Tag: پیپلزپارٹی

  • لندن والے پاکستان توڑنا چاہتے ہیں، ذوالفقارمرزا

    لندن والے پاکستان توڑنا چاہتے ہیں، ذوالفقارمرزا

    بدین: پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرذوالفقارمرزا کہتے ہیں کہ’’مرسوں مرسوں سندھ نہ ڈٰیسوں‘‘ہرسندھی کانعرہ ہے، یہ نعرہ لگانے پردوست دشمن بن گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دوہزار گیارہ میں پہلی باربدین والوں کی طاقت سے سندھ اسمبلی کے فلورپریہ نعرہ لگایاتھا، یہ کریڈٹ بھی بدین کی طاقت کوجاتاہے، جس نے سندھ والوں کو دوبارہ یہ نعرہ یاد دلایا، اُس زمانے میں میرے کچھ دوست ساتھ تھے کچھ نہیں، آپکو خبر ہے میں کس کی بات کررہاہوں۔

    انہوں نے الطاف حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھ پرطنز کیا، تمہیں یہ بات کرنے کی کیاضرورت تھی، تم کوایم کیوایم اور الطاف حسین کوچھیڑنے کی کیا ضرورت تھی، جبکہ میں دوہزار دس سے کہتا آرہا ہوں کہ’’لندن والا پاکستان توڑناچاہتا ہے سندھ توڑنا چاہتا ہے تب بھی میرا مذاق اڑایاگیا تھا‘‘۔

  • چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی وطن لانےکی کوشش کریںگے، قمرزمان کائرہ

    چوہدری رحمت علی کا جسد خاکی وطن لانےکی کوشش کریںگے، قمرزمان کائرہ

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نام کے خالق چوہدری رحمت علی کی جسد خاکی کو بر طانیہ سے پاکستان لانے کیلئے ہرممکن کو شش کی جائے گی، چوہدری رحمت علی پاکستانی عوام کے ماتھے کا جھومر ہیں۔

    ایبٹ آباد میں انجمن گو جراں کنونشن کی تقریب سے خطاب میں قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو نے مظلوم اورمحروم عوام کو زبان دی اور وڈیروں کے چنگل سے آزاد کروانے کیلئے کردار ادا کیا، سیاسی جماعت سیاسی کارکن کی ماں ہے اس کو مضبوط کرنے سےملک میں جمہوریت صحیح معنوں میں مضبوط ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط اورترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تعلیمی میدان میں ترقی کرنا ہوگی، قمرزمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ گجر برادری نے دیگر اقوام کی طرح پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

  • تھر میں گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹوکی ہدایت

    تھر میں گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹوکی ہدایت

    کراچی: تھر میں قحط کی صورتحا ل پر غور کیلئے پا کستان پیپلز پا رٹی کے سربراہ بلا ول بھٹو زرداری کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں تھر میں گندم کی فراہمی اور دیگر اشیائے ضرورت کی یقینی فراہمی کےطریقہ کار پرغورکیا گیا۔

    صو بہ سندھ کا علا قہ تھر جو بارشیں نہ ہو نے کے سبب اشیا ئے ضرورت کی کمیابی و زبوں حالی سے دو چار ہے اس مسئلے کے فوری حل کیلئے پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہو ئے۔

    اجلاس میں تھر میں گندم کی فراہمی، طبی سہولیات، پینے کے صاف پانی اور دیگر اشیائے ضرورت کی یقینی فراہمی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا، سربراہ پا کستان پیپلز پا رٹی بلاول بھٹو زرداری کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں تھر کا دورہ اور قحط کی صورتحا ل پر ہونیوالےانتظامات کا جائزہ لیں گے، اجلاس میں تھر سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی بھی شریک تھے۔

  • چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونے سے بہت نقصان ہوا، شرمیلا فاروقی

    چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونے سے بہت نقصان ہوا، شرمیلا فاروقی

    سکھر : پیپلزپارٹی کی رہنماء شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ چینی صدر کا دورہ منسوخ ہونے سے بہت نقصان ہوا ہے۔ آزادی مارچ کے حوالے سےشرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دھرنا، دھرنا نہیں بلکہ میوزیکل کانسرٹ  ہے ،عمران خان اپنے تمام ایم این ایز کا استعفیٰ نہیں لے سکے میاں صاحب کا استعفیٰ کیا لیں گے ۔

    انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں کی وجہ سے چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا ہے اوردنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہت متاثر ہوا ہے۔

    سکھر میں قائم میر معصوم شاہ لائبریری کے افتتاح کے موقع پر شرمیلا فاروقی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قادری صاحب خود تو کنٹینر میں بیٹھے ہوئے ہیں ، عورتوں اور بچوں کو شیلڈ بنا کر استعمال نہ کریں، ہمیں جمہوریت سے لگاﺅ ہے، ہم میاں صاحب کو بچا رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر بینظیر بھٹو تک ملک میں بڑی سازشیں ہوئیں ہیں، ہم نے آمرانہ دور میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سابق صدر آصف علی ذرداری نے جمہوری قوتوں کو اکٹھا کیا، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے۔

     ان کا کہنا تھا کہ آنے والے سیلاب سے نمٹنے کے لئے سابق صدر آصف علی ذرداری نے تمام ایم پی ایز کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں خود موجود رہیں۔

  • آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

    آصف علی زرداری کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، رحمان ملک نے کہا کہ  درمیانی راستے کا ماڈل تیار کرلیا ہے۔

    ملک کا سیاسی بحران تمام سیاسی جماعتوں نے سر جوڑ لئے، اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔

    آصف علی زرداری نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ملک شدید سیاسی بحران کا شکار ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فریقین کو انتہا پر نہیں جانا چاہیے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے میڈیا کو بتایا کہ درمیانی راستے کا ماڈل تیار کرلیا ہے،  رحمان ملک اجلاس میں کا کہا گیا کہ طاقت کا استعمال کبھی قبول نہیں کیا جائے گا تمام فریقین درمیانی راستے پر اتفاق کریں ۔

  • معاملات کاجلدسیاسی حل نکل آئے تو بہترہے، قمرزمان کائرہ

    معاملات کاجلدسیاسی حل نکل آئے تو بہترہے، قمرزمان کائرہ

    اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت پارلیمنٹ کی گفتگو کو اپنی رہنمائی سمجھے طاقت نہیں،معاملات کا جلد سیاسی حل نکل آئے تو بہتر ہے۔

    اسلام آباد میں ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت پارلیمنٹ کو اپنی طاقت سمجھنے کے بجائے اس سے رہنمائی حاصل کرے، موجودہ بحران کا جلد سیاسی حل نکالا جائے تو بہتر ہوگا تاخیر سے معاملات مزیدخراب ہی ہوں گے۔

    انہوں کہا ہے کہ حکومت ایسا راستہ منتخب کرے جس میں خون خرابے کےبغیر معاملات پرامن طور پر حل ہوجائیں، قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کے دوران مسائل کے حل کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا ہے۔

  • صحافیوں پر تشدد، پیپلزپارٹی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

    صحافیوں پر تشدد، پیپلزپارٹی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش

    اسلام آباد:  دھرنے کی کوریج دینے والے صحافیوں پر تشدد کے خلاف پیپلز پارٹی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے، سچائی پر مبنی دھرنوں کی صورت حال عوام تک پہنچانے کا صحافیوں کو بھی سزا ملی، صحافیوں کے حق میں پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی نے آواز بلند کی، پیپلز پارٹی نے صحافیوں پر تشدد کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ۔ ق

    رار داد کے متن میں پنجاب پولیس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پنجاب پولیس نے صحافیوں پر تشدد کیا ہے، صحافیوں پر تشدد کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    قرار داد میں صحافیوں پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات کرنے اورذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں بے نقاب کرنےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد سعید قاضی نے جمع کرائی، دھرنوں کی لائیو کوریج کی پاداش میں اے آروائی نیوز ، دنیا ٹی وی اور سماء نیوز چینل کے صحافیوں پر پولیس نے تشدد کیا۔

  • وزیر اعظم عمران خان،طاہر القادری سے خودبات کریں، سراج الحق

    وزیر اعظم عمران خان،طاہر القادری سے خودبات کریں، سراج الحق

    پشاور: جماعت اسلامی پاکستان نے وزیر اعظم سے عمران خان اور طاہر القادری سے براہ راست بات چیت کا مطالبہ کردیا ہے جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد میں مجلس مشاورت بھی طلب کی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ مجلس مشاورت میں حکومت، تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی، ان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کا نفاذ ملک و قوم کیلئے اچھا نہیں ہوگا،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مجلس مشاورت کیلئے مختلف جماعتوں سے رابطے ہو گئے ہیں، جس میں معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر اور کامران مرتضٰی کو بھی دعوت دی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ غلط فہمیوں کی ایک خلیج پیدا کر دی گئی ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن اور دھاندلی کافیصلہ عدالتوں کوکرناچاہئے، بلاول بھٹو

    سانحہ ماڈل ٹاؤن اور دھاندلی کافیصلہ عدالتوں کوکرناچاہئے، بلاول بھٹو

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کہتے ہیں سانحہ ماڈل اور الیکشن میں دھاندلی کا فیصلہ عدالتوں کو کرنا چاہئے کسی ہجوم کونہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حالات حاضرہ پرمختصرتبصرے میں کہاہے کہ کسی سے استعفیٰ لینا انصاف ملنے کی ضمانت نہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن ہو یا عام انتخابات میں دھاندلی کامعاملہ دونوں کی تحقیقات عدالتوں کی کرنی چاہئیں نہ کہ کسی ہجوم کو۔

  • حکومت اورفریقین میں مذاکرات، سراج الحق، قمر زماں کائرہ کا اظہاراطمینان

    حکومت اورفریقین میں مذاکرات، سراج الحق، قمر زماں کائرہ کا اظہاراطمینان

    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور قمر زاماں کائرہ نے عمران خان، طاہر القادری اور حکومت کے درمیان نوے فیصد مطالبات طے ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ مطالبات پرعمل درآمد دھرنے کے شرکاء کی کامیابی ہے، انہوں نے کہا کہ کئی روز سے دھرنا جاری ہے لیکن کسی کا بال بھی بیکا بھی نہیں ہوا، امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان ، طاہر القادری اور حکومت کے درمیان جومطالبات زیر التوا ہیں ان کا حل آئین کی رو سے نکالا جائے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات کی منظوری پر دونوں فاتح کے طور پر سامنے آئے ہیں، پی پی پنجاب کے رہنما نے دونوں رہنماؤں کے لانگ مارچ کو پر امن انداز سے منزل مقصود تک پہنچنے کوجمہوری رویہ قرار دیا ۔