Tag: پیپلزپارٹی

  • کراچی میں ضمنی انتخابات ، پیپلزپارٹی نے تیاریاں کرلیں

    کراچی میں ضمنی انتخابات ، پیپلزپارٹی نے تیاریاں کرلیں

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کوآرڈی نیشن کمیٹی سندھ کے سربراہ نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں پی پی پی کراچی الیکشن سیل کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن راشد ربانی، سینیٹر تاج حیدر، وقار مہدی، سینیٹر سعید غنی، نجمی عالم،حبیب الدین جنیدی، ندیم بھٹو اور شاہدہ رحمانی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کراچی میں پی ایس 106اور پی ایس 117میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اس سلسلے میں دونوں صوبائی حلقوں کیلئے الیکشن مہم چلانے کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں اور ان ضمنی الیکشن کی نگرانی پی پی کراچی کا الیکشن سیل کرے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر کو دونوں صوبائی حلقوں کی الیکشن مہم کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت 3بجے پیپلز سیکریٹریٹ میں منعقد ہوں گے جس میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہدائے 12مئی 2007کی نویں برسی کے سلسلے میں بروز جمعرات پیپلزسیکریٹریٹ میں تعزیتی اجتماع میں منعقد کیا جائے گا، اس سلسلے میں 3بجے سہہ پہر قرآن خوانی اور 5بجے تعزیتی اجتماع سے نثار کھوڑو اور دیگر پارٹی کے رہنما خطاب کریں گے۔

     

  • پانامہ لیکس ، کمیشن مرضی کا نہ بنا تو احتجاج کر ینگے، قمرزمان کائرہ

    پانامہ لیکس ، کمیشن مرضی کا نہ بنا تو احتجاج کر ینگے، قمرزمان کائرہ

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر کمیشن انکی مرضی کے مطابق نہ بنا تو احتجاج کر ینگے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ ابھی تو پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف کوئی تحریک شروع نہیں کی اورصرف ایک مطالبہ کیا ہے کہ شفاف کمیشن بنایا جائے ،بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کے دوران میاں صاحب کو صرف ان کا وعدہ یاد کروایا ہے۔

    لاہو ر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں حکومت اپوزیشن کی رائے سے کمیشن بنائے تاہم پیپلز پارٹی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی اور دیگر جماعتوں کیساتھ ملکر کمیشن بنائے گی، انہوں نے کہا کہ راجن پور میں چھوٹو گینگ پکڑاگیا لاہور میں بھی جلد چھوٹو گینگ پکڑا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کل اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے،فرانزک آڈٹ کیلئے دوسرے ملک کے ایکسپرٹ کی ضرورت ہو تو رابطہ کیا جائے۔

  • نواز شریف نے جرم کیا ہے تو استعفیٰ دیں، راجہ پرویزاشرف

    نواز شریف نے جرم کیا ہے تو استعفیٰ دیں، راجہ پرویزاشرف

    لاہور: پیپلزپارٹی پنجاب کی تینظیموں کی تحلیل کے بعد پانچ رکنی تنظیمی کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے ، راجا پرویز اشرف کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں اداروں اور عدالتوں کا سامنا کیا اب وزیر اعظم بھی اخلاقی طور پر مستعفی ہو جائیں۔

    سابق وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی زیر صدارت لاہور میں تنظیمی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ارکان نے کسی بھی گروپنگ اور لابی سے لا تعلقی کا حلف اٹھایا اور ازم کا اظہار کیا کہ تین ماہ کے اندر ہر سطح پر عہدیداروں کی تعیناتی کی سفارشات کےلیے ہر ضلع میں نچلی سطح تک کارکنوں سے مشاورت کی جائے گی ۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے اندر ضلعی سطح تک اہل عہدیداروں کی نشاندہی کا ٹاسک مکمل کرینگے ، جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے اور کسی بھی وجہ سے ناراض ہونے والوں کے پاس جا کر اُن کے تحفظات دور کرینگے، راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دوسری جماعتوں میں جانے والوں کو واپس لایا جائے گا، ہرسطح پر تنظیم اور رکنیت سازی ہوگی ۔

    راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے تمام ارکان نے حلف دیا ہے کہ وہ کسی بھی لابی اور گروپس سے تعلق نہیں رکھتے صرف بھٹو کے فلسفے پر عمل کرتے ہیں ،اُن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہی موجودہ حکمرانوں کے خلاف تحریک کی قیادت کررہی ہے، آصف زرداری نے کرپشن کے الزامات پر بارہ سال جیل کاٹی اور وہ بری ہوئے ۔

    راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے بعد وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے ، سستی روٹی ، میٹرو بس ، اورنج ٹرین ، دانش اسکول اور نندی پور پاور پروجیکٹ کی لیکس بھی آنے والی ہیں، ہمارے پیٹ پھاڑنے کے دعوی کرنے والوں کے پیٹ ابھی کھلے نہیں اُن کا سب کچھ نظر آگیا۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اپنے کہے پر عمل کرتے ہوئے خود ہی مستعفی ہو جانا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اپنے کہے پر عمل کریں اورخود کو پارلیمنٹ کے سامنے پیش کریں۔

    یہ ٹوئٹ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے پی ٹی وی پر قوم سے خطاب کے فوری بعد اپنے رد عمل میں کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کے اس ٹوئٹ کو سیاسی اور صحافتی حلقوں میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بعد پہلی بار پیپلزپارٹی کی جانب سے نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ سامنے آیا ہے، جو ملکی سیاست میں تبدیلی کاجانب اہم قدم ہے۔

  • آئین کو توڑنےوالے ملک وقوم کے غدارہیں، آصف علی زرداری

    آئین کو توڑنےوالے ملک وقوم کے غدارہیں، آصف علی زرداری

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ آئین توڑنےوالےقوم کے غدارہیں،یہ بات انہوں نے دس اپریل یوم آئین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔

    انہوں نے کہا کہ آمروں کوہرصورت سزا ملنی چاہئیے آئین کو پھاڑنا قوم کوتکلیف دینا،آئین کامذاق اڑانا قوم کامذاق اڑانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کی حرمت تقاضا کرتی ہے کہ اس کی روح کے مطابق اس پر عمل کیا جائے،آئین کی بے عزتی کرنے اور پھاڑنے والے قوم کے غدار ہیں۔

    ایک آمرنے 1970 میں آئین توڑا، اسے 15 صفحوں کا ٹکڑا قرار دیا آئین توڑنے اور اس مقدس دستاویز کو چیلنج کر نےوالوں کوسزادی جائے۔ آئین کی بے عزتی پاکستان کے عوام کی بے عزتی کے مترادف ہے۔

     

  • ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کا خرچہ، وزیراعلیٰ سندھ کے کہنے پرڈھائی کروڑ روپے جاری

    ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کا خرچہ، وزیراعلیٰ سندھ کے کہنے پرڈھائی کروڑ روپے جاری

    کراچی: پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی برسی سرکاری ہوگئی،حکومت سندھ نےسینتیس ویں برسی کیلئے صوبائی خزانہ سے ڈھائی کروڑ روپے کے فنڈ جاری کردیئے۔

    چار اپریل کو زندہ ہے بھٹو کے نعروں سے گونجنے والےپنڈال میں برسی کے انتظامات کیلئے سائین سرکار نے صوبائی خزانہ سے ڈھائی کروڑ روپے کی رقم جاری کردی، سیاسی مخالفین نے حکومت سندھ کے اقدام کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا چوروں کا بازار لگا ہوا ہے، تحریک انصاف کے فیصل واؤڈا نے ردعمل دیاکہ حکومت سندھ عوام سے کھانے پینے کے پیشے بھی چیھن لے گی۔

    پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین کی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی مین شرکت کیلئے کراچی سمیت اندرون سندھ سے قافلوں نے گڑھی خدا بخش پہنشنے کی تیاری شروع کردی۔

  • جنوبی پنجاب کے لوگ چاہیں گے توصوبہ بنے گا،بلاول بھٹو

    جنوبی پنجاب کے لوگ چاہیں گے توصوبہ بنے گا،بلاول بھٹو

    رحیم یارخان : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تخت لاہور کےحکمرانوسن لو،جنوبی پنجاب کےلوگ میرےساتھ اعلان بغاوت کرتےہیں، عوام چاہتے ہیں تو الگ صوبہ بن سکتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے رحیم یار خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل جب وہ جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنان نے ان کا پرجوش طریقے سے استقبال کیا۔

    اپنے خطاب کے دوران پی پی کے نوجوان قائد نے تخت لاہور کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خواہش پر جنوبی پنجاب کا صوبہ بنے گا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اورنج لائن کا بجٹ جنوبی پنجاب کے پورے ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کو پی پی سے محبت کی سزا دی گئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا بھٹو نے نعرہ لگایا تھا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔ ۔ شہید بھٹو امیر اور غریب کے لیے الگ الگ پاکستان نہیں چاہتے تھے آج بات کرنے والے بہت لیکن غریب کے لیے جان دینا صرف بھٹو جانتا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا میری محترمہ نے اپنے والد کے علم کو بلند کیا اور محترمہ نے غریبوں کے حقوق کی جنگ جاری رکھی جس کیلئے سسٹم کیخلاف بغاوت کی اور محترمہ شہید عورت ہونے کے باوجود ہر ظالم سے ٹکرائیں۔

    شہید بھٹو کے نواسے نے پھر سے وہ جھنڈا اٹھا لیا ہے اور کبھی آپ کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے سبزی منگوا کر کسانوں کا استحصال کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب۔۔!! آپ نے کسانوں سے اچھے مستقبل کا خواب چھین لیا ہے، پی پی چیئرمین کا قافلہ جس طرح پنڈال میں داخل ہوا تھا اسی طمطراق سے واپس روانہ ہوا۔

     

  • کراچی: پیپلزپارٹی کے اہم ذمہ دارڈاکٹرنثار مورائی گرفتار

    کراچی: پیپلزپارٹی کے اہم ذمہ دارڈاکٹرنثار مورائی گرفتار

    کراچی: گینگ وار کے ملزمان سے تعلق اور کرپشن کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کوگرفتارکرلیا گیا ۔

    گینگ وار کے ملزمان کی فنڈنگ اور بڑے بپیمانے پرسرکاری رقم میں خوربردکرنے کے الزمات۔۔پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کوگرفتارکرلیا گیا۔

    ڈاکٹرنثار موارائی بیرون ملک سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تھے کی گرفتار کرلیے گئے، ڈاکٹرنثار مورائی چئیرمین فشریز کے عہدے پر فائز تھے ۔وہ کافی عرصے سے ملک سے باہر تھے ۔

    ان پر گینگ وار کے ملزمان کی فنڈنگ ، سرکاری رقم میں خوردبرد سمیت کئی سنگین الزامات ہیں، گینگ وارکے سربراہ عزیر بلوچ کے انکشافات کی روشنی میں ڈاکٹر نثار مورائی کو رینجرز نے بھی طلب کر رکھا ہے ۔

  • ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی شایان شان انداز سے منانے کا فیصلہ

    ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی شایان شان انداز سے منانے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس پی پی سندھ کے صدرسید قائم علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاوٴس میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں 4اپریل 2016کو قائد عوام اور پارٹی کے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کی تیاریوں اور انتظامات پرغوروخوص کیا گیا۔

    اجلاس میں سینیٹر تاج حیدر، جام مہتاب ڈھر، آغا سراج درانی،سینیٹر ہری رام ، سینیٹرعاجزدھامرہ ، پروفیسراین ڈی خان اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورسینیٹ اراکین نے شرکت کی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 4اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے اور جلسے سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر مرکزی رہنما اور پارٹی کے صوبائی صدور خطاب کریں گے۔

    اجلاس میں تمام ضلعی تنظیموں اور تمام ذیلی تنظیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے جنرل باڈیز اجلاس کر کے برسی میں شرکت کے پروگرام کو حتمی شکل دیں اور قافلوں کی شکل میں گڑھی خدابخش پہنچیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدارتی نظام کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ملک کا نظام پارلیمانی ہے اور پارلیمانی ہی رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے اصولوں کی خاطر اپنی جان قربانی کی اور آمر جنرل ضیاالحق کے سامنے سر نہیں جھکایا اور تاریخ میں امر ہوگئے۔

     

  • مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی پاکستان لائے گئے ہیں، وسیم اختر

    مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی پاکستان لائے گئے ہیں، وسیم اختر

    کراچی: ایم کیوایم رہنما وسیم اخترکہتے ہیں مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی پاکستان لائے گئے ہیں، ان کی کوئی اہمیت نہیں ہے نہ تو وہ سیاستدان ہیں اور نہ ہی انہیں سیاست کا کوئی تجربہ ہے،عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نہ سیاستدان رہے ہیں نہ ماضی میں ان کا کوئی سیاسی تجربہ ہے، یہ دونوں افراد نہ تو سیاستدان ہیں اورنہ ہی ان کی کوئی اہمیت ہے، اگر وہ پاکستان آنے سے پہلے مشورہ کرتے تو ضروردیتے لیکن اب یہ دونوں پارٹی سے نکل گئے ہیں
    ۔
    وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ کوئی راکٹ سائنس نہیں تھی، شہر میں ہونے والے ترقیاتی کام ٹیم ورک کا نتیجہ تھا ، اس وقت وہ خود مشیر بلدیات تھے، پرویز مشرف کے زمانے میں وسائل فراہم کئے جارہے تھے، اس وقت کوئی بھی ہوتا تو کام کرتا۔