی

    پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کردی

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا، صادق سنجرانی چیئرمین جبکہ سلیم مانڈی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی کی حمایت کا اعلان کر تے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے ہمیں اکثریت حاصل ہے، آج پہلا قدم ہے، چیئرمین بنا کر مزید اور کام بھی کریں گے۔ وفاق نے 90 فیصد بجٹ پنجاب میں خرچ کیا ہے ہم چاہتے ہیں دوسرے صوبوں کو بھی ان کا حق دیا جائے۔

    اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کا متفقہ امیدوار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کیساتھ مقابلہ کرے گا، سابق سینیٹر رضا ربانی کو پارٹی نے دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کا ٹاسک دیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ بلوچستان کے مسائل حل ہوں، اور ہم مل کر ہی ان مسائل کو حل کر سکتے ہیں۔ ہمارے اس اقدام سے بلوچستان کے عوام کے احساس محرومی کا مداوا ضرور ہو گا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بہت بڑی قربانی دے کر بلوچستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

    آصف علی زرداری نے پہلے بھی بلوچستان کیلئے بہت کام کیا ہے، اٹھارہویں ترمیم ہو یا پھر بلوچستان پیکیج جو کہ پی پی کا ایک بہت بڑا کارنامہ تھا۔

  • رضا ربانی سینئر ہیں، مگر حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی:‌ خورشید شاہ

    رضا ربانی سینئر ہیں، مگر حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی:‌ خورشید شاہ

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ذاتی رائے سے زیادہ پارٹی کی رائے کی اہمیت رکھتی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی آفر زرداری صاحب تک پہنچی ہے، رضاربانی سینئر اور اچھے سیاست داں ہیں، البتہ حتمی فیصلہ پارٹی کرے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی اکثریت اپوزیشن کو ملا کرہی بنتی ہے، پہلے بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لیا تھا، عمران خان کے بیانات سے نوازشریف مضبوط ہوں گے، محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔


    چیئرمین سینیٹ ایسا امیدوار ہو جو آئین کی بالادستی پر یقین رکھتا ہو: فاروق ستار


    ایک سوال کے جواب میں‌انھوں‌نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھ سے ابھی تک چیئرمین سینیٹ کے لئے مشورہ نہیں‌ کیا.‌ اگر پارٹی قیادت نے سینیٹ چیئرمین سے متعلق پوچھا، تومشورہ دوں گا.

    ان کا کہنا تھا کہ نگراں‌ وزیر اعظم کے انتخابات کے لیے بھی پارٹی کے دیگر ارکان مشاورت کر رہے ہیں. ہر کام تو میں نہیں کرسکتا، پارٹی سمجھتی ہے کہ میں مصروف ہوں، اس لئے کوئی دوسرا شخص یہ کام کرے. پارٹی کا فیصلہ جو بھی ہوگا وہی فائنل ہوگا.


    سپریم کورٹ کا دوہری شہریت رکھنے والے 5 نومنتخب سینٹرز کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم


    اس موقع پر انھوں‌ نے کہا کہ آج ہمیں‌ تعلیمی نظام کی جڑ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے،اس ملک کو تعلیم کی دوا دینی ہوگی، تعلیم کی سہولت خطرناک بیماریوں سے بھی لڑسکتی ہے. صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کے کارکردگی قابل تعریف ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • رضاربانی کا نام لینےکا مطلب تھا کہ اگلی ہارس ٹریڈنگ سے بچا جاسکے‘ نوازشریف

    رضاربانی کا نام لینےکا مطلب تھا کہ اگلی ہارس ٹریڈنگ سے بچا جاسکے‘ نوازشریف

    اسلام آباد : نا اہل سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ رضا ربانی کا نام بطور چیئرمین سینیٹ دینے کا مقصد ہارس ٹریڈنگ سے بچنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کا نام لینے کا مطلب یہ تھا کہ وہ موزوں آدمی ہیں، اپنا کام اچھے طریقے سے کرتے ہیں۔

    نا اہل وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق قانون سازی ہونی چاہیے، قانون سازی کے لیے ہم تمام جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلےسینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی، اب چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کے لیے ہارس ٹریڈنگ افسوس کی بات ہے۔

    نواشریف نے کہا کہ ہم سینیٹ کی اکثریت جماعت ہیں اور ہماراحق ہے کہ اپنا امیدوار دیں، مولانا فضل الرحمان ، حاصل بزنجو، محمود اچکزئی کو ملا کر اچھی تعداد بن جاتی ہے۔

    صحافی نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف سے سوال کیا کہ مولانا فضل الرحمان تو آصف علی زرداری کے دوست ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ فضل الرحمان ہمارے بھی دوست ہیں۔

    خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ضمنی ریفرنس کی سماعت کررہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی ایس7ضمنی انتخاب: پیپلزپارٹی کا امیدوارکامیاب، فنکشنل لیگ دوسرے نمبرپر

    پی ایس7ضمنی انتخاب: پیپلزپارٹی کا امیدوارکامیاب، فنکشنل لیگ دوسرے نمبرپر

    گھوٹکی : صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 7 گھوٹکی کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالباری پتافی فاتح قرار پائے ہیں، انہوں نے فنکشنل لیگ کے امیدوار عبدالمالک کو شکست دی، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 7 میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ کے بعد تمام 164پولنگ اسٹیشنز پر گنتی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔

    غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارعبدالباری پتافی 4 ہزار 114 ووٹ لے کرپہلے نمبر پر جبکہ فنکشنل لیگ کے امیدوار عبدالمالک 36 ہزار 987 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے، ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

    نہ میر جو نہ پیر جو ووٹ بینظیر جو‘‘ بلاول بھٹو زرداری’’

    پیپلزپارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبدالباری پتافی اور عوام کو مبارکبا دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ’’نہ میر جو نہ پیر جو ووٹ بینظیر جو‘‘ سیاسی یتیموں کے ٹولے کو عبرتناک شکست عوام کی فتح ہے۔

    بلاول بھٹو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ گھوٹکی ضمنی انتخاب 2018 کے انتخابات کا ٹریلر ہے، سندھ کے عوام نے عام انتخابات کا بھی فیصلہ دے دیا، فتوحات کا یہ سلسلہ اب ملک بھر میں جاری ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام مخالفین کو اپنے وزن کا پتا چل گیا، سیاسی بونے اب توبہ کریں اور خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ اب ملک میں صرف تیر چلےگا۔

    واضح رہے کہ گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 7 میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی کے علاقوں پرمشتمل ہے، حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 843  ہے، جن کے لیے 164 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔

    پیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ سمیت 7 آزاد امیدواروں نے مقابلہ میں حصہ لیا، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس اہلکاروں سمیت رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں گھوٹکی سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما سردار احمد علی خان پتافی کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

  • گھوٹکی کےحلقہ پی ایس 7 میں ضمنی انتخاب کےلیےپولنگ جاری

    گھوٹکی کےحلقہ پی ایس 7 میں ضمنی انتخاب کےلیےپولنگ جاری

    گھوٹکی : گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 7 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، حلقے میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 7 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو گئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    حلقہ پی ایس 7 میرپور ماتھیلو اور ڈہرکی کے علاقوں پرمشتمل ہے، حلقے میں پیپلزپارٹی کے باری پتافی اور فنکشنل لیگ کےمیاں مجن میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    گھوٹکی کے حلقہ پی ایس 7 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 79 ہزار 843 ہے جن کے لیے 164 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں، حلقے میں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ سمیت 7 آزاد امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں۔

    جن کے لئے 164 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیںپیپلز پارٹی اور فنکشنل لیگ سمیت 7 آزاد امیدوار میدان میں ہیں،فنکشنل لیگ کے میاں مجن اور پیپلزپارٹی کے باری پتافی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں 3500 پولیس اہلکاروں سمیت رینجرزاورپاک فوج کے جوان تعینات ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں گھوٹکی سے منتخب ہونے والے رکن سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے رہنما سردار احمد علی خان پتافی کے انتقال کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کی ہارس ٹریڈنگ نے سینیٹ الیکشن کوغیرشفاف بنادیا، فاروق ستار

    پیپلزپارٹی کی ہارس ٹریڈنگ نے سینیٹ الیکشن کوغیرشفاف بنادیا، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہارس ٹریڈنگ کر کے سینیٹ الیکشن کو غیر شفاف بنادیا، نیلام گھر سجانے کی مذمت کرتا ہوں، منحرف اراکین کےخلاف سخت کارروائی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے بیشتر اراکین کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے پرمتحدہ قومی موومنٹ کی قیادت کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔

    فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ہارس ٹریڈنگ نے آج کے الیکشن کو غیرشفاف بنادیا، ایم پی ایز کی مجبوری اور بےبسی کا فائدہ اٹھا کر انہیں یرغمال بنایا گیا، آج سینیٹ انتخابات میں جو نیلام گھر سجایا گیا ہے میں اس کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتاہوں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جو آج کررہی ہے وہ اپنے لئے خود گڑھا کھود رہے ہیں، الیکشن شفاف نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گا کہ ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لے، یہ منظر آج پاکستان کے میڈیا اوران کے کیمروں نے دیکھا۔

    ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ناصرشاہ کے کامران ٹیسوری سے متعلق بیان پر صرف یہ کہوں گا کہ ہارس ٹریڈنگ جس کا مشغلہ ہے وہ ہی ایسی بات کرسکتا ہے۔

    فاروق ستار نے پیشکش کی کہ کامران ٹیسوری کی تجوری کے گوشوارے میں پیش کرادوں گا، آصف زرداری کے گوشوارے آپ پیش کرادیں، سمندر کے قطرے کا مقابلہ سمندر سے کرینگے توشرما جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج کچھ بھی آئیں، ہارس ٹریڈنگ ختم ہونی چاہئے، اراکین کی خرید و فروخت کاسلسلہ بند کیا جائے، جن باجیوں نے وفاداری بدلی وہ ہمیں بتاتیں کہ کیا دباؤ اور وجہ تھی کہ جس کی باعث انہیں یہ قدم اٹھانا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ منحرف اراکین کے خلاف سخت کارروائی کریں گے، اگر پارٹی میں ڈسپلن نہیں تو ایسی سیاسی جماعت کو عوام میں جانے کا حق نہیں ہے، مہاجر ووٹ بینک بہت سمجھدارہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

     

  • پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد پروگریسو پارٹی ہے: بلاول بھٹو

    پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد پروگریسو پارٹی ہے: بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قرنیاں دیں، جن کی قدر کی جانی چاہیے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی بے نظیربھٹو امن کی پیامبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پیپلزپارٹی پاکستان کی واحد پروگریسو پارٹی ہے.

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے، سندھ سے ہمیشہ امن کا درس دیا جاتا ہے، سندھ میں اقلیتوں کی بڑی تعداد رہتی ہے، پیپلزپارٹی پروگریسو جماعت کی حیثیت سے ان کے حقوق کی علم بردار ہے.


    نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے: بلاول بھٹو


    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے چیئرمین کا کہان تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں‌پاکستان کا کردار اہم رہا. ہم نے بہت سی قرنیاں دیں ہیں. آج نوجوانوں میں منفی پیغام پھیلایا جا رہا ہے، ضرورت مثبت پہلوئوں‌ کو اجاگر کرنے کی ہے.


    مسلم لیگ (ن) کے عدلیہ پر حملے ناقابل برداشت ہیں: بلاول بھٹو


    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آرٹ اورکلچر سے انتہا پسندانہ سوچ کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، انتہاپسند ی کو دہشت گرد ی کی بنیاد پر پہچاننا ہوگا، تاکہ اس کا سدباب کیا جاسکے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے: بلاول بھٹو

    نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے: بلاول بھٹو

    سکھر: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خان صاحب امپائر کی انگلی کے آسرے میں اورمیاں صاحب انگلی خریدنےکے چکر میں ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر میں‌ ادارہ برائے امراض قلب کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی سیاست ملک کےمفاد میں نہیں، کسی کو مسائل کی پروا نہیں.

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے حریفوں‌ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی قتل پرآپ نے مٹھائیاں بانٹیں، سب سے زیادہ مستفید ہوئے، آپ نےعدالتوں پرآصف زرداری کی تاحیات نااہلی کے لئے دباؤ ڈالا تھا.

    انھوں نے سابق نااہل وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب، آپ کوعمرقید کی سزاہوئی تو آپ نےمعافی نامہ لکھا، ڈکٹیٹرکومعافی نامہ لکھ کرجدہ منتقل ہوگئے. واپس آنے پرآپ کی ساری سزائیں ختم کردی گئیں.

    انھوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف خاندانی حکمرانی بچانے کے لیے پورا سسٹم لپیٹنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی نے جمہوری نظام، عوام کی خوش حالی کےلئے جانیں دیں، آج عوام کے مسائل پرکوئی بات نہیں ہورہی، میاں صاحب، آپ کوکیوں نکالا، یہ عوام کےمسائل نہیں۔

    ڈرامے بازی میں ایکسپرٹ نوازشریف نے جان بوجھ کرخود کومشکل میں ڈالا ،بلاول بھٹو

    انھوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انھوں نے کے پی میں ایک بھی یونیورسٹی اور اسپتال نہیں بنایا، وہ بھتے کے طورپرمدرسےکو پیسےدے رہے ہیں. خان اور نواز شریف دونوں کا مقصد صرف اقتدار ہے. دو نام نہاد بڑی پارٹیاں اہم مسائل پربات تک نہیں کررہیں. نوازشریف اورمریم نوازکاوی آئی پی احتساب ہورہا ہے.

    نوازشریف کی مہم جوئی جمہوریت کے لئے خطرناک ہے: زرداری اور بلاول کا ردعمل

    انھوں‌ نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی ایئرلائن چلانے کے لئے ملکی ایئرلائن بیچ رہےہیں، حالات کیسے بھی ہوں ماں کا زیورنہیں بیچا کرتے، میاں صاحب کہتے ہیں کہ ووٹ کی عزت کرو، لیکن خود پارلیمنٹ نہیں آتےتھے، اب عوام کوفیصلہ کرناہےمجھےکیوں نکالاچاہئے یااسپتال چاہییں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • نوازشریف رائیونڈ کےبادشاہ اورمیں نارتھ ناظم آباد کا مکین ہوں‘ ڈاکٹرعاصم

    نوازشریف رائیونڈ کےبادشاہ اورمیں نارتھ ناظم آباد کا مکین ہوں‘ ڈاکٹرعاصم

    کراچی : پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت میں نیب کے گواہ حسین کی جانب سے دستاویزات پیش کی گئیں جس پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے اعتراض کیا کہ گواہ کی پیش کردہ دستاویزات فوٹو کاپی ہیں۔

    نیب پراسیکیوٹرنے کہا کہ تمام دستاویزات اصل ہیں، عدالت نے گواہ حسین کا بیان قلمبند کرلیا۔

    احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم نے کہا کہ میرے اوپرجعلی کیسزنوازشریف اینڈ کمپنی نے بنائے، کیسز میں کوئی ثبوت نہیں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ٹارچرسیل میں نیب دباؤ ڈالتی ہے پھرعدالت میں پیش کرتی ہے۔

    ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ نوازشریف رائیونڈ کے بادشاہ ہیں میں نارتھ ناظم آباد کامکین ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابرہونا چاہیے، جو سلوک ہمارے ساتھ ہورہا ہے ان کے ساتھ ایسا بالکل نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹرعاصم نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب نے ایک ٹارچر سیل بنایا ہوا ہے جہاں گواہوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

    یاد رہے کہ چار روز قبل پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کی تمام نشستوں پرالیکشن لڑرہے ہیں

    کراچی کی تمام نشستوں پرالیکشن لڑرہے ہیں

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف ہے، جہاں کرپشن ہورہی ہے وہاں ایکشن لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑرہے ہیں، امید ہے سینیٹ الیکشن میں اچھی کامیابی حاصل کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ روہڑی کینال کی بندش سے فصلوں کو پانی نہیں مل سکا، کرپشن کی آڑ میں ترقیاتی کاموں کو نہیں رکنا چاہیے۔

    پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے لیے سیکیورٹی فراہم کریں گے، کوشش ہے کہ شائقین کو پی ایس ایل کا اچھا میچ دیکھنے کو ملے۔


    ایم کیوایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں‘ سعید غنی


    یاد رہے کہ دو روز قبل پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جو لوگ لڑ رہے ہیں وہ بانی کے جرائم میں شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔