Tag: پیپلزپارٹی

  • عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانےکی کوشش محسوس ہورہی ہیں‘ احسن اقبال

    عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانےکی کوشش محسوس ہورہی ہیں‘ احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ریلیاں انتخابات موخرکرانے کی کوشش محسوس ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کی ریلیوں کا مقصد جمہوری طریقےسے اقتدارکی منتقلی ڈی ریل کرنا ہے۔

    وزیرداخلہ احسن اقبال نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ نئی سیٹوں کی حمایت سے پاکستان پیپلزپارٹی کا پیچھےہٹنا کیا الیکشن ملتوی کرنا ہے۔


    عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، احسن اقبال


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، پی ٹی آئی خود کرپٹ جماعتوں میں سےایک ہے،عمران خان اپنا ڈرامہ ن لیگ کےخلاف استعمال کرتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا‘ راجہ پرویز اشرف

    پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا‘ راجہ پرویز اشرف

    لاہور: سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ چار سو لوگوں کو نوکری دینے کے الزام میں میرا نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا، یہ دہرامعیار ہے۔

    راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جن پر کرپشن کے بڑے بڑے الزامات ہیں وہ آزاد ہیں، انصاف سب کےلیے ایک جیسا ہونا چاہیے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ مجھ پر بنائے جانے والے تمام مقدمات بے بنیاد ہیں اور ان مقدمات کی بنا پر میرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا۔


    احتساب کا نظام پنجاب میں کچھ اورسندھ میں کچھ اورہے‘ منظوروسان


    خیال رہے کہ چارروز قبل صوبائی وزیرتجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ احتساب صرف سیاست دانوں کا ہی نہیں سب کا ہونا چاہیے۔

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ ہم کیسز سے نہیں ڈرتے لیکن نیب کا پنجاب میں الگ اور سندھ میں الگ نظام ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی بہت جلد بڑا سیاسی دھماکہ کرنے والی ہے، آصف زرداری

    پیپلزپارٹی بہت جلد بڑا سیاسی دھماکہ کرنے والی ہے، آصف زرداری

    لاہور : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بہت جلد بڑا سیاسی دھماکہ کرنے والی ہے، ملک کی بڑی سیاسی شخصیات ہم سے رابطے میں ہیں جلد بڑے اعلانات ہوں گے، وفاق ہی نہیں پنجاب میں بھی جیالوں کی حکومت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس لاہور میں سرگودھا ڈویژن کے ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد بڑا تہلکہ مچانے والے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ملک کی اہم اور بڑی سیاسی شخصیات ہم سے رابطے میں ہیں اور عنقریب بڑے اعلانات ہوں گے، انتخابات سے پہلے پنجاب میں سیاسی فضا بدل دیں گے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ امیدوارانتخابات کی تیاری کریں، پنجاب میں بھرپور مقابلہ کرینگے، وفاق ہی نہیں پنجاب میں بھی جیالوں کی حکومت ہوگی اورآئندہ الیکشن میں ہم چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

    آصف زرداری نے پنجاب میں رہنماؤں کو سیاسی رابطے بڑھانے کا ٹاسک دے دیا، ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب کے سیاسی گھرانوں سے جلد ملاقاتیں کریں گے۔


    مزید پڑھیں: شریف خاندان کو گرفتارکیا جائے، آصف زرداری کا مطالبہ


    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آر او الیکشن کے نتائج سیاسی جماعتوں کی مقبولیت کانہیں دھاندلی کا پیمانہ ہوتے ہیں، جس کے پاس جیالے ہوں اسےشفاف الیکشن میں کوئی نہیں ہراسکتا۔


    مزید پڑھیں: گزشتہ الیکشن آراوز کا تھا اب ہونے نہیں دیں گے، آصف زرداری


    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جیسے بہادر کارکنان کسی دوسری جماعت کے پاس نہیں، پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھرپوراندازمیں حصہ لینے کیلئے تیارہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • احتساب کا نظام پنجاب میں کچھ اورسندھ میں کچھ اورہے‘ منظوروسان

    احتساب کا نظام پنجاب میں کچھ اورسندھ میں کچھ اورہے‘ منظوروسان

    کراچی : صوبائی وزیر منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہم کیسز سے نہیں ڈرتے لیکن نیب کا پنجاب میں الگ اور سندھ میں الگ نظام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرتجارت منظور وسان نے کہا کہ احتساب صرف سیاست دانوں کا ہی نہیں سب کا ہونا چاہیے۔

    صوبائی وزیرتجارت نے کہا کہ احتساب کا دہرا نظام ملک کے لیے بہتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا نظام پنجاب میں کچھ اورسندھ میں کچھ اورہے۔

    منظور وسان نے کہا کہ ارباب غلام رحیم کہیں نہ کہیں توجائیں گے اس سے فرق نہیں پڑتا جبکہ گرینڈ الائنس بنتے رہتے ہیں۔


    ملک کے لیے اگست،ستمبر ،اکتوبر بہت اہم ہیں، منظور وسان


    خیال رہے کہ رواں سال 4 اگست کو صوبائی وزیرتجارت منظور وسان نے پیشگوئی کی تھی کہ ملک کے لیےاگست، ستمبر،اکتوبربہت اہم ہیں، 3 ماہ میں احتساب میں بہت سےلوگ نااہل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 19 ستمبر کومنظور وسان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ ، پی ٹی آئی کی حکومت نہیں ہوگی، سیاست دانوں کے لیے ملک میں خطرے کی گھنٹی بجتی دیکھ رہا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ن لیگ چاریا پانچ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، شوکت بسرا

    ن لیگ چاریا پانچ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، شوکت بسرا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے دعویٰ کیاہے کہ ن لیگ بہت جلد چار یا پانچ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی، تیس دسمبرتک ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوجائے گا، سڑکوں پربچے پیدا ہونا خادم اعلیٰ کے منہ پر طمانچہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج  اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    شوکت بسرا نے کہا کہ ذوالفقارکھوسہ کےساتھ 40 سے50ایم پی اے ہیں اور جلد ہی ن لیگ کادھڑن تختہ ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں عدالتوں کامذاق اور قانون کاتمسخر اڑایا جارہا ہے۔

    ملزمان پورے پروٹوکول کےساتھ عدالتوں میں پیش ہوتےہیں، ملزمہ شہزادی بی بی مریم نوازعدالتوں کو دھمکیاں دے رہی ہیں، ہم پر جھوٹے مقدمات بنے لیکن ہم کبھی عدالتوں سےنہیں لڑے، ہم تختہ دار پر لٹکے مگر افواج پاکستان کےخلاف عالمی سازش کاحصہ نہیں بنے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ سڑکوں پربچے پیدا ہونا خادم اعلیٰ کے منہ پر طمانچہ ہے، اس واقعے سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صوبےمیں کارکردگی کاپول کھل گیا، شہبازشریف کام نہیں صرف شوبازیاں کرتےہیں۔

    شوکت بسرا نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ، نریندر مودی، نوازشریف اور بانی ایم کیوایم کا ایجنڈا ایک ہے، شہبازشریف ماڈل ٹاؤن اورحدیبیہ کیس میں مرکزی ملزم ہے، اب مائنس شریف ہوگا، یہ لوگ اللہ کی گرفت میں آئےہیں، ن لیگ میں مشاورت ہورہی ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسمبلیاں توڑدیں۔

  • ن لیگ نےمقدمےکے بجائےعدالتوں سےلڑنےکی تاریخ دہرائی‘ پیپلزپارٹی

    ن لیگ نےمقدمےکے بجائےعدالتوں سےلڑنےکی تاریخ دہرائی‘ پیپلزپارٹی

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کرکے احتساب عدالت کے جج کو جانے پرمجبورکیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے مقدمےکے بجائےعدالتوں سے لڑنے کی تاریخ دہرائی۔

    ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہنگامہ آرائی کرکے احتساب عدالت کے جج کو جانے پرمجبورکیا گیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کی بات سچ ثابت کر دی یہ گاڈ فادرہیں۔

    پیپلزپارٹی کے ترجمان چوہدری منظور نے کہا کہ نوازشریف ملک کوانارکی کی طرف دھکیل رہے ہیں، ادارے کی زیادتی کا رونا رونے والے پولیس پرحملہ آور ہوگئے۔

    خیال رہے کہ آج احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پرفرد جرم کی کارروائی 19 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔


    اس وقت ملک جمہوریت کےلیےخطرہ مسلم لیگ ن ہے‘ شاہ محمودقریشی


    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایک خاندان کوبچانےکے لیے جمہوریت کوداؤ پرلگایا جارہا ہے،اس وقت ملک جمہوریت کے لیےخطرہ مسلم لیگ نوازہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ایک شخص کے لیےآئین میں تبدیلی آئین کےساتھ مذاق ہے‘ خورشیدشاہ

    ایک شخص کے لیےآئین میں تبدیلی آئین کےساتھ مذاق ہے‘ خورشیدشاہ

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے ایک شخص کے لیے قانون سازی پارلیمنٹ کی افادیت کو کم کرتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلمینٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ ایک شخص کے لیےآئین میں تبدیلی آئین کےساتھ مذاق ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لیے پارلیمنٹ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ایک شخص کیلئے قانون سازی پارلیمنٹ کی افادیت کو کم کرتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جن کی وجہ سےسینیٹ میں بل منظورہوا وہ مصنوعی واویلا کررہے ہیں، بل کی سینیٹ سےمنظوری پرپی ٹی آئی ، ایم کیوایم کی تحقیقات ہونی چاہیے۔


    تحریک انصاف نےمتحدہ اپوزیشن کوتوڑدیا ہے‘ خورشید شاہ


    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم نے سینیٹ میں غلطی چھپانے کے لیے کل احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ 3 بار رابطہ کرنے پربھی پی ٹی آئی نےچیئرمین نیب کے لیے نام نہیں دیے۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے بھی رابطہ کرنے کےباوجود نام نہیں دیےگئے، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نام نہ دیں تو میں رک نہیں سکتا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے لیے وزیراعظم سے آج ملاقات میں ناموں کا تبادلہ ہوگا،چیئرمین نیب کا تقرر 8 اکتوبر سے پہلےکرلیا جائے گا۔


    نوازشریف بلامقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب


    واضح رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نا اہل ہونے والے سابق وزیراعظم نوازشریف مسلم لیگ ن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی کےعلاقے گلستان جوہرمیں فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    کراچی کےعلاقے گلستان جوہرمیں فائرنگ‘ 2 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی کا کارکن اور راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں کامران چورنگی کے قریب پیش آنےوالےفائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی یوتھ ونگ کے سابق صدر جہانزیب بنگش کے بھائی سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، واقعےمیں دو افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی شخص کو لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کردیا گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی اسپتال پہنچ گئے۔


    گلستان جوہر، نامعلوم ملزم سرگرم، چاقو کے وار سے 6 خواتین زخمی


    دوسری جانب کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی جانب سے خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے کا سلسلہ 25 ستمبر سے جاری ہے، متاثرہ خواتین کی تعداد 6 ہوگئی،نامعلوم شخص یا گروہ کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔


    کراچی : پولیس مقابلہ، 5 دہشتگرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی اور تخریب کاری کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مودی سرکار خون کی پیاسی ہوچکی ہے‘بلاول بھٹو زرداری

    مودی سرکار خون کی پیاسی ہوچکی ہے‘بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار خون کی پیاسی ہوچکی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری مودی کوپٹہ ڈالےورنہ وہ انسانیت کوکاٹتا رہے گا۔

    چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستانی شہدا کی وارث ہے اور رہے گی۔


    عالمی یوم امن کے موقع پر بھارتی جارحیت و بربریت ، 6معصوم شہری شہید،26زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ روزعالمی یوم امن کے موقع پربھارتی بلااشتعال فائرنگ سےشہید ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ 26 افراد زخمی ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ چاروا، ہڑپال ،چھپار سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاکستان رینجرز پنجاب نے بھرپور جواب دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین لندن روانہ

    پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم حسین لندن روانہ

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین غیر ملکی پرواز ای کے601 سےلندن روانہ ہوگئے۔

    خیال رہےکہ سندھ ہائی کورٹ نے 15 اپریل 2017 کو ڈاکٹرعاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت اور سپریم کورٹ نے 29 اگست کو حکومت ان کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکالنے کی ہدایت کی تھی۔

    یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے رواں سال 19 جون کو ای سی ایل سے اپنا نام نکالنے سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔


    سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا


    ڈاکٹرعاصم حسین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کو کئی امراض لاحق ہیں اور اگر ان کا علاج نہ ہوا تو انہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 29 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف 479 ارب روپے کی کرپشن کے 2 مقدمات میں 25،25 لاکھ روپے کئ 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔