Tag: پیپلزپارٹی

  • الطاف حسین اورآصف زرداری کا تمام اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

    الطاف حسین اورآصف زرداری کا تمام اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اتفاق کیا ہے کہ ملک کو اتحاد و یکجہتی کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پرطویل با ت چیت ہوئی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک کو اس وقت اتحاد ویکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی .

    خصوصاً صوبہ سندھ کی شہری اور دیہی آبادی کو تمام اختلافات کو ختم کرکے اخوت ومحبت کا عملی مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کل شام تمام سیاسی رہنماؤں کو دعوت افظار پر مدعو کیا ہے۔ سیاست میں انکساری و مفاہمت کا استعارہ سمجھے جا نے والے آصف علی زرداری جن سے وزیر اعظم  نواز شریف گذشتہ روز ملا قات ملتو ی کر چکے ہیں نے اپنے سیا سی آڑیوں کو اکھٹا کر نے کیلئے پہلی رمضان کو دعوت افطار کا اہتمام کیا ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ زرداری صا حب تند و تیز حملوں کے بعد مفاہمت کا راستہ ڈھو نڈ رہے ہیں ؟ یا پھر اپنے بیان پر قائم رہتے ہوئے ایک نئی صف بندی کیلئے فضا سازگار بنا نے کے متمنی ہیں ؟

  • حکومت عوام دوست بجٹ دینے میں ناکام ہوگئی، آصف علی زرداری

    حکومت عوام دوست بجٹ دینے میں ناکام ہوگئی، آصف علی زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وفاقی بجٹ کو کسان اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

    وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتےہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت غریب آدمی کیلئے کوئی پالیسی نہیں لاسکی،نواز لیگ کی حکومت عوام دوست بجٹ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کم تنخواہ والے ملازمین بجٹ سے مایوس ہوئے جبکہ اس میں امیروں کو خوش کرنے کے اعلانات موجود ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت نے اٹھائیس مئی کی کل جماعتی کانفرنس میں جو وعدے کئے تھے وہ پورے کرے۔

  • کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، آصف زرداری

    کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، آصف زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی کے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی ہے ۔

     تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن اور ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز نے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی پنجاب کی صورتحال، بلدیاتی  الیکشن اور جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے بات کی ہے ۔

     پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے چوہدری اعتزاز احسن سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب کے کارکنوں کو کہیں کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے بھی آصف زرداری سے ملاقات کی اور بارہ جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے والے صوبائی بجٹ پر گفتگو کی۔

  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو زخمی

    نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، دو زخمی

    کراچی : ملیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے کارکن سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق ملیر بکرا پڑی غازی ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پیپلزپارٹی کے علاقائی رہنما شریف قاسم کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے.

    فائرنگ کے واقعے میں انور غنی بھی جاں بحق ہوا، مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،.

    دوسری جانب نارتھ کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔

  • پیپلز پارٹی کے جیالوں کی ذوالفقار مرزا کے خلاف احتجاجی ریلی

    پیپلز پارٹی کے جیالوں کی ذوالفقار مرزا کے خلاف احتجاجی ریلی

    کراچی : پیپلزپارٹی ملیر کے کارکنوں نے ذوالفقار مرزا کے خلاف صدر سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    مظاہرین سابق صدر آصف علی زرداری اور ایم این اے فریال تالپور کے حق میں اور ذوالفقار مرزا کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے ۔

    پریس کلب کے باہر سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرزا کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا، مقررین کا کہنا کہ پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف کسی بھی قسم کی بدکلامی برداشت نہیں کی جائے گی۔

      ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی زبان کو لگام دیں ورنہ انہیں پیپلزپارٹی کے جیالوں سے کوئی بھی بچا نہیں سکے گا۔

  • جاوید ناگوری کے بھائی کی نماز جنازہ، پی پی رہنماؤں کی شرکت

    جاوید ناگوری کے بھائی کی نماز جنازہ، پی پی رہنماؤں کی شرکت

    کراچی : گذشتہ روزکراچی کے علاقے لیاری میں صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے ڈیرے پر دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کو سپرد خاک کردیا گیا۔

    اکبر ناگوری کی نماز جنازہ عید گاہ مسجد شاہ ولی اللہ روڈ میں ادا کی گئی، جس میں مقتول کے بھائی پیپلزپارٹی کے رہنما جاوید ناگوری، نجمی عالم،وقار مہدی سمیت دیگر رہنماؤں سمیت کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعدا د نے شرکت کی۔

    مقتول اکبر ناگوری کو میراپیر قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے جاوید ناگوری پر حملے اور اکبر ناگوری کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیاہے۔

    دوسری جانب تفتیشی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جاوید ناگوری کے ڈیرے پر حملے میں ملوث ملزمان کے حوالے سے کافی شواہد مل چکے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ لیاری میں صوبائی وزیرجاوید ناگوری کے دفتر پر دستی بم حملے کے بعد اندھا دھند فائرنگ بھی کی گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی وزیر کے بھائی اکبر ناگوری ،سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اکبر ناگوری دم توڑ گئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ذوالفقار مرزا پرالزامات کی بوچھاڑ کردی

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے ذوالفقار مرزا پرالزامات کی بوچھاڑ کردی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نےذوالفقار مرزاپرالزامات کی بوچھاڑ کردی، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا آستین کے سانپ ہیں، آصف زردرای کیخلاف گندی زبان بند نہ کی تو گھر کا گھیراؤ کریں گے۔

    سندھ کے سابق وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا پر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے الزامات کی بوچھاڑ کردی ۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما امداد پتافی کا کہنا تھا ذوالفقار مرزا کرایے پر وی سی آر چلاتے تھے ۔

     پیپلز پارٹی کے رہنما طارق مسعود آرائیں نے تو ذوالفقارمرزا کو غدار مرزاکہہ ڈالا، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا آستین کے سانپ ہیں، زرداری نے انھیں چالیس سال دودھ پلایا۔

    ممتاز جکھرانی نے بھی ذولفقار مرزا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرزا صاحب لینڈ مافیا کے سرغنہ ہیں۔

  • آصف زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس

    آصف زرداری کی زیرِ صدارت پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی رہائش گاہ پر اہم قومی معاملات پر غور کیلئے پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔

    اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اسحاق ڈار، پرویزرشید، مشاہدحسین، غلام بلور، محموداچکزئی، آفتاب شیرپاؤ، خورشیدشاہ، یوسف رضاگیلانی اور فضل الرحمان ،شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود نے شرکت کی۔

    اجلاس میں این ایف ٹی ایوارڈ صوبائی خود مختاری اقتصادی راہداری اور انتخابی اصلاحات پر بات چیت کی گئی۔

    تمام سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جلد انتخابی اصلاحات لانے پر اتفاق کیا گیا، آصف زرداری کی جانب سے اجلاس میں یکساں مؤقف اپنانے کی اپیل کی گئی۔

  • الطاف حسین گورنر سندھ کوغیر جانبدار ثابت کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

    الطاف حسین گورنر سندھ کوغیر جانبدار ثابت کرنا چاہتے ہیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نےکہا ہے ہو سکتا ہے الطاف حسین گورنر سندھ کوغیر جانبدار ثابت کرنا چاہتے ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ الطاف حسین کی گورنر سندھ سےناراضگی کی دو وجوہات ہوسکتی ہیں ۔ ہوسکتا ہے وہ گورنر سندھ سے سچ مچ ناراض ہوں یا پھر ضمنی انتخاب کے موقع پرگورنر کو غیر جانبدار ثابت کرنا چاہتے ہوں۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا اب ایم کیوایم سے کوئی واسطہ نہیں رہا وہ ایم کیوایم کے نمائندے نہیں ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا گورنرسندھ کی موجودگی میں کارکنان کا ماورائے عدالت قتل کیا جاتا رہا، کارکنان کو گھروں سے گرفتار کیا جاتا رہا ہے۔

    ان کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا لیکن گورنرسندھ نے نہ کوئی مذمت کی اور نہ ہی قانون نافد کرنے والے اداروں کی کارروائی کا نوٹس لیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ گورنر سندھ وفاق اور اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں، ایم کیوایم کے نہیں، میری نظر میں گورنرسندھ کی کوئی اب کوئی حیثیت نہیں۔

  • شہید ذواالفقارعلی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو زرداری

    شہید ذواالفقارعلی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ میں اورآصف زرداری عوام کےحقوق کی جدوجہدجاری رکھیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے شہیدذوالفقار علی بھٹو کی چھتیسویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہید ذواالفقار بھٹو نےعوام کو طاقت کا سرچشمہ بنایا۔

    پاکستان کوایٹمی قوت بنا یاجو ملک کے مخالفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ شہید ذواالفقار بھٹو عوام کی خاطر سر اٹھا کر تختہ دار پر گئے۔

    شہید بھٹو عوام میں زندہ رہے لیکن مخالف فضاؤں میں خاک ہوگئے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں اور آصف زرداری شہداء کی شمعیں لیکرعوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔