Tag: پیپلزپارٹی

  • مردم شماری میں‌ سب کا اندراج بطور سندھی ہوگا، نثار کھوڑو

    مردم شماری میں‌ سب کا اندراج بطور سندھی ہوگا، نثار کھوڑو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ عوام کو ڈرا دھمکا کر شہر پر راج کرنے والوں نے بہت سارے علاقوں کو نظر انداز کیا، مردم شماری میں سندھ کے باشندوں کا اندارج بطور سندھی ہوگا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ کراچی کے شہری اب لندن کے فون پر شہر بند نہیں کریں گے، عوام کو ڈرا دھمکا کر شہر پر راج کرنے والوں نے مختلف علاقوں کو نظر انداز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں نے گلے کاٹنے والوں ، مذہب پر لڑنے اور یوٹرن لینے والوں کو مسترد کردیا، مردم شماری میں سندھ کے باشندوں کا اندراج ہوگا، مردم شماری کے لیے شناختی کارڈ کی شرط کو ختم ہونا چاہیے۔

    یاد رہے مردم شماری سے قبل ایم کیو ایم اور پی پی کے درمیان سیاسی کشیدگی شدت اختیار کرتی جارہی ہے، میئر کراچی نے بھی اختیارات کے مسئلے کو عدالت لے جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وسیم اختر پہلے موجودہ اختیارات والے کام مکمل کریں کیونکہ موجودہ اختیارات بہت ہیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ مردم شماری کے بعد کراچی کی آبادی کی صحیح تعداد سامنے آنے پر شہر انتظامی یونٹ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

  • چوہدری نثار کالعدم جماعتوں کے ترجمان بن گئے، سعید غنی

    چوہدری نثار کالعدم جماعتوں کے ترجمان بن گئے، سعید غنی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے، پی پی شدت پسندوں کی مخالف ہے اور انہیں اسی بات کی تکلیف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ چوہدری نثار علی کے بارے میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا، وفاقی وزیر داخلہ کالعدم تنظیموں کے ترجمان بن گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی شدت پسندوں کی مخالف ہے اور چوہدری نثار کو بھی اسی بات کی تکلیف ہے، نواز حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں ہے۔

    پڑھیں: ’’ پیپلزپارٹی کومجھ سےجوتکلیف ہےوہ سب جانتے ہیں،چوہدری نثار ‘‘

    سعید غنی نے وفاقی وزیر داخلہ پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے کمشین کی رپورٹ کے بعد چوہدری نثار علی خان کا عہدے پر رہنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

    قبل ازیں چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’سب جانتے ہیں کہ پی پی کو مجھ سے کیوں تکلیف ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور فرقہ وارانہ تنظیموں میں فرق ہے تاہم کسی تنظیم کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • پیپلزپارٹی کومجھ سےجوتکلیف ہےوہ سب جانتے ہیں،چوہدری نثار

    پیپلزپارٹی کومجھ سےجوتکلیف ہےوہ سب جانتے ہیں،چوہدری نثار

    راولپنڈی : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناہےکہ مخالفین کےالزامات کی کوئی دقعت نہیں لیکن پیپلزپارٹی کومجھ سےجوتکلیف ہےوہ سب جانتے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق کلرسیداں میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اپنی تقریرمیں کسی تنظیم کوکوئی رعایت نہیں دی تھی۔انہوں نے کہا حکومت کچھ بھی کرلےبعض لوگوں کارونادھوناجاری رہتاہے۔

    چوہدری نثار علی خان نےکہا کہ دیکھنا ہے کہ ایسی تنظیموں کاریکارڈہے،جبکہ دہشت گردتنظیموں کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ دہشت گردتنظیموں اورفقہ کےتحت تنظیموں میں بہت فرق ہے،انہوں نےکہاکہ مسلک کی تنظیموں کےلیےالگ قوانین بنانےہوں گے۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہناتھاکہ فقہ کی بنیادپراختلاف کرنےوالی جماعتوں کوالگ کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ میری تقریر کا ریکارڈ موجود ہے،کوئی غلط بات نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ آزادمیڈیاتنقیدکرےمیں جوابدہ ہوں،میڈیاکےپیپلزپارٹی کی زبان استعمال کرنےپرتحفظات ہیں۔

    وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ لاپتہ افرادسےمتعلق حقیقت جاننےمیں وقت لگتاہے،بازیاب ہونےپر اعلان کیاجائےگا،غلط فہمیاں پیدانہ کی جائیں۔

    چوہدری نثار علی خان کا کہناتھا کہ فوجی عدالتوں پرایک اجلاس ہواہے،فوجی عدالتوں پرحکومت بھی سوچ بچارکررہی ہے۔

    بابراعوان سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ ان سے میرا پرانا رشتہ ہے،ان سے ہرملاقات ریکارڈ پر لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ساڑھے3سال تک سرجھکاکرمحنت کی ،کریڈٹ نہیں لیا،کچھ لوگوں نےکریڈٹ لیے،ناکامی ہمارے کھاتے میں ڈال دی۔

    چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھاکہ ساڑھے3سال میں ساڑھے4لاکھ شناختی کارڈبلاک کیے،جوشناختی کارڈجعلی نہیں ہوں گےان کوبحال کردیاجائےگا۔

    واضح رہےکہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کاکہناتھاکہ جعلی شناختی کارڈکےچھتےمیں ہاتھ ڈالاہے،جبکہ ساڑھےتین سال میں32ہزار400پاسپورٹ منسوخ کیے۔

  • پیپلزپارٹی کا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان،قمرزمان کائرہ

    لاہور : پیپلزپارٹی پنجاب کےصدر قمرزمان کائرہ کا کہناہےکہ پیپلزپارٹی انیس جنوری سےحکومت کےخلاف تحریک شروع کرے گی۔

    تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی پنجاب کےصدرقمر زمان قائرہ نے کہاہےکہ حکومت نےہمارے چارمطالبات تسلیم نہیں کیے،انہوں نے کہاکہ انیس جنوری کوپیپلزپارٹی کا فیصل آبادمیں جلسہ ہوگا۔

    قمرزمان کائرہ نےشکوہ کیاکہ پیپلزپارٹی کوعدالتوں سےاس طرح انصاف نہیں ملتاجیسے نون لیگ کے لیے فیصلے ہوتے ہیں۔انہوں نےکہاکہ عمران خان کوبھی شاید ہی انصاف مل سکے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہناتھاکہ پیپلزپارٹی کا وزیراعظم ہوتا تو پانامہ لیکس پر پھانسی لگ چکا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو مزید بااختیار کرنےتک پانامہ لیکس معاملہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچےگا۔

    مزید پڑھیں:کھاد سے سبسڈی ختم کرکے حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، زرداری

    اس سےقبل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ کھاد پر سے سبسڈی ختم کرکے وفاقی حکومت آگ سےکھیل رہی ہے،فیصلہ فوری واپس لے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعظم کا کھاد پر ختم کی گئی سبسڈی کی بحالی کا حکم

    واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے عوامی اور سیاسی ردعمل کے بعد کھاد پر ختم کی گئی سبسڈی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے جاری رکھنے کا حکم دے دیاتھا۔

  • متحدہ والے نائن زیرو جا نہیں سکتے، وزیر اعلیٰ بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں، سعید غنی

    متحدہ والے نائن زیرو جا نہیں سکتے، وزیر اعلیٰ بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں، سعید غنی

    کراچی: پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ  ایم کیو ایم کے لوگ نائن زیرو جا نہیں سکتے اور اپنا وزیر اعلیٰ بنانے کا دعویٰ کرتے ہیں، جوش فہمی کی بیماری کا کوئی علاج نہیں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو انصاف کی فراہمی میں غیر ضروری تاخیر ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ’’ایم کیو ایم کی قیادت خوش فہمی کا شکار ہے جس کا کوئی علاج نہیں، جو لوگ نائن زیرو تک جا نہیں سکتے وہ صوبے میں اپنا وزیر اعلیٰ لانے کا دعویٰ کررہے ہیں‘‘۔

    پڑھیں: ’’ آصف زرداری کی ڈاکٹر عاصم سے تیسری بار ملاقات ‘‘

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے  صدر ڈاکٹر عاصم سے اسپتال میں ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی جبکہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی وطن واپسی کے بعد ڈاکٹر عاصم سے تیسری ملاقات کی اور جلد انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

    مزید پڑھیں: ’’ وزیراعلیٰ سندھ کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات ‘‘

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پی پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’سندھ حکومت میئر کراچی کو اختیارات دینے سے خوفزدہ ہے تاہم آئندہ الیکشن میں واضح برتری حاصل کر کے اپنا وزیر اعلیٰ منتخب کروائیں گے اور سندھ کی خدمت بھی کریں گے‘‘۔

  • وزیراعظم چوہدری نثار کو فوری برطرف کریں، عاجز دھامرا

    وزیراعظم چوہدری نثار کو فوری برطرف کریں، عاجز دھامرا

    نواب شاہ : پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹریاطلاعات سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات ثابت ہوگئے ہیں، وزیراعظم چوہدری نثار کو فوری برطرف کیا جائے۔

    پیپلزسیکریٹریٹ نواب شاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ ’’کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ سے واضح ہوگیا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات ہیں اس لیے فوری طور وزیر داخلہ کو برطرف کیا جائے‘‘۔

    سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پیش کیے گئے چار مطالبات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہے پیپلز پارٹی مک مکا کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔


    پڑھیں: ’’ وزیراعظم نے چار مطالبات نہ مانے تو دما دم مست قلندر ہوگا، بلاول ‘‘


    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو پاناما لیکس کے معاملے پر احتساب اور مستقل قانون سازی کے لیے سنجیدہ ہے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مشاورت اور مشترکہ جدوجہد پر اتفاق رائے ہوا تھا مگر عمران خان ہمیشہ کی طرح اکیلے ہی اس معاملے کو لے کر سڑکوں پر نکلے۔

    عاجز دھامرا نے مسلم لیگ کو متنبہ کیا کہ اگر بلاول بھٹو کی جانب سے پیش کردہ چار مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو دما دم مست قلندر ہوگا، آئی جی سندھ کو ہٹانے کے حوالے سے پی پی پر لگائے جانے والے الزامات بلاجواز ہیں۔


    مزید پڑھیں: ’’ پیپلز پارٹی چار مطالبات پر سیاست نہ کرے، مریم اورنگزیب ‘‘


    انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری 23 دسمبر کو دن 1 بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچیں گے تو اُن کا تاریخی استقبال کیا جائے گا جس کے انتظامات کی ذمہ داری پی پی کراچی ڈویژن کے سپرد کی گئی ہے۔

  • چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں‘ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں،بلاول بھٹو

    چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں‘ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں،بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں،ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں۔

    تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سربراہ پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ چوہدری نثاراپنےخیالات اپنے پاس رکھیں،ہمارے چار مطالبات پرتوجہ دیں۔

    مزید پڑھیں:اسلام آباد:ماضی میں اربوں روپےکی منی لانڈرنگ ہوئی،چوہدری نثار

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاتھاکہ آصف زرداری نے آج تک کبھی کرپشن کے خلاف بات تک نہیں کی۔

    چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھا کہ کرپشن کے اہم کردار آج کرپشن کے خلاف مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچے کی اوٹ پٹانگ باتوں کا جواب نہیں دے سکتا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کرپشن کی بات کرنے والے بلاول سرے اوردبئی کے محل بھول گئے،جس شخص کی والدہ کانام پاناما میں ہےوہ دوسروں پربات کرتاہے۔

  • اسلام آباد:ماضی میں اربوں روپےکی منی لانڈرنگ ہوئی،چوہدری نثار

    اسلام آباد:ماضی میں اربوں روپےکی منی لانڈرنگ ہوئی،چوہدری نثار

    اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہناہے کہ آصف زرداری نے آج تک کبھی کرپشن کے خلاف بات تک نہیں کی۔

    تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب سے خطاب کےبعد میڈیا سےگفتگو میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم نےدہشت گردی کےخلاف عملی اقدامات کیے ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ کرپشن کے اہم کردار آج کرپشن کے خلاف مہم چلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بچے کی اوٹ پٹانگ باتوں کا جواب نہیں دے سکتا۔

    ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ سے متعلق چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھاکہ میں کابینہ سے مطالبہ کروں گا کہ کمیشن کی رپورٹ سامنے لائی جائے۔

    مزید پڑھیں:دہشتگردی کےخلاف جنگ کاپہلادستہ اسلام آبادپولیس کا ہے،چوہدری نثار

    وزیرداخلہ کا کہناتھاکہ کرپشن کی بات کرنے والے بلاول سرے اوردبئی کے محل بھول گئے،جس شخص کی والدہ کانام پاناما میں ہےوہ دوسروں پربات کرتاہے۔

    واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی کا کرپشن مخالف مہم چلانا ایسے ہےجیسے بھارت میں بی جے پی مسلمانوں کےحقوق کے لیے مہم چلائے۔

  • پانامہ بل منظور نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا، پیپلزپارٹی

    پانامہ بل منظور نہ کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا، پیپلزپارٹی

    کراچی : پیپلزپارٹی نے پاناما بل قومی اسمبلی سے منظور نہ کرانے کی صورت میں حکومت کیخلاف سخت احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت کو لگ پتہ جائے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے.

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاناما بل قومی اسمبلی سے منظور نہ کرانے کی صورت میں سخت احتجاج کیا جائے گا.

    اس حوالے سے سینیٹر عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں کثرت رائے سے بل مسترد کیا گیا تو ایوان کے اندر دمادم مست قلندر ہوگا۔ قومی اسمبلی کے ایوان کے اندر دھرنا دیکر سخت احتجاج کیا جائے گا اور حکومت کو اجلاس کی کارروائی چلانے نہیں دی جائے گی۔

    عاجز دھامرہ کا کہنا تھا کہ احرجاجی تحریک چلانے کیلیےاپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطے کیے جائیں گے۔ حکومت کو لگ پتہ جائے گا کہ اپوزیشن کیا ہوتی ہے۔ شریف برادران کو پاناما لیکس ہی لے ڈوبے گی.

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سے حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو سینیٹ کے فیصلے کے آگے سرتسلیم خم کرنا چاہیئے اور سمجھ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کا بل پاس کرائے۔

  • ہاں میں بچہ ہوں‘میں شہیدمحترمہ بینظیر بھٹوکابچہ ہوں،بلاول بھٹو

    ہاں میں بچہ ہوں‘میں شہیدمحترمہ بینظیر بھٹوکابچہ ہوں،بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ ہاں میں بچہ ہوں‘ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا بچہ ہوں۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہ ہاں میں بچہ ہوں‘ میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کابچہ ہوں۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ ڈرو گنجہ لیگ ڈرو اور انہوں نے اپنےٹویٹ کے آخر میں گونوازگو لکھا۔

    دوسری جانب مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو چھوٹے اور بچے ہیں کوئی بات نہیں،وہ سچے توہیں،بلاول صاحب جب نکلے تویوٹرن نہیں لیں گے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ کوئی عمرکا بڑا ہو اورمنافق ہو،اس سے توبچہ ہی اچھا ہے۔

    انہوں نےکہا کہ 3 دن سکون سے بیٹھے چو ہدری صاحب نے پریس کانفرنس کر ہی ڈالی،وہ اپنی ناکامی مانیں یا نہ مانیں مگرلوگوں کوتو سکون دیں۔

    مشیر اطلاعات سندھ کا کہناتھا کہ چھوٹے صوبوں کے ساتھ زیادتی وفاق کے لیے اچھی نہیں ہے،وفاق کی طاقت زیادہ عرصہ تک چل نہیں پائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں لیکن حکمرانوں کی عقل نے اگرکام کیا تو الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں:کمیشن کی رپورٹ کو ہر فورم پر چیلنج کروں گا،چوہدری نثار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں بچہ بھی کہا تھا۔